Tag: celebrates

  • حاکم دبئی شیخ محمد آج اپنی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    حاکم دبئی شیخ محمد آج اپنی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    دبئی : ریاست دبئی کے حاکم شیخ محمد آج اپنی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں، شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور دور اندیشی سے دبئی کو عالمی شہر بنایا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور ریاست دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم اپنی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں، حاکم دبئی 15 جولائی 1949 کو السنگاڈا میں پیدا ہوئے۔

    شیخ محمد نے نجی استاد سے عربی اور اسلامی تعلیم حاصل کی اور 1955 میں ڈیرہ میں واقع الااحمدیہ پرائمری اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، آپ نے شکار، باز بازی اور گھڑ سواری پر کم عمری میں ہی مہارت حاصل کرلی تھی۔

    شیخ محمد بن راشد اگست 1966 میں برطانیہ کے بیل اسکول آف لینگویجز ان کیمبرج میں داخل ہوئے، آپ نے مونز آفیسر کیڈٹ اسکول ایلڈرشوٹ (موجودہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرٹ) سے بھی تعلیم حاصل کی جہاں غیر ملکی اور کامن ویلتھ آفیسرکیڈٹ کی حیثیت سے سب سے زیادہ نمبرز حاصل کیے۔

    حاکم دبئی سنہ 1968 میں دبئی واپس آئے اور جس کے بعد شیخ راشد المکتوم نے آپ کو دبئی پولیس اور پبلک سیکیورٹی کا سربراہ مقرر کیا، اس کے بعد آپ کو وزیر دفاع کا قلم دان سونپا گیا۔

    واضح رہے کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کو دنیا کے سب سے کم عمر وزیر دفاع بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھاکہ شیخ محمد سے صحرائی سفر کے دوران سابق امیر ابوظبی شیخ زید(مرحوم) اور سابق حاکم دبئی شیخ راشد(مرحوم)ابوظی اور دبئی کے درمیان فیڈریشن قائم کرنے کے معاملات طے کیے،جسے لوگ آج متحدہ عرب امارات کے نام سے جانتے ہیں۔

    شیخ راشد المکتوم نے سنہ 1995 میں شیخ محمد کو دبئی کا ولی عہد مقرر کیا، جس کے بعد شیخ محمد نے ڈیجیٹل اکنامی کے بےتحاشا نئے منصوبے شروع کیے اور ای گورنمنٹ کےلیے پہلا قدم اٹھایا اور دبئی اور متحدہ عرب امارات کو بہت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

    خیال رہے کہ شیخ محمد صرف ایک ریاست کے حاکم نہیں بلکہ وہ ایک زبردست شاعر اور منصف بھی ہیں، رواں برس ہی شیخ محمد نے قصّتی کے نام سے ایک کتاب تحریر کی ہے جس میں 50 سالہ زندگی کے تجربات کو 50 کہانیوں میں قلمبند کیا ہے۔

  • ارتھ ڈے پرگوگل کا خصوصی ویڈیو ڈوڈل

    ارتھ ڈے پرگوگل کا خصوصی ویڈیو ڈوڈل

    کراچی : دنیا بھر میں آج ارتھ ڈے منایا جارہا ہے، زمین کے تحفظ کے عالمی دن پر گوگل نے بھی خصوصی وڈیو ڈوڈل متعارف کروا دیا، رواں برس کی تھیم پروٹیکٹ آور اسپیشیز رکھی گئی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل اپنا لوگو جسے ڈوڈل کہا جاتا ہے ہر اہم موقع کی مناسبت سے بدلتا ہے، اس بار گوگل نے ارتھ ڈے کے موقع پر اینیمیٹیڈ ویڈیو ڈودل سے سب کو اس دنیا کی حفاظت اور خوبصورتی میں اضافے کا پیغام دے دیا۔

    رواں برس کی تھیم پروٹیکٹ آور اسپیشیز رکھی گئی ہے ۔

    دنیا بھر میں آج ہماری زمین کے تحفظ اور اس سے محبت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم ارض یعنی زمین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

    عالمی یوم ارض سب سے پہلے بائیس اپریل انیس سو سترکو منایا گیا تھا، یہ وہ دور تھا جب تحفظ ماحولیات کے بارے میں آہستہ آہستہ شعور اجاگر ہو رہا تھا اور لوگ فضائی آلودگی اور دیگر ماحولیاتی خطرات کا بغور مشاہدہ کر رہے تھے۔

    ہر سال اس دن پر دنیا بھرمیں زمین اور ماحولیات کی حفاظت کیلئے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ مقامی کمیونٹیز اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کرکے اس دن کی اہمیت اجاگر کرتی ہیں۔ بہت سی تنظیمیں شہر میں ساحل ِ سمندر، دریاؤں یا دیگر قدرتی مقامات پرجا کر صفائی کا کام کرکے زمین کو صاف ستھرا رکھنے کی کوششوں میں اپنا حصہ ادا کرتی ہیںْ۔

    خیال رہے کہ گوگل کسی بھی معروف شخصیت کی برسی اور سالگرہ اور عالمی دن پر ڈوڈل متعارف کراتا ہے۔

  • ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم 92 برس کی ہوگئیں

    ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم 92 برس کی ہوگئیں

    لندن : برطانیہ میں طویل عرصے سے حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوئم نے اپنی زندگی کی 92 بہاریں دیکھ لیں.

    تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر برطانیہ میں دن کا آغاز 41 توپوں کی سلامی سے کیا گیا تھا، ملکہ نے دن کے آغاز پر گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا.

    ملکہ ایلزبتھ شاہی بگھی میں سوار ہوکر میدان میں آئیں تو بینڈباجوں سےآؤ بگھت کی گئی،شاہی دستےنےملکہ کوسلامی دی.

    ملکہ ایلزبتھ دوئم کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر شاہی خاندان کے افراد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملکہ کی جوانی کی تصاویر شائع کرکے انہیں عوامی خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا.

    ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کی 92 ویں سالگرہ پر لندن کے رائل البرٹ ہال میں میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکہ برطانیہ، شاہی خاندان کے افراد سمیت ملک کے بڑے بڑے فلم اسٹارز،دیگر سلطنتوں کی شاہی افراد، اور مشہور گلوکاروں نے شرکت کرکے ملکہ الزبتھ کو سالگرہ کیی مبارک باد پیش کی.

    یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم 21 اپریل سنہ 1926 کو برطانیہ کے بکنگھم پیلس میں پیدا ہوئیں، ملکہ برطانیہ کے والد شہزادہ جارج ہفتم سنہ 1936 میں کنگ ایڈورڈ کے برطرف ہونے کے بعد برطانیہ کے بادشاہ منتخب ہوئے تھے۔

    ملکہ الزبتھ کو سنہ 1952 میں 25 برس کی عمر میں ان کے والد جارج 7 کے انتقال کے بعد ملکہ برطانیہ کا تاج پہنایا گیا، الزبتھ دوئم کی ہر سال دو مرتبہ سالگرہ منائی جاتی ہے، ملکہ کی ایک سالگرہ 21 اپریل، جبکہ دوسری سالگرہ جون میں ہفتے کو منائی جاتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایفل ٹاور کے 128سال مکمل ، 30کروڑ سیاحوں کی آمد کا جشن

    ایفل ٹاور کے 128سال مکمل ، 30کروڑ سیاحوں کی آمد کا جشن

    پیرس : فرانس کے مشہور شہر پیرس میں ایفل ٹاور سیاحوں کے لئے سب سے زیادہ پرکشش جگہ بن گئی ، تعمیر سے اب تک تیس کروڑسیاح ایفل ٹاور دیکھ چکے ہیں، اس کا جشن ایفل ٹاورکی لائٹس جلا کر اور ہر فلور پر کنسرٹ منعقد کرکے منایا گیا۔

     

    فرانس کے مشہور شہر پیرس میں ایفل ٹاور کو 128 سال مکمل ہوگئے ہیں ، اس طویل مدت میں اسے دنیا بھر سے دیکھنے والوں کی تعداد 30کروڑ سے زائد ہوگئی، یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    سن 1889ء میں بننے والا ایفل ٹاور پوری دنیا کے سیاحوں کے لئے آج بھی سب سے زیادہ دلکشی کا باعث ہے۔

    سیاحوں کی تعداد 30کروڑ ہونے کے موقع پر خاص تقریب کا انعقاد کیا ہے، جس کی خاص بات یہ ہے کہ شام چھ بجے سے 11بجے تک 328سیڑھیاں چڑھ کر پہلی منزل تک پہنچنے والے 1500سیاحوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

    تقریب کے موقع پر پہلی منزل اور سب سے اوپر منزل پر موسیقی کی محفل سجائی گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔