Tag: Ch Sarwar PTI

  • عمران خان کا ذاتی ایجنڈہ نہیں، ملک کی ترقی ان کا مشن ہے، چوہدری سرور

    عمران خان کا ذاتی ایجنڈہ نہیں، ملک کی ترقی ان کا مشن ہے، چوہدری سرور

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈہ نہیں، ملک کی ترقی ان کا مشن ہے، انشااللہ سی پیک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی حکومت بڑے مافیاز کیخلاف ایکشن لے رہی ہے، ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک اور مضبوط بنارہے ہیں.

    چوہدری سرور نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں ریاستی اداروں کا ساتھ دینا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈہ نہیں ملک کی تعمیر و ترقی ان کا مشن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران احتیاطی تدابیر میں لاپرواہی سے کورونا دوبارہ بےقابو ہوسکتا ہے، کورونا سے بچاؤ کیلئے عید سادگی سے منانے کےسوا کوئی آپشن نہیں، کورونا وبا جتنی جلدی ختم ہوگی ملک معاشی طور پر اتنا ہی بہتر اور مظبوط ہوگا۔

    گورنر پنجاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مویشی منڈیوں میں ایس اوپیز پر سختی سے عمل وقت کی ضرورت ہے، کورونا کیخلاف این ڈی ایم اے کا کردار بھی تاریخ کاحصہ رہے گا، انشااللہ سی پیک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا۔

  • حکومت نہیں اپوزیشن اپنی کرپشن کی وجہ سے خطرے میں ہے، چوہدری سرور

    حکومت نہیں اپوزیشن اپنی کرپشن کی وجہ سے خطرے میں ہے، چوہدری سرور

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ حکومت نہیں اپوزیشن اپنی کرپشن کی وجہ سے خطرے میں ہے، ماضی می سیاسی مخالفین خود ایک دوسرے کیخلاف کیس بناتے رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صوبائی وزرا اور پارٹی عہدیداروں کی ملاقات کے موقع پر کیا، گورنر پنجاب نے کہا کہ ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے والی اپوزیشن قوم کی خیرخواہ نہیں.

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کیخلاف ایک بھی کیس ہماری دورحکومت کا نہیں، سیاسی مخالفین خود ایک دوسرے کیخلاف کیس بناتے رہے ہیں، حکومت نہیں اپوزیشن اپنی کر پشن کی وجہ سے خطرے میں ہے۔

    گورنر پنجاب  کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمران جمہوریت کے نام پر قومی خزانہ خالی کرتے رہے،22کروڑ عوام کا فیصلہ ہے کرپشن کرنے والے کا احتساب ضرور ہوگا، ملک و قوم کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ہرشعبے میں انصاف و میرٹ حکومتی اولین ترجیح ہے۔

  • اتحادیوں میں اختلاف معمول ہے، معاملات جلد ٹھیک ہوجائیں گے، چوہدری محمد سرور

    اتحادیوں میں اختلاف معمول ہے، معاملات جلد ٹھیک ہوجائیں گے، چوہدری محمد سرور

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادیوں میں اختلاف معمول کا حصہ ہے، سارے معاملات جلد ٹھیک ہوجائیں گے، ملکی معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری محمد سرور نے کہا کہ چوہدری برادران سے ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں، اتحادیوں میں کئی چیزوں پر اختلاف رائے ہوتا ہے یہ زندگی کا حصہ ہے، میرے چوہدری برادران سے برطانیہ کے وقت کے تعلقات ہیں، میرا نہیں خیال یہ اختلاف ہیں سب معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے جتنے بھی اتحادی ہیں کسی نے بھی یہ نہیں کہا وہ حکومت گرانا چاہتے ہیں، چوہدری شجاعت اور پرویزالہٰی کے بیانات ذمہ دارانہ ہیں۔

    ان کا کہنا ہے اتحاد ٹوٹنے سے حکومت کو نقصان ہوگا، ہمارا اتحاد حکومت اور ملک دونوں کیلئے ضروری ہے، جب الیکشن آئیں گے تواس میں بھی ہم اتحادی بن کر لڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفسیٹ تھا، کونسا ملک آگے بڑھے گا جس کا90بلین سالانہ آگے چلاجائے، اب ملکی معیشت درست سمت میں جارہی ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک بھی کہہ رہے ہیں پاکستان کی اکانومی صحیح سمت جارہی ہے۔

    کورونا وائرس سے متعلق چوہدری محمد سرور نے کہا کہ میں چین کے عوام اور حکومت سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں، دعا ہے چین اس موذی مرض سے جلد چھٹکارا حاصل کرلے، یقین ہے چین اپنی حکمت عملی سے وائرس سے نجات حاصل کرلے گا، پاکستانی طلبا کےحوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا اس کے لیے حکومت حکمت عملی بنارہی ہے۔

  • لاہور لندن اور پیرس سے بھی زیادہ محفوظ شہر بن گیا ہے، چوہدری محمد سرور

    لاہور لندن اور پیرس سے بھی زیادہ محفوظ شہر بن گیا ہے، چوہدری محمد سرور

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ لاہور لندن اور پیرس سے بھی زیادہ محفوظ شہر بن گیا ہے، ایم این اے، ایم پی اے کوئی کام کہتے ہیں تو ہم سمجھتے ہیں وہ جائز ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، گورنر پنجاب نے کہا کہ شہر کا موسم بہت اچھا ہے، بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم اور وزیراعظم عمران خان بھی لاہور میں موجود ہیں،لاہور ایکٹیوٹی کا گڑھ بن گیا ہے، یہ شہر اب لندن اور پیرس سے بھی زیادہ محفوظ شہر بن گیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مجھ سے کوئی ناراض نہیں ہے اگر ہو بھی جائے تو اگلے دن اسے منا لیتا ہوں، ہم ممبر پارلیمنٹ کی جائز شکایات دور کریں گے، چیف سیکرٹری نے بھی یقین دہانی کرائی ہے، ایم این اے، ایم پی اے کوئی کام کہتے  ہیں تو ہم سمجھتے ہیں وہ جائز ہیں۔

     

  • بھارت میں دہری شہریت کے قانون سے مسلمان براہ راست متاثر ہیں، چوہدری محمد سرور

    بھارت میں دہری شہریت کے قانون سے مسلمان براہ راست متاثر ہیں، چوہدری محمد سرور

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارت میں دہری شہریت کے قانون سے مسلمان براہ راست متاثر ہیں، بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں دراندازی پر اور مظالم پر اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی خاموشی شرمناک ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران سینئر سول سرونٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ
    مکار دشمن بھارت کے خلاف ہمیں باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے انسانی حقوق کا قتل عام کیا جارہا ہے مگر پاکستانی حکومت قائد اعظم کے افکار کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اقلیتوں کو انکے حقوق فراہم کر رہی ہے۔

    چوہدری محمد سرورنے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے گڈگورننس ناگزیر ہے، حکومت اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک اور اِنہیں مضبوط بنارہی ہے کیونکہ اداروں کی مضبوطی سے ہی ملک و قوم بھی مضبوط ہوگی۔

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ آج حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر سیکیورٹی فورسز اور22کروڑ عوام نے مل کر ملک سے دہشت گردی کو ختم کردیا ہے اور پاکستان کے اندرامن قائم ہو چکا ہے۔