Tag: Ch Shujaat Hussain

  • چوہدری شجاعت کی پرویز الٰہی سے جیل میں ایک اور اہم ملاقات

    چوہدری شجاعت کی پرویز الٰہی سے جیل میں ایک اور اہم ملاقات

    لاہور : مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کیمپ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الٰہی سے ایک بار پھر ملاقات کی ہے، اس دوران مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی کیمپ جیل میں عدالت پیشی سے قبل ہونے والی ملاقات کے موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی سے ان کی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی جیل میں ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی پرویز الٰہی نے چوہدری شجاعت حسین کو اپنی صحت کی خرابی کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پرویز الٰہی نے شجاعت حسین کو جیل میں درپیش دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ہونے والی ملاقات میں چوہدری برادران نے پرویز الٰہی کو خاندان میں واپسی کا مشورہ دیا تھا تاہم پی ٹی آئی صدر نے دوبارہ اپنے مؤقف کو دہرایا۔

    چوہدری برادران نے ان سے کہا کہ وہ اس معاملے پر مزید سوچ لیں آپ سے پھر ملاقات ہوگی، دوبارہ سوچنے کے مشورے پر پرویز الٰہی خاموش رہے۔

    یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس چل رہا ہے اور اسی کیس میں وہ گرفتار ہیں۔

  • عام انتخابات : سراج الحق کی چوہدری شجاعت حسین سے اہم اپیل

    عام انتخابات : سراج الحق کی چوہدری شجاعت حسین سے اہم اپیل

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پاکستان مسلم لیگ (ق ) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو فون کیا، دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے ملک میں جاری سیاسی بحران پر امیر جماعت اسلامی کی کوششوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔

    دوران گفتگو سراج الحق نے چوہدری شجاعت کو عید کی مبارک باد دی اور ان خیریت دریافت کی، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں چوہدری شجاعت کردار ادا کریں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین واحد سیاستدان ہیں جن کے کردار پر کوئی داغ نہیں، ہماری خواہش ہے کہ ملک بھر میں الیکشن ایک ہی دن کرانے کیلئے چوہدری شجاعت اپنا کردار ادا کریں۔

    اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میں خود بھی یہی چاہتا ہوں کہ تمام صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی دن ہوں، صرف پنجاب میں الیکشن ہونے سے جو بھی وزیراعلیٰ بنے گا وہ بادشاہ بن کر رہ جائے گا۔

    ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ جو صوبہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بنے گا وہ دیگر انتخابات میں بھی اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے گا، اس طرح ملک میں افراتفری پیدا ہوگی۔

    چوہدری شجاعت نے کہا کہ پرویزالہٰی سراج الحق کے سامنے پی ٹی آئی کا مؤقف دیں گے، پاکستان مسلم لیگ کا مؤقف صرف میں ہی دے سکتا ہوں اور میرا مؤقف ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

     

  • پوری سیاسی زندگی میں اتنے پیچیدہ حالات نہیں دیکھے، چوہدری شجاعت

    پوری سیاسی زندگی میں اتنے پیچیدہ حالات نہیں دیکھے، چوہدری شجاعت

    اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش ک ااظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اپنی اپنے پچاس سالہ سیاسی سفر میں اتنے پیچیدہ حالات کبھی نہیں دیکھے۔

    اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ق کی مرکزی و صوبائی جنرل کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدان جلتی آگ پر پانی ڈالیں، ملک جلاؤ، گھیراوٴ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    چوہدری شجاعت حسین ن ےمشورہ دیا کہ حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے،ناراض قومی رہنماؤں کے پاس جانے کیلئےتیار ہوں، ہنگاموں اور دھرنوں کی سیاست سے قوم پریشان ہے ڈپریشن اور مایوسی بڑھ رہی ہے، مسائل کا حل صرف سیاستدانوں کے پاس ہے، تمام قوتیں مل کرملک کا سوچیں۔

    اجلاس میں چوہدری سرور کو صدر ق لیگ پنجاب اور چوہدری شافع حسین جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا، چوہدری سرور پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر بھی ہوں گے جبکہ چوہدری سالک مرکزی سینئرنائب صدر اور مصطفی ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات منتخب کیے گئے۔

  • چوہدری شجاعت حسین کی آصف زرداری سے طویل ملاقات

    لاہور : ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔

    بلاول ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے، ملاقات میں پنجاب کے عام انتخابات اور دیگر سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

    دونوں رہنماؤں نے اپنی گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم سب کو مل کر پاکستان کے معاشی حالات کو کنٹرول کرنا ہے۔

    چوہدری شجاعت حسین اور آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی تو سیاست اور جمہوریت بھی پروان چڑھے گی۔

  • چوہدری ظہورالہٰی کے پوتے نے زرداری سے ڈالرز مانگے

    چوہدری ظہورالہٰی کے پوتے نے زرداری سے ڈالرز مانگے

    گجرات : چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین کے ایک بیان نے میڈیا میں طوفان برپا کردیا، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے خاندان کو داغ لگ گیا۔

    ق لیگ کے سینئر رہنما چودھری وجاہت حسین نے گجرات میں ورکرز سے خطاب کے دوران سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری ظہورالہٰی کے پوتے نے زرداری سے ڈالرز مانگے۔

    چودھری وجاہت حسین نے الزام عائد کیا کہ ہمارے خاندان کو داغ لگ گیا، چوہدری ظہورالہٰی کے پوتے کو زرداری نے کہا کہ فکر نہ کرو تمہیں بھی ڈالرز مل جائیں گے۔

    چودھری وجاہت حسین کا کہنا تھا کہ ہم 5 ماہ سے دونوں بھائیوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرتے رہے، چودھری شجاعت حسین کو ان کے بیٹوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

    چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ الیکشن کسی وقت بھی متوقع عوام کی رائے سے کوئی لاعلم نہیں، چودھری شجاعت نے مجھ سے کہا کہ عوام کو پیغام دو کہ میں اور پرویزالہٰی ایک تھے اور ہیں، لیکن اب کیا وقت آگیا ہے کہ پولیس ایک بھائی کے آگے ہے اور دوسرے بھآئی کے پیچھے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چودھری ظہورالہٰی خاندان کو نہ جانے کس کی نظرلگ گئی، چودھری شجاعت کے گھر کبھی زرداری کبھی شہباز اور کبھی مولانا پہنچ جاتے ہیں، طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ زرداری جتنے پیسے بانٹتا پھرتا ہے اتنے چودھری شجاعت خیرات دیا کرتے ہیں لیکن افسوس ہے کہ شجاعت حسین کا بیٹا زرداری سے ڈالر مانگ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جونیجو دور سے لے کئی سالوں تک نواز شریف کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا، نوازشریف جب جدہ گئے تب ساتھ چھوڑا، مشرف کا ساتھ بھی اس وقت تک دیا جب تک وہ پاکستان میں رہے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جائے، چوہدری شجاعت حسین

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جائے، چوہدری شجاعت حسین

    مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک میں جوحالات ہیں ایسے حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جائے۔

    ملک کی حالیہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور سیاسی جماعتیں جس سمت جارہی ہیں اس سے افراتفری مزید بڑھےگی۔

    چوہدری شجاعت نے کہا کہ عدلیہ اور فوج کو مل بیٹھ کر ان تمام مسائل کا مستقل حل نکالنا چاہیے، پاکستان کے معاشی حالات انتہائی سنگین ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کا جینا تو پہلے ہی مشکل ہے، یہ نہ ہو خدانخواستہ عوام کا مرنا بھی مشکل ہوجائے۔

    رہنما ق لیگ نے کہا کہ سارا ملک بند ہونے کی وجہ سے اشیائے خورد ونوش کی قلت کا خدشہ ہے، آمدورفت مفلوج ہے، ایمبولینس تک کو راستہ میسر نہیں، لوگ جنازوں کو لے کر پیدل جانے پر مجبور ہیں۔

    چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی صورتحال کو غور سے دیکھا جا رہا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جائے، پولیس کو چاہیے وہ شیلنگ فوری طور پر بند کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شیلنگ سے گلیوں اور محلوں میں رہنے والے بھی اذیت کا شکار ہیں، پولیس ایمبولینس اور جنازوں کو نکالنے کا راستہ فراہم کرے، جو قافلے گزریں یا جائیں گجرات کے پارٹی رہنما پانی اور کھانے کا انتظام کریں۔

  • امیر جماعت اسلامی سراج الحق چوہدری شجاعت سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق چوہدری شجاعت سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں ایک وفد نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کی۔

    جماعت اسلامی کے وفد کی چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر سالک حسین ایم این اے اور شافع حسین نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

    اس موقع پر امیرسراج الحق اور وفد کے اراکین نے چوہدری شجاعت سے ان کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    اس کے علاوہ ملکی کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

    چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ سیاست تو ہوتی رہتی ہے لیکن سیاست دان غریبوں کا خیال کریں، مہنگائی حد سے بڑھ گئی ہے، عوام کو مزید نہ آزمایا جائے، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے تمام جماعتیں ایک جامع پلان بنائیں۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستانی عوام کو بیدار کرنے کے لیے101دھرنوں کا پروگرام شروع کر رکھا ہے۔

    پہلی بار صوبائی حکومت وفاق کیخلاف اور وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ کر رہی ہے، دیکھتے ہیں کون سا مارچ کس کے خلاف کامیاب ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ن لیگی رہنما شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی کیلئے تعاون کی درخواست کی تھی۔

  • چوہدری شجاعت کی مولانا فضل الرحمان سے سرگوشی میں کی گئی بات سامنے آگئی

    چوہدری شجاعت کی مولانا فضل الرحمان سے سرگوشی میں کی گئی بات سامنے آگئی

    لاہور : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بتایا ہے کہ میں نے مولانا فضل الرحمان کے کان میں کہا تھا کہ اگر آپ مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف دھرنا دیں گے تو ہم بھی ساتھ دیں گے۔

    اس بات کا اںکشاف انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری شجاعت نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ فضل الرحمان کچھ اداروں کی بات کرتے سب کی بات نہ کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور شہبازشریف بھی مولانا کے دھرنے سے پیچھے ہٹ گئے تھے، مولانا سے ملاقات کے دوران میں نے ان کے کان میں کہا تھا کہ مہنگائی اور بےروزگاری کیخلاف دھرنا دیں تو ہم بھی ساتھ دیں گے،
    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو نوازشریف جیسے مقدمات میں مصروف کردیا گیا ہے جبکہ ان کو ملکی صورتحال پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

    عمران خان کے پاس ملکی حالات بہتر کرنے کابہترین موقع ہے، وزیر اعظم ملک پر توجہ دیں ہم ان کا بھرپورساتھ دیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے وزیراعظم کو طاقت سے نوازا ہے اس موقع کا فائدہ اٹھا کر وہ اپنے فیصلے خود کریں۔

    وزیراعظم عمران خان نے موقع سے فائدہ اٹھایا تو ضرور کامیاب ہوں گے، چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ نواز شریف کی صحت خراب ہے انہیں بیرون ملک جانے دیں۔

  • نوازشریف معاملے کے طوفان کو عمران خان نے ہی کنٹرول کرنا ہے، چوہدری شجاعت حسین

    نوازشریف معاملے کے طوفان کو عمران خان نے ہی کنٹرول کرنا ہے، چوہدری شجاعت حسین

    لاہور : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکمران مہنگائی اور بے روزگاری پر خصوصی توجہ دیں، نوازشریف کے معاملے پر طوفان کو عمران خان نے کنٹرول کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر ایک طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔

    اس طوفان کو عمران خان نے ہی کنٹرول کرنا ہے، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، لاہور سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اللہ نے ایک موقع دیا ہے۔

    وزیر اعظم ایسے لوگوں کی بات نہ سنیں جو ان کا نقصان کریں، اور اپنے ماتھے پر کلنک کا وہ داغ نہ لگنے دیں جس کو دھویا نہ جاسکے۔

    سربراہ مسلم لیگ ق کا مزید کہنا تھا کہ صاحبِ اقتدار کو چاہیے کہ وہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئےمہنگائی اور بے روزگاری پرتوجہ دے۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف کو4ہفتےکیلئےبیرون ملک جانے کی مشروط اجازت

    واضح رہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو علاج کے غرض سے4ہفتےکیلئے بیرون ملک جانےکی مشروط اجازت دے دی ہے، ذیلی کمیٹی نے کابینہ کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے عائد کردہ شرائط کو برقرار رکھا ہے۔

    کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو4 ہفتےکےلیے بیرون ملک جانے کی ون ٹائم اجازت ہوگی جب کہ نوازشریف یا شہبازشریف7ارب روپےکے سیکیورٹی بانڈزجمع کرائیں گے۔ فروغ نسیم نے واضح یا کہ ہم بیل بانڈز نہیں انڈیمنٹی بانڈ مانگ رہے ہیں۔

  • شہبازشریف بھائی کے ساتھ مخلص نہیں، مولانا سے ملاقات آج ہوگی، چوہدری شجاعت حسین

    شہبازشریف بھائی کے ساتھ مخلص نہیں، مولانا سے ملاقات آج ہوگی، چوہدری شجاعت حسین

    لاہور : ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کا معاملہ جلد ٹھیک ہوجائے گا، شہبازشریف اپنے بڑے بھائی کے ساتھ بھی مخلص نہیں، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات آج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مذاکرات کے بادشاہ چوہدری شجاعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ آزادی مارچ کا معاملہ جلد ٹھیک ہوجائے گا، چوہدری شجاعت کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوگیا کل کی ملاقات طے ہوگئی۔

    اس حوالے سے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے بتایا کہ مولانا سے کہا ہے کہ آزادی مارچ سے فوج کے خلاف جو تاثر گیا وہ غلط ہے، آپ اس تاثر کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔

    چوہدری شجاعت نے ان سے کہا کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں نے آپ کو لیڈر مان لیا آپ نے میلہ لوٹ لیا، شہباز شریف کا دھرنے میں کوئی کردار نہیں۔ ان کی حیثیت’’جمعہ جنج نال‘‘جیسی ہے۔

    مزید پڑھیں: مولانا نے مثبت اشارہ دے دیا، ڈیڈ لائن میں توسیع کا امکان

    چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف اپنے بڑے بھائی کے ساتھ بھی مخلص نہیں، چوہدری شجاعت نے مولانا فضل الرحمان کو جہاندیدہ انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی استعمال نہیں کررہا۔