Tag: celebrate-eid-with-simplicity

  • حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کا عید سادگی سے منانے کا اعلان

    حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کا عید سادگی سے منانے کا اعلان

    کراچی : حروں کےروحانی پیشواپیرپگارا نے عید سادگی سےمنانےکااعلان کرتے ہوئے حرجماعت کو کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلاو کوروکنے کے اقدامات کا سلسلی جاری ہے، حروں کےروحانی پیشواپیرپگارا  پیر صبغت اللہ راشدینے عید سادگی سےمنانےکااعلان کرتے ہوئے پیرجوگوٹھ میں نمازعیدکاروایتی اجتماع منسوخ کردیا۔

    پیرپگارا نے حرجماعت کوعیدکےموقع پرپیرجوگوٹھ میں جمع نہ ہونےکاحکم دیا ہے اور کہا کورونا وائرس کےسبب مشکل،غیر معمولی حالات ہیں،پ تمام مریدین اپنےشہروں میں نمازعیدکےاجتماعات میں شریک ہوں۔

    پیرپگارا نے حرجماعت کو کورونا سےبچاؤکیلئےاحتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پوری قوم عیدکےموقع پرخصوصی دعاؤں کااہتمام کرے، کسی کوبھی مشکل میں نہیں ڈالناچاہتاسب گھروں پررہیں اور والدین،بزرگوں کی خدمت کریں ان کاخیال رکھیں۔

    خیال رہے پیرپگاراکراچی میں والدہ کےساتھ عید منائیں گے جبکہ ہرسال عیدکےموقع پر پیرجوگوٹھ میں لاکھوں عقیدت مندجمع ہوتے تھے۔

  • خیبرپختونخوا حکومت کا عید سادگی سے منانے کا اعلان

    خیبرپختونخوا حکومت کا عید سادگی سے منانے کا اعلان

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عوام سے اپیل ہے کہ عید سادگی سے منائیں اور عیدالفطرکےموقع پراجتماعات سے گریز کریں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عید الفطر مذہبی تہوار ہے، عوام سے اپیل ہے کہ عید سادگی سے منائیں۔

    انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر اجتماعات سے گریز کیا جائے جبکہ وزرا، مشیران، معاونین اور اراکین اسمبلی کو بھی ہدایت کی عیدالفطر کا تہوار سادگی سے منائیں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔

    مزید پڑھیں : عوام عید گھر پر رہ کر منائیں، وزیراعلیٰ سندھ

    یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےعید کا دن کرونا کے خلاف جنگ لڑنے والے میڈیکل عملےکے نام کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ عیدالفطر کا تہوار سادگی سے گھروں پر رہ کرمنائیں اور وزیراعظم عمران خان سے بھی کہا تھا کہ وہ عید الفطر سادگی سے منانے کا قومی اعلان کریں۔

    خیال رہے محکمہ صحت کےپی کے مطابق خیبرپختونخوامیں کوروناسے24گھنٹےمیں مزید14افرادجاں بحق ہوئے ،جس کے بعد کوروناسےاموات365ہوگئیں جبکہ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد7ہزار155ہوگئی ہے اور اب تک کورونا کے 2ہزار198مریض صحتیاب ہوچکے ہیں.