Tag: CEO Salman Iqbal

  • ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر سلمان اقبال کو سلام پیش کرتا ہوں، حلیم عادل شیخ

    ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر سلمان اقبال کو سلام پیش کرتا ہوں، حلیم عادل شیخ

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہےکہ اے آر وائی نیٹ ورک کے ملازمین کی تنخواہ بڑھانے پر سلمان اقبال کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے پر حلیم عادل شیخ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم سلمان اقبال اور مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،سلمان اقبال زندہ باد، اے آر وائی زندہ باد۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مہنگائی سے تنخواہ دار طبقہ زیادہ متاثر ہورہا ہے، تاجر برادری فائدے میں جا رہی تھی لیکن مزدوروں کو اس کا فائدہ نہیں پہنچ رہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اپیل پر سلمان اقبال نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، سلمان اقبال نے20 ہزار تک کے ملازمین کی80فیصد تنخواہ بڑھائی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہ بڑھانے پر سلمان اقبال کو سلام پیش کرتا ہوں،تاجر برادری کو اپنا منافع اپنے مزدوروں تک منتقل کرنا چاہیے، مزدوروں کی تنخواہ بڑھانے سے آپ کےکاروبار میں برکت ہوگی۔

  • پی ایس ایل فور : کراچی کنگز کی ٹیم سلمان اقبال کے ہمراہ دبئی پہنچ گئی

    پی ایس ایل فور : کراچی کنگز کی ٹیم سلمان اقبال کے ہمراہ دبئی پہنچ گئی

    کراچی : پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں شرکت کیلئے کراچی کنگز کی ٹیم کراچی ایئرپورٹ سے دبئی پہنچ ہوگئی، کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی بڑی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ ہوگئی، کھلاڑیوں کے ہمراہ اس کے اونر سلمان اقبال بھی موجود ہیں، کراچی ایئرپورٹ پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے انہیں رخصت کیا۔

    مداحوں نے ٹیم آفیشلز اور کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں، اس موقع پر عماد وسیم، بابر اعظم اور محمد عامر عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ یہ بہترین ٹیم ہے اس لیے امیدیں بھی بہت زیادہ ہی، پہلی بار دو میچ ہوم گراؤنڈ میں کھیلیں گے۔

    اس موقع پر سوئنگ کے سلطان صدر کراچی کنگز وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لئے زبردست موقع ہے۔ ہم آخری بال تک مقابلہ کریں گے۔

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم بھی پی ایس ایل فور کو اور بڑا ایونٹ بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔ کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فور کا ہر میچ اہم ہو گا۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا وارم اپ میچ 12فروری کو ہوگا، کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 15فروری کو ملتان سلطانز سے کھیلے گی۔

    پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب چودہ فروری کو رات آٹھ بجے دبئی میں منعقد ہوگی، جس کے لیے ٹکٹیں فروخت لیے پیش کردی گئیں۔

    مزید پڑھیں : پی ایس ایل فور، کراچی کنگز جیسے ہی فائنل جیتے گی میں خود استقبال کروں گا، مراد علی شاہ

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی افتتاحی تقریب اور دبئی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے17مارچ تک ہوگا۔

  • سلمان اقبال کی کاوش، شاہین ائیرلائن نے بھی خدمات پیش کردیں

    سلمان اقبال کی کاوش، شاہین ائیرلائن نے بھی خدمات پیش کردیں

    کراچی: اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے اور اخراجات برداشت کرنے کے اعلان پر شاہین ائیرانٹرنیشنل کے چیئرمین نے رابطہ کر کے اپنے بھرپور تعاون کی پیش کش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے 200 پاکستانی مزدوروں کی واپسی پر حکومتی خاموشی دیکھتے ہوئے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کے اعلان کے بعد چیئرمین شاہین ائیر انٹرنیشنل کے چیئرمین کاشف صہبائی نے بھی پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کی یقین دہانی کروادی۔


    چیئرمین شاہین ائیرلائن نے سی ای او سے رابطہ کر کے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے حوالے سے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ’’سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ ہیں اور اُن کی واپسی کے لیے ہرقسم کی خدمات پیش کرتے ہیں‘‘۔ذرائع کے مطابق شاہین ائیر لائن پاکستانیوں کو مفت وطن واپس لانے کے لیے تیار ہے۔

    پڑھیں:      سی ای اواے آروائی سلمان اقبال کا سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیےاہم اعلان

    اس موقع پر سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ ’’کیا پاکستانی حکومت سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے پر بھی ائیرلائن سے ٹیکس لے گی؟ کیا انسانی خدمت کے عوض بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا؟۔