Tag: century

  • نوے سال کا ریکارڈ بریک، یونس خان کی کینگروزکیخلاف تیسری سینچری

    نوے سال کا ریکارڈ بریک، یونس خان کی کینگروزکیخلاف تیسری سینچری

    ابوظہبی: آسٹریلیا کے خلاف سینچریوں کی ہیٹ ٹرک پاکستانی بیٹسمینوں کے لیے ہمیشہ خواب رہی لیکن یونس خان نے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا اور آسٹریلیا کے خلاف سینچریوں کی ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

    آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایک مرتبہ پھر یونس خان پاکستان کیلئے مرد بحران بن گئے، یونس خان نے عرب کے صحرا میں رنز کے انبار لگا دیئے۔ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے آسٹریلیا کیخلاف مسلسل تین سنچریاں اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

     آسٹریلیا کیخلاف یہ منفرد کارنامہ انجام دینے والے وہ دنیائے کرکٹ کے دوسرے اور پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں، یونس خان پاکستان کے چوتھے کھلاڑی ہیں جنھوں نے کسی بھی ٹیم کیخلاف مسلسل تین اننگز میں سنچریاں بنائی ہیں، اس سے پہلے انیس سو چوبیس میں انگلینڈ کے ہربرٹ سٹکلف نے آسٹریلیا کیخلاف مسلسل تین سنچریاں بنائیں تھی اور اب نودہائیاں گزرنے کے بعد یہ کارنامہ پاکستان کیلئے یونس خان نے انجام دیا ہے،یونس خان کی ٹیسٹ سنچریوں کی تعداد ستائیس ہوگئی ہیں وہ پاکستان کیلئے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

        پاکستان ٹیم کے سابق کپتان آصف اقبال نے یونس خان کی آسٹریلیا کیخلاف مسلسل تین سنچریاں اسکور کرنے کو تاریخی کارنامہ قرار دیا ہے، کہتے ہیں کہ انھوں نے فیلڈ میں آکر ناقدین کو کرارا جواب دیا ہے۔

        سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ یونس خان نے سنچریوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرکے قوم کو سال کا یادگار تحفہ دیا ہے۔ امید ہے قومی ٹیم سیریز جیت لے گی۔

  • یونس خان نے انضمام الحق کی سنچریوں کا ریکارڈ توڑدیا

    یونس خان نے انضمام الحق کی سنچریوں کا ریکارڈ توڑدیا

    دبئی: یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ کی دوسری سنچری اسکور داغ کر انضمام الحق کی پچیس سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، یونس سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

    یونس خان پاکستانی بیٹنگ لائن کا اہم ستون بن گئے۔ دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مرد بحران کا کردار ادا کرنے والے یونس خان نے دوسری اننگز میں بھی کمال کردیا۔

    یونس خان نے دوسری اننگز میں ناقابل شکست سنچری داغتے ہوئے سیلکٹرز کو ون ڈے سے باہر کرنے پر کرارا جواب دیا۔ یونس خان نے اپنی فارم کا دوسری اننگز میں بھی بھرپور فائدہ اٹھایا۔

    آسٹریلوی بولرز کیلئے یونس خان کو آؤٹ کرنا وبال جان بن گیا۔ کینگروز کیخلاف دوسری اننگز میں سنچری نے یونس کو پاکستانی کی جانب سے سب سے زیادہ سنچری بنانے والا کھلاڑی بھی بنادیا۔

    یونس نے انضمام کی پچیس سنچریوں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔ یونس خان نے ایک سوتین رنز کی اننگز میں پانچ چوکے اور دو فلک شگاف چھکے شامل تھے۔ اس سنچری نے یونس خان کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والا پہلا کھلاڑی بنادیا۔

  • کولمبو ٹیسٹ: وکٹ کیپرسرفرازاحمد نے ٹیسٹ کیرئیرکی پہلی سنچری بنالی

    کولمبو ٹیسٹ: وکٹ کیپرسرفرازاحمد نے ٹیسٹ کیرئیرکی پہلی سنچری بنالی

    کولمبو :پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کولمبو ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری بنالی۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ کولمبو میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز دو سو چوالیس رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو سرفراز احمد اور عبدالرحمان نے اسکور آگے بڑھایا۔

    عبدالرحمان زیادہ دیر تک سرفراز کا ساتھ نہ دے سکے اور سولہ رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔ ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں تو دوسرے اینڈ سے سرفراز سری لنکن بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے۔ سرفراز نے چھکا لگا کر ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی۔ ان کی سینچری میں سات چوکے بھی شامل ہیں۔اس وقت پاکستان کے315 رنزپر نو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔