Tag: chad

  • فرانس اپنی فوج افریقی ملک سے نکالنے پر مجبور ہو گیا، انخلا جاری

    فرانس اپنی فوج افریقی ملک سے نکالنے پر مجبور ہو گیا، انخلا جاری

    پیرس: فرانس نے افریقی ملک چاڈ سے اپنی فوج کے انخلا کا آغاز 2 جنگی طیاروں کی روانگی کے ساتھ شروع کر دیا ہے، جو کہ دارالحکومت انجامینا میں تعینات تھے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افریقی ملک چاڈ کی جانب سے فرانس کو 31 جنوری 2025 تک اپنی فوجیں واپس بلوانے کے الٹی میٹم کے بعد فرانسیسی افواج نے انخلا شروع کر دیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق 28 نومبر کو چاڈ نے ایک حیران کن اقدام کرتے ہوئے پیرس کے ساتھ دفاعی تعاون کا معاہدہ ختم کر دیا ہے، چاڈ کی حکومت خطے میں اسلام پسند عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ میں مغرب کا اتحادی ہے۔

    ابھی کچھ تفصیلات پر اتفاق ہونا باقی ہے کہ انخلا کی شرائط و ضوابط کیا ہوں گی اور کیا کوئی فرانسیسی فوجی وسطی افریقی ملک میں مکمل طور پر رہے گا یا نہیں، تاہم منگل کو پہلے میراج جنگی طیارے مشرقی فرانس میں اپنے اڈے پر واپس لوٹ گئے ہیں، فوج کے ترجمان کرنل گیلوم ورنیٹ نے کہا کہ یہ انجامینا میں تعینات فرانسیسی ساز و سامان کی واپسی کا آغاز ہے۔

    شامی رہنما احمد الشرع کی گرفتاری پر 10 ملین ڈالر کا انعام ختم

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چاڈ خطے میں دہشت گردی کا گڑھ رہا ہے، جہاں فرانس نے اپنے فوجی تعینات کر رکھے تھے، چاڈ میں ایک ہزار فرانسیسی فوجی تعینات تھے۔

    فرانس پہلے ہی فوجی بغاوتوں اور فرانس مخالف جذبات پھیلنے کے بعد مالی، برکینا فاسو اور نائجر سے اپنے فوجیوں کو نکال چکا ہے، چاڈ سے نکلنے سے ساحل کے علاقے میں فرانسیسی فوج کی کئی دہائیوں کی موجودگی ختم ہو جائے گی اور وہاں عسکریت پسندوں کے خلاف براہ راست فرانسیسی فوجی کارروائیاں ختم ہو جائیں گی۔

  • چاڈ میں 3خودکش دھماکے، 30افراد ہلاک

    چاڈ میں 3خودکش دھماکے، 30افراد ہلاک

    چاڈ : افریقی ملک چاڈ میں تین خودکش دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور اسی سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چاڈ کے جزیرے کولفوا میں ایک بازار سمیت مختلف مقامات پر تین خودکش بمباروں نے خود کو اڑا لیا، جس کے نتیجے میں حملہ آوروں سمیت تیس افراد ہلاک جبکہ اسی زخمی ہوگئے۔

    کسی گروپ کی جانب سے حملوں کی زمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم حکام کی جانب سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام پر الزام عائد کیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ چاڈ میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے جنگجوؤں تیزی سے اپنی پناہ گاہیں قائم کررہے ہیں، اس ضمن میں حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ ہنگامی طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی تھی جب کہ 5000 سے سے زائد فوجی اہلکار کو سیکیورٹی پر معمور کیا گیا ہے۔

    گزشتہ ماہ سے بوکو حرام کی جانب سے حملوں میں تیزی آئی ہے اس سے قبل بوکو حرام کے حملے میں اکتالیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام اپنی مرضی کا نظام حکومت نافذ کرنے کے لئے کئی برس سے مسلح کارروائیاں کررہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • چاڈ: خودکش بم دھماکہ15افراد ہلاک70زخمی

    چاڈ: خودکش بم دھماکہ15افراد ہلاک70زخمی

    چاڈ: افریقی ملک چاڈ میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ سترسے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک خودکش حملہ آورنے چاڈ کے دورالحکومت میں ایک پرہجوم مقام پرخود کو دھماکے سے اڑا لیا،

    عالمی رفاعی تنظیم ریڈ کراس نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئےزخمیوں اور میتیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم حکام نے واقعے کی ذمہ داری شدت پسند گروپ بوکو حرام پرعائد کی ہے۔

    گزشتہ ماہ بھی دوخود کش دھماکے ہوئے جس میں چونتیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ چاڈکی فوج کی جانب سے نائجیریا میں بوکوحرام کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے ردعمل میں چاڈ کو دہشتگردی کا سامنا ہے۔