Tag: CEO PCB

  • سی ای او پی سی بی وسیم خان عہدے سے مستعفی ہوگئے

    سی ای او پی سی بی وسیم خان عہدے سے مستعفی ہوگئے

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو دیا جسے منظور کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا، وسیم خان نے کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ اجلاس میں اپنا استعفی چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو پیش کیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وسیم خان نےذاتی وجوہات کے باعث استعفی دیا ہے، تاہم دوسری جانب اطلاعات یہ بھی ہیں کہ وسیم خان اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے۔

    واضح رہے کہ وسیم خان کے پی سی بی سے معاہدے کی مدت اگلے برس کے اوائل میں ختم ہونی تھی۔

    سابق کرکٹر رمیز راجہ نے پی سی بی چیئرمین منتخب ہوجانے کے بعد وسیم خان سے ملاقات کی تھی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی تھی۔

    ذرائع کا ملاقات کے بارے مہں کہنا تھا کہ رمیز راجہ نے وسیم خان کے مستقبل سے متعلق فیصلے کے لیے2 ماہ کا وقت لیا تھا۔

  • پی ایس ایل منسوخ کیوں کیا؟ سی ای او پی سی بی نے اہم وجہ بتا دی

    پی ایس ایل منسوخ کیوں کیا؟ سی ای او پی سی بی نے اہم وجہ بتا دی

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ فرنچائز سے مشاورت کے بعد پی ایس ایل6 ملتوی کیا گیا ہے، ہمارا مقصد غیرملکی کھلاڑیوں کی بحفاظت واپسی ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کسی پر الزام تراشی یا بلیم گیم میں نہیں پڑنا چاہتے۔

    سی ای او پی سی بی نے کہا کہ ہمارے لئے مایوسی کی بات ہے جو کرنا چاہتے تھے وہ نہ کرسکے، ابھی ہمارامقصد کھلاڑیوں کو ان کے ملکوں میں بحفاظت واپس روانہ کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی20، قائداعظم ٹرافی اور ون ڈے کپ کا کامیابی سے انعقاد کرایا لیکن بے حد افسوس ہوا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کو ملتوی کرنا پڑا، فرنچائز سے مشاورت کے بعد پی ایس ایل6 ملتوی کیا ہے۔

    وسیم خان نے کہا کہ ہم پی ایس ایل کیلئے آگے موقع تلاش کریں گے اور اپنی غلطیوں سے سبق بھی سیکھیں گے، یہ بھی دیکھیں گے کہ ہم سے کہاں غلطی ہوئی، بائیو سیکیور ببل سے فائدہ اٹھانے کیلئے ڈسپلن لازمی ہے۔

    سی ای او پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ہم دیگر تمام معاملات کی تحقیقات بھی کریں گے، پی ایس ایل میں باقی میچز کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا، آج کا دن پی سی بی میں شامل ہر ایک کیلئے مشکل تھا۔

    وسیم خان نے بتایا کہ سیزن کے آغاز میں ایس او پیز کے حوالے سے ایک چھوٹی سی غلطی ہوئی تھی لیکن بعد میں حالات ایسے ہوگئے تھے کہ بروقت اقدامات کرنا پڑے، کہاں اور کس مقام پر کوتاہی ہوئی تحقیقات کرنا ضروری ہے۔

    سی ای او پی سی بی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ شائقین کرکٹ نے اس مشکل گھڑی میں بھی پی سی بی کو مکمل سپورٹ کیا جو ہمارے لیے باعث اطمینان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ملک کا نام روشن کرنے کیلئے بہت محنت کرتے ہیں، تمام فرنچائز نے پی ایس ایل پر کافی پیسہ خرچ کیا ہے اگر سب ایک پیج پر ہوں گے تب ہی کامیابیاں مل سکتی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی طور پر فرچائز سمیت سب کو ہی نقصان پہنچ رہا ہے، بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں یہ معاملہ بھی زیر بحث لائیں گے۔

  • محمد حفیظ کو مشوروں کے بجائے اپنے کھیل پر توجہ دینی چاہیے، وسیم خان

    محمد حفیظ کو مشوروں کے بجائے اپنے کھیل پر توجہ دینی چاہیے، وسیم خان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کو اپنے کھیل پر توجہ دینی چاہیے اور کسی کے بارے میں صحیح یا غلط رائے دینے سے گریز گریں۔

    محمد حفیظ کی جانب سے شرجیل خان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے تحفظات کے اظہار پر چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے ان کی کلاس لے لی۔

    ان کا کہنا ہے کہ بورڈ کو صحیح یا غلط کا بتانا کسی کھلاڑی کا کام نہیں، دیگر ملکوں میں کرکٹر ایسا نہیں کرتے، محمد حفیظ کو بھی اپنی توجہ کھیل پر مرکوز رکھنا چاہیے۔

    صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل کو فیصلہ کن بنانے کے لئے تجاویز زیر غور ہیں، بقیہ میچز نومبر میں یا سیزن سکس سے ایک ہفتہ قبل کروائے جاسکتے ہیں،اس حوالے سے تمام فرنچائزز سے بہت جلد ویڈیو کانفرنس کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں سی ای او وسیم خان نے کہا کہ شرجیل خان اسپاٹ فکسنگ کیس میں اپنی سزا کی مدت پوری کر چکے لہٰذا ان کی سلیکشن میں کوئی امر مانع نہیں، کراچی کنگز نے انہیں پی ایس ایل کے لیے منتخب بھی کیا،البتہ قومی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ سلیکٹرز کو کرنا ہے۔