Tag: Celebrate

  • پاناما کیس کا فیصلہ ، تحریک انصاف کا آج یوم نجات اور یوم تشکرمنانے کا اعلان

    پاناما کیس کا فیصلہ ، تحریک انصاف کا آج یوم نجات اور یوم تشکرمنانے کا اعلان

    اسلام آباد : پاناما کیس کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے آج یومِ نجات اور یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے ۔

    تحریک انصاف نے پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد جمعتہ المبارک کو "یوم نجات” اور "یوم تشکر” کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان نے ملک بھر میں کارکنان کو نوافل کی ادائیگی اور سپریم کورٹ کےبینچ کےاراکین کی صحت اورعمردرازی کیلئےدعا کی ہدایت کی ہے۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ کارکنان کرپٹ وزیر اعظم اور ظالم نظام سے نجات کے آغاز پر خدا کے حضورسجدہ ریز ہوں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار تشکر کیلئے صدقہ،خیرات کیا جائے، یوم تشکر پر کارکنان غریب افراد میں کھانا تقسیم کریں۔

    ان کا کہنا ہے کہ یوم تشکر” اور "یوم نجات” کے موقع پر پاکستان کے مستقبل کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی، قوم تحریک انصاف کےساتھ مل کرارض پاک کیلئےدعائیں کرے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان نے نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا


    یاد رہے گذشتہ روز  پاناما کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 60 دن میں کلیئر ہوکر آپ واپس آسکتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے پاس وزیراعظم رہنے کا کیا جواز رہ گیا، یہ ایسے ہی ہے جیسے عزیربلوچ پر جے آئی ٹی تحقیقات کررہی ہے، ملک میں لوڈشیڈنگ کی انتہا ہے، معیشت تباہ ہوچکی ہے، آپ ملک پرتوجہ دیں گے یا پھر خود کو بچائیں گے۔


    مزید پڑھیں : پاناما کیس فیصلہ: رقم قطر کیسے گئی‘ جے آئی ٹی بنانے کا حکم


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے جوائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی ہر 15روز بعد رپورٹ پیش کرے، وزیراعظم ،حسن اور حسین جےآئی ٹی میں پیش ہونگے اور جے آئی ٹی 60روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وزیراعظم کی اہلیت کا فیصلہ جے آئی ٹی رپورٹ پرہوگا، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، نیب کا نمائندہ، حکم سیکیورٹی ایکس چینج، ایف آئی اے کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

    سپریم کورٹ نے قطری خط کو مسترد کردیا اور حکم دیا کہ لندن فلیٹس کس کی ملکیت ، منی ٹریل کا پتہ چلایا جائے جبکہ دو ججز نے وزیراعظم کو نااہل کرنے کا نوٹ لکھا تھا۔

     

  • مصری کلینڈر کے تحت چلنے والی ’’بوہرا برادری‘‘ آج عید منارہی ہے

    مصری کلینڈر کے تحت چلنے والی ’’بوہرا برادری‘‘ آج عید منارہی ہے

    کراچی: دنیا بھر کی طرح شہر قائد اور حیدرآباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں مصری کلینڈر پر عمل پیرا ’’بوہرا برادری‘‘ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ عید الاضحیٰ منارہی ہے۔

    تفیصلات کے مطابق دنیا بھر میں اسلامی کلینڈر کے حساب سے چلنے والی بوہرا برادری آج مذہبی جوش وجذبے سے عیدِ قرباں منارہی ہے، اس ضمن میں کراچی میں بوہری برادری کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں منعقد کیا گیا۔

    علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں آدم مسجد سٹی کورٹ، سولجر بازار، حیدری مارکیٹ اور شیر آباد سمیت دیگر مقامات پر بھی عید کی نماز ادا کی گئی جس میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

    سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہر سال کی طرح امسال بھی بوہرا برادری کے اپنے سیکیورٹی رضاکاروں نے فرائض انجام دیئے تاہم سندھ حکومت کی خصوصی ہدایت پر نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ نماز عید کے بعد بوہرا برادری نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں ذبح بھی کیے اور کمیونٹی کے افراد کو عید الضحیٰ کی مبارک باد بھی پیش کی۔

    یاد رہے بوہرا برادری مصری کلینڈر کے حساب سے اسلامی سال کا آغاز کرتی ہے اور سارا سال اسی پر عمل پیرا رہتی ہے۔ اس کلینڈ کے تحت اُن کے اپنے طریقہ کار کے تحت سال کا آغاز اور اسلامی ماہ شروع ہونے کے دن مخصوص کیے ہوئے ہیں۔ اس حساب سے بوہراہ برادری رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحیٰ سمیت سال کے تمام اسلامی ماہ چاند سے ایک یا دو روز قبل مناتی ہے۔