Tag: central contracts

  • شاہنواز ڈاہانی کو بہترین کارکردگی کا صلہ مل گیا

    شاہنواز ڈاہانی کو بہترین کارکردگی کا صلہ مل گیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز سینڑل کنڑیکٹ برائے دو ہزار اکیس۔ بائیس کا اعلان کردیا ہے، پی ایس ایل سکس میں شاندار کارکردگی کے باعث شاہنواز ڈاہانی کو سینٹرل کنڑیکٹ میں جگہ مل گئی ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہوار آمدنی میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا اور تمام کٹیگریز کے لیے یکساں میچ فیس مقرر کی گئی ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کٹیگری اے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اظہرعلی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اور یاسرشاہ کٹیگری بی میں شامل کئے گئے ہیں۔

    اسی طرح عابد علی، امام الحق ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نعمان علی اور سرفراز احمد کٹیگری سی میں شامل جب کہ عمران بٹ، شاہنواز ڈاہانی اورعثمان قادر ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق کٹیگری اے کے ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا اور کسی بھی فارمیٹ کی میچ فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا، کٹیگری بی کے ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ جبکہ کٹیگری بی میں شامل کھلاڑیوں کے لیے ٹیسٹ کی میچ فیس میں 15 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 20 فیصداور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    اسی طرح کٹیگری سی کے ماہوار وظیفے میں 25 فیصد، سی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    پی سی بی نے ایمرجنگ کٹیگری کے ماہوار وظیفے میں 15 فیصد کیا ہے، اس کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کیا ہے۔

     

  • سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرکٹرز کے لئے بڑی خوشخبری

    سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرکٹرز کے لئے بڑی خوشخبری

    لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ ہونے والے سینئر کھلاڑیوں کو زبردست خوشخبری سنادی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور محمد عامر کی میچ فیس میں اضافہ کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ چاروں کھلاڑی پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہے، اسی لئے انہیں اے کیٹیگری کے حامل کھلاڑیوں کے مساوی میچ فیس ملے گی، اس سے قبل چاروں کھلاڑیوں کو سی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کے برابر رقم ملتی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں کھلاڑیوں نے بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کو بتایا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہ ہونے کے باعث ہمارے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جارہا ہے اور ہمیں سینئر کھلاڑیوں کے درجے والی میچ فیس نہیں دی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ان کھلاڑیوں کو ایک روزہ میچ کی فیس دو لاکھ دو ہزارروپے جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی کے عوض اس سےکم رقم دی جارہی تھی، تاہم اے کیٹیگری کے برابر میچ فیس ملنے کے بعد اب ان کھلاڑیوں کو ایک ون ڈے میچ پر 4 لاکھ 60 ہزار روپے اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر فی میچ 3 لاکھ 30 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چاروں کھلاڑیوں کی ایک درخواست کو مسترد کر دیا تھا جس میں انہیں قومی ٹیم کے ساتھ ہونے کی وجہ سے غیر ملکی ٹی 20 لیگ میں حصہ نہ لینے پر معاوضے کا مطالبہ کیا تھا، پی سی بی کا موقف تھا وہ اس کے لیے کوئی معاوضہ نہیں دے سکتے اور کھلاڑیوں کو قومی فرض کو ترجیح دینا ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں:  شاہد آفریدی ایک اور ٹیم کے کپتان بن گئے

    یاد رہے کہ حالیہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کئے جانے کے بعد محمد حفیظ کو سری لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہونا پڑا جس کی وجہ سے تقریباً 1 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر محمد حفیظ کی جانبسے تاخیر سے ٹیم کو جوائن کرنے کی درخواست کو بھی مسترد کردیا تھا۔