Tag: cease fire

  • امریکا نے حماس سے متعلق قطر کو اہم پیغام پہنچا دیا ؟

    امریکا نے حماس سے متعلق قطر کو اہم پیغام پہنچا دیا ؟

    امریکا کی جانب سے قطر کو یہ پیغام بھیجا گیا ہے کہ حماس اگر بندی مسترد کرے تو اسے ملک بدر کردیا جائے۔

    امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے یہ پیغام قطری وزیراعظم کو پہنچادیا ہے۔

    دوسری جانب حماس کے رہنما نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگ بندی مذاکرات میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

    حسام بدران نے اسرائیلی وزیراعظم پر ایسے بیانات جاری کرنے کا الزام لگایا ہے جس کا مقصد جنگ بندی کے امکانات کو نقصان پہنچانا ہے۔

    حماس کے اعلیٰ عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ گروپ اپنی قیادت کے اندر اور اتحادی گروپوں کے ساتھ داخلی بات چیت کرنے کے عمل میں ہے اس سے پہلے کہ مذاکرات کاروں کے قاہرہ واپسی کے لیے جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری رکھے۔

    لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ بنجمن نیتن یاہو کے بار بار بیانات جس میں وہ رفح میں افواج بھیجیں گے کا اعلان کر رہے ہیں معاہدے پر پہنچنے کے کسی بھی امکان کو ناکام بنانے کے لیے ہے۔

    خلائی جنگ کا خطرہ، امریکی رکن کانگریس کا اہم بیان

    انہوں نے ایک ٹیلی فون انٹرویو میں کہا کہ نیتن یاہو مذاکرات کے تمام پچھلے دوروں اور پچھلے مذاکرات میں رکاوٹ تھے اور یہ واضح ہے کہ وہ اب بھی ہیں، وہ کسی معاہدے تک پہنچنے میں دلچسپی نہیں رکھتا، اور اس لیے وہ ان موجودہ کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے میڈیا میں بیان دیتا رہتا ہے۔

  • یمن: سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی نگرانی کیلئے عالمی مبصرین کی تعیناتی منظور

    یمن: سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی نگرانی کیلئے عالمی مبصرین کی تعیناتی منظور

    صنعاء : یمن میں جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے 75 عالمی مبصرین کی تعیناتی متفقہ طور پر منظور ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خانہ جنگی سے دوچار ملک یمن میں جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کےلیے چھ ماہ تک عالمی مبصرین کو تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے مبصرین یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں تعینات ہوں گے جہاں وہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے ساتھ ساتھ جنگجوؤں اور فوجیوں کی واپسی کو بھی یقینی بنائیں گے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حوثی جنگجوؤں کو ایرانی حمایت حاصل ہے جبکہ یمنی فوج سعودی اتحادی افواج کی قیادت میں لڑرہی ہے، جس کے باعث حدیدہ بندر گاہ سے امدادی سامان کی ترسیل مشکل کا شکار ہے۔

    حدیدہ شہر کو یمن کا دروازہ کہا جاتا ہے کہ کیوں کہ یہاں حدیدہ بندرگاہ واقع ہے جو تجارتی اشیاء کی درآمد کا اہم راستہ ہے اور معاہدے کی پاسداری کے بعد امدادی سامان بھی اسی رستے سے آئے گا۔

    مزید پڑھیں : یمن میں جنگ بندی، حوثی باغیوں اور سرکاری فورسز کے درمیان جھڑپیں ختم

    خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں یورپی ملک سویڈن میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے امن مذاکرات میں دونوں فریقن کے درمیان حدیدہ شہر میں جنگ بندی سمیت کئی نکات پر اتفاق ہوا تھا جس کے بعد یمن میں گذشتہ کئی برسوں سے جاری جنگ کے ختم ہونے کی امید پیدا ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ یمنی حکومت اور حوثیوں کے درمیان سنہ 2016 کے بعد سے یہ پہلے امن مذاکرات ہیں جس کے بعد تین نکات پر اتفاق رائے کیا گیا ہے اگر کسی بھی فریق کی جانب سے کوتاہی یا لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا تو امن مذاکرات تعطلی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

  • افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیز فائر کا آغاز ہو چکا ہے، افغان صدر

    افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیز فائر کا آغاز ہو چکا ہے، افغان صدر

    کابل : افغان صدر  اشرف غنی کا کہنا ہے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیز فائر کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی امید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیز فائر کا آغاز ہو چکا ہے اور جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی امید ہے ۔

    اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان ملک میں امن قائم کرنے میں افغان حکومت کی مدد کریں اور پائیدار امن کے لئے عوامی مطالبہ قبول کریں۔

    یاد رہے کہ افغان حکومت نے عید الفطر کی آمد کے پیش نظر طالبان کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا تاہم ساتھ میں یہ بھی واضح کیا کہ اگر کسی بھی مسلح گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی گئی تو سیکیورٹی ادارے بھرپور جواب دیں گے۔

    جس کے بعد طالبان کی جانب سے بھی عید الفطر کے موقع پر تین دن کے لیے جنگی بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس جنگ بندی کا اطلاق صرف مقامی فوجیوں کے لیے ہوگا جبکہ نیٹو اور امریکی فوج نے کوئی کارروائی کی تو طالبان اس کا جواب دیں گے۔

    خیال رہے کہ افغانستان میں امریکی افواج کے داخل ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان کی جانب سے پہلی بار جنگ بندی کا اعلان کیا گیا جبکہ اقوامِ متحدہ، امریکا اور نیٹو کی جانب سے طالبان کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے تاہم کچھ حلقے حکومت اور مسلح افراد کے اس اعلان کو خفیہ معاہدہ بھی قرار دے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ابوجا:مغوی طالبات کی رہائی کیلئےحکومت اوربوکوحرام میں معاہدہ

    ابوجا:مغوی طالبات کی رہائی کیلئےحکومت اوربوکوحرام میں معاہدہ

    ابوجا:نائجیرین حکومت نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے،اسکول طالبات کی رہائی کیلئے حکومت اور شدت پسندوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجرین شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے دوسو سے زائد طالبات کی رہائی کے بدلے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کررکھا تھا، حکومت نے بوکو حرام کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کی ہے تاہم معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیاہے،حکومتی ترجما ن کا کہنا تھا کہ باغیوں اورحکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا ہے اور بوکو حرام نے یقین دلایا ہے کہ وہ اغوا کی گئی طالبات کو چھوڑ دیں گے۔

  • حماس اوراسرائیل کےدرمیان مستقل جنگ بندی کامعاہدہ طےپا گیا

    حماس اوراسرائیل کےدرمیان مستقل جنگ بندی کامعاہدہ طےپا گیا

    غزہ:حماس اور اسرائیل کے درمیان مستقل جنگ بندی کامعاہدہ طے پا گیا ہے،معاہدے کا اعلان فلسطینی صدرمحمود عباس نےکیا۔

    مصری حکومت کی ثالثی کوششیں بالاخر رنگ لے آئیں،اسرائیل اورحماس کےدرمیان آٹھ جولائی سے جاری لڑائی اختتام کو پہنچ گئی،فلسطینی صدرمحمود عباس نے راملہ میں ٹیلی ویژن پرقوم سے خطاب میں جنگ بندی کےمعاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مصر کےتعاون سے فلسطین اوراسرائیل کے درمیان مستقل جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا آغاز آج ہی سے ہوگا۔
    دوسری جانب اسرائیل نے بھی مستقل امن معاہدے کی تصدیق کردی ہے،اٹھ جولائی سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں دو ہزارایک سو پینتیس فلسطینی شہید جب کہ ہزاروں زخمی ہوئے۔

    صیہونی فوج کی بمباری سےچار سو نوے بچے بھی لقمہ اجل بنے جبکہ ہزاروں مکانات کھنڈارت میں بدل گئے جب کہ حماس کی جوابی کاروائی سرسٹھ اسرائیلی بھی مارے گئے۔

  • بھارتی فوج کی ایک بار پھرنکیال سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ

    بھارتی فوج کی ایک بار پھرنکیال سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ

    کراچی:بھارتی فوج نےسیزفائرمعاہدےکی ایک بارپھرخلاف ورزی کرتے ہوئےنکیال سیکٹرمیں شدید فائرنگ کی۔

    ذرائع کےمطابق بھارتی فوج نےایک بار پھرجنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کےقریب نکیال سیکٹر کےعلاقےداتوٹ پرشدید فائرنگ کی۔

    پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں،بھارتی فوج کی جانب سے سیزفائرمعاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے،چند روز قبل بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی بلااشتعال کارروائیوں پرشدید احتجاج بھی کیا گیا تھا۔