Tag: Centurion

  • پاکستان کی تاریخی فتح، جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست

    پاکستان کی تاریخی فتح، جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست

    سنچورین: پاکستان نے بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سنچورین میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 204 رنز کا ہدف 18 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، بابر اعظم نے 122 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    پاکستان نے اپنی ٹی ٹوینٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا، بابر اعظم کی اننگز میں 4 چھکے 15 چوکے شامل تھے، محمد رضوان نے بابر کا خوب ساتھ دیا اور 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 197 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں بیٹسمینوں نے احمد شہزاد اور محمد حفیظ کا 143 رنز کا ریکارڈ توڑدیا۔

    بابر اور رضوان کے آگے جنوبی افریقی بولر بے بسی کی تصویر بنے رہے، صرف ولیمز نے میچ کے آخر میں ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے تھے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    جنوبی افریقی اوپنرز مارکرم اور ملان نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں، ایڈین مارکرم نے 62 اور جانے من ملان نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

     وین ڈر ڈسن 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، جارج لندے 22 رنز بنا کر فہیم اشرف کا نشانہ بنے، کپتان کلاسن کو 15 رنز پر حسن علی نے بولڈ کیا، فلک وایو 11 رنز بناسکے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، چار میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

    تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لئے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں گئیں ہیں، فائنل الیون سے شرجیل خان، عثمان قادر اور محمد حسنین باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ فخر زمان، آصف علی اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پروٹیز کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پروٹیز نے یک طرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز کو برابر کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو ‏مقررہ وقت کی پابندی نہ کرنے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا تھا۔

    میچ ریفری نے اینڈی پائی کرافٹ نے ٹائم الاؤنس میں بھی مقررہ اوورز نہ کرنے پر جنوبی افریقا ‏کو تاخیر کا مرتکب قرار دیا تھا، آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ 2.22 کے مطابق مقررہ وقت کے بعد ہر اوور میں تاخیر پر جرمانہ ‏کیا۔

  • جنوبی افریقہ کا پاکستان کو 274 رنز کا ہدف

    جنوبی افریقہ کا پاکستان کو 274 رنز کا ہدف

    سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں پروٹیز نے پاکستان کو جیت کے لئے 274 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، میزبان ٹیم نے بلےباز راسی وین ڈیر ڈوسن کی ناقابل شکست سینچری کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔

    ڈیوڈ ملر نے پاکستان کے خلاف نصف سینچری اسکور کی اور 56 رنز بنائے، قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے 55 رنز پر پروٹیز کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، تاہم ڈیوڈ ملر اور راسی وین ڈیر ڈوسن نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 116 قیمتی رنز کا اضافے کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

    میزبان ٹیم ن کے  بلےباز راسی وین ڈیر ڈوسن کی پاکستان کے خلاف شاندار سینچری اسکور کی انہوں نے کھیل کے آخری لمحات میں تیز رفتاری سے رنز بنائے، راسی وین ڈیر ڈوسن 123 رنز بنائے ان کی اننگز میں دس چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف نے2 دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد حسنین اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پروٹیز کے خلاف پہلے ون ڈے کی فائنل الیون میں کپتان بابراعظم ، فخر زمان ، امام الحق ، آصف علی اور محمد رضوان ، شاداب خان ، فہیم اشرف، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف شامل ہیں، اس کے علاوہ دانش عزیز کو ڈیبیو کرایا گیا

    بابر اعظم دورہ افریقا کے موقع پر پہلی بار کپتانی کے فرائض انجام دئیے جبکہ آج کا دن جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے لیے بھی تاریخی رہا کیونکہ پہلی بار جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت سیاہ فام کپتان ٹیمبا باووما نے کی۔

    اس سے قبل جنوبی افریقہ میں سیاہ فام تماشائیوں کو پنجروں میں بند کرکے کرکٹ میچ دکھایا جاتا تھا، نیلسن منڈیلا نے جنوبی افریقہ کی تاریخ بدلی، نسلی تعصب کی وجہ سے جنوبی افریقی ٹیم پر پابندی لگ چکی ہے، جنوبی افریقہ 1970 سے 1991 تک انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر رہا۔

    دورہ جنوبی افریقا میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو قومی کرکٹ ٹیم کی پروٹیز کے دیس میں یہ چھٹی سیریز ہے، تاہم گرین شرٹس اب تک ایک سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی اور چار سیریز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایک سیریز برابر رہی تھی۔قومی کرکٹ ٹیم نے سال دوہزار تیرہ میں پہلی بار پروٹیز کے ہوم گراؤنڈ میں ایک روزہ سیریز اپنے نام کی تھی۔

    اس کے علاوہ ایک روزہ میچز میں دونوں ٹیمیں اناسی بار آمنے سامنے آئیں، جن میں سے 28 میچز گرین شرٹس کے نام رہے جبکہ 50 میچز میں پروٹیز نے کامیابی حاصل کی۔

    پروٹیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی بعد ازاں قومی ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے روانہ ہوگی۔

  • سنچورین میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب : 2گھنٹے میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع

    سنچورین میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب : 2گھنٹے میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع

    سنچورین : حکومت کی جانب سے سنچورین میں ڈیم فنڈ ریزنگ میں 2 گھنٹے میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع ہوگئے، فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کےجذبےکوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، انشاءاللہ یہی جذبہ رہا تو ہم کئی ڈیم بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا ڈیم فنڈریزنگ ایونٹ منعقد کیا گیا ، فنڈ ریزنگ کا اہتمام پی ٹی آئی جنوبی افریقہ کی جانب سے کیا گیا، رمیز راجہ اور شعیب ملک سمیت پوری پاکستانی ٹیم نے شرکت کی۔

    سنچورین میں فنڈ ریزنگ میں 2 گھنٹے میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع ہوگئے۔

    ایونٹ میں وزیراعظم عمران خان کادستخط شدہ بلا 3 لاکھ رینڈ اور دستخط شدہ گیند 70 ہزار رینڈ میں نیلام ہوئی جبکہ حالیہ کرکٹ ٹیم کے دستخط شدہ بلے ڈیڑھ لاکھ رینڈ اور دستخط شدہ ٹی شرٹس 70 ہزار رینڈ میں نیلام ہوئیں۔

    [bs-quote quote=” انشاءاللہ یہی جذبہ رہا تو ہم کئی ڈیم بنائیں گے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فیصل جاوید”][/bs-quote]

    اس موقع پر فیصل جاوید نے کہا جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، خاص طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں، انشاء اللہ  یہی جذبہ رہا تو ہم کئی ڈیم بنائیں گے، ہم سب پاکستان کے بحرانوں پر قابو پا لیں گے، عمران خان نےاللہ کے فضل سےہرناممکن کوممکن کردکھایا ہے۔

    فیصل جاوید نے کہا پاکستان میں اس وقت صرف 2بڑے ڈیم ہیں، ہم سالانہ 22 لاکھ ڈالر کی لاگت کاپانی ضائع کرتےہیں، اب تک ڈیم فنڈ میں 9.6 ارب روپے جمع ہو چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : واشنگٹن : ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں دس کروڑ سے زائد کے عطیات جمع

    یاد رہے ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب شروع ہونے سے پہلے ہی تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے تھے جبکہ فنڈریزنگ کی تقریب کےانعقاد کے حوالے سے سینیٹر  فیصل جاوید نے کمنٹیٹر رمیز راجہ سے ملاقات کی تھی ، فیصل جاوید کا کہنا تھا پاکستانی کمیونٹی کاجوش وجذبہ قابل دیدہے۔

    خیال رہے بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لئے بیرون ملک پاکستانی بھی اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں ، گذشتہ سال دسمبر میں واشنگٹن میں منعقدہ ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں دس کروڑ سے زائد کے عطیات جمع ہوئے تھے۔

  • سنچورین ٹیسٹ: پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف مایوس کن آغاز

    سنچورین ٹیسٹ: پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف مایوس کن آغاز

    سنچورین : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سنچورین کے اسپورٹس پارک میں کھیلے جانے والے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوسرے اوور کی چوتھی گیند پرامام الحق بغیر کوئی رنز بنائے کگیسورابادا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    فخرزمان بھی 17 کے مجموعی اسکور پر12 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود بھی 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے اس وقت نوجوان بلے باز بابراعظم 4 رنز اور اظہرعلی 31 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

    ٹاس سے قبل نوجوان بلے باز حارث سہیل گھٹنے میں تکلیف کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ان کی جگہ پر شان مسعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    فاسٹ باؤلر محمد عباس اور لیگ اسپنرشاداب خان پہلے ہی ان فٹ ہوکرپہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوچکے ہیں۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنے والے گیارہ کھلاڑیوں میں فخرزمان، امام الحق، اظہرعلی، اسد شفیق، شان مسعود، سرفراز احمد، حسن علی، یاسر شاہ، محمد عامر اور شاہین آفریدی ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف اہم ترین ہتھیار قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک ہونے والے 23 ٹیسٹ میچوں میں سے پاکستان نے 4 جنوبی افریقہ 12 میچ جیتے ہیں جبکہ 7 میچ ڈرا ہوئے۔