Tag: Ch Pervez

  • پی اے ٹی اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی غیرملکی سفیروں سےملاقات

    پی اے ٹی اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی غیرملکی سفیروں سےملاقات

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے غیرملکی سفیروں کی ملاقات میں دھرنوں سےمتعلق آگاہ کیا۔

    عوامی تحریک اورق لیگ کے رہنماؤں سے غیرملکی سفیروں نے الگ الگ ملاقاتیں کی، ق لیگ کی جانب سے چوہدری شجاعت،مشاہد حسین سید اور وسیم سجاد غیرملکی سفیر وں سے ملے ۔ جب کہ عوامی تحریک کی جانب خرم نواز گنڈا پور اور رحیق عباسی نے سفارت کاروں سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں کینڈا، آسٹریلیا،اٹلی،بوسنیا،جنوبی کوریا ،کیوبا،ازبکستان ،ارجنٹینا اور مصر کے سفیر شامل تھے ۔

  • سابق صدرآصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات

    سابق صدرآصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات

    لاہور: سابق صدرآصف علی زرداری کی چوھدری برادرران سے ملاقات،ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے موثرحکمت عملی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے بعد چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں ،جہاں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی نے آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا،ملاقات میں پیپلزپارٹی اور پی ایم ایل کیو کی قیادت نے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،آصف علی زرداری نے دھرنوں اور جمہوریت کو غیرمستحکم کرنے حوالے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے جمہوریت کے استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پرزور دیا،سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ رحمان ملک،اعتزاز احسن،رضاربانی بھی ملاقات میں شریک ہوئے ۔

  • چوہدری برادران جلدسابق صدر سےملاقات کرینگے

    چوہدری برادران جلدسابق صدر سےملاقات کرینگے

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کی حکومت مخالف تحریک میں شمولیت کیلئےکوششوں کاآغاز ہوگیا،چوہدری برادران جلدسابق صدر سےملاقات کرینگے۔

    حکومت مخالف تحریک کےرہنماؤں نے سابق صدر آصف زرداری کی حمایت حاصل کرنےکیلئےکوششوں کاآغاز کردیا، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہٰی جلد سابق صدر سے ملاقات کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران پیپلز پارٹی کو آزادی مارچ میں شرکت کرنے کا مشورہ دیں گے، چوہدری برادران حکومت مخالف تحریک میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    ذرائع کاکہناہے آزادی مارچ میں دھاندلی کے علاوہ بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور لاقانونیت کے مسائل کو بھی اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان اور چوہدری برادران کے درمیان بھی جلد ملاقات کاامکان ظاہرکیاجارہاہے۔