Tag: cement price increase

  • ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ، برآمد میں 30 فیصد کمی

    ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ، برآمد میں 30 فیصد کمی

    اسلام آباد: رمضان اور مون سون کے باوجود ملک میں تعمیراتی سرگرمیاں ماند نہ پڑیں، سیمنٹ کی فروخت بھی بڑھ گئی، تاہم برآمدات متاثر ہوئیں۔

    ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں جون کے دوران مقامی مارکیٹ میں سترہ فیصد اضافے کے ساتھ ساڑھے تینتیس لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت ہوئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ڈھائی فیصد زائد ہے، جبکہ سیمنٹ کی بیرون ملک فروخت میں تیس فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔

    دوسری جانب سیمنٹ کی برآمدات گذشتہ سال کے مقابلے اٹھارہ فیصد سے کم ہو کر اٹھاون لاکھ ٹن تک ہوگئی ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق مالی سال 17-2016 میں پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبوں کی تعمیر میں تیزی آنے کے باعث سیمنٹ کی مقامی کھپت میں ریکارڈ اضافے کا امکان ہے ۔

    واضح رہے کہ نئے ٹیکس اقدامات کے تحت یکم جولائی سے پچاس کلو سیمنٹ کی بوری پر پچاس روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جارہی ہے تاہم مقامی سیمنٹ انڈسٹری پہلے ہی برآمدات میں مسلسل ہوتی کمی سے پریشان ہیں۔

  • یکم جولائی سے  سیمنٹ کی 50کلو کی بوری کی قیمت میں 34روپے کا اضافہ

    یکم جولائی سے سیمنٹ کی 50کلو کی بوری کی قیمت میں 34روپے کا اضافہ

    اسلام آباد: نئے ٹیکس اقدامات کے تحت آئندہ ماہ سے پچاس کلو سیمنٹ کی بوری پر پچاس روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔

    ایک طرف ملک تعمیراتی انقلاب لانے کا دعوا دوسری جانب حکومت نے سیمنٹ ہی مہنگا کردیا، یکم جولائی سے سیمنٹ کی پچاس کلو کی بوری کی قیمت میں چونتیس روپے کا اضافہ ہوجائے گا ۔ اس وقت سیمنٹ پر پانچ فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگ رہی جو کہ اس نئے بجٹ میں ایک روپیہ فی کلو کر دی گئی ہے۔

    سیمنٹ انڈسٹری کی جانب سے اس اقدام کو سیکٹر کی منفی قرار دیا ہے۔ مقامی سیمنٹ کی قیمت میں اضافے سے غیر ملکی سیمنٹ کی آمدمیں اضافہ ہو جائےگا ۔ مقامی سیمنٹ انڈسٹری پہلے ہی برآمدات میں مسلسل ہوتی کمی سے پریشان ہے ۔

    دوسری جانب اس طرح کے بجٹ اقدامات صنعت کیلئے منفی ہیں۔