Tag: celebrations

  • غزہ جنگ بندی : ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے

    غزہ جنگ بندی : ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے

    غزہ : قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خبر سن کر فلسطینیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد فلسطینی جوش وخروش کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے اور خوب جشن منایا۔

    ہزاروں افراد غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور جھنڈے لہراتے ہوئے اور فتح کے نشان بنائے۔

    Palestinians
    Palestinians

    اسرائیلی فوج کی تباہ کن بمباری میں اپنوں کی جدائی سے غمزدہ اور زخموں سے چُور فلسطینیوں نے آنسوؤں کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا۔

    واضح رہے کہ قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی معاہدے پراتفاق کرلیا گیا ہے،  جنگ بندی اتوار سے شروع ہوگی۔

    قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا تھا کہ معاہدہ اسرائیلی اسیران کی رہائی اور غزہ کیلئے امداد میں اضافے کا باعث بنے گا۔

    Palestinians
    Palestinians

    اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدہ ہوگیا، جوبائیڈن

    امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی سفارت کاری رنگ لے آئی ، آخر کار اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدہ ہوگیا۔

    نائب صدر کملاہیرس اور وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی اور ایران کے کمزور ہونے کے بعد حماس پر دباؤ شدید تھا بدلی ہوئی علاقائی صورتحال کے پیش نظر حماس کو جنگ بندی کیلئے مجبور کیا۔

    امریکی صدر نے معاہدہ کے اہم نکات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ معاہدے کا پہلا مرحلہ 6 ہفتے تک جاری رہے گا جس میں مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کی واپسی شامل ہے پہلے مرحلے میں فلسطینی اپنے گھروں کو واپس جاسکتے ہیں، غزہ میں امدادی سامان پہنچایا جائے گا۔

    لسطینی وزارت صحت کا اعلامیہ

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے اپنی رپوٹ میں کہا ہے کہ 7اکتوبر2023سے شروع ہونے والی جنگ میں اب تک 46 ہزار 707 فلسطینی شہید ہوئے، اس کے علاوہ اسی عرصے میں اب تک 1 لاکھ 10 ہزار 265 فلسطینی زخمی ہوئے۔

  • جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ : ایک شخص جاں بحق 27 افراد زخمی

    جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ : ایک شخص جاں بحق 27 افراد زخمی

    کراچی : جشن آزادی کے آغاز پر رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات ہوئے جس میں گولیاں لگنے سے ایک شخص جاں بحق27افراد زخمی ہوگئے۔

    شہرمیں رات بارہ بجتے ہی مختلف علاقوں میں جشن آزادی کی خوشی  میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کافی دیر تک جاری رہا ،ہوائی فائرنگ کے باعث نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سےایک شخص جاں بحق  سمیت27  افراد زخمی ہو گئے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے ہوائی فائرنگ کے واقعات، لیاری، لیاقت آباد، پاپوش، صدر، برنس روڈ اور دیگر علاقوں میں ہوئے۔ اس کے علاوہ ملیر، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، سپرہائی وے، بلدیہ میں بھی نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی گئی۔

    ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں اندھی گولی لگنے سے شاہ فیصل کالونی میں ایک شخص جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال لایا گیا۔

    زخمیوں میں 5خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق طارق روڈ، کورنگی، اورنگی ٹاؤن ، نیوکراچی میں بھی ہوائی فائرنگ سے کئی شہری زخمی ہوئے۔

  • ورلڈ کپ میں بھارت کی شرمناک شکست پر پاکستانیوں اور کشمیریوں کا اظہار مسرت

    ورلڈ کپ میں بھارت کی شرمناک شکست پر پاکستانیوں اور کشمیریوں کا اظہار مسرت

    اسلام آباد : بھارت کی شرمناک شکست پر پاکستان سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھی لوگوں نے مسرت کا اظہار کیا، فواد چوہدری نے بھی نیوزی لینڈ کو پاکستان کی نئی محبت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے پر پاکستانی شائقین کرکٹ خوشیاں منا رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کی ہار پر جشن منایا جا رہا ہے، کشمیری نوجوان بھارت کے ہارنے کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور پٹاخے پھوڑ کر اور نعرے لگا کر خوشیاں منائیں۔

    دوسری جانب پاکستان میں بھی لوگ بھارت کی ورلڈ کپ سے چھٹی ہونے پر مسرت کا اظہارت کررہے ہیں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے نت نئے انداز میں تبصرے کیے جارہے ہیں، پاکستانیوں کی جانب سے اس جشن کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ انڈیا نے جان بوجھ کر انگلینڈ سے آسان میچ ہار کر پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کیا تھا۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’’پاکستان کی نئی محبت، نیوزی لینڈ‘‘۔فواد چوہدری کے اس ٹویٹ نے بھارتیوں کو آگ لگا دی ہے اور وہ انہیں کڑوی کسیلی سنانے میں مصروف ہیں۔

    اس کے علاوہ پاکستانی اداکار اور جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ آفیشل طور پر میرے لیے آج ورلڈ کپ ختم ہوگیا ہے۔

  • مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کا دوسرا دن

    مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کا دوسرا دن

    سیہون : مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کے دوسرا دن بھی ملک بھر سے ہزاروں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دہشتگرد لعل شہباز قلندر کے عقیدت مندوں کو روک نہ سکے، حضرت لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، عرس کے موقع پر ملک بھر سے زائرین دربار مٰیں حاضری دے رہے ہیں اور اپنے اپنے انداز سے عقیدت کا اظہارکررہے ہیں ۔

    مزار پر دھمال کا سلسلہ بھی جاری ہے، قلندر کے دیوانوں نے دھمال ڈال کر دہشتگردوں کو پیغام دیا کہ وہ چاہے کچھ بھی کرلیں لعل کے دیوانے ڈرنے والے نہیں۔

    سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں، ساڑھے تین ہزار سے زائدپولیس اہلکار تعینات ہیں اور ہر زائر کو چیک کرنے کے بعد دربار میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔


    مزید پڑھیں : حضرت لعل شہباز قلندر کے 765واں عرس کی تقریبات کا آغاز


    گذشتہ روز سندھ کے صو فی بزرگ، شاعر فلسفی سخی لال شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات کا آغاز گورنر سندھ محمد زبیر نے صوفی بزرگ کے مزار پر چادر چڑھا کر کیا، اس موقع پر صوبائی وزراء بھی موجود تھے، گورنر سندھ نے سکیورٹی انتظامات کو اطمینان بخش قراردیا تھا۔

    خیال رہے کہ یہ عرس گزشتہ فروری میں مزار کے احاطے میں دھماکے کے بعد ہورہا ہے اور اسی تناظرمیں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔