Tag: celebration

  • جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

    جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

    کراچی: جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر ہیں، شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا جبکہ ہر سو درودو سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سرورکائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد آمد ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول ﷺ نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا۔

    جشن عید میلادالنبی کے سلسے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہرائوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

    عاشقان رسول ﷺ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے حوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں، آپ ﷺ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔

    آپ ﷺ کے حالات و کمالات اور فضائل معجزات کو بیان کرنے کا نام عید میلاد النبی ہے۔

    رسول کریم ﷺ محبت کا تقاضا ہے کہ مسلمان متحد ہو کر امن و آشتی کا درس دیں، آپ ﷺ نے امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیا، اور یہ پیغام رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔

    علمائے کرام کا کہنا ہے کہ عصر حاضر میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا راہ نجات ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ، ایک شہری جاں بحق، 22 زخمی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ، ایک شہری جاں بحق، 22 زخمی

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کی مناسبت سے ملک کے مختلف علاقوں میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی جبکہ کراچی میں ایک شہری زندگی کی بازی ہار گیا اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر پٹاخہ پھٹنے سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا جبکہ ناظم آباد 2 نمبر میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق لیاری سلاٹر ہاوس کے قریب ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ شیرشاہ میں بھی ہوائی فائرنگ سے اشرف نامی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔


    پاکستان وہ عظیم ملک بنے گا جس کا خواب قائد اعظم، علامہ اقبال نے دیکھا: عمران خان


    دوسری جانب ایف سی ایریا بلاک 9 میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر شہری زخمی ہوا اور ناظم آباد انڈر پاس کے قریب ہونے ہونے والی ہوائی فائرنگ سے بندہ زخمی ہوگیا۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں اکہترواں یومِ آزادی روایتی جوش و خروش اور جذبے سے منایا جارہا ہے، ملک بھر میں سرکاری عمارتوں، سڑکوں اور راستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے، تیرہ اگست کی رات بارہ بجتے ہی ملک بھر کے مختلف شہر فائرنگ سے گونج اٹھے۔

    یوم آزادی کے موقع پر نوجوان بچے بوڑھے خواتین سب ہی اپنے وطن کی محبت میں خوشی سے سرشار ہیں، ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانیں دے کر پاکستان بنایا تھا، وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے بھی ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

  • پاکستان وہ عظیم ملک بنے گا جس کا خواب قائد اعظم، علامہ اقبال نے دیکھا: عمران خان

    پاکستان وہ عظیم ملک بنے گا جس کا خواب قائد اعظم، علامہ اقبال نے دیکھا: عمران خان

    اسلام آباد: ملک کے نامزد وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان وہ عظیم ملک بنے کا جس کا خواب قائد اعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے یوم آزادی پر خصوصی پیغام میں کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن واقربا پروری سے معاشی بدحالی کے باوجود یوم آزادی پر پر امید ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے عزم میں اگر ہم متحد ہوجائیں تو تمام چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے جو خواب دیکھا ویسا پاکستان بنائیں گے۔

    نامزد وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ متحد ہوکر ہم مسائل حل کرسکتے ہیں، معاشی بدحالی کے باوجود یوم آزادی پر پر امید ہوں۔


    ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن: بارہ بجتے ہی آتش بازی کے خوبصورت مناظر


    خیال رہے کہ ملک بھر میں اکہترواں یومِ آزادی روایتی جوش و خروش اور جذبے سے منایا جارہا ہے، ملک بھر میں سرکاری عمارتوں، سڑکوں اور راستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے، تیرہ اگست کی رات بارہ بجتے ہی ملک بھر کے مختلف شہر فائرنگ سے گونج اٹھے۔

    یوم آزادی کے موقع پر نوجوان بچے بوڑھے خواتین سب ہی اپنے وطن کی محبت میں خوشی سے سرشار ہیں، ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانیں دے کر پاکستان بنایا تھا، وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے بھی ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

  • سوڈان: یورپی ممالک کے سفارت کار رشتہ ازدواج کے موقع پر مقامی رنگ میں رنگ گئے

    سوڈان: یورپی ممالک کے سفارت کار رشتہ ازدواج کے موقع پر مقامی رنگ میں رنگ گئے

    خرطوم: سوڈان میں متعین برطانوی سفارت کار اور ہالینڈ کی خاتون سفارت کار نے اپنی شادی کی تقریب کے موقع پر مقامی رسم و رجواج اپنا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوڈان میں مقیم برطانوی سفیر ’اشیاق غفور‘ اور ہالینڈ کی خاتون سفارت کار ’فیکا‘ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے تاہم ان کی شادی کی تقریب سوڈانی رسم ورجواج کے مطابق انجام پائی۔

    حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں سفارت کاروں کا تعلق یورپی ممالک سے ہے لیکن انہوں نے شادی کے لیے اپنی روایات کو ترک کر دیا اور سوڈانی رسم ورواج اپنایا جس کے بعد اب وہ ایک دوسرے کے شریک حیات ہیں۔

    دنیا کے سرد ترین مقام انٹارکیٹکا میں انوکھی شادی

    شادی کے موقع پر دلہن فیکا نے سوڈان کی تیار کردہ خصوصی گاؤن زیب تن کیا جب کہ دلہا نے روایتی سوڈانی چغہ، سرپر حریرہ اور چیتے کی کھال کی ڈیزائن کے جوتے زیب تن کیے اور ماتھے پرہلال کی شکل کے سنہری چاند پر مشتمل ایک پٹی باندھ کر مقامی روایت کو زندہ کیا۔

    شادی کی تقریب میں سفارت کاروں کے علاوہ دیگر اہم شخصیات کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر خواتین اور دیگر عزیز واقارب نے روایتی نغموں اور دف بجا کر شادی کی تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

    انڈونیشیا میں 16سالہ لڑکے کی دادی کی عمر کی خاتون سے انوکھی شادی

    دوسری جانب سوڈان کے دار الحکومت خرطوم میں قائم برطانوی سفارت خانے نے دونوں سفارت کاروں کے درمیان ہونے والی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے رشتہ ازدوج میں منسلک ہونے پر مبارک باد بھی پیش کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زمین سے محبت کا اظہار، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا

    زمین سے محبت کا اظہار، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا

    کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں زمین سے محبت اور ماحولیاتی اثرات سے بچنے کے لیے ارتھ آور منایا گیا، ملک کے مختلف شہروں میں ساڑھے  آٹھ بجتے ہی بیشتر روشنیاں گل کر دی گئیں، مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زمین کو لاحق خطرات سے آگاہی کے لیے شہریوں نے ارتھ آور منایا، جس کے تحت زمین پر بسنے والے لاکھوں افراد نے زمین سے محبت کا اظہار کیا جبکہ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں رات ساڑھے آٹھ بجے بیشتر روشنیاں گُل کردی گئیں۔

    غیر ضروری روشنیاں بجھا کر زمین کو آرام دیں

    دار الحکومت اسلام آباد میں ارتھ آور کی خصوصی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے پارکنگ ایریا میں منعقد ہوئی ہوئی، ارتھ آور پر ملک بھر کے سرکاری اور نجی عمارتوں سمیت ایئرپورٹس پر بھی بیشتر بتیاں بجھا دی گئیں، اے آر وائی نیوز کے اسٹوڈیو میں بھی غیر ضروری بتیاں بند کردی گئیں۔

    خیال رہے کہ دنیا میں سب سے پہلے ارتھ آور کا آغاز ہانگ کانگ میں ہوا جہاں زمین سے محبت کرنے والوں نے بلند وبالا عمارتوں کی رضا کارانہ طور پر بتیاں بجھا دیں، انٹرنیشنل ارتھ آور منانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور ڈے آج منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں کرہ ارض کا درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے جس کے سبب ماحول پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ارتھ آور کا اہم مقصد ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یوم پاکستان: عرب میں پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب، سینکڑوں پاکستانیوں کی شرکت

    یوم پاکستان: عرب میں پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب، سینکڑوں پاکستانیوں کی شرکت

    ریاض: سعودی عرب میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس کے تحت پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں سینکڑوں پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق دار الحکومت ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں منعقد تقریب میں تینوں مسلح افواج کے دستوں کے علاوہ سینکڑوں پاکستانیوں اور غیر ملکی افراد نے بھی بھرپور شرکت کی، اس موقع پر ملٹری بینڈ نے قومی نغموں پر مشتمل خوبصورت دھنیں بکھیریں۔

    سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق نے قومی سبز ہلالی پرچم کو فضا میں سر بلند کیا تو پاکستانیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ مسلح افواج کے دستوں نے سلامی پیش کی۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ کی یومِ پاکستان پریڈ کے موقع پر فلائی پاسٹ کی قیادت

    کیمونٹی ہال میں لوگوں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم ایک زندہ جاوید قوم ہیں اور آج کے دن ہم قائد اعظم محمدعلی جناح، علامہ اقبال اور دیگر قومی ہیروز کے ہمراہ ان لاکھوں افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے قومی ہیروز کی جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں آزاد وطن نصیب ہوا، تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے افسرزن کی جانب سے صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

    یوم پاکستان:‌ واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی پروقار تقریب

    خیال رہے کہ یوم پوکستان کی مناسبت سے دنیا بھر تقریبات منعقد کیے جارہے ہیں جسے پاکستانی بھرپور جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دنیا کے سرد ترین مقام انٹارکیٹکا میں انوکھی شادی

    دنیا کے سرد ترین مقام انٹارکیٹکا میں انوکھی شادی

    انٹارکٹکا : لوگ اپنے شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے بہت کچھ کرتے ہیں ، تاہم برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنی شادی کے جشن کے لیے ایک ایسا کام کیا، جس کے بارے میں شاید کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

    دنیا کے سرد ترین مقام انٹارکیٹکا پر دنیا کی پہلی انوکھی شادی کا انعقاد ہوا، ٹام سلیویسٹر اور جولی بام کی شادی میں نہ بینڈ باجا نہ بارات اور نہ ہی مہنگا عروسی جوڑا بلکہ لباس نارنجی رنگ کے پرانے خیمے سے بنایا گیا تھا ۔


    بیس کیمپ میں شادی کی اس تقریب میں اسٹیشن کے بیس افراد بطور مہمان شامل تھے۔

    دلہن اور دلہا دونوں ہی تجربہ کار کوہ پیما، انسٹرکٹر اور گائیڈ ہیں۔

    شادی کی تقریب کے بعد دولہا دولہن نے ساتھیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور بعد بڑی سنو موبائل میں سادگی سے روانہ ہو گئے۔

    جولی بام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گذشتہ دس سالوں ٹام اور میں ایک ساتھ کام اور دنیا کے گرد سفر کر رہے ہیں، انٹارکٹکا میں شادی کا سوچ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ ہونا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پش اپس آرمی ٹرینرز کو ٹریبیوٹ ہے، آئندہ بھی لگائیں گے،مصباح الحق

    پش اپس آرمی ٹرینرز کو ٹریبیوٹ ہے، آئندہ بھی لگائیں گے،مصباح الحق

    شارجہ: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پش اپس کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم آرمی ٹرینرز کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کےلیے پش اپس لگاتے ہیں آئندہ بھی جیت کا جشن ایسے ہی منائیں گے۔

    شارجہ میں ٹریننگ سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ دورہ انگلینڈ سے قبل آرمی ٹرینر کے ساتھ لگائے جانے والے فٹنس کیمپ سے کھلاڑیوں کا مورال بہت بہتر ہوا اور پرفارمنس میں بہتری آئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ  ہم نے ٹرینرز سے وعدہ کیا تھا کہ اچھی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے، پش اپس پر پابندی بہت عجیب بات ہے، یہ متنازع عمل نہیں یہ ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لگائے جاتے ہیں۔

    مصباح الحق نے کہا کہ کامیابی پر ہر کھلاڑی کواپنے انداز میں جشن منانے کا حق حاصل ہے، اس پر اعتراض کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا۔ ٹریننگ کیمپ سے ہمارا فٹنس لیول بہت بہتر ہوا۔ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اعلان کیا کہ آئندہ بھی تمام کھلاڑی اپنی مرضی سے جیت کے جشن کو منائیں گے۔

    پڑھیں: قومی اسمبلی نے کرکٹ کھلاڑیوں کے پش اپس پرپابندی لگادی

     یاد رہے کہ مصباح الحق نے لارڈز ٹیسٹ میں سنچری مکمل کرنے کے بعد پہلے بار پش اپس لگائے جبکہ میچ جیت کر پوری کرکٹ ٹیم نے سیلیوٹ مارا اور پش اپس لگا کر ٹرینرز کو ٹریبیوٹ پیش کیا۔

    پش اپس کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ کر صوبائی وزیر کھیل سندھ نے سردار محمد بخش مہر نے پنجاب حکومت کے وزرا کو فٹنس چیلنج دیتے ہوئے 50 پش اپس لگائے تھے، بعد ازاں مسلم لیگ کے رہنماؤں طلال چوہدری اور عابد شیر علی نے چلینج قبول کر کے وزیر اعلیٰ سندھ کو 500 پش اپس لگانے کا کہا تھا۔

    مزید پڑھیں:  پُش اپس پر پابندی، عوام کی حکمرانوں پر تنقید

     بعد ازاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کھلاڑیوں کے پش اپس لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے ان پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد نجم سیٹھی نے پہلے پابندی کا اعلان کیا تاہم بعد میں انہوں نے اپنے اعلان خود واپس لیا۔
  • پاکستانی ہائی کمیشن نے نئی دہلی میں یومِ دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

    پاکستانی ہائی کمیشن نے نئی دہلی میں یومِ دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

    نئی دہلی :  پاکستانی ہائی کمیشن نے نئی دہلی میں یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    یوم دفاع کا دشمنوں کو دھول چٹانے کے پچاس سال مکمل ہونے پر یوم دفاع کی تقریبات ملک بھر میں سجی اور ساتھ ہی ساتھ پڑوسی ملک میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھی تقریب سجائی، یومِ دفاع کی پروقار تقریب میں بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے پاکستان کیلئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، ہر پاکستانی مادر وطن کے چپےچپے کیلئے قربانی دینے کو تیار ہے، پاکستانی افواج مادر وطن کا تحفظ کرنا خوب جانتی ہے۔

    انہوں نے دشمن کو للکارتے ہوئے کہا کہ پینسٹھ کی جنگ غیر ملکی جارحیت کے خلاف مادر وطن کے تحفظ کاکے عزم کا کھلا ثبوت ہے، پاک افواج ایمانی قوت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے، جس نے چھ ستمبر انیس سوپینسٹھ میں اس کا عظیم الشان مظاہرہ بھی کیا تھا۔

  • جرمن فٹبال ٹیم کی برلن آمد پر شاندار استقبال

    جرمن فٹبال ٹیم کی برلن آمد پر شاندار استقبال

    برلن : برازیل میں چیمپئین بننے کے بعد جرمن فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، برلن آمد پر جرمن ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    دنیائے فٹبال پر آئندہ چار سال کے لئے حکمرانی کرنے والی جرمن ٹیم کا ریو ڈی جنیرو سے برلن آمد کے موقع پر والہانہ استقبال کیا گیا، سینکٹروں کی تعداد میں مداح ٹیم کے استقبال کے لئے ایئرپورٹ پر موجود تھے، ہاتھوں میں جرمنی کے جھنڈے اٹھائے مداح ٹیم کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔

    کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے لوگ دیوانوے ہورہے تھے، پورا شہر چیمپئینز کو خوش آمدید کہنے کے لئے سڑکوں پر نکلا ہوا تھا، کھلاڑیوں نے ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد کھلی چھت والی ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہوکر شہر کا چکر لگایا اور وکٹری کا نشان بنا کر پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔

    جرمنی نے فائنل میں ارجنٹینا کو ایک صفر سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔