Tag: ceo pia

  • فضائی آپریشن کی بحالی کا کام جلد مکمل کیا جائے، ایئرمارشل ارشد ملک

    فضائی آپریشن کی بحالی کا کام جلد مکمل کیا جائے، ایئرمارشل ارشد ملک

    کراچی : سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے کارکنان و عملہ فضائی آپریشن کی بحالی کو جلد از جلد مکمل کرے، بیجنگ، کوالالمپور اور بنکاک کے لئے پروازیں عارضی طور پر بند رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا فضائی آپریشن ملک کے چار بڑے ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق جاری ہے، سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پی آئی اے کارکنان و عملہ بحالی آپریشن کو جلد از جلد مکمل کرے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار روز کے دوران فضائی بندش سے چار سو سے زائد پروازیں اور پچیس ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے، پروازوں کی بحالی کے بعد تقریباً آٹھ ہزار مسافروں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچا دیا گیا ہے۔

    ایئرمارشل ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ فضائی حدود کی بندش کے دوران کراچی سے مسافروں کو زمینی راستے سے لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد پہنچایا گیا۔

    بیرون ملک مختلف ممالک میں تعینات اسٹاف مسافروں کی سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، سی ای او کے مطابق پی آئی اے کی بیجنگ، کوالالمپور اور بنکاک کے لئے پروازیں عارضی طور پر بند رہیں گی،  انہوں نے کہا کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں، کم سے کم وقت میں مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے۔

  • تین ماہ کے دوران پی آئی اے نے سات نئے روٹس کا اضافہ کردیا

    تین ماہ کے دوران پی آئی اے نے سات نئے روٹس کا اضافہ کردیا

    کراچی : پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کی ہدایت پر تین ماہ میں سات نئے روٹس کا اضافہ کردیا گیا، آئندہ ماہ فروری سے مزید تین روٹس چلائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، پی آئی اے نے سیالکوٹ سے شارجہ، اسلام آباد سے دوحہ، لاہور سے مسقط کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔

    چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک کی یدایات پر تین ماہ میں سات نئے روٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ فروری سے مزید تین روٹس کا اضافہ کیاجارہا ہے۔

    ملتان اور پشاور سے شارجہ اور پشاور سے العین کیلئے پروازیں شروع کی جائیں گی، پی آئی اے تین ماہ کے دوران 28 پروازوں کا اضافہ کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق یومیہ125پروازیں آپریٹ کی جائیں گی ، پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول میں اضافہ سے ادارے کو خاطر خواہ روینیو حاصل ہوگا۔

  • پی آئی اے کو ماہانہ3ارب روپے کاخسارہ ہورہا ہے، ایئر مارشل ارشد محمود

    پی آئی اے کو ماہانہ3ارب روپے کاخسارہ ہورہا ہے، ایئر مارشل ارشد محمود

    فیصل آباد : چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ایئر مارشل ارشد محمود نے کہا ہے کہ ادارے کو ماہانہ3ارب روپے کاخسارہ ہورہا ہے،سات روٹس700ملین روپے کا مجموعی نقصان کررہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے فیصل آباد چیمبرآف کامرس کے دورے کے موقع پر کیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر مارشل ارشد محمود نے کہا کہ پی آئی اے کی بحالی کیلئےسات ایئر کموڈورز کو ذمہ داری سونپی ہے۔

    پی آئی اے کو ماہانہ3ارب روپے کا خسارہ ہورہا ہے،32جہازوں میں سے صرف چھ ریونیو دے رہے ہیں، قابل استعمال 9جہازوں کو9 ماہ سےبےکارچھوڑاہواتھا۔

    اس کے علاوہ سات روٹس700ملین روپےکامجموعی نقصان کررہےہیں، دنیا میں پی آئی اے کی دس جائیدادیں کئی سال سے بے کار پڑی ہیں۔

    سی ای اوپی آئی اے نے بتایا کہ15فروری سے فیصل آباد تا جدہ 3براہ راست پروازیں شروع کی جارہی ہیں، حج آپریشن کیلئےفوری طورپرچھ جہاز لائے جارہے ہیں، چیمبر آف کامرس کارگو جہاز لے دے تو ملک کی پہلی کارگو سروس شروع کی جاسکتی ہے۔

  • پی آئی اے افسران حکومت کی کفایت شعاری مہم پرمکمل عمل درآمد کریں، ثاقب عزیز

    پی آئی اے افسران حکومت کی کفایت شعاری مہم پرمکمل عمل درآمد کریں، ثاقب عزیز

    کراچی : پی آئی اے کے صدر اور سی ای او ثاقب عزیز نے کہا ہے کہ پی آئی اے افسران حکومت کی کفایت شعاری مہم پر مکمل عمل درآمد کریں، غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔

    یہ بات انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، پی آئی اے کے صدر اور سی ای او ثاقب عزیز کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں حکومت کی کفایت شعاری مہم پر مکمل طور پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی۔

     پی آئی اے کے اجلاس کی اندرونی کہانی اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئی، پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔

    سی ای او نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کے گراونڈ ہونے والے چھ طیاروں کو فوری طور پر ان کی مینٹیننش مکمل کرکے اڑان کے قابل بنایا جائے،پی آئی اے کے سی ای او نے چیف کمرشل آفیسر اور چیف سسٹم آفیسر کو اندرون و بیرون ملک جانے سے روک دیا،۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک پی آئی اے کا نیا ہیٹ ایٹ سسٹم کا پروجیکٹ مکمل نہیں ہوجاتا دونوں مذکورہ افسران پی آئی اے ہیڈ آفس چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گی۔

    سی ای او ثاقب عزیز نے کہا کہ پی آئی اے کے طیاروں کو وقت پر روانگی اور آمد کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے کیلئے تمام افسران ایک ٹیم ورک کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں اور مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائیں۔

  • نئے پاکستان میں پی آئی اے کو نقصان سے نکال دیں گے، سی ای او مشرف رسول سیاں

    نئے پاکستان میں پی آئی اے کو نقصان سے نکال دیں گے، سی ای او مشرف رسول سیاں

    کراچی : پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر مشرف رسول سیاں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نئے پاکستان میں پی آئی اے پہلا قومی ادارہ ہوگا جس کی حالت تبدیل ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ آفس میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مشرف رسول کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں جلد ہی نئے جدید طیارے شامل کریں گے اور ہم حکومت کو کہیں گے کہ اپنے بزنس پلان میں پی آئی اے کی معاونت کریں، بہت جلد پالیسی تبدیل کرکے پی آئی اے کا نقصان مکمل ختم کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے دس ماہ میں روینیو میں اضافہ کیا ہے، مشکل حالات ضرور ہیں لیکن مناسب منصوبہ بندی سے اس مشکل سے نکل سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین ادارے کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اچھی پرفارمنس پر ملازمین کو مراعات بھی دی جائیں گی ،پی آئی اے کے شعبہ انجنیئرنگ میں طیاروں کی مرمت کے اخراجات میں کمی لے کر آئے ہیں اور ایک سنگ میل کے تحت پی آئی اے دوسرے ممالک کے طیاروں کی مینٹینس اور اووہالنگ کررہا ہے جس سے ادارے کو کروڑوں روپے روینیو حاصل ہورہا ہے ۔

  • پی آئی اے ملازمین ادارے کا اثاثہ ہیں، مشرف رسول سیان

    پی آئی اے ملازمین ادارے کا اثاثہ ہیں، مشرف رسول سیان

    اسلام آباد : پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو مشرف رسول سیان نے نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا دورہ کیا، انہوں نے پی آئی اے ملازمین کو نئے ایئر پورٹ پر دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

    سی ای او پی آئی اے مشرف رسول سیان نے نئے ایئر پورٹ پی آئی اے ملازمین کو درپیش مشکلات کے فوری حل کے لئے اقدامات کی ہدایت کی، ان کی ہدایت پر ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کےلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی۔

    ٹاسک فورس روزانہ کی بنیاد پر چیف ایگزیکٹو کو رپورٹ دے گی۔ مشرف رسول سیان نے کہا کہ ملازمین کو کام کی جگہ بہترین سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

    بعد ازاں پی آئی اے چیف ایگزیکٹو نے ایئر پورٹ ملازمین کےساتھ افطاری بھی کی۔ ملازمین نے پی آئی اے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے کےلئے اقدامات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا،۔

    مشرف رسول سیان نے ایئر پورٹ پر موجود پی آئی اے تنصیبات اور آپریشنل مشینری کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کی ہدایت کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ٹریول ایجنٹس سیلز میں اضافہ کریں، ہرممکن تعاون کریں گے، پی آئی اے

    ٹریول ایجنٹس سیلز میں اضافہ کریں، ہرممکن تعاون کریں گے، پی آئی اے

    کراچی: پی آئی اے کے قائم مقائم چیف ایگزیکٹو آفیسر نیئر حیات نے ٹریول ایجنٹس کو یورپ، برطانیہ، امریکا اور کینیڈا کے لیے سیلز میں اضافے کی صورت میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    یہ یقین دہانی انہوں نے  آج لاہور کے ٹریول ایجنٹس کے ساتھ اجلاس میں کرائی۔ اجلاس میں میں قائم مقام چیف کمرشل آفیسر طاہر نیاز، ڈسٹرکٹ مینیجر لاہور اسد اﷲ غوری اور پی آئی اے لاہور کی انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ٹریول ایجنٹس کو اپنا اہم کاروباری ساتھی سمجھتی ہے اور ہم ان کے ساتھ مل جل کر قومی ایئر لائن کی بہتری اور پی آئی اے کی سیلز کو بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔

    انہوں نے یورپ، برطانیہ، امریکا،کینیڈا کے لیے سیلز میں اضافے پر زور دیتے ہوئے پی آئی اے کی جانب سے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ٹریول ایجنٹس کی بہتری کےلیے پی آئی اے کے سسٹم کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے جو کہ ان کےلیے مفید ثابت ہوگا۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر نیئر حیات نے پی آئی اے لاہور سیلز ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور دیانت داری سے کام کرتے ہوئے مستقبل میں مزید بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، پی آئی اے انتظامیہ سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے تا کہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔