Tag: ceiling

  • گھر کی چھت پر سانپوں کا بسیرا، گھر والے خوف کا شکار

    گھر کی چھت پر سانپوں کا بسیرا، گھر والے خوف کا شکار

    اگر آپ کو اپنے گھر میں کوئی چوہا، لال بیگ یا دوسرا کوئی کیڑا نظر آجائے تو آپ کو بے حد پریشانی ہوگی، لیکن تصور کریں کہ آپ کے گھر میں سانپوں کا پورا بل (گھر) بنا ہوا ہو تو یقیناً آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔

    امریکی ریاست جارجیا کا ایک خاندان ایسی ہی صورتحال کا شکار ہوگیا جب انہیں اپنے کرائے کے مکان میں سانپ دکھائی دیے۔

    یہ خاندان اپنے مکان میں چوہوں اور کاکروچز کی موجودگی سے پہلے ہی کافی پریشان تھا، پھر ایک روز اچانک کئی ماہ سے ٹپکتی چھت کا ایک حصہ ٹوٹ کر گر پڑا اور گھر والوں پر خوفناک انکشاف ہوا کہ وہاں سانپوں کا پورا خاندان موجود ہے۔

    مذکورہ خاندان نے چھت کے رساؤ کے بارے میں مالک مکان کا کافی عرصے سے آگاہ کر رکھا تھا لیکن اس نے مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی، گھر والوں کا کہنا ہے کہ مسلسل پانی رسنے کی وجہ سے چھت میں گڑھا بن گیا اور پھر وہاں سانپوں نے بسیرا کرلیا۔

    سانپوں کو نکالنے کے لیے اینیمل کنٹرول ادارے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مالک مکان کی اجازت کے بغیر وہ چھت کو منہدم نہیں کرسکتے، اور اس کے بغیر سانپوں کو نکالنا نا ممکن ہے۔

    تاہم مالک مکان نے اس کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور کرائے دار کو گھر خالی کرنے کا نوٹس دے دیا۔

  • دلہن کی حرکت، شادی کی تقریب بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    دلہن کی حرکت، شادی کی تقریب بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    بیجنگ: چین میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن کی معمولی حرکت بڑے حادثے کا خمیازہ تمام مہمانوں کو بھگتنا پڑا تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

    آپ نے رنگ میں بھنگ ڈالنے کی کہاوت توسنی ہوگی لیکن اس کا عملی مظاہرہ چین میں اُس وقت دیکھنے میں آیا جب دلہن نے اپنی شادی کی تقریب میں گلدستہ اچھالا اور خوشی کی تقریب دیکھتے ہی دیکھتے  غم میں تبدیل ہوگئی۔

    چینی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ملک کے مشرقی صوبے ان ہوئی میں پیش آیا کہ جب شادی کی ایک تقریب میں دلہن نے تحفے میں ملنے والا پھولوں کا گلدستہ چھت کی طرف اچھالا۔

    دلہن نے تو اپنی خوشی کا اظہار کرنے کی کوشش کی مگر  اُسے معلوم نہیں تھا کہ یہ حرکت کتنی مہنگی ثابت ہوگی، چونکہ ہال کی چھت مضبوط نہیں تھی اور اس سمینٹ کی جگہ فی الوقت ٹائلز لگے ہوئے تھے۔

    جیسے ہی پھولوں کا بھاری گلدستہ چھت پر لگے ٹائلز سے جاکر ٹکرایا تو سیکنڈوں میں ہی چھت پر لگے سارے پتھر تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی طرف برسنے لگے، خوش قسمتی سے حادثے کے نتیجے میں ہال میں موجود کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا البتہ تھوڑی دیر کے لیے سارے مہمان خوف زدہ ہوگئے تھے۔

    ویڈیو دیکھیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔