Tag: Ch. Nisar Ali

  • ن لیگ نے چوہدری نثار کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رانا ثناءاللہ

    ن لیگ نے چوہدری نثار کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رانا ثناءاللہ

    کراچی : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے خطاب کے بعد حالات ناقابل واپسی کی سطح پر پہنچ گئے ہیں، ان کو ن لیگ کا ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ چوہدری نثار نے جو کہنا تھا وہ کہہ دیا ہے۔

    انہوں نے نوازشریف سے رشتے کو براہ راست نقصان پہنچایا، چوہدری نثار کی کل کی تقریر نےغلام سرور کی جیت کی بنیاد رکھ دی ہے اور حالات ناقابل واپسی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سیٹ جیت کر کون سا پہاڑ توڑ دیں گے، انہوں نے ن لیگ کو برا بھلا کہہ کر اپنی مہم کا آغاز کیا ہے، چوہدری نثارکے حلقےمیں دس سالوں میں ن لیگ نے ہی ترقیاتی کام کیے۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف ہم سے زیادہ اہل اور سیاسی نہیں، نہ ہی میں ان کا مقروض ہوں، چوہدری نثار

    رانا ثناءاللہ  کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کےخلاف ن لیگ کا امیدوار ضرور ہونا چاہئے، اسی لیے ن لیگ نے چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چوہدری نثارنے نہ کہہ کر بھی وہ بات کردی جو وہ اب نہیں کرسکیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • براہمداغ بگٹی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو ریفرنس بھیجیں‌ گے، چوہدری نثار

    براہمداغ بگٹی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو ریفرنس بھیجیں‌ گے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ جعلی شناختی کارڈز بنانے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی،نادرا کے 18 ملازمین نے سیکڑوں کی تعداد میں جعلی کارڈز جاری کیے، ان کا منظم نیٹ ورک ہے ،تفتیش کے ذریعے مزید گرفتاریاں کی ہیں، براہمداغ بگٹی کی گرفتاری اورپاکستان حوالگی کے لیے انٹرپول کو ریفرنس ارسال کریں گے۔

    Mullah Mansoor’s NIC fiasco embarrassed… by arynews

    جعلی شناختی کارڈز بنانے والے افراد کا ایک منظم نیٹ ورک ہے

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نادرا کا سسٹم بہتر کررہے ہیں تاکہ جعل سازی نہ ہوسکے، دو ماہ سے نادرا میں کریک ڈائون جاری ہے،جعلی شناختی کارڈز بنانے والے افراد کا ایک منظم نیٹ ورک ہے، گرفتار ملازمین نے مزید نئےنام بتائے ہیں، تحقیقات سے فوری آگاہ نہیں کررہے، تھوڑا وقت لگے گا۔

    طالبان رہنما ملا منصور کے جعلی شناختی کارڈ کی جواب دہی اقوام متحدہ میں کرنا پڑی

    انہوں نے بتایا کہ طالبان رہنما ملا منصور کے جعلی شناختی کارڈ کی جواب دہی اقوام متحدہ میں کرنا پڑرہی ہے،مشین ریڈابیل پاسپورٹ کو پھیلانے سمیت ای پاسپورٹ کا اجرا بھی جلد کیا جائے گا۔

    نادرا نے 50 ہزار شناختی کارڈز کو بلاک کیا

    چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ رقم لے کر جعلی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنانے والوں نے ملک سے غداری کی،نادرا کے ایسے اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی سمیت گرفتاری بھی ہوگی، نادرا نے 50 ہزار شناختی کارڈز کو بلاک کیا،عام شہریوں کے شناختی کارڈز بلاک ہوئے تو ان کی دادرسی کی جائےگی۔

    نادرا میں اب بھی لوگ دھکے کھا رہے ہیں، کراچی سر فہرست ہے

    انہوں نے کہا کہ لوگ اب بھی نادرا میں دھکے کھار ہے ہیں جن میں کراچی سرفہرست ہے ، شناختی کارڈز اور پاسپورٹ کے اجرا میں حائل رکاوٹیں دور کردیں گے ،نادرا کو کہہ دیا ہے کہ اب اگر شہریوں کو تکلیف پہنچی توکارروائی کی جائے گی۔

    نادرا میں احتساب کا عمل شروع کردیا، ہر ہفتے میٹنگ ہوگی

    انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے نادرا میں احتساب کا عمل شروع کررہا ہوں، ہر ہفتے اجلاس بلا کر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، اچھے اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھائی جائیں گی جب کہ کام نہ کرنے والے ملازمین کے لیے ادارے میں کوئی جگہ نہیں۔

    کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، پشاور ، کوئٹہ میں بڑے سینٹر قائم کریں گے

    شکایات کے ازالے کے لیے نادرا ہیلپ لائن سینٹر کھول رہے ہیں جو ازالے کے لیے کارگر ثابت ہوگی،نادرا کے دفاتر میں جہاں عملہ کم ہوگا وہاں عملہ بڑھائیں گے، کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، پشاور ، کوئٹہ میں بڑے سینٹر قائم کریں گے۔

    2100 غیر ملکی شہریوں نے نیشنلٹی واپس کی

    وزیر داخلہ نے بتایا کہ کریک ڈائون کے سبب 2100 غیر ملکی شہریوں نے نیشنلٹی واپس کی۔

    جھوٹ بولنے پر بھارتی حکومت نے اپنے میڈیا پر قدغن لگائی

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے میڈیا پر نہیں بلکہ بھارتی حکومت نے اپنے میڈیا پر قدغن لگائی، بھارت کے پاس اڑی حملے میں ہمارے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، سنسر شپ بھارت نے لگائی کیوں کہ وہاں جھوٹ کے پول بہت کھلے۔

    انٹرپول سے براہمداغ کی پاکستانی حوالگی کا مطالبہ کریں گے 

    چوہدری نثار علی نے کہا کہ حکومت جلاوطن بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی کے معاملے پر کام کررہی ہے، براہمداغ کے خلاف انٹر پول کو جلد ریفرنس ارسال کرکے پاکستان کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائےگا،اب کوئی شک نہیں رہا کہ مودی نے بلوچستان کے بارے میں کیا کہا اور براہمداغ بگٹی کو سیاسی پناہ کی پیشکش کرنے سے بھارتی عزائم بے نقاب ہوچکے ہیں، دنیا کو پتا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

    صوبہ پنجاب میں ضرورت پڑی تو رینجرز بھی استعمال کریں گے

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں ضرورت پڑی تو رینجرز بھی استعمال کریں گے اور فوج بھی ، فوج کی جہاں ضرورت ہوگی اسے وہاں تعینات کیا جائے گا۔

    صرف اردو بولنے والوں کے خلاف کارروائی کا تاثر غلط ہے

    کراچی آپریشن پر انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ صرف اردو بولنے والوں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے،یہ بات واضح ہے کہ کارروائی صرف غیر قانونی دفاتر کے خلاف ہورہی ہے، ایم کیو ایم کی سیاست میں صورتحال ڈیفائننگ ہے۔