Tag: ch nisar

  • چہلم کی آڑمیں قانون شکنی کسی صورت قبول نہیں، چوہدری نثار

    چہلم کی آڑمیں قانون شکنی کسی صورت قبول نہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نےاسلام آباد میں تشدد اورتوڑپھوڑ پربرھمی کااظہارکیا ہے۔

    وزیرداخلہ کی زیرصدارت انتظامیہ اورپولیس کا اجلاس ہوا، وزیرداخلہ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں تشدد اور توڑپھوڑ پرناراضگی کا اظہارکیا۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا چہلم کی آڑ میں قانون شکنی کسی صورت قبول نہیں، اجلاس میں ریڈ زون کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ ،

    وزیر داخلہ کو آئی جی پولیس کی طرف سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل تھے، جانی نقصان کے خدشے کے باعث طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا۔

  • را کے ایجنٹ سے تفتیش کیلئے ایران سے مدد لیں گے، چوہدری نثار

    را کے ایجنٹ سے تفتیش کیلئے ایران سے مدد لیں گے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ را کے ایجنٹ سے تفتیش کیلئے ایران سے بھی مدد لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے را کی دراندازی اور اس کےافسرکی گرفتاری کا معاملہ عالمی سطح پراٹھادیا۔ اس حوالے سے امریکا،روس،چین،فرانس،برطانیہ،جرمنی کوبھارتی کارروائیوں سےآگاہ کردیا گیا ہے۔

    سیکریٹری خارجہ نےامریکاسمیت بڑی طاقتوں کوبھارتی دراندازی سےآگاہ کیا اور حکومت نے دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں کوبھارتی ایجنٹ کا معاملہ اٹھانےکی ہدایت کی ہے۔

    چوہدری نثارنے کہا ہے کہ را کے ایجنٹ کی گرفتاری کی تفتیش کے لیے ایران سے تعاون مانگا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں گرفتار ی سے ثابت ہوگیا کہ بلوچستان کے حالات خراب کر نے میں بیرونی طاقت ملوث ہے۔

  • مشرف واپس نہ آئے توانٹرپول کے ذریعے لائینگے، چوہدری نثار

    مشرف واپس نہ آئے توانٹرپول کے ذریعے لائینگے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخہ چوہدری نثار نے کہا ہے مشرف خود واپس نہ آئے توانٹرپول کے ذرئعے واپس لائیں گے،یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا تو اپوزیشن اور حکومتی بینچوں سے مشرف مشرف ہی کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سابق صدر مشرف کے باہر جانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت تو کمزور تھی لیکن (ن) لیگ والے تو شیر تھے، ڈکٹیٹر کو جانے کیوں دیا؟

    تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ ڈیل ہوئی یا مُک مُکا؟

    اعتزاز احسن نے بھی سابق صدر کو بیرون ملک روانگی کی اجازت پر کڑی تنقید کی۔ جس پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارجواب دینے کھڑے ہوئے۔ ان کا کہنا تھا اس سے پہلے کسی مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر نے ایسے دن نہیں دیکھے جو مشرف کو دیکھنے پڑے ۔

    انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف خود وطن واپس  نہ آئے تو قانون ان کا پیچھا کرے گا، ان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لائیں گے ۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بے نظیر کیس میں مشرف کا نام آیا تو پیپلز پارٹی نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما حکومت پر تنقید سے پہلے ذرا اپنے ورکرز کو تو جواب دے لیں۔

     

  • مشرف کو گارڈ آف آنردینے والے ڈرامہ بازی کررہے ہیں، چوہدری نثار

    مشرف کو گارڈ آف آنردینے والے ڈرامہ بازی کررہے ہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سابق صدر پرویز مشرف کے باہر جانے پر احتجاج کو پیپلز پارٹی کی منافقت اور دہرا معیار قراردیا ہے.

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے احتجاج پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثاربھی جلال میں آگئے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ منافقت اور دہرے معیار کی انتہا ہے۔ پرویز مشرف کو گارڈآف آنر دیکررخصت کرنے والے سیاسی ڈرامہ بازی کررہے ہیں۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کی سب سے زیادہ مخالفت وہ جماعت کر رہی ہے جس نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں پرویز مشرف کے ساتھ این آر او کی دوستی نبھائی۔

    انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف پی پی کے دور حکومت میں چار بار بیرون ملک گئے کیا اس وقت ان کا جمہوری پن سویا ہوا تھا۔؟حد تو یہ ہے کہ دوہزار گیارہ میں ایف آئی آر میں نام آنے کے باوجود پی پی حکومت نے مشرف کا نام نہ تو ای سی ایل میں ڈالا اور نہ ہی قانونی کارروائی کی۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دیکر رخصت کرنے والے اور ان کے لئے سیاسی جماعتوں سے عام معافی کی استدعا کرنے والے سیاسی ڈرامہ بازی کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو سپر یم کورٹ کا فیصلہ نظر نہیں آتا تو اس کے لئے صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے۔

     

  • قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کیلئے آج بھارت جائے گی

    قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کیلئے آج بھارت جائے گی

    اسلام آباد : بھارتی حکومت کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے بھارت جانے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق افواہیں دم توڑ گئیں اورخوشخبری آگئی۔ بھارتی سیکرٹری داخلہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو ٹیم کی مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کا گرین سگنل دے دیا۔ قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لئے بھارت جائے گی۔

    نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت نے درکار سیکیورٹی کی ضمانت دی ہے۔ بھارت کی تحریری یقین دہانی کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثارنے سعودی عرب میں وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلیفون کیا اور پھر چئیرمین پی سی بی شہریار خان سمیت اعلٰی آفیشلز سے مشاورت کی۔

    مشاورت کے بعد ٹیم کو آج رات کو ہی بھارت کیلئے روانہ کیا جائے گا، امید ہے کہ قومی ٹیم بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

     

  • سرفراز مرچنٹ پاکستان نہ آئےتو برطانیہ سے رابطہ کریں گے، چوہدری نثار

    سرفراز مرچنٹ پاکستان نہ آئےتو برطانیہ سے رابطہ کریں گے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے ایم کیوایم کی را سے فنڈنگ کے معاملے پر قوم کو حقائق بتائیں گے، مصطفیٰ کمال کوتحقیقاتی کمیٹی سے تعاون اور شواہد دینے کی دعوت بھی دے دی۔

    کراچی میں پریس کانفرنسز کا شور اور ایم کیو ایم کے خلاف الزامات کا سلسلہ جاری ہے، وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کے پاس ثبوت ہیں تو ایف آئی اے سے شیئر کریں۔

    چوہدری نثار مصطفیٰ کمال کوشواہد شیئرکرنے کمیٹی میں آنے کی دعوت دیتاہوں، مصطفیٰ کمال،سرفرازمرچنٹ نےجس کیس کاذکرکیاوہ لندن میں ہے، انصاف کےتقاضوں کے مطابق کیس آگے بڑھایاجائےگا، ملک کے مفاد کا تحفظ میرا فرض ہے ، میری ذمہ داری ہے کہ ایم کیوایم کیساتھ بھی انصاف ہو۔

    چوہدری نثار نے کہا را سے فنڈنگ کے الزامات لگانے والےسرفراز مرچنٹ پاکستان آکر تفتیش کا حصہ بنیں انہیں مکمل سیکیورٹی دیں گے۔

    چوہدری نثار نے ناقدین کو بھی کھری کھری سُنائی ان کا کہنا تھا جب ایم کیوایم پچھلی حکومتوں میں تھی تب کیوں شورنہیں ہوا؟ جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرنا فیشن بن گیا ہے، سنجیدہ الزامات ہیں جو عدالتی کارروائی سے ہی انجام تک پہنچ سکتےہیں۔

  • بھارتی حکومت کی ضمانت تک کرکٹ ٹیم  نہیں بھیج سکتے، چوہدری نثار

    بھارتی حکومت کی ضمانت تک کرکٹ ٹیم نہیں بھیج سکتے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ جب تک بھارتی حکومت سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دے گی تب تک پاکستانی ٹیم کو انڈیا نہیں بھیجا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ تا حال نہیں کیا جاسکا،جس کی وجہ بھارتی حکومت کی ٹال مٹول ہے۔

    اسلام آباد مین صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ دھرم شالہ میں میچ کھیلبنا ایک سیکیورٹی رسک تھا، جس کیلئے آئی سی سی کو تحفطات سے آگاہ کیا گیا۔

    آئی سی سی نے فوری ایکشن لیتے ہو ئے جگہ کو تبدیل کیا، جب ہم نے ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا تو وہاں دھمکیوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا،اور دھمکیوں کے سائے میں کرکٹ نہیں کھیلی جا سکتی۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ جب تک بھارتی حکومت پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی کی واضح ضمانت نہیں دیتی اس وقت تک کرکٹ ٹیم کو بھارت نہیں بھیجا جائے گا۔

     

  • دہشتگردوں کے بھارت جانےکی تصدیق کرتاہوں، چوہدری نثار

    دہشتگردوں کے بھارت جانےکی تصدیق کرتاہوں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار نے دس دہشتگردوں کےبھارت جانےکی تصدیق کردی ۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سینیٹ میں بتایا کہ وہ دہشت گردوں کے بھارت جانے کی تصدیق کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا بھارت کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا نان اسٹیٹ ایکٹرز کارروائی کرتے ہیں اور الزام ملک اور اداروں پرآتا ہے ، پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، چوہدری نثار کا کہنا تھا افغانستان کے ساتھ بھی انٹیلی جنس شیئرنگ کی جاتی ہے۔

  • صرف پریس کانفرنس کی بنیاد پرعدالتی کمیشن نہیں بن سکتا، چوہدری نثار

    صرف پریس کانفرنس کی بنیاد پرعدالتی کمیشن نہیں بن سکتا، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی نےکہا ہے کہ مصطفٰی کمال کی پریس کانفرنس صرف لفاظی تھی،ثبوت نہیں دیئے گئے مصطفٰی کمال یا کسی اور کےپاس بھی ثبو ت ہیں تو فراہم کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثارعلی نے کہاکہ مصطفی کمال اپنی مرضی سے گئے اور واپس بھی اپنی مرضی سے آئے۔

    انہوں نے اپنے الزامات کے کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہیں کئے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کئے گئے مطالبے پرانہوں نے کہا کہ ہرپریس کانفرنس کی بنیاد پرعدالتی کمیشن نہیں بنایا جاسکتا۔

    ان کا کہناتھا کہ جب تک وزارت میں ہوں متحدہ سمیت کسی جماعت سےناانصافی نہیں ہونےدوں گا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ عمران فاروق کیس میں برطانوی حکام کی پیش رفت پرمایوسی ہے،سارا کام قانون کے مطابق ہوگا کسی کو بھینٹ نہیں چڑھایا جائے گا۔

     

  • ایف آئی اے کو کسی غیر قانونی کام کیلئے استعمال نہیں کیا، چوہدری نثارعلی

    ایف آئی اے کو کسی غیر قانونی کام کیلئے استعمال نہیں کیا، چوہدری نثارعلی

    اسلام آباد : وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو کسی ذاتی ،سیاسی یا غیر قانونی کام کے لئے کبھی استعمال نہیں کیا ۔

    ایف آئی اے کوکسی بیرونی دباؤ یامداخلت کو خاطرمیں لانے کی بھی اجازت نہیں ہے، یہ بات انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے نیب اور ایف آئی اے کے حوالے سے بیان پر اپنے رد عمل میں کہی.

    چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سمیت تمام اداروں کوخوف خدا،انصاف اورقانون کی پاسداری کی تلقین کی ۔ ایف آئی اے سمیت تمام ادارے حکومت کے نہیں ریاست کے ملازم ہیں۔

    زداری صاحب چاہیں توایف آئی اے کے معاملات پرعدالتی کمیشن بنانے کوتیارہیں۔ چوہدری نثار کا کہناتھا کہ ایف آئی اے کو مکمل طور پر ایک غیر سیاسی پیشہ ور قومی تحقیقاتی ادارہ بنانے کی کوشش کی ہے.

    یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں قومی خزانے کو14.6 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا ہے.

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے نیب کے حوالے سے بیان پر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ میا ں صاحب ایف آئی اے بھی نیب کی طرح ہی کارروائیا ں کر رہی ہے۔