Tag: ch nisar

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے، چوہدری نثار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ غیر قانونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد نہ صرف دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہے بلکہ یہ مجبور اور غریب لوگوں کا استحصال کرنے کے مکروہ دھندے میں بھی ملوث ہیں۔اس دھندے میں ملوث افراد جتنے زیادہ با اثرہوں ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِداخلہ کی زیر صدارت وزارتِ داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، قائم مقام آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر، ایف آئی اے، پولیس اور وزارتِ داخلہ کے سینئر افسران کی شرکت کی۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کو مکمل سیکیورٹی مہیا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سیف سٹی پراجیکٹ مکمل طور پر تیار ہے۔

    شکست خوردہ دہشت گرد میڈیا کو ہراساں کر کے نفسیاتی جنگ میں برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی آڈٹ، پولیس نظام کی بہتری کے لئے کیے جانے والے اقدامات، ایف آئی اے کی سال2015 کی کارکردگی رپورٹ اور میگا کرپشن کیسز میں اب تک کی پیش رفت جیسے اہم امور زیرِ غور آئے۔

  • کراچی آپریشن کومزید موثر بنایا جائے گا،چوہدری نثارکا ڈی جی رینجرزکو فون

    کراچی آپریشن کومزید موثر بنایا جائے گا،چوہدری نثارکا ڈی جی رینجرزکو فون

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کو مزید موثر بنایا جائے گا ،یہ بات ۔انہوں نے ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    تفصییلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرزسندھ کو ٹیلی فون کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کراچی آپریشن کو مزید موثر بنانے پر مشاورت کی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ آئندہ دنوں میں آپریشن مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو پورے پاکستان کی حمایت حاصل ہے اور آپریشن کے راستے کی ہر روکاوٹ کو دور کریں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پولیس اور رینجرز کی کاکردگی پر اطمینان کا اظہاربھی کیا۔

  • چوہدری نثاراپنے سامنے وزیراعظم کو بھی کچھ نہیں سمجھتے، مولابخش چانڈیو

    چوہدری نثاراپنے سامنے وزیراعظم کو بھی کچھ نہیں سمجھتے، مولابخش چانڈیو

    حیدرآباد : سندھ کے مشیراطلاعات مولابخش چانڈیو پھر چوہدری نثارپر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارلوگوں کی بے عزتی کرتےہیں،اپنے سامنے وزیراعظم کو بھی کچھ نہیں سمجھتے۔

    تفصیلات کے مطابق مولابخش چانڈیو نے چوہدری نثار کے خلاف پھرمحاذ گرم کردیا۔ حیدرآباد میں تاجروں کی تقریب میں وہ وفاقی وزیرداخلہ پرہی برستے رہے۔

    مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار وائسرائے جیسے لگتے ہیں، عام حالات میں بھی لوگوں کی بے عزتی کردیتےہیں۔

    مولابخش چانڈیو کاکہنا تھا کہ چوہدری نثاراپنے آگے وزیراعظم کو بھی کچھ نہیں سمجھتے،وزیراعظم نےسینٹ میں آنے پراصرارکیا توانہوں نے کہا کوئی اوروزیررکھ لو۔وزیراعظم سے ناراض ہوئےتوگھرجاکربیٹھ گئے۔

    مشیراطلاعات کاکہنا تھا کہ چوہدری نثارنے رینجرز کےمعاملےکو زندگی اورموت کا معاملہ بنادیا تھا۔ اب کراچی آنے سے گریز کررہے ہیں۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ شاید وزیرداخلہ نوٹی فکیشن کی میعاد ختم کرنے کاانتظارکررہے ہیں تاکہ پھرسندھ کے ساتھ الجھنےکابہانہ بنائیں۔

  • چوہدری نثار کا ایکشن پلان پوری قوت سے جاری رکھنے کا اعلان

    چوہدری نثار کا ایکشن پلان پوری قوت سے جاری رکھنے کا اعلان

    اسلام آباد: چوہدری نثارنے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔اس پلان پرپوری قوت کےساتھ عمل درآمدجاری رہے گا۔

    وزیر داخلہ نےاسلام آباد میں اہم اجلاس کی صدارت کے بعد وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے نیشنل ایکشن پلان کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے اور یہ پوری قوت سے جاری رہے گا۔

    وزیر داخلہ نے ہدایت کی پلان کے ہر نکتے کی موثر مانیٹرنگ کے لئے صوبائی حکومتوں سے مل کر اقدامات کئے جائیں، کہ نیشنل ایکشن پلان کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی بدولت امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی اور دہشت گردی کے عفریت میں گھری قوم کا حوصلہ بھی بلند ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اعداد وشمار اکٹھے کرنے کے عمل کو مزید تیز اور منظم کیا جائے اور پلان کے ہر پہلو کی نگرانی کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں جب کہ نکات پر پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی درجہ بندی کی جائے۔

  • وزیرداخلہ چوہدری نثارکاسول سوسائٹی کےممبران کی گرفتاری کانوٹس

    وزیرداخلہ چوہدری نثارکاسول سوسائٹی کےممبران کی گرفتاری کانوٹس

    اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثارنے لال مسجد کے باہر مظاہر کرنے والے سول سوسائٹی ممبران کی گرفتاری کانوٹس لے لیا، سول سوسائٹی ارکان سانحہ اے پی ایس کی برسی پر احتجاج کر رہے تھے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہرکسی کاحق ہے،بلاجوازکارروائی کرنےوالےافسران کومعطل اورواقعےکی رپورٹ وزارت داخلہ کوپیش کی جائے گی۔

    سول سوسائی ارکان کولال مسجدکےباہر اے پی ایس سانحہ پر مظاہرہ کررہے تھے جس پر پولیس نے انھیں حراست میں لیا تھا۔

  • چوہدری نثار پندرہ دن حراست میں رہیں ہرجرم قبول کرلینگے، خورشید شاہ

    چوہدری نثار پندرہ دن حراست میں رہیں ہرجرم قبول کرلینگے، خورشید شاہ

    سکھر : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار پندرہ دن حراست میں رہیں ہرجرم قبول کرلیں گے۔

    رینجرز اختیارات سے متعلق حکومت سے کوئی جنگ نہیں چھیڑی، ایک شخص کے معاملے کو اتنا اچھالنا مناسب نہیں ہے، کیا ان تمام معاملات کے پیچھے میاں نواز شریف کا ہاتھ ہے،؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارصرف پندرہ روز قیدوبند کی صعوبتیں جھیلیں تو ہرجرم قبول کرلیں گے۔

    اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا۔ کیا ان تمام معاملات کے پیچھے میاں نواز شریف کا ہاتھ ہے، میاں صاحب سےکہا تھا کہ آپ کی آستین کےسانپ آپ سے لڑرہے ہیں اسی سازش میں ملوّث گروہ اب پھر سے سرگرم ہے۔

    انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف دو ہزار چودہ میں بھی سازش ہوئی تھی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ  سندھ سے زیادہ دیگر صوبوں میں دہشت گردی ہوئی،کیا پنجاب میں دہشت گردی ختم ہوگئی ہے؟

    ایک صوبےکوٹارگٹ کرنافیڈریشن کےساتھ کھیلنےکےمترادف ہے۔ رینجرز اختیارات سے متعلق سندھ حکومت نےکوئی جنگ نہیں چھیڑی۔ وزیر اعظم واپس آئیں گے تو ان سے اسمبلی میں بات کروں گا۔

  • کراچی آپریشن ایک شخص کی وجہ سے متنازعہ بنایا جارہا ہے، چوہدری نثار

    کراچی آپریشن ایک شخص کی وجہ سے متنازعہ بنایا جارہا ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کو صرف ایک شخص کی وجہ سے متنازعہ بنایا جارہا ہے، ایک ہفتہ گزر گیا مگر سندھ حکومت نے اب تک رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہیں کی۔

    اگر رینجرز کو اختیارات نہ دیئے گئے تو ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو منظر عام پر لےآئیں گے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری نثار نے کہا کہ رینجرز اختیارات کے معاملے کو اتنا بڑھاوا دینا تشویشناک ہے۔

    ان کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت امن و امان کی حالت درست کردے تو رینجرز کو بیرکوں میں بھیج دیں گے، کراچی آپریشن کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کراچی آپریشن نہیں چلانا چاہتی تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں

     انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص کے مفاد کے لئے کراچی کے امن و امان سے کھیلا جا رہا ہے، انہوں نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے اپیل کی کہ آپریشن کو متنازعہ نہ بنائے۔

    اس سے قبل وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن آج سے ڈھائی سال قبل تمام جماعتوں کی مشاورت اور مرضی سے شروع کیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سال دو ہزار تیرہ میں کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیاتھا، جس پر ہم نے نوٹس بھی لیا تھا۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ فوج کو چوراہوں، گلیوں کی حفاظت کے لئے کراچی میں کھڑا نہیں رکھ سکتے۔

    وزیر اعلی سندھ کو کراچی آپریشن کا کپتان بنایا گیا،مخصوص انداز مین رینجرز کی تضحیک کی جا رہی ہے ۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ اگر سندھ حکومت کو رینجرز سے اختلاف ہے ، نیب سے اختلاف سے ہے خواہ کسی بھی اختلاف ہے تو بیان بازی نہیں کی جانی چاہئیے ۔ صوبے کو کوئی اختلافات ہیں تو میٹنگ میں بات کی جائے عوام میں نہیں۔


    Karachi operation was initiated to maintain… by arynews

  • رینجرز کے اختیارات : چوہدری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    رینجرز کے اختیارات : چوہدری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    اسلام آباد : چوہدری نثار آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارآج شام 4بجے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

    اس پریس کانفرنس میں کراچی میں رینجرزاختیارات میں توسیع اور آپریشن سے متعلق اہم گفتگوکریں گے۔ یاد رہے کہ سندھ میں رینجرز کو اختیارات دینے کے حوالے سے سندھ حکومت کی ٹال مٹول تاحال جاری ہے اور لگتا ہے کہ کراچی آپریشن کی کمان وفاقی حکومت کے سنبھالنےکا ارادہ ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرزکےخصوصی اختیارات کی سمری پر تا حال دستخط نہیں کئے ہیں جس کے بعد سندھ میں رینجرزکو حاصل خصوصی اختیارات ختم ہوگئے ہیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ موجود صورتحال میں رینجرزکوواپس بلایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے اس معاملے پر دو مرتبہ رابطہ کیا تاہم ان کی جانب سے کسی سنجیدہ ردعمل کا اظہارنہیں کیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں اچھا کام کرنے والوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، چوہدری نثار

    پاکستان میں اچھا کام کرنے والوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، چوہدری نثار

    ٹیکسلا: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد کراچی میں آپریشن شروع کیا گیا ہے۔2015 کا کراچی 2013 سے مختلف ہے۔

    ٹیکسلا کے قریب اسپتال کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تک دو سو سے زائد ملازمین کو جعلی شناختی کارڈ زکے معاملے میں برطرف اور گرفتار کیا گیا ہے۔جعلی شناختی کارڈز کے اجرا کی تحقیقات جاری ہیں۔ گذشتہ دور حکومت میں لاکھوں جعلی شناختی کارڈز جاری کیے گئے ۔ پاکستان میں اچھا کام کرنے والوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ غیر ملکی مہاجرین کے قیام کا فیصلہ تحقیقات کے بعد کیا جائے گا اور جعلی شناختی کارڈز کے اجرا کے معاملے کی تہہ تک جائیں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں امن وامان برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔ پانچ دسمبر تک سیکورٹی کی موجودہ صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔

    چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وہ کراچی میں میڈیا پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

  • زلزلہ متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر شناختی کارڈ جاری کئے جائیں، چوہدری نثار

    زلزلہ متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر شناختی کارڈ جاری کئے جائیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے چیرمین نادرا کو خیبر پختونخوامیں زلزلہ متاثرین کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امدادی اقدامات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

     وفاقی وزیر داخلہ چوہدری علی خان نثار نے نادرا عملے اور موبائل وین کو متاثرہ مضافاتی اضلاع میں متاثرہ افراد کو مفت کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثارنے متاثرہ علاقوں میں قائم نادرا کے تمام رجسٹریشن سنٹرزکو مطلع کیا گیا ہےکہ وہ ہنگامی بنیادوں پر کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ لوگوں کو فراہم کریں جبکہ ڈوپلیکیٹ کارڈ بنانے کے لیے کسی قسم کی دستاویزات طلب نہیں کی جائےگی۔

    زلزلے سے متاثرہ فرد کسی بھی نادرا رجسٹریشن آفس یا موبائل وین اور مین پیک یونٹ کو اپنےکارڈ کے حصول کی درخواست دے سکتا ہے۔

    چئرمین نادرا نے ڈی جی پشاور کو صوبہ بھر میں آپریشنل کاروائیوں کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دیں، نادرا نے ابتدائی طور پر جدید ترین کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے لیس 10موبائل رجسٹریشن وینزاور 15 مین پیک یونٹ متاثرہ علاقوں میں رجسٹریشن کے لئے مقرر کر دیئے ہیں۔