Tag: ch. sarwar

  • سیاست کو تجارت کی بجائے عبادت بنائیں گے، چودھری محمد سرور

    سیاست کو تجارت کی بجائے عبادت بنائیں گے، چودھری محمد سرور

    لاہور: سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کا 2 ارب ڈالر سرمایہ بیرون ملک سے واپس لائیں گے، خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات مئی جون میں کرائے جائیں گے، پنجاب حکومت بھی فی الفور بلدیاتی انتخابات کروائے۔

    تحریک انصاف لاہور کے استقبالیئے سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں، جنہیں پی ٹی آئی واپس لائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات مئی جون میں کروا دیئے جائیں گے، پنجاب حکومت بھی فی الفور بلدیاتی انتخابات کرائے۔

    انہوں نے دعوٰی کیا کہ پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات تحریک انصاف جیتے گی، جبکہ آئندہ عام انتخابات میں بھی پاکستان بھر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو گی۔

    چودھری سرور نے کہا کہ وہ کل شیخوپورہ میں پہلا جلسہ عام کریں گے، 5 مارچ کو میر پور میں عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاست کو تجارت کی بجائے عبادت بنائیں گے۔

  • چودھری محمد سرور نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی تردید کردی

    چودھری محمد سرور نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی تردید کردی

    لاہور : سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا سے جان چھڑانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے، وہ کبھی مسلم لیگ نون کا حصہ نہیں رہے۔

    برطانیہ سے واپسی پر سیاسی لائحہ عمل کا اعلان جلد کرینگے۔ لاہور میں فارم ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وہ دوستوں سے مشاورت کیلئے برطانیہ جا رہے ہیں، ون وے ٹکٹ لے کر نہیں جا رہے۔

    جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہی ہو گا، 10 فروری کو وطن واپسی پر آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک اںصاف میں شمولیت کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں، میرا ایسسا کوئی ارادہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا، مسلم لیگ نون کا رکن تھا نہ اب ہوں۔ سیاست میں رواداری اور ایشوز پر توجہ دینی چاہیئے۔

    جیسی جمہوریت پوری دنیا میں ہے، پاکستان میں کہیں نظر نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ایشوز کی بجائے ذاتی حملوں کو اہمیت دی جاتی ہے۔ حکومت توانائی کے بحران پر قابو نہیں پا سکی، 2 کروڑ 30 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے۔

    حکومت کی ناکامی ثابت کرنے کیلئے یہی کافی ہے۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس بھی مسائل کا کوئی حل نظر نہیں آتا، اپوزیشن کو شیدو منسٹرز بنانے چاہیئیں۔

    جو اقتدار میں آنے پر پالیسیاں بنائیں لیکن یہاں حکومت میں آنے کے بعد وزارتوں کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق گورنر نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف ملنا چاہیئے، 5 سال بعد بھی لندن پلان کا حصہ ثابت ہو گیا تو وہ سزا کیلئے تیار ہوں گے۔

    یہاں قبضہ مافیا کی سرپرستی کوئی نہ کوئی بڑا آدمی کرتا ہے، صرف سیاستدانوں کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں، قبضہ مافیا کیخلاف قانون سازی کی ضرورت ہے کیونکہ یہاں 80 قابض اور 20 فیصد مالک کا حق تسلیم کیا جاتا ہے۔

  • گورنرپنجاب چوہدری سرورکی امیرجماعت اسلامی سراج الحق سےملاقات

    گورنرپنجاب چوہدری سرورکی امیرجماعت اسلامی سراج الحق سےملاقات

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے فریقین کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے،منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ تمام مسائل آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر حل کرنے چاہیئں۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران میں امیر جماعت اسلامی نے بہت مثبت کردار ادا کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ایک ایسا انتخابی نظام تشکیل دیا جائے جس پر قوم کا اعتماد ہو ۔ انہوں نے فریقین سے موجودہ سیاسی بحران میں تحمل کے ساتھ معاملات حل کرنے کی اپیل کی ۔

    سراج الحق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان کے انتخابی نطام کی تبدیلی اور علامہ طاہر القادری کے دس نکاتی مطالبے کی حمایت کرتا ہوں جس میں کوئی ایسی بات نہیں جو آئین اور قانون سے متصادم ہو۔