Tag: ch muhammad sarwar

  • چوہدری سرور پی ٹی آئی کی بااثر سیاسی کمیٹی کے رکن نامزد

    چوہدری سرور پی ٹی آئی کی بااثر سیاسی کمیٹی کے رکن نامزد

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے چوہدری سرور کو سب سے زیادہ اختیارات رکھنے والی سیاسی کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیا۔

    تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے چوہدری سرور کو چار رکنی سیاسی کمیٹی کی رکنیت عمران خان کی ہدایت پر دی گئی جس کا نوٹیفیکیشن پارٹی کی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے جاری کیا۔

    سیاسی کمیٹی اس سے قبل چار ممبران پر مشتمل تھی جن میں شاہ محمود قریشی جہانگیر ترین،سیف اللہ نیازی اور عامر کیانی شامل تھے ۔

    \تاہم اب چوہدری سرور بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کمیٹی کو ملک اور بیرون ملک اچھی شہرت کے حامل لوگوں سے رابطے اورجماعت میں شامل کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

  • چوہدری سرورنے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی

    چوہدری سرورنے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی

    اسلام آباد: سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی، تقریبِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بڑے مسائل کی بنیادی وجہ کرپشن اوربیڈ گورننس ہے۔

    چوہدری محمد سرور نے تحریک انصاف کے کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساری زندگی قانون کی حکمرانی پر یقین رکھا ہے اور اس کے لئے جدوجہد کی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ کہ قیادت کا یہاں مجود ہونا پارٹی صدر کے عہدے سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے پیش کردہ صدر کے عہدے کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ گورنر کا عہدہ میرے لئے اعزاز کی بات تھی، بڑے بڑے محلات میری منزل نہ تھے اسی لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    ان کا کہنا تھاکہ جو شخص بھی تبدیلی کی بات کرتا ہے اس پر تحریکِ انصاف سے تعلق کا لیبل لگ جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بحیثیت ممبر برطانوی پارلیمنٹ انہوں نے کشمیر، افغانستان ، عراق اور فلسطین کے مسائل کو ہمیشہ اجاگر کیا اور ان کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر عالمی برادری ان ملکوں میں انصاف کا معاملہ کرتی تو آج دنیا میں اتنی دہشت گردی نہ ہوتی۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ایک انتہائی بہادر قوم ہے جس نے ہر مشکل سے نبرد آزما ہونا سیکھا ہے۔

    انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت اورکارکنوں کو اپنے چالیس سالہ سیاسی تجربے کا نچور پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’متحد رہ کر ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اختلاف کی صورت میں شکست ہمارا مقدر بن جائے گی۔‘

    اس موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیمیلی لمیٹڈ حکومتوں کی اب پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور برطانیہ میں کوئی عام سیاستدان نہیں تھے بلکہ انہوں نے لیبرپارٹی کی آرگنائزیشن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    انہوں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا۔