Tag: ccpo

  • انسانی حقوق کمیٹی نے سی سی پی او لاہور کے سمن جاری کر دیے

    انسانی حقوق کمیٹی نے سی سی پی او لاہور کے سمن جاری کر دیے

    اسلام آباد: سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے سمن جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں لنک روڈ زیادتی کیس پر گفتگو کی گئی، جس کے بعد چیئرمین کمیٹی مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سی سی پی او لاہور کو طلب کرنے کا سمن جاری کر دیا۔

    انسانی حقوق کمیٹی نے سی سی پی او لاہور کے خلاف تحریک استحقاق بھی جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم نے سی سی پی او کو کمیٹی میں ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا، کیا سی سی پی او لاہور آسمان سے اتر کر آئے ہیں؟ اعلیٰ حکام یہاں شریک ہیں اور سی سی پی او نہیں آئے؟ ان کی عدم حاضری قابل قبول نہیں، استحقاق مجروح ہوتا ہے۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا سی سی پی او لاہور کی جگہ فیصل سلطان کمیٹی کو بریف کرنے آئے، فیصل سلطان نے کمیٹی کو بتایا کہ چیف جسٹس ہائی کورٹ کے پاس سی سی پی او کی تعیناتی کا کیس ہے۔

    لنک روڈزیادتی کیس ، خاتون سے متعلق بیان پر سی سی پی او لاہور نے معافی مانگ لی

    سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ سی سی پی او ڈائیلاگ والا ہے، وہ کام کا بندہ نہیں، پارلیمنٹ کی بالا دستی کا معاملہ ہے کہ سی سی پی او کو طلب کیا جائے، اور ان کو معطل کر کے سزا دی جائے، سی سی پی او سیاسی جماعت پر حملہ آور ہوتے ہیں اور بدمعاشوں کے سامنے جھک جاتے ہیں۔ اس پر عائشہ فاروق نے کہا کہ یہی وجہ ہے سی سی پی او نے زیادتی کے بعد ایسا بیان دیا۔

    جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ سی سی پی او کو اگلی میٹنگ میں بلایا جائے۔

    دریں اثنا، چیئرمین کمیٹی نواز کھوکھر نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کمیٹی میں آ کر بیٹھنا چاہتے ہیں، تاہم کمیٹی کی جانب سے اجازت نہ دیے جانے پر فیصل واوڈا کو واپس بھیج دیا گیا۔

    خیال رہے کہ سی سی پی او نے کہا تھا کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو رات کو اکیلے نہیں نکلنا چاہیے تھا اور گاڑی میں پٹرول چیک کرنا چاہیے تھا۔ وہ اپنے بیان پر معافی بھی مانگ چکے ہیں۔

  • زیادتی کیس:‌ ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، شہزاد اکبر، کیس جلد حل ہوگا، سی سی پی او

    زیادتی کیس:‌ ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، شہزاد اکبر، کیس جلد حل ہوگا، سی سی پی او

    اسلام آباد : شہزاد اکبر نے خاتون سے زیادتی کے معاملے پر کہا ہے کہ ایسےواقعات کسی طرح برداشت نہیں کرسکتے، کرائم سین سے تمام تر نمونے حاصل کرلیے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر سے داتا دربار پر حاضرے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ لاہور میں اندوہناک واقعہ ہوا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ سی سی پی او کے بیان پر تنازع شروع کردیا گیا ہے، شاہراہوں کو محفوظ بنانا پولیس اور حکومت کی ذمہ داری ہے، ایسے عناصر کو گرفتار کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

    مشیر داخلہ برائے احتساب کا کہنا تھا کہ کرائم سین سے تمام تر نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ موٹروے واقعے پر وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے بات ہوئی ہے، یقین ہے چند دنوں میں پنجاب میں جرائم کی شرح کم ہوگی، جرم ہوا ہے ملزمان کو پکڑنا چاہیے اور سزا بھی ملنی چاہیے۔

    سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا بیان

    سی سی پی او لاہور عمر شیخ بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ موٹر وے واقعے کے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے، رولز پالیسنگ اور اربن پالیسنگ کو مدنظر رکھا ہے جبکہ واقعے کی جیو فینسنگ پر کام جاری ہے۔

    عمر شیخ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے شیشے توڑے تھے خون کے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ 3 سے 4 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ملی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، جائے وقوع کے اردگرد علاقوں سے سی سی ٹی وی جمع کرچکے ہیں، سی سی ٹی ریکارڈنگ جمع کی گئی ہیں لیکن واضح نہیں ہیں۔

    عمر شیخ نے کہا کہ ہماری بچی سے زیاسدتی کا واقعہ ہوا ہے ہمیں حل کرنا ہے، بتائے گئے حلیہ پر 14 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔

    سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ خاتوں کے ذریعے شناخت کا کام اتنا آسان نہیں ہے، جائے وقوعہ کے اردگرد تین گاوں واقع ہیں، شواہد جمع کررہے ہیں، تفتیش کا انحصار زیادہ تر ڈی این اے پر ہے۔

  • آج رات 12 بجے سے لاہور کے مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا، سی سی پی او

    آج رات 12 بجے سے لاہور کے مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا، سی سی پی او

    لاہور : سی سی پی او لاہور نے رات 12 بجے سے کرونا سے متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاون کا اعلان کردیا، اس دوران کسی کو بغیر کسی ٹھوس وجہ کے گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق جب سے کرونا وائرس لاک ڈاوٗن میں نرمی کی گئی ہے کرونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، کرونا کیسز کی بڑھتی تعداد کو روکنے کےلیے پنجاب حکومت نے لاہور میں پھر لاک ڈاون کا اعلان کردیا۔

    سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہر میں 32 مختلف مقامات پر رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کیا جائے گا اور لاک ڈاؤن میں 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

    ذوالفقارحمید نے بتایا کہ سٹی ڈویژن اور ماڈل ٹاون میں 5،5 مقامات پر لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ کینٹ ڈویژن میں 12 مقامات پر لاک ڈاؤن ہوگا اور اقبال ٹاؤن ڈویژن 4، صدر 5، سول لائنز کے 1 علاقے میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

    سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ بغیر کسی ٹھوس وجہ کے کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی اس دوران صرف پابندی سے مستثنیٰ افراد کو نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔

    واضح رہے کہ لاہور کورونا کا گڑھ بنا چکا ہے، کورونا پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے شہر کے 81 علاقے کیے جائیں گے ، غیر ضروری آمد و رفت کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ میڈیکل اور کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ تمام کاروبار بند رہے گا۔

    دکانوں کے شٹر رہیں گے ڈاؤن ایمرجنسی کے سوا کی کسی کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں ملے گی جبکہ میڈیکل،جنرل اسٹورز اور دودھ کی دکانیں صبح نو سے رات آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی ، سماجی دوری کا خیال رکھنا ضروری ہوگا ورنہ جرمانہ ہوگا۔

    انتظامیہ کے مطابق پندرہ روز تک صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو لاک ڈاؤن کا دائرہ دیگر علاقوں تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

    ملک کے دوسرے بیس شہروں کو بھی کورونا کے حوالے سے حساس ترین قرار دے دیا گیا، جن میں کراچی ، لاہور، پنڈی، پشاور، کوئٹہ ، فیصل آباد اور حیدرآباد شامل ہیں۔

  • کوئٹہ کے باچا خان چوک پر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

    کوئٹہ کے باچا خان چوک پر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

    کوئٹہ : باچاخان چوک پردھماکے سے ایک شخص جاں بحق اورچودہ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک پرزوردار دھماکے سے ایک شخص موقع پرجاں بحق اورچودہ افراد زخمی ہوگئے۔

    دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر متعلقہ اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔

    سی سی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکاخیز مواد شاپنگ بیگ میں لایاگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مشکوک شخص کوحراست میں لے لیاگیاہے۔ زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

  • نابینا افراد کے احتجاج کا چوتھا روز، میٹرو ٹریک پردھرنا

    نابینا افراد کے احتجاج کا چوتھا روز، میٹرو ٹریک پردھرنا

    لاہور: نوکریوں کے لئے دھکے کھاتے نابینا افراد کا احتجاج چوتھے دن بھی جاری ہے، مظاہرین نے مطالبات منوانے کے لئے میٹرو ٹریک پردھرنا دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے خلاف نابینا افراد اپنے حقوق کے حصول کے لئے احتجاج پرڈٹ گئے ہیں اورانہوں نے پنجاب اسمبلی کے بعد میٹرو بس سروس ٹریک پر بھی دھرنادے دیا ہے۔

    نابینا افراد کے دھرنے کے سبب لاہورشہرمیں میٹرو بس سروس معطل ہوگئی ہے، نابینا افراد کا مطالبہ ہے کہ حکومت صرف وعدے نہیں نوکریاں دے۔

    حکومت کی جانب سے سی سی پی او اور ڈی سی اور لاہور نے مظاہرین سے ملاقات کی اورکسی مظاہرہ ختم کرکے کسی سرکاری دفتر میں مذاکرات کی دعوت دی۔

    حکومتی نمائندوں کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ مذاکرات سڑکوں پرنہیں ہوتے اگراحتجاج ختم نہیں کیا گیاتو قانون کے تحت مظاہرین کو بزورِ قوت یہاں سے ہٹایا جائے گا۔

    دوسری جانب نابینا مظاہرین کا کہنا ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خود انھیں ملازمتیں دینے کا اعلان کریں۔

    مظاہرین نے کہا کہ اگر ہمارے مذاکرات منظور نہ کئے گئے تو ملک بھرکے نابینا افراد کو متحرک کرکے ملک گیر احتجاج اورمظاہرے کئے جائئیں گے۔

  • نوجوان لاپتہ کیس: عدالت نے اے ایس ایف سے جواب طلب کرلیا

    نوجوان لاپتہ کیس: عدالت نے اے ایس ایف سے جواب طلب کرلیا

    لاہور: جہازسے گر کرنویں جماعت کے طالب علم کی ہلاکت کیس میں علی جمشید نامی نوجوان کے لاپتہ ہونے پرلاہور ہائیکورٹ نے اے ایس ایف سے دس فروری کو جواب طلب کر لیا ۔

    جسٹس سردار طارق شمیم نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت کے روبرونویں جماعت کے طالب علم جمشیدعلی کی والدہ نے موقف اختیارکیا کہ دوہزار گیارہ میں لاہور میں جہاز کے پہیوں سے گرکر قاسم نامی بچہ جاں بحق ہوا۔

    تاہم علی جمشید جو اس کے ساتھ ہی ہوائی جہاز کے پہیے میں سوار ہوا تھا وہ ابھی تک لاپتہ ہے جبکہ اس کا بیگ اے ایس ایف سے برآمد ہوا ۔

    سی سی پی او لاہور نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقات کے باوجود ابھی تک علی جمشید کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ۔ ذکیہ جمشید کے وکیل نے دلائل دیئے کہ تحقیقاتی ٹیم نے اے ایس ایف سے تفتیش نہیں کی ۔

    جبکہ علی جمشید کے متعلق اے ایس ایف کو تمام معلومات حاصل ہیں ۔ عدالت نے سماعت دس فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف سے جواب طلب کر لیا۔

  • شہبازشریف کےاستعفے تک کوئی جے آئی ٹی قبول نہیں،ڈاکٹرطاہرالقادری

    شہبازشریف کےاستعفے تک کوئی جے آئی ٹی قبول نہیں،ڈاکٹرطاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے استعفے تک کاکسی قسم کی جے آئی ٹی قبول نہیں کریں گے۔

    اگر پنجاب پولیس کے افسران پر مشتمل ہی جے آئی ٹی بنانا تھی تو پانچ مہینے کیوں ضائع کئے گئے ؟ انہوں نے کہا کہ قوم کو دھوکہ دینے کیلئے یہ کہا جا رہا ہے کہ جے آئی ٹی کا سربراہ بلوچستان سے ہے جبکہ حقییقت یہ ہے کہ عبدالرزاق چیمہ پنجاب پولیس کے ہی افسر ہیں ۔

    جنہیں ڈیپوٹیشن پر سی سی پی او کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے، اور مذکورہ افسر وزیراعلیٰ پنجاب کے قریبی دوستوں میں شمار کئے جاتے ہیں، ہم نے جس شخصیت کو جے آئی ٹی کیلئے ناپسندیدہ قرار دیا تھا یہ وہ ہی شخص ہیں۔

    انہوں نے سوال کیا کہ کیا کوئی قاتل یا قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا اپنے خلاف تحقیقات کا حق یاجواز رکھتا ہے؟ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف پہلے سے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات درج ہیں،ان کو کون گرفتاری کے وارنٹ بھیجے گا اور کون ان کو گرفتار کرے گا؟

    ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے،انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نہایت شریف آدمی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان آرمی میں کم لوگ ہیں جو اچھی اور شریف طبیعت کے حامل ہیں۔

  • کوئٹہ: ہوٹل پر بم حملہ ایک شخص ہلاک سولہ زخمی

    کوئٹہ: ہوٹل پر بم حملہ ایک شخص ہلاک سولہ زخمی

    کوئٹہ : ہوٹل پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے وسطی علاقے پرنس روڈ پر مقامی ہوٹل میں زور داردھماکااس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد ناشتہ کرنے میں مصروف تھی۔ ،

    ذرائع کے مطابق نا معلوم افراد حملہ کر کے فرار ہوگئے ۔دھماکے میں زخمی ہونےو الے افراد کو طبی امداد کیلئےاسپتال منتقل کردیا گیا۔ سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کاپولیس سے سامنے نہیں ہوا۔ .

    سی سی پی اوکا کہنا تھا کہ نواب اکبر بگٹی کی برسی پر ممکنہ خدشات کے پیش نظر پولیس کارروائیاں کر رہی ہے گذشتہ روز بھی دو بم نا کارہ بنا دیئے گئے تھے۔