Tag: ch nisar ali khan

  • گورنرسندھ کا چوہدری نثار اور ڈی جی رینجرز سے رابطہ

    گورنرسندھ کا چوہدری نثار اور ڈی جی رینجرز سے رابطہ

    کراچی: گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نےوفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبر سےرابطہ کیااورنائن زیرو پر چھاپےاور گرفتاریوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

    ایم کیوایم کےمرکزنائن زیرو پر رینجرز کے چھاپہ پر گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے رابطہ کیا۔

    گورنر سندھ نے چوہدری نثار کو چھاپے اور گرفتاریوں کے بعد پیداہونے والی صورتحال اور ایم کیو ایم کی قیادت کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

    ڈی جی رینجرز سےرابطے میں گورنر سندھ نےگرفتار افرادکےمتعلق تبادلہ خیال کیا، نائن زیرو پر چھاپے کے بعد وزیر اعلی سندھ بھی حرکت میں آئے، واقعےکانوٹس لیتےہوئےآئی جی سندھ سےتفصیلات طلب کر لی۔

    ایڈیشنل آئی جی غلام قادرتھیبونےکہاکہ امن تباہ کرنےکی ہرکوشش کو ناکام بنائیں گے، کسی کو دھمکی ملتی ہے تو پولیس سےرابطہ کرے۔

  • جنگیں کبھی بھی مسئلےکاحل نہیں ہوتیں، چوہدری نثار

    جنگیں کبھی بھی مسئلےکاحل نہیں ہوتیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نائن الیون کےحملےمیں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن اس کے اثرات سب سے زیادہ پاکستان پر پڑے ہیں۔

    ہیوسٹن میں انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب میں چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ جنگیں کبھی بھی مسئلےکاحل نہیں ہوتیں، مذاکرات سے ہی مسائل ہی کیے جاسکتے ہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے واقعے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن اس کے اثرات کا سب سے زیادہ سامنا پاکستان کو کرنا پڑا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ پاکستان اب بھی تیس لاکھ افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کررہاہے۔

  • دس کروڑ موبائل فون سمیں غیرتصدیق شدہ ہیں، چوہدری نثار

    دس کروڑ موبائل فون سمیں غیرتصدیق شدہ ہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ پاکستان میں ساٹھ تنظیمیں کالعدم ہیں جنہیں قانون کے دھارے میں لائیں گے۔بھارت کے کہنے پر کسی کو دہشت گرد قرار نہیں دے سکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دس کروڑ موبائل فون سمیں غیر تصدیق شدہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم تیرہ سال سے دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں،تاریخ میں پہلی مرتبہ سویلین حکومت نے قیام امن کیلئے مذاکرات کئے،مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری پرامن پالیسی کو کمزوری سمجھا گیا۔ ایک طرف جنگ بندی تو دوسری جانب خود کش دھماکے کئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کیا، انہوں نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے مکمل طور پر حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کی خبروں کو بڑھا چڑھا پیش نہیں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان کے مطابق اب تک بائیس دہشت گردوں کو تختہ دار پر چڑھایا گیا، اور پھانسی پانے والے تمام مجرمان دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوّث تھے۔

    ملٹری کورٹس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب تک فوجی عدالتوں میں  بیس مقدمات بھیجے جاچکے ہیں،جن میں سے بارہ مقدمات پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔

  • وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت اجلاس،  نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ

    وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت اجلاس، نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ

    اسلام آباد: قومی ایکشن پلان کے تحت ا ب تک دو لاکھ اٹھارہ ہزار دو سو بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ساٹھ تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے جس میں سے ایک تنظیم واچ لسٹ پر ہے۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر غور کیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ غیر قانونی موبائل فون سمز رکھنے کو قابل دست اندازی پولیس جرم قرار دینے پر بل قومی اسمبلی میں لانے پر غور کیا جارہا ہے ۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ میڈیا ہاوٴسز اور میڈیا شخصیات کی سیکورٹی کے لیے صوبائی سطح پر کام جاری ہے۔

    وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کے تمام اہم مقامات پر رابطے کا مضبوط نظام قائم کیا جائے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں کوئیک رسپانس فورس کو فوری حرکت میں لایا جاسکے۔

  • ایم کیو ایم کے وفد کی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے ملاقات

    ایم کیو ایم کے وفد کی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے ملاقات

    اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی ذمہ داری مشترکہ طور پر سیاسی جماعتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے باہمی رابطوں کو بہتر بنا کرملک کے معاشی مرکز میں امن وامان کو یقینی بنائیں۔

    پنجاب ہاوٴس اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیراخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ کراچی سے سیاسی جماعتوں کی قیادت کے مابین ایک راستہ ہموار ہوا ہے تاکہ وہ کراچی اور صوبے کی ترقی کے لیے کام کرسکیں۔

     انہوں نے کہا کہ صوبے کی اہم سیاسی اسٹیک ہولڈر ہونے کے باعث ایم کیو ایم سندھ کی سیاست اور حکومت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

     ایم کیو ایم کے وفد نے اس موقع پارٹی کے امن وامان کی صورتحال اور قیادت کو لائق خطرات جیسے تحفظات پر توجہ دینے پر وزیراعظم کو سراہا ۔

    ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، بابر خان غوری ، رشید گوڈیل اورخالد مقبول صدیقی شامل تھے۔ ملاقات میں سندھ بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • وزیرداخلہ نے ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی

    وزیرداخلہ نے ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی

    اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل پرپولیس اوررینجرزسےرپورٹ طلب کرلی

    چوہدری نثار نےایم کے کیو ایم کارکن سہیل کے قتل پر ایم کیوایم کی قیادت سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماوورائے عدالت قتل کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

     وزیرداخلہ نےواقعےکافوری نوٹس لیتےہوئے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ۔

    واضح رہے کہ کراچی میں موچکو سے ملنے والی لاش کو ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے کارکن سہیل احمد کے نام سے شناخت کرلیا گیا،ایم کیوایم ذرائع کے مطابق سہیل احمد کو پندرہ دسمبر کو اغوا کیا گیا تھا،ایم کیوایم نےگمشدہ کارکن کی لاش ملنےپرکل یوم سوگ کااعلان کردیا۔

  • دہشتگردی میں ملوث مدارس کیخلاف کاروائی ہوگی، چوہدری نثار

    دہشتگردی میں ملوث مدارس کیخلاف کاروائی ہوگی، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکاکہناہےکہ جن مدرسوں کےخلاف ثبوت ملےصرف ان کےخلاف کاروائی ہوگی،تمام مدرسوں نےیقین دہانی کرادی کہ کالی بھیڑوں کی نشاندھی کریں گے۔

    اسلام آباد میں مدارس اصلاحات اور میڈیا ضابطہ اخلاق کے حوالے سے دو اجلاسوں کی صدارت کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا اس مرتبہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ایک غیرت مند اور خودمختار ملک کی حیثیت سے دوٹوک انداز میں بات کی گئی ہے اور بھارت کی جانب امریکا کی واضح جھکاوٴ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جان کیری سے سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ پر بات چیت ہوئی۔

     انہوں نے بتایا کہ مدارس کی رجسٹریشن پر مکمل اتفاق پایا گیا ہے اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ کچھ مدارس جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں یا ہوں گے تو ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

    چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وہ میڈیا مالکان کے شکر گزار ہیں، میڈیا نے واضح کردیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف جانبدار ہے اور ملک کے مفاد میں کام کرے گا۔

     انہوں نے میڈیا سے رابطے کے لیے ایک حکومتی کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا،وزیرداخلہ نے فرانسیسی میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کی اور حکومت پاکستان کی جانب سے پاپ فرانسس کے بیان کا خیرمقدم کیا۔

  • قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزرا کی غیر حاضری معمول بن گئی، چوہدری نثار

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزرا کی غیر حاضری معمول بن گئی، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار قومی اسمبلی میں غیر حاضر وزرا کیخلاف پھٹ پڑے۔

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی ایوان میں غیر حاضر وزرا کیخلاف برس پڑے، ان کا کہناہے جو وزیر ایوان میں نہیں آتے انہیں وزیر رہنےکا کوئی حق نہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی سے غیر حاضر وزرا کا نام پکارا جا ئے۔

     انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ وزراء کی غیر حاضری کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھا ئیں گے، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء کا ایوان میں نہ آنا تشویشنا ک ہے، حکومت اور وزراء ایوان کے سامنے جواب دہ ہیں۔

  • دہشتگرد پشاورجیسے حملےکی کوشش کر رہےہیں، چودھری نثار

    دہشتگرد پشاورجیسے حملےکی کوشش کر رہےہیں، چودھری نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشگردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں کاقیام قومی ایکشن پلان کا ایک ستون ہےایسے کئی ستون اوربھی ہیں جن کے بارےمیں بتایا نہیں جا سکتا۔

    چیف کمشنر اسلام آباد کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے بتایا کہ اس وقت تینتالیس ایسے خطرناک ملزمان جیلوں میں ہیں جن کے مقدمات رکے ہوئے تھے اور اب ان پر پیش رفت ہو رہی ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں اینٹلجنس بیسڈ آپریشن جاری ہے جو کسی کو دکھائی نہیں دے سکتا،انہوں نے کہا کہ انکے سامنے کئی اہم کیس لائے گئے جن کے بارے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ان مقدمات کو اچھی طرح چھان بین کے بعد پیش کیا جائے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جنتا اتفاق رائے اور کوششیں اس وقت کی جا رہی ہیں ،پہلے کبھی نہیں کی گئیں، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیخلاف ملک بھر میں آپریشنز جاری ہیں، اور وہ تمام اقدامات کریں گے جو ملک کے مفاد میں ہوں گے۔

  • حالت جنگ میں فوجی عدالتیں بنا کرتی ہیں، چوہدری نثار

    حالت جنگ میں فوجی عدالتیں بنا کرتی ہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ کسی کے ذہن میں بھی نہیں ہوگا کہ فوجی عدالتوں پرقانون سازی ہوگی۔

    اسلام آباد میں اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کےاجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان  کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت غیر معمولی حالات کا سامنا ہے، بچے بچے کو جنگ کی صورتحال کا سامنا ہے، حالت جنگ میں فوجی عدالتیں بنتی ہیں، قوم اس وقت حالت جنگ میں ہے ۔

    ان کا کہناتھا کہ فوجی عدالتوں کا مطلب یہ نہیں کہ  ہم ہر کسی لٹکانا چاہتے ہیں، فوجی عدالتیں محدود وقت اور غیر معمولی حالات کے لئے ہیں، عدالت میں آنے والے ہر شخص کو صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا، فوجی عدالتیں آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والوں کے لئے ہیں ۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان کے گلی محلوں ، بازار ، مساجد میں اعلانیہ حملے ہوئے، چالیس ہزار سے زائد پاکستانیوں کا خون ہوا، 2009 پشاور میں خواتین اور بچوں کا نشانہ بنایا گیا، کوئٹہ میں ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا گیا، شہید افراد کے جنازوں پر بھی حملے کئے گئے ۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج سے بہادر دنیا کی کوئی فوج نہیں ہے، فوج آئینی حقوق کی جنگ لڑھ رہی ہے، شفقت حسین کا کیس فی الحال معطل کردیا گیا ہے، عام شہریوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں ہوگا، فوجی عدالتیں اس لڑائی اور جدوجہد کا ایک عنصر ہیں، کوئی عالم دین دہشتگردوں کے نکتہ اسلام سے اتفاق نہیں کرتا، ہم فساد برپا کرنے والوں کے خلاف ہیں ۔

    چوہدری نثار کاکہنا تھا کہ مدارس کوبطور مدارس ٹارگٹ ناانصافی ہوگا، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم فوج کے پیچھےکھڑی ہے،انتہاپسندوں کیخلاف سب کومتحرک ہوناپڑے گا۔