Tag: central jail

  • کور کمانڈر کراچی کا الاظہر گارڈن کا دورہ، شہید ہونے والوں کے لواحقین سےملاقات

    کور کمانڈر کراچی کا الاظہر گارڈن کا دورہ، شہید ہونے والوں کے لواحقین سےملاقات

    کراچی : کور کمانڈر کراچی نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا کے تمام بڑے ملزم پکڑے جاچکےہیں،وہ شہید ہونےوالوں کےلواحقین سے تعزیت کے لیے الاظہر گارڈن پہنچے، لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے سینٹرل جیل کا دورہ بھی کیا۔

    کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے سینٹرل جیل کا دورہ کیا، اُنہوں پولیس حکام سے ملاقات کی اور جیل سیکورٹی پر بریفنگ لی، کورکمانڈر نے ڈیوٹی پر موجود آرمی اور رینجرز اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔

      کور کمانڈر کراچی کے قافلے نے یہاں سے الاظہر گارڈن کا رخ کیا، الاظہر گارڈن کراچی کے صفورہ گوٹھ سانحے کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا، اس واقعے میں شہید ہونے والے افراد اس اپارٹمنٹ کے رہائشی تھے۔

    کور کمانڈر شہید ہونے والوں کے ورثاء سے ملاقات کے لیے پہنچے، لیفٹنٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ سانحہ صفورہ کو بھلایا نہیں جاسکتا۔

  • کراچی: اعظم اور عطااللہ کو سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکادیا گیا

    کراچی: اعظم اور عطااللہ کو سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکادیا گیا

    کراچی: آج سزائے موت کے منتظر دو قیدی منطقی انجام کو پہنچے، اعظم اور عطااللہ کو سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔

    سینٹرل جیل کراچی میں صبح ساڑھے چھ بجے سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی، عطااللہ اور اعظم نے سن دوہزار ایک میں سولجر بازارتھانے کی حدود میں ڈاکٹر علی رضا پیرانی کو قتل کیا تھا، عطا اللہ اور محمد اعظم کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں مجرموں کو جولائی دو ہزار چار میں سزائے موت سنائی تھی، پھانسی سے قبل مجرمان کا طبی معائنہ کیا گیا اور ورثاء سے آخری ملاقات کرائی گئی۔

    پھانسی کے موقع پر سینٹرل جیل کے باہر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے جبکہ پھانسی کے بعد میتیں ورثاء کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔

    گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے ان دونوں کی جانب سے ڈیتھ وارنٹ کے اجراء کے خلاف درخواست بھی مسترد کر دی تھی، ان دونوں مجرموں کے بلیک وارنٹ 24 جنوری کو جاری کیےگئے تھے۔

    یاد رہے کہ کراچی جیل میں ان پھانسیوں سے قبل دو مجرمان بہرام خان اور محمد سعید کو پھانسی دی گئی تھی۔

    سانحہ پشاور کے بعد وزیرِاعظم نے پھانسی پر عائد پابندی ختم کردی تھی، جس کے بعد اب تک بائیس مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا یا جا چکا ہے، پنجاب میں چودہ ، سندھ میں سات اور کے پی کے میں ایک دہشتگرد کو پھانسی دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 16 دسمبر کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے حملے میں 133 بچوں سمیت 150افراد شہید ہوگئے تھے۔

  • تین مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہونے کے بعد سکیورٹی سخت

    تین مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہونے کے بعد سکیورٹی سخت

    سکھر: کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مجرموں کو 13جنوری کو پھانسی گھاٹ میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔

    کراچی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق ثابت ہونے پر سینٹرل جیل سکھر میں قید پھانسی کے سزا یافتہ محمد طلحہ، خلیل احمد اور شاہد حنیف کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے تھے، جو جیل انتظامیہ کو موصول ہو چکے ہیں۔

    جس کے بعد تینوں مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کے لئے تیاریاں کر لی گئیں ہیں جبکہ تینوں مجرموں کو 13جنوری صبح ساڑھے 6بجے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

    اس سلسلے میں جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پھانسی گھاٹ کی صفائی ستھرائی کر دی گئی ہے جبکہ سینٹرل جیل سکھر میں فوجی دستے اور ایف سی اہلکار ہائی الرٹ ہیں اور سیکیورٹی اتنہائی سخت کر دی گئی ہے۔

    اس سے قبل آج صبح ملتان سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا، دونوں مجرموں کو صدرِمملکت کی جانب سے رحم کی اپیلیں مسترد کئے جانے کے بعد ملتان سنیٹرل جیل میں پھانسی کی سزا دی گئی۔

    ملتان سنیٹرل جیل میں قید دونوں مجرموں میں سے جھنگ سے تعلق رکھنے والے مجرم احمد علی عرف شیش ناگ کو تین افراد کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی جبکہ غلام شبیر عرف ڈاکٹر کو ڈی ایس پی خانیوال اور ان کے ڈرائیور کے قتل کے جرم میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

    دونوں مجرموں کو پھانسی پر لٹکانے سے پہلے ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا گیا، پھانسی کے موقع پر سینٹرل جیل میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کيے گئے جيل پر پاک فوج کے دستے تعینات رہے،جلاد صابر مسیح نے دونوں مجرموں کو انکے انجام تک پہنچایا۔

  • سینٹرل جیل حیدرآباد میں خطرناک قیدی موجود ہیں،نصرت منگن

    سینٹرل جیل حیدرآباد میں خطرناک قیدی موجود ہیں،نصرت منگن

    حیدرآباد : آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین منگن نے کہا ہے کہ ڈینیئل پرل کیس میں بری ملزم سید محمد ہاشم کو حکومت سندھ نے ایم پی او کے تحت نوے روز کیلئے قید میں رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

    حیدرآباد نارا جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے بتایا کہ سینٹرل جیل حیدرآباد میں اس وقت پچاسی انتہائی خطرناک قیدی موجود ہیں۔

    کراچی سینٹرل جیل میں سرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد اورسکھر جیل میں ہائی الرٹ ہے۔۔ نصرت منگن نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران رینجرز پولیس اورایف سی کی مدد سے جیلوں کی سیکیورٹی مزید سخت کررہے ہیں۔

  • حیدرآباد سینٹرل جیل میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

    حیدرآباد سینٹرل جیل میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

    حیدرآباد: سینٹرل جیل کراچی کے واقعے کے بعد حیدرآباد سینٹرل جیل میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی سیکیورٹی اہلکاروں نے جیل کے اندرکالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

    جیل ذرائع کےمطابق سینٹرل جیل حیدرآبادمیں گذشتہ شب رات گئے اچانک سیکیورٹی کوہائی الرٹ کردیاگیا۔ پولیس،رینجرزاور مزیدایف سی اہلکاروں کوطلب کرکےجیل کےاندرونی و بیرونی مقامات پرتعینات کیا گیا۔

    سینٹرل جیل کےاندر قائم ملازمین کی رہائشی کالونی میں سرچ آپریشن کیاگیا۔ سرچ آپریشن کےدوران سیکیورٹی اہلکاروں نےگھروں کی تلاشی لی اور رہائش پذیرافرادسےمعلومات حاصل کیں۔

    سینٹرل جیل حیدرآبادمیں امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کےسزا یافتہ شیخ عمرسمیت کالعدم جہادی تنظیموں کے اہم رہنماء موجودہیں۔

  • سینٹرل جیل کی شہر سے باہرمنتقلی زیرِغور ہے،منظوروسان

    سینٹرل جیل کی شہر سے باہرمنتقلی زیرِغور ہے،منظوروسان

    کراچی: صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کا کہنا ہے کراچی سینٹرل جیل کی شہر سے باہر منتقلی زیرغور ہے۔ حیدر آباد جیل پر بھی دہشت گرد حملے کا خدشہ ہے۔

    سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی جیل کے باہرسےحملے کے خطرات موجود تھے لیکن یہ علم نہیں تھا کہ دہشت گرد سرنگ سے آئیں گے ، وہ خود سرنگ دیکھ کر پریشان ہوگئے۔

    انھوں نے کہا کہ حیدر آباد جیل میں بھی دہشت گردی کا خطرہ ہے، سینٹرل جیل کوکراچی سے باہر منتقل کرنے کا معاملہ زیرِ غور ہے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ غوثیہ کالونی کے اونچے مکانات جیل کی سیکورٹی کےلئے مسمار کیے جاسکتے ہیں۔

  • کراچی جیل میں سرنگ: گھرپولیس اہلکارکی ملکیت تھا

    کراچی جیل میں سرنگ: گھرپولیس اہلکارکی ملکیت تھا

    کراچی سینڑل جیل میں سرنگ کھودنے کی ابتدائی رپورٹ وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کو پیش دی گئی ۔رپورٹ کےمطابق سرنگ کھودنے کے لئے خریدا جانے والا گھر پولیس اہلکار کاتھا۔

    کراچی سینٹرل جیل میں سرنگ کھودنے کے منصوبہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کو پیش دی گئی ۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جیل میں موجود کالعدم جماعتوں کے اہم رہنماؤں کو اس سرنگ کے ذریعے نکالنا تھا ۔

    جیل کے سامنے فرنٹ سے دوسرا گھر ملزمان نے سرنگ کھودنے کیلئے خریدا گیا جبکہ جس گھر سے سرنگ کھودی گئی وہ پولیس اہلکار کی ملکیت تھا جو دو ماہ قبل چار گنا زیادہ قیمت پر فروخت کردیا گیا اس حوالے سے گرفتار پولیس اہلکار سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 100 فٹ سرنگ کھود ی جاچکی تھی باقی چالیس سے پچاس فٹ کھدائی باقی تھی ۔رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

    منظور وسان کو پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرنگ کھودنے کے دوران نکلی ہوئی مٹی کو ٹھکانے لگانے کے بارے میں اہل محلہ نے اطلاع نہیں دی۔