Tag: ceasefire Violation

  • سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی سینئر سفارت کار دفتر خارجہ طلب

    سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی سینئر سفارت کار دفتر خارجہ طلب

    اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت نے گذشتہ روز لائن آف کنٹرول پر سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں پچپن سالہ نسیم فاطمہ زخمی ہوئیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل سول آبادی کونشانہ بنایاجارہاہے، بھارت کی جانب سے سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سےنشانہ بنایاجاتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج کا شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارتی فوج کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، بھارتی خلاف ورزیاں کسی سنگین اسٹریٹیجک غلط فہمی کا باعث بن سکتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایل او سی کا دفاع، بھارتی فوج کے عزائم خاک، وطن کے دو سپوت شہید

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت 2003 کی جنگ بندی کے معاہدے کا احترام یقینی بنائے، بھارت اپنی افواج کو جنگ بندی پر کاربند کرکے عمل کی ہدایت کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات یقینی بنائے، بھارت ایل او سی پر معاہدے کی حقیقی روح کے مطابق امن برقرار رکھے۔

  • ایل او سی پراشتعال انگیزی ، پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج

    ایل او سی پراشتعال انگیزی ، پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج

    اسلام آباد : بھارت کی ایل او سی پراشتعال انگیزی پر ڈی جی ساؤتھ ایشیا نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ بھی تھمادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کیا اور ایل اوسی کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔

    ڈی جی ساؤتھ ایشیا نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو احتجاجی مراسلہ بھی دیا اور کہا بھارتی قابض افواج بدستور شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، دو ہزار سترہ سے اب تک انیس سو ستر مرتبہ سیزفائرلائن کی خلاف ورزی کی گئی۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال گولہ باری، 2 شہری شہید

    گذشتہ روز بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ سے 2شہری شہید ہوئے تھے ، شہدا میں75سال کے لعل محمد اور 61سال کے حسن دین شامل ہیں۔

    یاد رہے 4 روز قبل بھی پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے ایل او سی کی خلاف ورزیوں پرشدید احتجاج کیا تھا، دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے لیپا اور بٹل سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے نائیک تنویر،لانس نائیک تیمور، سپاہی رمضان شہید ہوئے۔

    دفتر خارجہ نے واضح‌کیا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے لگاتار سیزفائرکی خلاف ورزی کی جارہی ہے، سیز فائرکی خلاف ورزی سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں، بھارتی خلاف ورزیوں سے خطےمیں اسٹریٹجک غلطی ہوسکتی ہے، بھارتی فوج ایل اوسی کااحترام کرے۔

  • ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی : بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی : بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد : پاکستان نے یکم اور دو اپریل کو بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا، ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے مطالبہ کیا کہ بھارت2003 کے سیز فائر سمجھوتے پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کی طرف سے یکم اور دو اپریل کو سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے ۔

    بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طلبی ڈی جی ساؤتھ ایشیاءڈاکٹر محمد فیصل نے کی ،بھارت کی طرف سے کم اور دو اپریل کو سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیاگیا۔

    احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ بھارتی قابض افواج نے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوں جندروٹ نیزہ پیر رکھ چکڑی سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی،پاکستان بھارت کی طرف سے جمگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔

    بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں یکم اپریل کو 4 معصوم شہری زخمی ہوئے جن میں محمد یوسف محمد شہزاد اکبر جان اور کوثر پروین شامل ہیں جبکہ دو اپریل کو بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شہری محمد عتیق جو جگل پال کا رہائشی تھا شہید ہوگیا اور3 خواتین زخمی ہوئیں جن میں فریدہ بیگم، عظمت بیگم اور رحمت بی بی شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق اسی دن بھارتی فوج نے بگسر سیکٹر میں شہریوں کی بس کو بھی نشانہ بنایا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فائرنگ نہ صرف سیز فائر سمجھوتے کی خلاف ورزی بلکہ اخلاقیات کے بھی خلاف ہے۔

    ایل او سی پر بھارتی فورسز مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں، جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی اقدار اور عالمی قوانین کے خلاف ہے، بھارت کی طرف سے سیز فائر خلاف ورزی کا سلسلہ 2017 سے جاری ہے، بھارت 2003 کے سیز فائر سمجھوتے پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

  • بھارت کی ننگی جارحیت کامنہ توڑجواب دیتے رہیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت کی ننگی جارحیت کامنہ توڑجواب دیتے رہیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مسلح افواج بھارتی اشتعال انگیزی کےخلاف معصوم شہریوں کے ساتھ کھڑی ہیں، بھارت کی ننگی جارحیت کا منہ توڑجواب دیتے رہیں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مسلح افواج بھارتی اشتعال انگیزی کےخلاف معصوم شہریوں کےساتھ کھڑی ہیں،بھارت کی ننگی جارحیت کامنہ توڑجواب دیتے رہیں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پرشہری آبادی کونشانہ بنایا، جس سے خواتین سمیت پانچ معصوم شہری شہید اور چار زخمی ہو گئے، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کابھرپورجواب دیا۔


    مزید پڑھیں : پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب‘ 4 بھارتی فوجی ہلاک


    انہوں نے کہا کہ جوابی کاروائی میں بھارت کی دو چوکیاں تباہ اورکئی بھارتی فوجی ہلاک وزخمی ہوئے، سول آبادی کے تحفظ کےلئےبھرپورکارروائیاں کی جاتی رہیں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔