Tag: chaina

  • چین : ایک خاتون نے 71 افراد کو کرونا وائرس کا شکار بنا دیا

    چین : ایک خاتون نے 71 افراد کو کرونا وائرس کا شکار بنا دیا

    بیجنگ : امریکہ سے چین واپس آنے والی ایک خاتون نے لاعلمی میں عمارت کی لفٹ استعمال کرکے اپنے ساتھ مزید 71 افراد کو کوویڈ19میں مبتلا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک خاتون19 مارچ کو امریکا سے واپس چین کے صوبے ہیلونگجیانگ میں اپنے گھر واپس اس وقت لوٹی تھی جب اس کے علاقے میں کوویڈ 19 کے نئے کیسز 8 دن سے رپورٹ نہیں ہوئے تھے۔

    طبی جریدے جرنل ایمرجنگ انفیکشیز ڈیزیز میں اس کیس کی تفصیلات شائع ہوئیں جن کے مطابق اس خاتون (نام ظاہر نہیں کیا گیا) میں بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں بلکہ وائرس کا ٹیسٹ بھی منفی رہا تھا، مگر اس نے خود کو گھر تک محدود کرلیا تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپنے اپارٹمنٹ کی عمارت میں اس نے اکیلے لفٹ کو استعمال کیا تھا، جس کے بعد اس نیچے کی منزل میں موجود ایک پڑوسی نے اس لفٹ کو استعمال کیا۔

    29مارچ کو اس پڑوسی کی ماں اپنے  دوست کے ساتھ فلیٹ میں اس سے ملنے آئی اور ایک  تقریب میں بھی شرکت کی۔ پھر 2 اپریل کو اس گروپ میں سے ایک  شخص کو فالج کا اٹیک ہوا اور اسے  اسپتال لے جایا گیا، تاہم اس وقت امریکا سے آنے والی خاتون سے اس کوئی واضح تعلق نظر نہیں آیا تھا بلکہ اس مریض کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی نہیں ہوا تھا۔

    طبی ماہرین نے بعد میں دریافت کیا کہ امریکا سے آنے والی خاتون نے اپنی عمارت کی لفٹ کو وائرس سے آلودہ کردیا تھا اور نچلی منزل کی پڑوسی لفٹ استعمال کرنے پر وائرس کا شکار ہوئی۔

    اس پڑوسی نے آگے اپنی ماں  اور اس کے دوست کو کوویڈ 19 کا شکار بنایا اور پھر فالج کے مریض اور اس کے 2 بیٹوں تک بھی اس بیماری کو پھیلا دیا۔

    فالج کے مریض کو 6 اپریل کو دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر اس دوران مریض اور اس کے بیٹوں نے پہلے ہسپتال میں 28 افراد بشمول 5 نرسوں اور ایک ڈاکٹر کو وبائی مرض کا شکار بنایا جبکہ دوسرے ہسپتال میں مزید 20 افراد تک وائرس کو پہنچادیا۔

    یہ سب کیسز اس وقت سامنے آئے جب نچلی منزل کی پڑوسی کی ماں کے دوست میں کووڈ 19 کی علامات سامنے آئیں اور ٹیسٹ میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی۔

    محققین نے جب یہ جانا کہ اس عمارت میں ایک خاتون حال ہی میں بیرون ملک سے آئی ہے تو اس کا ایک بار پھر ٹیسٹ ہوا اور اس بار اینٹی باڈیز کو دریافت کیا گیا جس سے عندیہ ملا کہ وہ پہلے کووڈ 19 کا شکار رہ چکی ہے۔

    چینی محققین نے بتایا کہ ہمارا ماننا ہے کہ یہ خاتون کووڈ 19 کا بغیر علامات والا کیس تھی جس سے خارج ہونے والی وائرس نے لفٹ کی سطح کو آلودہ کیا اور نچلی منزل کی پڑوسی اس کا شکار ہوئی اور پھر یہ سلسلہ آگے پھیلتا چلا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ کووڈ 19 کا بغیر علامات والا ایک مریض بھی بڑے پیمانے پر اس وائرس کو پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے۔

  • دورہ جاپان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، شاہ محمود قریشی

    دورہ جاپان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دورہ جاپان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، اس کے بعد چار روزہ دورے پر چین جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پرجاپان روانہ ہوگئے، شاہ محمود قریشی اپنے جاپانی ہم منصب اور نائب وزیراعظم سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اوراہم علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    راوانگی سے قبل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جاپان اور پاکستان بہت اہم اکنامک پارٹنرز رہے ہیں جاپان نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بے پناہ مدد کی ہے، اس کے علاوہ ڈیویلپمنٹ کیلئے بھی جاپان نے اچھا کردار ادا کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: تحریک انصاف تو پہلی بار آئی ایم ایف کے پاس جارہی ہے: شاہ محمود قریشی

    ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے حالیہ دورہ جاپان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، جاپان کے بعد چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوجاؤں گا۔

  • امریکا کے ریکارڈ دفاعی بجٹ کی منظوری پر چین کی کڑی تنقید

    امریکا کے ریکارڈ دفاعی بجٹ کی منظوری پر چین کی کڑی تنقید

    واشنگٹن: امریکا کی جانب سے 716 ارب ڈالر کے ریکارڈ دفاعی بجٹ کی منظور پر چین کی جانب سے شدید تحفظات کا ظاہر کیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق جدید اسلحے اور خلائی فوج کی تشکیل کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے برس کے لیے 716 ارب ڈالر کے بجٹ کی منظوری دی ہے.

    اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ یہ بجٹ ہماری فوج اور ہماری دفاع کی جدید تاریخ میں اہم ترین سرمایہ کاری ہے۔

    چین کی جانب سے اس اقدام پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، چینی موقف کے مطابق حالیہ اقدام کے ذریعے چین کو نشانہ بنایا گيا ہے۔


    امریکا: سفید اور سیاہ فام افراد کی ریلیاں، پولیس سے جھڑپیں، متعدد افراد زخمی


    چین ترجمان کے مطابق ان کی حکومت تمام پہلوؤں کا باریکی بینی سے جائزہ لے گی اور اس کے تحت کوئی اقدام کیا جائے گا.

    واضح رہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان رشتے میں تلخی بڑھتی جارہی ہے، دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی مصنوعات بڑھانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تشویش پائی جاتی ہے.

    تجزیہ کاروں کے مطابق ریکارڈ دفاعی بجٹ کی منظوری سے امریکا چین تعلقات میں مزید تلخی آسکتی ہے، جس کے بعد دنیا کے دوبارہ سے بلاکس میں تقسیم ہونے کا اندیشہ ہے۔

  • چین: بدترین ٹریفک جام سے جنم لیتی حیران کن تصاویر

    چین: بدترین ٹریفک جام سے جنم لیتی حیران کن تصاویر

    بیجنگ: چین کے جنوبی صوبے ’ہینان‘ میں ہفتہ وار تعطیل پر شہریوں کی اتنی بڑی تعدار گھروں سے باہر نکلی کہ گاڑیوں کی قطار لگ گئی، شدید ٹریفک جام میں پچاس ہزار سے زائد شہری سڑکوں پر پھنس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ان دنوں چین میں قمری سال نو کی مناسبت سے فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں سرکاری سطح پر ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کیا گیا، جس کا جشن منانے کے لیے شہری گھروں سے نکلے، تو دور دور تک گاڑیوں کی قطار لگ گئی۔ البتہ جب اس ٹریفک جام کی بلندی سے منظر کشی کی گئی، تو رنگا رنگ تصاویر سامنے آئیں، جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

    ٹریفک جام کا مسئلہ، کون سا ملک سرفہرست ہے؟ رپورٹ سامنے آگئی

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً پچاس ہزار سے زائد شہری ٹریفک جام میں بری طرح پھنس رہے جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور دو دن مسلسل محنت کے بعد ٹریفک بحال کرایا۔ اس دوران ڈرون کیمروں سے تصاویر لی گئیں، جو کسی فن پارے کے مانند معلوم ہوتی ہیں۔ یہ تصاویر پر انٹرنیٹ پر بڑے دلچسپ تبصرے سامنے آئے۔

    اس سے قبل گذشتہ سال چین کے دار الحکومت بیجنگ میں شدید ٹریفک جام ہوا تھا، جہاں تقریباً پچاس کلومیٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں تھیں اور نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا تھا۔

    خیال رہے دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں چینی باشندے نئے چینی قمری سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔مقامی اور انوکھے ملبوسات زیب تن کرتے ہوئے خوب ہلا گلا کرتے ہیں۔

    ٹریفک جام سے شہروں میں جرائم کی شرح میں اضافہ

    واضح رہے گاڑیوں سے متعلق تجزیوں پر نظر رکھنے والی کمپنی ’انریکس‘ نے سال 2017 میں بدترین ٹریفک جام والے شہروں کی فہرست جاری کی تھی۔

    جس میں سال 2017 میں بدترین ٹریفک جام کے لحاظ سے شہروں کی فہرست میں لاس اینجلس پہلے جبکہ ماسکور اور نیویارک مساوی طور پر دوسرے نمبر پر جبکہ بالترتیب ساؤ پاؤلو ، سانس فرانسسکو ، لندن، پیرس بھی فہرست میں ابتدائی 10 شہروں میں شامل ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • چین سے درآمد ریلوے کے دس انجن 2 سال میں خراب، رپورٹ طلب

    چین سے درآمد ریلوے کے دس انجن 2 سال میں خراب، رپورٹ طلب

    لاہور: چین سے 2 سال پہلے خریدے گئے 58 ریلوے انجنوں میں سے 10 خراب ہو گئے، وزیر ریلوے نے انجنوں کی خرابی اور خریداری سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

    پاکستان ریلویز کے ذرائع کے مطابق چین سے 2 سال پہلے خریدے گئے 58 ریلوے انجنوں میں سے 10 میں کریک آ گیا ہے۔

    چینی کمپنی نے ان انجنوں کی عمر 20سال بتائی تھی۔ انجنوں کی خرابی پر وزارت ریلوے نے چینی کمپنی سے رابطہ کیا، جس کے بعد چینی انجینیئرز انجنوں کا جائزہ لینے کیلئے کل 8 فروری کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انجنوں کی خرابی اور خریداری کے بارے میں حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • افغان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے، چین

    افغان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے، چین

    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے افغان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے۔

    چین افغانستان میں امن کے لئے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا افغانستان میں مختلف دھڑوں کے درمیان مفاہمت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    امید ہے تمام فریقین افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ چین کے نمائندوں نے گزشتہ دنوں پاکستان مِیں افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں بھی شرکت کی تھی۔

  • چینی کمپنیاں ساڑھےپینتالیس ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریںگی

    چینی کمپنیاں ساڑھےپینتالیس ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریںگی

    اسلام آباد: پاکستان میں آئندہ چھےسال میں توانائی اور انفرااسٹرکچر کےمختلف منصوبوں میں چین کی کمپنیاں ساڑھےپینتالیس ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریں گی۔پاکستان میں متوقع چینی سرمایہ کاری کی نئی تفصیلات سامنےآئی ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق آئندہ دو ہزار پندرہ سےدو ہزار بیس کےدوران چھےسال میں چینی کمپنیاں پاکستان میں45ارب 60کروڑڈالر کاسرمایہ لگائیں گی۔

    اکنامک کوریڈور کےتحت چینی کمپنیاں پاکستان میں توانائی اور انفرااسٹرکچرکے پراجیکٹس میں رقم لگائیں گی اور انھیں چلاکرمنافع بھی کماسکیں گی۔چینی حکومت اوربینکس اس سلسلے میں اپنی کمپنیوں کوسرمایہ فراہم کریں گے۔

    چینی کمپنیاں توانائی کے منصوبوں میں33 ارب 80کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کریں گی جبکہ انفراسٹر کچرمنصوبوں میں 11 ارب 80کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائیگی۔

  • چین پاکستان کی بجائے عرب ممالک سے کھجوردرآمد کرنے پرمجبور

    چین پاکستان کی بجائے عرب ممالک سے کھجوردرآمد کرنے پرمجبور

    اسلام آباد : پاکستان سے کھجور برآمدکنندگان کا دس رکنی وفدملائیشیا کے شہر کوالالمپور پہنچ گیا۔چین پاکستانی کھجور کا سب سے بڑا خریدارپاکستان امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث عرب ممالک سے کھجوریں درآمد کر رہا ہے ۔

    پاکستانی کھجور برآمدکنندگان کا وفد ملائیشیاکے اسٹیٹ منسٹراورچیمبرآف کامرس اورکھجوروں کے درآمد کنندگان سے ملاقات کریگا، پاکستان کا شمار کھجوروں کی پیداوار کرنے والے پانچ بڑے ممالک میں ہوتا ہے، تاہم پراسسنگ کا میعار بین الاقوامی اصولوں کے میعار کے مطابق نہ ہونے کے باعث پاکستانی سے کھجوروں کی برآمدکرنے کی شرح اتنہائی کم ہے ۔

    پاکستان، انڈیا، نیپال، چین ، برطانیہ اور امریکہ کھجوریں برآمد کرتا ہے ، چین پاکستان کی کھجوروں کا بڑا خریدار ہے ، جو کھجوریں خریدنے کے بعد اپنی پیکنگ کے ذریعے ملیشیا ایکسپورٹ کرتا ہے ، تاہم چین کے تاجر پاکستان مین امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نہیں آتے۔

  • ایشین گیمز :میڈلز کی جنگ میں چین کو برتری حاصل

    ایشین گیمز :میڈلز کی جنگ میں چین کو برتری حاصل

    انچیون: جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں ایشیا کے بہترین ایتھلیٹس کے درمیان زبردست مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔ چین کھیلوں کا شاندار آغاز کرتے ہوئے سب سے آگے ہے۔

    چین نے پہلے روز اب تک تین طلائی اور ایک کانسی کا میڈل جیت لیا ہے۔جنوبی کوریا اور بھارت نے بھی ایک ایک گولڈمیڈل سینے پر سجائے ہیں۔

    کھیلوں کے ابتدائی روز شوٹنگ، فینسنگ، ویٹ لفٹنگ، جوڈو اور سوئمنگ کے مقابلے بھی جاری ہیں۔ ایشین گیمز میں پینتالیس ممالک کے ایتھلیٹس ایکشن میں ہیں۔

  • چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد398ہوگئی

    چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد398ہوگئی

    ینان :چین کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد تین سواٹھانوے ہوگئی جبکہ دوہزارسے زائد افراد زخمی ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق صوبے ینان میں چھ اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی۔ زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ لینڈسلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئیں اورمواصلات کا نظام دھرم برہم ہوگیا۔متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کے لئے امدادی کارروئیاں جاری ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔