Tag: cctv footage

  • کراچی میں لوٹ مار : تاجر لاکھوں کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

    کراچی میں لوٹ مار : تاجر لاکھوں کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

    کراچی : شہر قائد میں لوٹ مار کا سلسلہ تھم نہ سکا ، پولیس حکام کے تمام تر دعووں کے باوجود رہزن کھلے عام شہریوں سے لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں، یومیہ درجنوں افراد اپنے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم کردیے جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں بھی ڈاکووں نے دن دہاڑے ماربل فیکٹر کے سامنے ایک تاجر کو لوٹ لیا اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار4مسلح ملزمان تاجر سے 3لاکھ50ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار4ملزمان تاجر کا پیچھاکرتے ہوئےآئے اور موقع پاکر اسے سنسان جگہ پر روک لیا،
    اور اسلحہ نکال کر ایک ساتھ تمام ملزمان نےتاجر کی تلاشی لینا شروع کی۔

    پہلے تو ملزمان نےتاجر سےکیش اور موبائل فون چھینا اور جاتےجاتےایک ملزم نےاس کی موٹرسائیکل کی چابی بھی نکال لی۔

  • سری نگرہائی وے پر حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج  سامنے آگئی، کشمالہ طارق کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    سری نگرہائی وے پر حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، کشمالہ طارق کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    اسلام آباد: سری نگرہائی وے پر حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، گاڑی میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق اور ان کے شوہربھی موجود تھے تاہم کشمالہ طارق کے بیٹےاذلان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ابتک کوئی کارروائی نہ کر سکی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز نے سری نگرہائی وے پر حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ، فوٹیج میں سگنل بندہونے کے باوجودسفیدگاڑی کوتیزرفتاری سے گزرتا دیکھا جاسکتا ہے ، گاڑی میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق اور ان کے شوہربھی موجود تھے۔

    پولیس کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی گرفتاری کے لئے ابتک کوئی کارروائی نہ کرسکی ، اذلان خان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب ٹریفک حادثےمیں جاں بحق 4افرادکی میتیں مانسہرہ پہنچادی گئیں ، لواحقین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پانچوں دوست اے این ایف کاٹیسٹ دینے اسلام آباد گئے تھے۔

    یاد رہے گذشتہ رات سری نگر ہائی وے پر تیز رفتارگاڑی نے 6 افراد کوکچل دیا تھا، حادثے میں 4افرادجاں بحق اور 2زخمی ہوگئے جبکہ کارسوارفرار ہوگیا۔

    عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتارگاڑی ایک نوجوان چلارہاتھا، گاڑی بیسٹ ویسٹرن کےمالک کی ہے اور بیسٹ ویسٹرن کےمالک کشمالہ طارق کے شوہر بتائے جاتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی محتسب کشمالہ طارق کابیٹااذلان خان بھی گاڑی میں موجودتھا تاہم حادثےکامعاملہ ہوٹل مالک کےڈرائیورپرڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے اور پولیس کو معلومات دی جارہی ہیں کہ گاڑی ڈرائیوروقاص چلارہاتھا۔

    بعد ازاں تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے 4 افراد کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ، ایف آئی آر میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو بھی نامزد کیا گیا، جاں بحق نوجوان مانسہرہ سے اے این ایف کا ٹیسٹ دینے آئے تھے۔

  • دو روز قبل قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل ڈرامائی انداز میں گرفتار

    دو روز قبل قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل ڈرامائی انداز میں گرفتار

    کراچی : دو روز قبل کورنگی میں منیب نامی نوجوان کے قتل کی واردات پر پولیس نے دونوں ملزمان کی شناخت کرلی، ملزمان نے منیب کو ذاتی دشمنی پر قتل کیا، ملزم ٹک ٹاک کا بھی شوقین ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں دو روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے موبائل فون چھین کر بھی نوجوان کو قتل کر دیا تھا جس کا ڈراپ سین ہوگیا۔

    پولیس واقعے کی باریک بینی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کرتے ہوئے اصل ملزمان تک پہنچ گئی، فائرنگ اور قتل میں ملوث دونوں ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے۔

    اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم شاہ رخ اور موٹرسائیکل چلانے والا ملزم نعمان ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد اس مین نظر آنے والا ملزم نعمان گرفتار ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم شاہ رخ کورنگی اور نعمان لانڈھی کا رہائشی ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے منیب کو ذاتی دشمنی پر قتل کیا، اس کے علاوہ ملزم شاہ رخ کی ٹک ٹاک کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی، جس میں ملزم کو ٹک ٹاک ویڈیو میں شراب کے ساتھ دیکھاجاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں موبائل فون لے کر نوجوان کو قتل کردیا گیا

    واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے، ملزمان چند روپوں اور موبائل فون کے لیے شہریوں کو قیمتی جانوں سے محروم کردیتے ہیں۔

  • ملازمہ نے کھانے میں بےہوشی کی دوا ملا کر گھر کا صفایا کردیا

    ملازمہ نے کھانے میں بےہوشی کی دوا ملا کر گھر کا صفایا کردیا

    کراچی : شہر قائد میں لٹیرے کام کے بہانے گھروں میں لوٹ مار کرنے لگے، ملازمہ نے گھر والوں کو کھانے میں بےہوشی کی دوا ملاکردی اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر کا صفایا کردیا۔

    ڈیفنس کے رہائشی نے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے افراد کی فوٹیج جاری کردی، فوٹیج میں ملازمہ کو کھانے میں بے ہوشی کی دوا ملاتے ہوئے دیکھے جاسکتا ہے۔

    گھر والوں کے بے ہوش ہوتے ہی دومرد اور دو خواتین نے گھرکا صفایا کر دیا، پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    علاوہ ازیں حیدرآباد میں اغوا برائے تاوان میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے مغوی بچے کو بازیاب کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق بچے کے اہل خانہ سے ملزمان نے مغوی کی رہائی کیلئے20لاکھ روپے تاوان مانگا تھا، پولیس نے کارروائی کرکے4خواتین اور ایک مرد کو گرفتار کیا،3سال کا بچہ زین العابدین 27اگست کو تھانہ پھلیلی کی حدود سے لاپتہ ہوگیا تھا۔

  • چین میں خوفناک ٹریفک حادثہ : دیکھنے والے دنگ رہ گئے، ویڈیو وائرل

    چین میں خوفناک ٹریفک حادثہ : دیکھنے والے دنگ رہ گئے، ویڈیو وائرل

    بیجنگ : جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے یہ مثال اس شخص پر سو فیصد صادق آتی ہے جو موت کے منہ میں جاکر یا اس کے دہانے پر پہنچ کر واپس آیا ہو۔

    کچھ ایساہی واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار مسافر کوچ فٹ پاتھ پر لگے مضبوط جنگلے سے خوفناک انداز سے ٹکرائی لیکن خوش قسمتی سے ڈرائیور گاڑی سے گر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    خوفناک سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انتہائی تیز رفتار کوچ ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی، اور زور دار طریقے سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے سے پہلے ڈرائیور نے بریک لگانے کی کوشش کی لیکن وہ پھسلتی ہوئی کوچ کے ٹکرانے سے پہلے گاڑی سے گرگیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح جنوب مشرقی چینی صوبے فوزیان کے کوانزو میں پیش آیا، اس حادثے میں مذکورہ ڈرائیور اور کوچ کے آٹھ مسافروں کو چوٹیں آئیں۔

    حادثے کے بعد معجزانہ طور پر ڈرائیور خود سے اٹھنے میں کامیاب ہوگیا اور جب وہ آہستہ آہستہ چلتا ہوا فٹ پاتھ پر کھڑا ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • بیروت ہولناک دھماکا : باپ کی شفقت دیکھ کر لوگ آبدیدہ ہوگئے، ویڈیو وائرل

    بیروت ہولناک دھماکا : باپ کی شفقت دیکھ کر لوگ آبدیدہ ہوگئے، ویڈیو وائرل

    بیروت : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے نے جہاں پورے شہر کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا وہیں عوام میں  بھی شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

    دھماکے کے بعد لوگ اپنے گھروں میں بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہے تھے اور جان بچانے کی لیے اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات اٹھانے لگے۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھ کر شہریوں کے خوف کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، سی سی ٹی وی کیمرے کی ایک فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے بعد گھر کے اندر ایک باپ اپنی اور اپنے بیٹے کی جان بچانے کیلئے پہلے تو ادھر ادھر بھاگتا رہا اور جب اسے کچھ سمجھ نہ آیا تو وہ گھر میں موجود میز نے نیچے بچے کو لے کر بیٹھ گیا۔

    واضح رہے کہ بیروت میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 تک پہنچ گئی، حکام نے چار ہزار سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    یہ دھماکہ بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں ایک گودام میں ہوا اور یہ اتنا شدید تھا کہ پورا شہر ہل کر رہ گیا، بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز شہر کے دور دراز علاقوں تک سنی گئی، جائے دھماکا سے دھویں کے سرخ بادل فضا میں بلند ہوتے دکھائی دیئے۔

  • ڈیفنس میں خوفناک حادثے کی  فوٹیج موصول، کمزور دل والے نہ دیکھیں

    ڈیفنس میں خوفناک حادثے کی فوٹیج موصول، کمزور دل والے نہ دیکھیں

    کراچی : شہر قائد میں دو دن قبل ہونے والے خوفناک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آے آر وائی نیوز کو مل گئی، حادثے میں عمران نامی شخص جاں بحق جبکہ اُس کی اہلیہ سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی خیابان بحریہ پر16مئی کو ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے ار وائی کو موصول ہوگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جلد بازی کے باعث خوفناک تصادم ہوا۔

    انٹر سیکشن پر دوگاڑیاں تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گئیں گلی سے نکلنے والی کالے رنگ کی کار اور شاہراہ سے آنے والی سفید پراڈو کے ڈرائیوروں میں سے کسی نے بھی بریک نہ لگائی اور زور دار طریقے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں سفید پراڈو الٹ کر روڈ کے دوسری جانب قلابازیاں کھاتی ہوئی جاگری۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ اس حادثے میں کالی کار میں سوار کار شوروم کا مالک عمران جاں بحق جبکہ اُس کی اہلیہ سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

    عمران ایک کار شوروم کا مالک بتایا جاتا ہے اس کی اہلیہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے، پولیس کے مطابق سفید پراڈو کی اسپیڈ سو کے قریب تھی، پولیس نے سفید پراڈو کے ڈرائیور ارسلان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    علاوہ ازیں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈیفنس خیابان شہباز میں گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

  • تین موٹر سائیکل سوار چھ ملزمان نے مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ کی

    تین موٹر سائیکل سوار چھ ملزمان نے مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ کی

    کراچی : مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ ملزمان نے دونوں جانب سے فانگ کی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مفتی تقی عثمانی پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔ فوٹیج میں ملزمان کو مفتی تقی عثمانی کی کار پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مفتی تقی عثمانی پرحملے کیلئے تین موٹرسائیکلوں پرچھ ملزمان موجود تھے، ایک موٹرسائیکل پردو ملزمان نے نیپا فلائی اوور سے مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر اترتے ہی فائرنگ کی۔

    خوش قسمتی سے مفتی تقی عثمانی حملے میں محفوظ رہے جبکہ دوسری گاڑی پل سے نیچے اتری تو رانگ سائیڈ سےآنے والے ملزمان نے اُس پر بھی فائرنگ کی۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں فائرنگ ، مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملےمیں محفوظ رہے

    فائرنگ کے نتیجے میں مفتی تقی عثمانی کی گاڑی میں موجود پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید اوردو زخمی ہوگئے، دہشت گردوں نے نیپاچورنگی کے قریب مفتی تقی عثمانی اور عقب میں آنے والی ان کے ساتھیوں کی گاڑی کونشانہ بنایا،حملےمیں مولانا عامر شہاب شدید زخمی ہیں۔

  • مری : ہوٹل میں کمرہ نہ دینے پر منیجرکو گولیاں ماردی گئیں، ملزم فرار، مقدمہ درج

    مری : ہوٹل میں کمرہ نہ دینے پر منیجرکو گولیاں ماردی گئیں، ملزم فرار، مقدمہ درج

    مری : ہوٹل منیجر کو کمرہ بک نہ کرنے کے جرم میں گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا، ملازم کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مری کے علاقے جی پی او چوک پر ہوٹل کے مینجر محمد آصف کو مری کے ہی مقامی رہائشی راجہ معصب خلیل ہوٹل میں کمرہ بک نہ کرنے پر غصہ میں آگیا اور گولیاں مار کر منیجر کو شدید زخمی کر دیا، زخمی کو پانچ گولیاں لگیں جسے تشویشناک حالت میں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس نے ہوٹل مالک حافظ جاوید اختر کی مدعیت میں ملزم راجہ معصب خلیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک ملزم کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوٹل میں منیجر اور کسی شخص میں تلخ کلامی ہوئی، لال جیکٹ والے نے منیجر کی طرف اشارہ کرکے کسی سے اس کی شکایت کی۔

    اتنے میں نیلا شلوار قمیض پہنے ایک شخص فوٹیج میں نظر آیا۔ اس نے کچھ بات کی اور پھر اپنی جیب سے پستول نکال لیا۔ بندوق دیکھ کر سب ہکا بکا رہ گئے۔ فائرنگ ہوئی۔

    پانچ فائر کیے جس سے منیجر گرپڑا۔ شکایت لگانے والا اور اس کے ساتھ کھڑا ہوا بوڑھا شخص بھی بھاگے۔ منیجر کو چار گولیاں لگیں اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    سوشل میڈیا پر واقعہ کے خلاف آواز بلند ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ گولی چلانے والا ملزم مصعب خلیل دوسرے ہوٹل کے مالک کا بیٹا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

  • فیصل آباد :27 لاکھ روپے چوری، دکان میں آتشزدگی ملزم گرفتار، رقم برآمد

    فیصل آباد :27 لاکھ روپے چوری، دکان میں آتشزدگی ملزم گرفتار، رقم برآمد

    فیصل آباد : دکان کو آگ لگا کر لاکھوں روپے لوٹنے والا ملزم پکڑا گیا، پولیس نے دکان میں کام کرنے والے ملازم کو حراست میں لے کر لاکھوں کی رقم برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے چنیوٹ بازار میں ستائیس لاکھ روپے چوری کر کے دکان میں آگ لگانے والا ملزم بارہ روز بعد گرفتار کرلیا گیا، ملزم سفیان اسی دکان پر ملازمت کرتا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج نے پکڑوا دیا۔

    فیصل آباد کے چنیوٹ بازار میں بارہ اور تیرہ دسمبر کی درمیانی رات تنویر نامی تاجر کی بیڈ شیٹس کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کے کمبل ، بیڈ شیٹس اور دوسرا سامان جل گیا تھا۔

    وقوعہ کے بعد سے دکان میں موجود ستائیس لاکھ روپے کی رقم بھی غائب تھی، متاثرہ تاجر نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی تو واردات میں دکان کا ملازم سفیان ملوث پایا گیا.

    دکان مالک نے پولیس کو مطلع کیا جس پر ملزم سفیان نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کر لیا ہے جبکہ اس سے بیس لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کرلی گئی ہے۔