Tag: cement manufacturers association

  • رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں4فیصداضافہ

    رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں4فیصداضافہ

    اسلام آباد : رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں چار فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ سیمنٹ کی فروخت ایک کروڑ چودہ لاکھ ٹن رہی ۔

    آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کےدوران سیمنٹ کی مجموعی کھپت ایک کروڑ چودہ لاکھ ٹن رہی۔

    مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت میں چودہ فیصد اضافے کے ساتھ اکیاسی لاکھ ٹن رہی ۔ جو گذشتہ آٹھ سال کےدوران سب سے زیادہ ہے۔ گذشتہ مالی سال میں اسی عرصے کے دوران ایک کروڑ نو لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت ہواتھا۔