Tag: cellphone

  • کال کیلئے اب موبائل فون کی ضرورت نہیں؟ ایلون مسک کا بڑا اعلان

    کال کیلئے اب موبائل فون کی ضرورت نہیں؟ ایلون مسک کا بڑا اعلان

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ چند مہینوں میں اپنا فون نمبر بند کر دوں گا اور صرف ٹیکسٹ، آڈیو اور ویڈیو کالز کے لیے ایکس کا استعمال کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ چند مہینوں میں اپنا فون نمبر بند کر دوں گا اور صرف ٹیکسٹ، آڈیو اور ویڈیو کالز کے لیے ایکس کا استعمال کروں گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگر ایلون مسک اس منصوبے پر عمل درآمد کرتے ہیں تو کچھ صارفین جو 8 ڈالر ماہانہ ایکس پریمیم سبسکرپشن فیس ادا کرتے ہیں وہ سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اگرچہ پلیٹ فارم پر موجود تمام صارفین آڈیو اور ویڈیو کالز وصول کرسکتے ہیں لیکن صرف پریمیم سبسکرائبر کالز کرنے کے قابل ہیں۔

    اس سلسلے میں ایکس ہیلپ سینٹر کا کہنا ہے کہ بطور ڈیفالٹ آپ ان اکاؤنٹس سے کالز وصول کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں جن کی آپ پیروی کرتے ہیں یا آپ کی کنٹیکٹ بک میں موجود ہیں۔

    دوسرے صارف کو کال کرنے کے قابل ہونے کے لیے انہوں نے کم از کم ایک بار پہلے آپ کو براہ راست پیغام بھیجا ہوگا۔ یاد رہے کہ ارب پتی ایلون مسک کے ایکس پر 171.9 ملین فالورز ہیں۔

    musk

    او جی نے کہا کہ ایس ایم ایس کنفرمیشن کوڈز، جو زیادہ تر دو عنصر کی تصدیق کے لیے استعمال ہوتے ہیں، اب بھی آن لائن زندگی کا ایک بڑا حصہ ہیں اور وہ واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے استعمال کیے جاتے ہیں۔

    ’ایکس کو آڈیو اور ویڈیو کال کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن میرے خیال میں ایس ایم ایس (میسجز) اب بھی رابطے کا ایک لازمی حصہ ہیں۔’

    اس کے علاوہ گزشتہ ماہ ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ 2024 میں پیئر ٹو پیئر پیمنٹس شروع کی جائیں گی۔ ادائیگیوں میں اس اقدام کا مطلب ہے کہ ایکس کا مقابلہ پے پال، وینمو، زیلے اور ایپل پے سمیت تمام آن لائن ادائیگیوں کے پلیٹ فارمز سے ہوگا۔

  • بیرون ملک سے آنے والا 5 موبائل فون لاسکتا ہے، کسٹم حکام

    بیرون ملک سے آنے والا 5 موبائل فون لاسکتا ہے، کسٹم حکام

    اسلام آباد : کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والا  5 موبائل فون لاسکتاہے،  ایک موبائل ڈیوٹی فری ہوگا،4کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی، موبائل فون 30 دن میں رجسٹر نہیں کرایاجاتا تو  10فیصدجرمانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےآئی ٹی کاروبینہ خالدکی زیرصدارت اجلاس ہوا، کسٹم حکام نے کمیٹی کوموبائل رجسٹریشن کے عمل سے متعلق بریفنگ دی ۔

    کسٹم حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا بیرون ملک سے آنے والا 5 موبائل فون لاسکتاہے، ایک موبائل ڈیوٹی فری ہوگا،4کی کسٹم ڈیوٹی اداکرناہوگی، بیرون ملک سے آنے والے کو 30 دن میں موبائل رجسٹر کرانا ہوں گے، موبائل فون 30 دن میں رجسٹر نہیں کرایا تو 10 فیصد جرمانہ ہوگا۔

    حکام نے مزید بتایا کسٹم نے ایک ماہ میں ایئرپورٹ پر27 ہزارفون رجسٹرکیے، 40 فیصد فون اسمگل ہوکر پاکستان آرہےتھے، ڈی آئی آربی ایس نظام سےموبائل فون اسمگلنگ کاخاتمہ ہوگا۔

    کمیٹی نے سفارش کی موبائل فون رجسٹریشن کی ڈیڈلائن کوبڑھایاجائے۔

    مزید پڑھیں : موبائل رجسٹریشن کی تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع

    یاد رہے چند روز قبل چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ موبائل رجسٹریشن کی تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے، رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا۔

    اس سے قبل گذشتہ سال نومبر میں وفاقی کابینہ نے اسمگل شدہ موبائل فونز کی روک تھام کے لیے نئی پالیسی تشکیل دی تھی ، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کے مطابق بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے فون لانے والے افراد ہر سال ایک فون بغیر ڈیوٹی کے لاسکیں گے اور مجموعی طور پر ایک سال میں پانچ فون لانے کی اجازت ہوگی تاہم اگر پاکستان میں قیام 30 دن سے زیادہ کا ہو تو ان چار فونز پر کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی ہوگی۔

    وزیر مملکت برائے ریونیو کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے اس بات کی منظوری دی ہے کہ نئے اور استعمال شدہ موبائل فون کی درآمد پر پالیسی میں نرمی کی جائے، استعمال شدہ فون کی درآمد پر پابندی اُٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اگر وہ ماڈل پی ٹی اے کے منظور شدہ ہوں اور ان پر کسٹم ڈیوٹی ادا کیے جائیں۔