Tag: Celeberate

  • پشاور سے چلنے والی آزادی ٹرین کراچی پہنچ گئی، گورنر سندھ کا استقبال

    پشاور سے چلنے والی آزادی ٹرین کراچی پہنچ گئی، گورنر سندھ کا استقبال

    کراچی: پشاور سے چلنے والی آزادی ٹرین منزل پر پہنچ گئی، کراچی کینٹ اسٹیشن پر آزادی ٹرین کا استقبال گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کیا۔

    آزادی ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچی تو ڈھول تاشوں کی گونج میں خوش آمدید کہا گیا، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ڈی ایس ریلوے کے ہمراہ فیتا کاٹ کر پاکستان کے ثقافتی رنگوں سے سجی ٹرین کا استقبال کیا، گورنرسندھ نے ٹرین کے اندر موجود چاروں صوبوں کے رنگ اور عسکری اشیاء کا جائزہ لیا۔

    14212635_10153915539497951_5933437720976849168_n

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کینٹ اسٹیشن پر آزادی ٹرین کا استقبال کیا جوکہ پورے ملک کے 4000 کلومیٹر سفر کے دوران کراچی پہنچی، گورنر سندھ نے ٹرین کی مختلف بوگیوں کا معائنہ کیا اور ملکی ثقافت ، ملی یکجہتی پر مبنی فلوٹس اور دیگر نمائشی اشیاء میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے انہیں سراہا۔

    14263972_10153915543767951_6721260957692776793_n

    14222088_10153915544082951_4467131572588638811_n

    گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آزادی ٹرین قومی و ملی یکجہتی اور مختلف صوبوں کی ثقافت کا حسین امتزاج ہے یہ قومی ہم آہنگی ، رواداری کی بھی آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورے ملک میں آزادی ٹرین کا شاندار استقبال پاکستان سے عوام کی والہانہ محبت اور لگائو کا مظہر ہے، انہوں نے کہا کہ ٹرین ملک کی چلتی پھرتی تاریخ ہے اور اس کے شاندار ماضی اور تابناک مستقبل کی بھی عکاس ہے۔

    14212731_10153915544142951_5249520997816064412_n

    14199378_10153915542622951_8362079358565504461_n

    انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کی تاریخی جدوجہد کے ساتھ ساتھ مستقبل کے منصوبوں خصوصاً سی پیک اور قومی اہمیت کے دیگر منصوبوں کی تفصیل سے عوام کو ان کی اہمیت کے بارے میں آگاہی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں سے آگاہ کرنا بھی اشد ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ اس ٹرین میں قیام پاکستان ، جدوجہد آزادی، آزادی کشمیر اور علاقائی ثقافت کی بھی بھرپور عکاسی کی گئی ہے۔

    14202543_10153915541257951_4675995987666108882_n

    14199681_10153915542367951_4146889224547136674_n

    انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے قومی و ملی یکجہتی اولین شرط ہے کیونکہ پاکستان اسی وقت ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسکتا جب ہم سب متحد قوم بن کر اسے خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کریں ۔

    انہوں نے آزادی ٹرین کی کامیابی پر پاکستان ریلویز اور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کی کاوشوں کو سراہا ، واضح رہے کہ ٹرین نے 11 اگست کو اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے 6 ڈبوں میں سندھ ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختون خواہ، گلگت و بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے جبکہ 6 بوگیاں تحریک پاکستان، جدوجہد کشمیر، مسلح افواج کی خدمات و قربانیوں، مختلف اہم ترقیاتی منصوبوں اور پاکستان ریلویز کی تاریخ سے متعلق ہیں۔

    اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ لیفٹیننٹ کرنل (ر) سراج النعیم اور ڈویژن سپرنٹنڈنٹ ریلوے سندھ نثار احمد میمن بھی موجود تھے۔

    14191907_10153915541987951_4556391583678987085_n

    14184443_10153915539832951_8916981633734419078_n

  • اسلام آباد میں آزادی ٹرین کا افتتاح

    اسلام آباد میں آزادی ٹرین کا افتتاح

    اسلام آباد: پاکستان کا ہرادارہ جشن آزادی منانے کی تیا ریوں میں مصروف ہے، پاکستان ریلوے نے بھی اس حوالے سے آزادی ٹرین بنالی۔

    اسلام آباد میں آزادی ٹرین کا افتتاح کردیا گیا، آزادی ٹرین تین حصوں پر مشتمل ہے جس میں چھ فلوٹس، چھ گیلریز اور چھ آپریشنل بوگیاں شامل ہیں، آزادی ٹرین کے فلوٹس پر چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    آزادی ٹرین میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں، آزادی کی جدوجہد کے مختلف پہلوؤں اور ملک کی تہذیب و ثقافت کو نمایاں کرنے کے لیے دو کوچز مسلح افواج کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

    91

    92

    93

    94

    پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے بنائی گئی ٹرین کے حصے میں پاک فوج کے جوانوں اور اسلحے کی تصاویر کو نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔

    13876694_585670318279300_7701208145107236170_n

    13900177_585670211612644_6639291545668054821_n

    13901454_585670221612643_6909962325785786600_n

    13935064_585670248279307_3577108551933850752_n

    آزادی ٹرین کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پر ویز رشید بھی شریک تھے، آزادی ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں مقیم ستر غیرملکی سفیروں کو بھی دعوت دی گئی جو یوم آزادی کی تقریبات کاحصہ ہیں۔

    ٹرین کا سفر جمعے کو پشاور سے شروع ہوگا جو اگلے ماہ کی پانچ تاریخ کو کراچی پہنچے گی، آزادی ٹرین اگلے مہینے کی تیرہ تاریخ کو گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچ کر اپنا سفر ختم کرے گی۔

    balochistan

    biltistan

    images

    kashmir

    kpk

     

    punjab

     

    CpWG9WeVIAEt6BX

  • سندھ کابینہ کو کل سے یوم آزادی کی بھرپور تیاری کا حکم

    سندھ کابینہ کو کل سے یوم آزادی کی بھرپور تیاری کا حکم

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ یوم آزادی کے تاریخی دن کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کل سے تقریبات کا آغاز کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ثقافت کو ہدایت کی کہ ’’وہ 14آگست کو ساحل سمندر پر عوام کےلیے ملی نغموں پر مبنی میوزیکل شو کا اہتمام کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں’’14اگست کی صبح سندھ کابینہ کے اراکین مزار قائد پر حاضری دینگے اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرینگے، بعد ازاں اراکین اپنے متعلقہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں قومی پرچم لہرائیں گے‘‘۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ’’وہ ذاتی طور پر اسپتالوں، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ھاوٴسز کا دورہ کریں گے اور انہیں یوم آزادی کی مبارکباد اور تحائف دیں گے۔ انہوں نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ ’’وہ بیورو کریسی، ڈویژنل،ضلعی اور تعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کریں کہ وہ اپنے دفاتر اور سرکاری گھروں پر قومی پرچم لہرانے کا آغاز کردیں‘‘۔

    پڑھیں :   “شکریہ پاکستان” مہم میں اے آروائی کے ساتھ ہیں، ڈی جی رینجرز

    مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ ’’کابینہ کے تمام اراکین اپنی گاڑیوں پر بھی قومی پرچم لہرائیں اور اس کے ساتھ ساتھ اسپتالوں،اسکولوں اور دیگر دفاتر کے دورے فوری طور پر شروع کرتے ہوئے جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیں‘‘۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی اور سیکریٹری ثقافت پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جو یوم آزادی کے حوالے سے کراچی کے مختلف علاقوں کی ٹیموں کے درمیان فٹبال کے میچز کا اہتمام کریگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ فٹبال ٹورنامنٹ کے موقع پر ’’میں اپنی کابینہ کے ہمراہ فٹبال میچ کھیلوں گا جس میں چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی ہمارا ساتھ دیں گے‘‘۔