Tag: cctv footage

  • شہری نے ڈاکوؤں کو مایوس کردیا، ناکام واردات کی انوکھی کہانی

    شہری نے ڈاکوؤں کو مایوس کردیا، ناکام واردات کی انوکھی کہانی

    کراچی : شاہ فیصل کالونی میں ڈکیتی کی واردات ناکام واردات ہوگئی، ڈاکوؤں کو دیکھ کر شہری اپنی رقم لے کر بھاگ نکلا، ڈاکو اپنا سا منہ لے کر واپس لوٹ گئے۔

    کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں عظیم پورہ گرین ٹاؤن کے قریب مسلح ڈاکوؤں کو دیکھتے ہی شہری اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر پیدل بھاگ گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایک مقامی شہری اپنے دوست کے ہمراہ بینک سے رقم نکال کر اپنے گھر جا رہا تھا کہ ملزمان نے اس کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔

    ڈکیتی کی ناکام واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آفس ڈریسنگ میں ملبوس موٹرسائیکلوں پر 2 ڈاکو اچانک آگئے۔

    ڈاکو کو دیکھتے ہی شہری نے اگلے ہی لمحے اپنی موٹر سائیکل چھوڑی اور پیدل ہی بھاگ کھڑا ہوا، شہری کے ساتھ موجود اس کا دوست موقع پر ہی کھڑا رہا۔

    شہری کو بھاگتا ہوا دیکھ کر ایک ملزم نے پستول نکالنے کی بھی کوشش کی تاہم ملزمان نے شہری کے ساتھی کو کچھ نہ کہا اور ناکام واپس چلے گئے۔

  • گتے کے ڈبے سے ملنے والی لاش گھریلو ملازمہ کی نکلی، ویڈیو دیکھیں

    گتے کے ڈبے سے ملنے والی لاش گھریلو ملازمہ کی نکلی، ویڈیو دیکھیں

    لاہور : گزشتہ روز کاہنہ میں گتے کے ڈبے سے ملنے والی لاش گھریلو ملازمہ کی نکلی، خفی کیمرے میں دو خواتین کو لاش پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ یاسمین اپنی مالکن بشریٰ بی بی نامی خاتون کے گھر بطور ملازمہ کام کرتی تھی۔

    ابتدائی تفتیش میں ی ہبات سامنے آئی ہے کہ لاش کو گھر کی مالکن اور اس کی بیٹی نے جائےوقوعہ پر پھینکا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآر وائی نیوز نےحاصل کرلی۔

    فوٹیج میں بشریٰ اور اس کی بیٹی کو گتے کا ڈبالے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق یاسمین کی موت گلا دبانے سے واقع ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق مقتولہ گھریلو ملازمہ کے پیٹ میں چھری کے وار کا زخم بھی موجود ہے،
    مزید حقائق جاننے کیلیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ماں بیٹی واردات کے بعد سے غائب ہیں، گھر کی مالکن بشریٰ اوراس کی بیٹی ارم کی تلاش جاری ہے، جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

  • پشاور: پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ،3 اہلکار زخمی

    پشاور: پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ،3 اہلکار زخمی

    پشاور: صوبائی دارالحکومت میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے، اے آر وائی نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی ٖفوٹیج حاصل کرلی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور میں واقع پھندو تھانے پر علی الصبح دستی بموں سے حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانے پر 2 دستی بم حملے کئے گئے۔

    اے آر وائی نیوز نے تھانے پر دستی بم حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبح 6 بجکر24 منٹ پر ایک نقاب پوش شخص تھانے کے سامنے آیا اور اس نے یکے بعد دیگرے دو بم تھانے پر پھینکے اور با آسانی فرار ہوگیا۔

    سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور کا ہدف تھانہ پھندو ہی تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: پولیس کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    واقعے کے بعد زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچا اور شواہد اکھٹے کئے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ میں سب انسپکٹر ٹریفک پولیس کی گاڑی کو مقناطیسی بم سے اڑانے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا تھا۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) بلوچستان کے ترجمان کے مطابق تخریب کاروں ن گاڑی کے نیچے ایک کلو گرام مقناطیسی آئی ای ڈی لگایا گیا تھا، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا۔

  • سینئر صحافی اطہرمتین کے قاتلوں کے گرد گھیرا تنگ

    سینئر صحافی اطہرمتین کے قاتلوں کے گرد گھیرا تنگ

    کراچی : گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی اطہر متین کے ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کا معاملہ پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    اطہر متین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی ایک اور واردات سامنے آگئی، ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    سی سی ٹی فوٹیج میں ملزمان کودن دہاڑے واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان نے10فروری کو صبح سویرے فیڈرل بی ایریا میں موٹرسائیکل چھینی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزمان نے اس واردات میں بھی پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے، اس واردات کے ملزمان اطہر متین کے واقعے سے مشابہت رکھتے ہیں۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد لی جارہی ہے، ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : صحافی اطہر متین کے قتل کے واقعے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 16میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بیکری میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پیش آیا۔

  • صحافی اطہر متین کے قتل  کے واقعے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

    صحافی اطہر متین کے قتل کے واقعے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

    کراچی : صحافی اطہر متین کے قتل کے واقعے میں ملوث ملزمان کی واردات کرتے سی سی ٹی وی فوٹیج مںظر عام پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطانق کراچی میں صحافی اطہرمتین کے قتل کے واقعے کی ایک اورسی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، ویڈیو میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ موٹرسائیکل ملزمان شہری کو لوٹنے کیلئے رکے تو ایک گاڑی میں موجود شہری نےملزمان کوتیزی سے ٹکر ماری۔

    جس کے فوری بعد آنے والے صحافی اطہرمتین نے بھی ملزمان کو ٹکر مار کر گرایا اور جسے اطہر متین نے گاڑی ریورس کی،اس دوران ملزمان نے کھڑے ہوکر فائرنگ کردی۔

    اس سے قبل واقعے کے فوری بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی،جس میں ملزمان کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔

    سی سی ٹی وی کے مطابق واقعہ صبح 8 بجکر 29 منٹ پر پیش آیا، ملزم پیدل موٹرسائیکل لے کر بھاگ رہا تھا جبکہ ایک ملزم نے ہیلمٹ اوردوسرے نے کیپ پہن رکھی تھی۔

    دوسری جانب پولیس کی جانب سے صحافی اطہرمتین کے قتل کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد ملی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ صحافی اطہرمتین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    یاد رہے آج صبح کراچی میں صحافی اطہر متین کو قتل کردیا گیا تھا، نارتھ ناظم آباد میں ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ کسی گاڑی نے آکر ٹکر ماری تو انہوں نے اٹھ کر گولیاں چلا دیں، اس دوران اطہر متین کو سینے میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

  • انار کلی دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت،  ملزمان کے خاکے تیار

    انار کلی دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت، ملزمان کے خاکے تیار

    لاہور : انار کلی دھماکے میں ملوث ملزمان کے خاکے تیار کرلئے گئے اور تصاویر نادرا کو ارسال کردی گئی، دھماکے میں بچے سمیت3 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں انارکلی دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، علاقے کی جیو فنسنگ اورفوٹیج کی مدد سے ملزمان کے خاکے تیار کرلئے گئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وقوعہ کے وقت دہشت گرد اور سہولت کار رابطےمیں رہے اور ایک دہشت گردبیگ رکھ کرفرارہوگیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فوٹیجز کے ذریعے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ، دہشت گرد اور سہولتکاروں کی تصاویر نادرا کو بھجوادی گئیں،ذرائ

    دوسری جانب لاہور انارکلی دہشت گردی کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ ایس ایچ اوتھانہ سی ٹی ڈی انسپکٹرعابدبیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    مقدمے میں 3 نامعلوم دہشت گردوں کا ذکر کیا گیا اور کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے تفتیشی ٹیموں کو بال بیرنگ اور دیگر مواد ملا۔

    تخریب کاری کےدوران آگ لگنےسےموٹرسائیکلیں ،دیگرسامان جل گئے ، دہشت گردی کی کارروائی کےلیےآئی ای ڈی مواداستعمال کیاگیا ، دھماکا خیزمواد رکھنے کے لیے دہشت گرد موٹرسائیکل پر آئے۔

    خیال رہے انارکلی بازار میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوئے تھے، واقعہ کے بعد تحقیقاتی اداروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور جیو فینسنگ کی مدد سے تحقیقات جاری ہے۔

    دھماکے کے باعث متاثرہ علاقے میں کاروبار اور معاملات زندگی مفلوج ہے جبکہ واقعہ کے بعد شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔

  • دھماکا کیسے  ہوا؟ اے آر وائی نیوز نے ویڈیو حاصل کرلی

    دھماکا کیسے ہوا؟ اے آر وائی نیوز نے ویڈیو حاصل کرلی

    لاہور: لاہور کے مصروف و قدیم انار کلی بازار میں ہونے والے بم دھماکے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے کے وقت کئی خواتین خریداری میں مصروف تھا کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا اور ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا تاہم کیمرہ محفوظ رہا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکے کے بعد کے مناظر بھی محفوظ ہوگئے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوفناک دھماکے بعد جائے حادثے پر افراتفری پھیلی اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے، دھماکے کے زخمی مدد کے لئے پکارتے رہے۔

    یہ بھی پڑھیں: انارکلی دھماکا: وزیراعظم کا نوٹس، رپورٹ طلب

    اس سے قبل بھی اے آر وائی نیوز کو دھماکے کے بعد کی ایک اور ویڈیو موصول ہوئی تھی، جو ممکنہ طور پر ایک دکان کی تھی ، دھماکے کے بعد دکان کی چھت کا ملبہ بیٹھے ہوئے افراد پر آن گرا تھا۔

    واضح رہے کہ آج دوپہر میں لاہور کے علاقے انارکلی میں 1 بجکر 40 منٹ پر ٹائم ڈیوائس دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں نو سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوئے۔

    بم ڈسپوزل یونٹ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 10 کلو وزنی بم استعمال کیا گیا۔

  • بلال یاسین پر فائرنگ کے ملزمان کی تصاویر منظرعام پر، ویڈیو دیکھیں

    بلال یاسین پر فائرنگ کے ملزمان کی تصاویر منظرعام پر، ویڈیو دیکھیں

    لاہور : مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ کا واقعے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں حملہ آوروں کی تصاویر منظرعام پرآگئیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور نے سبز اور دوسرے نے سیاہ رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی اس کے علاوہ مسلح حملہ آوروں نے منہ پر رومال بھی لپیٹ رکھے تھے۔

    پولیس کو موصول ہونے والی سی سی ٹی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ دور جا کر حملہ آوروں نے اپنے چہروں سے رومال ہٹا دئیے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کا جائے وقوعہ سے50میٹر قریب لگا کیمرا خراب نکلا، ملزمان کی تصاویر شناخت کیلئے نادرا دفتر بھجوادی گئی ہیں۔

    اس سے قبل بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں استعمال ہونے والا پستول پولیس کو مل گیا تھا جبکہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پرآگئی۔

    حملے کا مقدمہ داتا دربار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کے فرار ہوتے ہوئے پستول ان کے ہاتھ سے گرگیا تھا۔

    پستول کے مالک کا پتہ لگایا جارہا ہے، سیف سٹی کیمروں سے ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی، دوسری جانب مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کو آپریشن تھیٹر سے آئی سی یو منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

    قبل ازیں پولیس کوجمع کروائی گئی درخواست میں بلال یاسین نے بتایا تھا کہ سابق کونسلر میاں اکرم کو ملنے موہنی روڈ آیا تھا، میاں اکرم کے گھر کے باہر بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر دو حملہ آور آئے۔

    بلال یاسین نے درخواست میں مزید کہا کہ حملہ آوروں نے موٹر سائیکل سے اتر کر جان سے مارنے کے لیے فائرنگ کردی، ایک گولی پیٹ اور دوسری بائیں ٹانگ پر لگی۔

    ملزمان کے حلیے کے حوالے سے رکن پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ حملہ آوروں نے جینز کی پینٹ اور جیکٹس پہن رکھی تھیں۔

  • جیل سے رہائی کے فوری بعد ملزم ڈکیتی مارتے پکڑا گیا

    جیل سے رہائی کے فوری بعد ملزم ڈکیتی مارتے پکڑا گیا

    کراچی : شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم ڈکیتی اور رہزنی کی درجنوں وارداتیں کرچکا ہے۔

    کراچی : اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ملیر میں دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے میں بھی ملوث ہے۔

    ملزم مجیب کھوسہ شہر بھر میں اسٹریٹ کرائم کی 70 سے زائد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو ایک شہری پر فائرنگ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، پانچ روز قبل ملزم کی فائرنگ سے 55 سالہ جاوید نامی شخص زخمی ہوا تھا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم مجیب کھوسہ کے خلاف مختلف تھانوں میں گیارہ مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزم 2 دسمبر کو ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

    ایس ایس پی ملیر نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ ملزم مجیب نے رہائی کے فوری بعد دوبارہ ڈکیتی کی وارداتیں کرنا شروع کردی تھیں۔

  • ڈاکو سے لڑنے والی بہادر خاتون ملازمہ نوکری سے معطل!! ویڈیو وائرل

    ڈاکو سے لڑنے والی بہادر خاتون ملازمہ نوکری سے معطل!! ویڈیو وائرل

    الینوائے : امریکا میں ایک اسٹور ملازمہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کو قابو کرکے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی لیکن اسٹور انتظامیہ نے خاتون کو ملازمت سے معطل کردیا۔

    امریکی ریاست الینوائے میں ایک خاتون ملازمہ نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے اسٹور میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 5 ستمبر کو راک فورڈ کے ایک سب وے اسٹور پر پیش آیا۔

    جہاں ارسیلی سوٹیلو نامی ملازمہ سے ایک شخص نے اسلحے کے زور پر رقم کا مطالبہ کیا۔ مذکورہ واقعے کی ویڈیو گزشتہ روز ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کی اسے اب تک نو ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

    جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب وے ملازمہ ارسیلی سوٹیلو کاؤنٹر کے پیچھے کھڑے ڈاکو سے جواں مردی سے مقابلہ کررہی ہے جسا نے اس سے اس کا پرس چھیننے کی کوشش کی۔

    اسی ہاتھا پائی کے دوران ڈاکو کے ہاتھ سے اس کا پستول گر جاتا ہے جسے موقع پاکر ارسیلی اٹھا لیتی ہے اور اسی پستول سے ڈاکو کے سر پرحملہ کرتی ہے۔

    تاہم بعد ازاں ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے، سوٹیلو نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے ڈاکو سے کہا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں جس پر ڈاکو نے جواب دیا کہ اس سے پہلے کہ میں تمہیں گولی ماروں مجھے سب کچھ دے دو۔

    دوسری جانب سب وے اسٹور انتظامیہ نے ارسیلی سوٹیلو کو ملازمت سے معطل کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو کیسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اور کس نے کی۔

    اس کے بارے میں ارسیلی نے بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ ویڈیو کب اور کیسے لیک ہوئی اس کے باوجود سب وے انتظامیہ نے اسے مطلع کیا ہے کہ وہ اس وقت تک اپنی ملازمت سے معطل رہے گی جب تک کہ یہ فوٹیج کی تمام ویڈیوز انٹرنیٹ سے نہ ہٹالی جائیں۔