Tag: ceasefire

  • شام میں جنگ بندی کی جائے تاکہ امداد پہنچ سکے: اقوام متحدہ کی اپیل

    شام میں جنگ بندی کی جائے تاکہ امداد پہنچ سکے: اقوام متحدہ کی اپیل

    اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ شام میں فوری جنگ بندی کی جائے تاکہ امدادی کارروائیاں کی جاسکیں اور زلزلے سے متاثر لوگوں تک امداد پہنچائی جاسکے۔

    اردو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے ترکیہ اور شام کے 8 لاکھ 74 ہزار زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی رقم فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

    ڈبلیو ایف پی کی جانب سے جمعے کی اپیل کے بعد اقوام متحدہ نے شام میں امدادی سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    ڈبلیو ایف پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ میں گھروں سے محروم ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار جبکہ شام میں 2 لاکھ 84 ہزار تک پہنچ چکی ہے، اور اس میں 4 ہزار 500 تارکین وطن بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پیر کو آنے والے اس زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، یہ اس خطے میں صدی کا بدترین زلزلہ ہے۔

    ڈبلیو ایف پی نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 4 دونوں میں ترکیہ اور شام میں 1 لاکھ 15 ہزار افراد کو خوراک فراہم کی گئی ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر کورین فلیشر نے کہا ہے کہ زلزلے سے متاثر ہونے والے ہزاروں افراد کو اس وقت سب سے زیادہ ضرورت خوراک کی ہے، وہاں کھانا تیار کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

    ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ شام کے شورش زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کافی مشکلات کا شکار ہے، وہاں ڈبلیو ایچ او اب تک 41 ہزار افراد تک پہنچ سکا ہے، امدادی سرگرمیوں کے لیے شام میں فوری سیز فائر کیا جائے۔

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے دفتر نے جمعے ہی کو کہا ہے کہ شام کے زلزلے سے متاثر علاقے میں موجود افراد کی مدد کے لیے ضروری ہے کہ فوری طور پر جنگ بندی کی جائے۔

    خیال رہے کہ امریکا نے دونوں ممالک کے متاثرہ علاقوں کے لیے ابتدائی طور پر 85 ملین ڈالر کے امدادی ایمرجنسی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

    یہ امداد متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والے شراکت داروں کو فراہم کی جا رہی ہے تاکہ لاکھوں ضرورت مندوں کو فوری طور پر خوراک، شیلٹر اور صحت کی ہنگامی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

  • 2 دن گولہ باری کے بعد آرمینیا کا آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان

    2 دن گولہ باری کے بعد آرمینیا کا آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان

    آرمینیا نے 2 دن کی گولہ باری کے بعد آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کر دیا، امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے اقدام کا خیر مقدم کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمینیا نے نگورنو کاراباخ کے آس پاس دو دن کی گولہ باری کے بعد جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

    آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی کے ایک معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ آرمینیا کے سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے ٹی وی پر گفتگو کے دوران جنگ بندی کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ بدھ کو روبہ عمل آ گیا ہے۔

    اس تازہ جنگ بندی معاہدے کے بارے میں آذربائیجان کی طرف سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور آذربائیجان کی وزارت دفاع نے بھی ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    چین کا امریکا سے افغانستان سے متعلق بڑا مطالبہ

    امریکا اور اقوام متحدہ نے بھی جمعرات کو آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی کے اقدام کا خیرمقدم کیا۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دو روز تک ہونے والی گولہ باری میں 150 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

    نگورنوکاراباخ کے علاقے میں آرمینیائی نسل کے لوگ آباد رہے ہیں، جس پر حالیہ دہائیوں میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان دو جنگیں ہو چکی ہیں۔

  • حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

    حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

    غزہ : فلسطین میں گزشتہ 11 دنوں سے جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے بعد اب جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے، پاکستانی وقت کے مطابق عمل درآمد کا آغاز آج صبح 4 بجے سے ہوگیا دونوں جانب سے اب تک کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق غزہ میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری اسرائیلی بمباری کے بعد اب اسرائیلی حکومت اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    اس خونریز تشدد میں فلسطینیوں کا زبردست جانی اور مالی نقصان ہو ا ہے جس میں دو سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے ان فلسطینیوں میں ایک تہائی تعداد معصوم بچوں کی ہے۔ اسرائیل کے فضائی حملوں میں غزہ کی کئی کثیر منزلہ عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔

    واضح رہے کہ حماس کی جانب سے یہ اعلان ہوا تھا کہ وہ جمعرات کی شب مقامی وقت کے مطابق دو بجے سے جنگ بندی کر دے گا جبکہ اسرائیل کی جانب سے وقت کا کوئی اعلان نہیں ہوا تھا لیکن اب دونوں کی جانب سے جنگ بندی ہوگئی ہے۔

    پاکستانی وقت کے مطابق عمل درآمد کا آغاز آج صبح 4 بجے سے ہوگیا۔ اب تک کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی کابینہ نے امریکا کی طرف سے شدید دباؤ کے بعد جنگ بندی کا فیصلہ کیا۔

    11دن میں اسرائیلی حملوں کے دوران 232 فلسطینی شہید اور 1900 سے زائد زخمی ہوئے، شہداء میں 65 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی قیادت کی ذمےداری ہے جنگ کے بنیادی اسباب پر غور کے لیے بات چیت کریں۔

    دوسری جانب پاکستان نے اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔

  • معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ، ایل او سی پر سیز فائر کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے

    معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ، ایل او سی پر سیز فائر کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے

    لاہور : لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے بعد معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں ، 25فروری کے بعد سے اب تک ایل او سی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر سیز فائر کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے ، ایل او سی پر بسنے والے عوام نےسیز فائر سےسکھ کاسانس لیا، اس کے ساتھ ہی بچے اسکولوں کو اور عوام معمول کی زندگی کی طرف بلاخوف لوٹ آئے۔

    لائن آف کنٹرول پر معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں ، لیپا سیکٹر کے گاؤں منڈل کے عوام سیز فائر سے بہت خوش ہیں اور لیپا بازار میں کاروباری سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہے، منڈل کےعوام کا کہنا ہے سیز فائر کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔

    ڈی جی ایم اوز کے درمیان 25فروری2021 کوسیز فائر انڈرسٹینڈنگ ہوئی ، 25فروری کے بعد سے ایل او سی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی جبکہ پاک فوج انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے مقامی آبادی اور انتظامیہ کی بھرپور مدد کررہی ہے۔

    یاد رہے 25 فروری کو  پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل اوسی اوردیگر سیکٹرز پر آج سے سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا،  ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ رابطے کے نتیجے میں 2003 کے سیزفائر کی انڈر اسٹیڈنگ پر من وعن عمل ہوگا۔

    مذاکرات میں 25،24 فروری کی درمیانی رات سے باہمی مفاہمت پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا بھی اعادہ کیا گیا اور بارڈر فلیگ میٹنگز نظام کے ذریعے کسی بھی غیر متوقع صورتحال حل کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

  • امریکا نے پاک بھارت ایل اوسی سیز فائر اعلامیے کو خوش آئند قرار دے دیا

    امریکا نے پاک بھارت ایل اوسی سیز فائر اعلامیے کو خوش آئند قرار دے دیا

    واشنگٹن : امریکا نے پاک بھارت ایل اوسی سیزفائر اعلامیے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کشمیرسمیت دیگرامورپرپاک بھارت براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایل اوسی پر سیز فائر سے متعلق پاک بھارت اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک نےجنگ بندی پرسختی سے عملدرآمد پر اتفاق کیا، ایل اوسی پر کشیدگی میں کمی کیلئے کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکا نےفریقین سےلائن آف کنٹرول پرتناؤکم کرنےکامطالبہ کیاتھا، 2003کےجنگ بندی کے معاہدے پر واپس آنا خوش آئند ہے، کشمیرسمیت دیگرامورپرپاک بھارت براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں۔

    مزیدپڑھیں : امن کی جانب اہم قدم ، پاکستان اور بھارت سیز فائر پر متفق

    نیڈ پرائس نے مزید کہا پاکستان ہماراایک اہم شراکت دارہے، پاکستان کے ساتھ بہت سارے مفادات وابستہ ہیں، افغانستان میں پاکستان کاایک اہم کردار ہے، افغانستان، کشمیراوردیگر امور پر پاکستان تعمیری کردار ادا کرے۔

    یاد رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل اوسی اوردیگر سیکٹرز پر آج سے سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنے پر اتفاق ہوگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رابطے کے نتیجے میں 2003 کے سیزفائر کی انڈر اسٹیڈنگ پر من وعن عمل ہوگا۔

  • روس کی ثالثی : آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط

    روس کی ثالثی : آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط

    آذربائیجان کے ساتھ جنگ میں آرمینیا نے پسپائی اختیار کرتے  ہوئے روس کی ثالثی میں مکمل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے، روسی صدر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی پر عملدرآمد آج رات سے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمینیا نے بالآخر نگورنو اور کاراباخ میں شکست تسلیم کرلی، آرمینیا کا آذربائیجان کے ساتھ مکمل جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔

    اس حوالے سے آذربائیجان کے صدر نے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی معاہدے کا حصہ دار ہوگا، آرمینیا نگورنو کاراباخ سمیت کئی علاقوں سے دستبردار ہوجائے گا، معاہدے کے مطابق قبضے میں لئے گئےعلاقوں پر آذربائیجان کا قبضہ برقرار رہے گا۔

    آرمینیا کے وزیرِاعظم کہتے ہیں نگورنو کاراباخ معاہدہ تکلیف دہ ہے لیکن دفاعی ماہرین سے زمینی حقائق جاننے کے بعد روس کی ثالثی میں جنگ ختم کرنے کا معاہدہ کیا۔

    دوسری جانب آرمینیا کے شہریوں نے معاہدے کو مسترد کردیا اور وزیر اعظم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارتوں اوراملاک کو نقصان پہنچایا۔ پولیس سے جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو جنگ سے روکنے کے لیے متنازع علاقے میں روسی فوج کے امن دستےتعینات ہوں گے۔

    واضح رہے کہ سال 1994 میں دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کے بجائے جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس سال ستمبر میں ایک بار پھر جنگ شروع ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدے ہوئے لیکن سب ناکام رہے۔

  • آرمینیا کی ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی

    آرمینیا کی ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی

    باکو: آرمینیا نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذر بائیجان کے فوجیوں اور مقامی آبادی پر فائرنگ کردی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق آرمینی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذری فوجیوں اور ترتر نامی علاقے کی رہائشی آبادیوں پر فائرنگ کی ہے۔

    آذری امور دفاع کے مطابق، آرمینی فوج نے آج صبح 8 بجے کے قریب انسانی بنیادوں پر نافذ جنگ بندی کی دوبارہ سے خلاف ورزی کرتے ہوئے لاچین قصبے کے دیہات سفیان میں موجود آذری فوجیوں پر فائرنگ کر دی۔

    بتایا گیا ہے کہ آذری فوج اپنے تمام محاذوں پر جنگ بندی کی مکمل پابندی کر رہی ہے۔ نائب آذری صدر حکمت حاجی ایف نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

    خیال رہے کہ ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ آذر بائیجان اور آرمینیا نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سیز فائر پر پھر اتفاق کر لیا ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے سربراہان نے جنگ بندی معاہدے پر عمل پیرا ہونے پر اتفاق کیا ہے، اس معاہدے سے بہت سی جانیں بچ جائیں گی۔

    اس سے قبل روسی کوششوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان 2 مرتبہ جنگ بندی ہو چکی ہے، تاہم دونوں دفعہ جنگ بندی برقرار نہ رہ سکی تھی۔

  • آذر بائیجان کے صدر کی جنگ بندی سے متعلق اہم پیشکش

    آذر بائیجان کے صدر کی جنگ بندی سے متعلق اہم پیشکش

    باکو: آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا ہے کہ نگورنو کارباخ سے متعلق ہم جنگ بندی کے لیے تیار ہیں، اب مزید حالات آرمینیا پر منحصر ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ نگورنو کارباخ سے متعلق باکو جنگ بندی کے لیے کوآرڈینیٹ کے لیے آذر بائیجان تیار ہے۔

    آذر بائیجان کے صدر نے اپنی جانب سے پہل کرنے کے بعد کہا کہ اب مزید حالات آرمینیا پر منحصر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم تیار ہیں، ہم نے متعدد بار عوامی سطح پر کہا کہ ہم جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔ تمام علاقائی ممالک جو ہمارے خلاف ہیں، انہیں براہ راست اس تنازعہ میں شامل ہونے سے دور رہنا چاہیئے۔

    صدر نے مزید کہا کہ ہم اس معاملے کو عالمی مدعا بنانے کے مکمل طور پر خلاف ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ آذر بائیجان اور آرمینیا نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سیز فائر پر پھر اتفاق کر لیا ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے سربراہان نے جنگ بندی معاہدے پر عمل پیرا ہونے پر اتفاق کیا ہے، اس معاہدے سے بہت سی جانیں بچ جائیں گی۔

    اس سے قبل روسی کوششوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان 2 مرتبہ جنگ بندی ہو چکی ہے، تاہم دونوں دفعہ جنگ بندی برقرار نہ رہ سکی تھی۔

  • بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیاں، پاکستان نے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرلیا

    بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیاں، پاکستان نے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرلیا

    اسلام آباد: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے بھارتی ناظم امور کو دفترخارجہ طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی، اس دوران پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا، بھارتی فائرنگ سے بےگناہ شہریوں کی شہادت پر پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کا بھرپورجواب دیا جاتا رہے گا۔ اس قبل بھی متعدد بار بھارتی حکام پاکستان دفترخارجہ طلب کیے جاچکے ہیں، تاہم اس کے باوجود بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایل او سی پر بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک

    خیال رہے کہ لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، 9 بھارتی فوجی مارے گئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شاہ کوٹ، نوسیری اور جوڑا سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 9 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک کردیے۔

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اس جوابی کارروائی میں دو بھارتی بنکرز تباہ اور کئی بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ جبکہ بھارتی فائرنگ سے ایک جوان لانس نائیک زاہد اور 5شہری شہید گئے۔

  • سلامتی کونسل کا لیبیا میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    سلامتی کونسل کا لیبیا میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبی دارالحکومت میں جاری خانہ جنگی بند کرکے خلیفہ حفتر اور وفاقی حکومت کے مابین مذاکرات کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی سلامتی کونسل نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں تاجوراءمہار کیمپ پر گزشتہ منگل کے روز کئے گئے فضائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لیبی حکومت اور فوج کے درمیان جاری لڑائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کی طرف سے طرابلس میں ایک مہاجر کیمپ پر بمباری کی مذمت سے متعلق بیان کسی واضح سبب کے بغیر موخر کر دیا گیا تھا، اس کے باوجود سلامتی کونسل اس واقعے کی مذمت کے ساتھ فریقین پر جنگ بندی پر زور دیتی ہے۔

    بیان میں لیبیا کی اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ قومی وفاق حکومت اور جنرل ریٹائرڈ خلیفہ حفتر کی قیادت میں قائم نیشنل آرمی کے درمیان فوری مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں دیرپا امن و استحکام تمام قوتوں پر مشتمل سیاسی پروگرام تشکیل دینے میں مضمر ہے، اس حوالے سے افریقی یونین، عرب لیگ دوسرے ممالک کی مساعی قابل قدر ہیں۔