Tag: cctv footage

  • پنجاب سے تحریک طالبان کے تین دہشت گرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

    پنجاب سے تحریک طالبان کے تین دہشت گرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

    لاہور : پنجاب پولیس اور حساس اداروں نے تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اور حساس داروں کی معاونت سے گرفتار کیا گیا۔

    دوران تفتیش دہشت گردوں نے بتایا کہ اُن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان الفاروق گروپ سے ہے ، دہشت گردوں کے قبضہ سے دہشت گردی کے لیے مواد کی تیاری اور خودکش جیکٹس بنانے کے فارمولےاور ایک کمپیوٹر بھی برآمد ہوا ہے۔

    گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر پولیس اور حساس ادارے دوسرے دہشت گردوں تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

    پولیس کے مطابق دوسرےدہشت گردوں کا تعلق استاد اسلم گروپ پنجابی طالبان سے ہے، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے ڈی پی او ڈی جی خان اور اُن کی ٹیم کی کامیابی کو سراہا ہے۔

  • لانڈھی بینک ڈکیتی کا اہم ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

    لانڈھی بینک ڈکیتی کا اہم ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پولیس نے گزشتہ دنوں لانڈھی کے علاقے میں بینک میں ہونے والی ڈکیتی کے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لانڈھی میں بینک لوٹنے والا ملزم پکڑا گیا،ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےگرفتارکیاگیا، کراچی پولیس کی پھرتیوں میں تیزی آتے ہی چوروں اور ڈکیتوں کی شامت آگئی۔

    صرف سات روز میں بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم کاکھوج لگالیا۔پولیس نےلانڈھی سے بینک لوٹنے والےملزم مظہرکو دھرلیا۔ ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کومدد سےکی گئی۔

    ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کےمطابق ملزم نے پندرہ مئی کو لانڈھی بابرمارکیٹ میں تین ساتھیوں کےساتھ مل کر بینک ڈکیتی کی تھی، ورادات کے دوران گارڈ کی فائرنگ سےایک ڈاکو موقع پر ہی مارا گیا تھا۔

  • سانحہ صفورا: ملزمان کی سی سی ٹی وی تصاویراے آروائی کو موصول

    سانحہ صفورا: ملزمان کی سی سی ٹی وی تصاویراے آروائی کو موصول

    کراچی: سانحہ صفورہ میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی تصاویر اے آروائی نیوز نے حاصل کرلیں۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور ایک اوراور تین موٹر سائیکلوں پرسوار تھے۔

    تصاویر کی مدد سے یہ بھی معلوم ہوا کہ حملہ آورجس راستے سے آئے تھے اسی راستے سے واپس بھی گئے۔

    گزشتہ روز سندھ حکومت نے سانحے میں ملوث چارافراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا جن کا تعلق کالعدم تنظیم القائدہ سے بتایا گیا ہے۔

    سانحہ صفورہ میں اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 13 زخمی ہیں۔

    واقعے کی ملکی اورغیرملکی رہنماؤں نےدنیا بھرسے مذمت کی تھی اور ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا تھا۔

     

     

    یہ ٹویٹر پر ایکصارف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  سندھحکومت کے پاس بھرپور وسائل موجود ہیں صرف ملزمان کی گرفتاری سے کچھ نہیں ہوگا یہ 47 بے گناہ افراد کی ہلاکت کی معاملہ ہے۔


     

  • کراچی : بینک ڈکیتی کی انوکھی واردات کا مقدمہ درج

    کراچی : بینک ڈکیتی کی انوکھی واردات کا مقدمہ درج

    کراچی: بینک ڈکیتی کی انوکھی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تحقیقاتی ادارں نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی تصاویر بھی حاصل کرلیں۔

    کراچی کے علاقے سخی حسن کے قریب نجی بینک میں ایک ڈاکو گھس آیا تھا، نا تجربے کار ڈاکو نے پورے بینک کے عملے کو ماموں بنادیا۔ پستول دکھایا اور بیگ میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی تو پورا بینک خالی ہوگیا۔

    تن تنہا پستول کو دور رکھ کر ڈاکو نے کیشئیر کے شیشے کی دیوار کو توڑا، کیشئیر کی دارز سے جو کچھ ملا مال مفت دل بے رحم جان کر ڈاکو نے ایک ڈبے میں ڈالا پھر سارے پیسے اپنے بیگ میں ڈالے اور چلتا بنا۔

    سیکیورٹی گارڈ اور عملہ ایک اناڑی ڈاکو کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے، پوری واردات کے دوران ڈاکو نہتا ہی رہا پر کسی کی ہمت نہ ہوئی کہ اس پر ہاتھ ڈال دے۔

  • اسلام آباد حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی

    اسلام آباد حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی

    اسلام آباد:  امام بارگاہ قصر سکینہ پر ہونے والے دہشتگردی کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ حملہ آور گیٹ کے قریب آکرواپس جاتا ہے اور پھرپستول نکال کرفائرنگ شروع کردیتا ہے۔ دہشتگرد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔

    خودکش بمبار امام بارگاہ کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوا مگر اس کی جیکٹ پھٹ نہ سکی ۔

    امام بارگاہ قصر سکینہ پر خودکش حملہ کی کوشش کرنے والے دہشتگرد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی، حملہ آور کی عمر پچیس سے چھبیس سال بتائی جاتی ہے۔

    اسلام آباد کے امام بارگاہ قصر سکینہ پر خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد کی لاش پمز اسپتال منتقل کردی گئی، حساس اداروں کی جانب سے پمز اسپتال بھجوائی گئی، خودکش بمبار کی لاش کا پوسٹمارٹم کیا گیا، پوسٹمارٹم کی ٹیم میں سینئر لیگل آفیسر ڈاکٹر شامل ہیں۔

    دوسری جانب گزشتہ روز امام بارگاہ قصر سیکنہ پر خودکش حملے کا مقدمہ شہزاد ٹاون تھانے میں درج کرلیا گیا تھا، مقدمہ امام بارگاہ کے متولی زین العابدین کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں دہشتگردی، قتل ،اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

    امام بارگاہ حملے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے پولیس نے غوری ٹاون، اقبال ٹاون سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے پندرہ مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شکریال روڈ پر واقع امام بارگاہ  امام بارگاہ قصر سکینہ میں دھماکہ اور فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جان بحق جبکہ 8 زخمی  ہوگئے۔

    خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ میں گھسنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود گارڈ نے جان پر کھیلتے ہوئے حملہ آور کو گیٹ پر ہی روک لیا جس پر خودکش حملہ آور نے وہیں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔