Tag: chaired

  • وزیراعظم کا اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس 28اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس 28اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس28 اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اجلاس میں گریڈ 21کے 10افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا پہلا اجلاس28 اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اجلاس میں گریڈ22 کی ترقیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

    اجلاس میں گریڈ 21 کے 10افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی جائے گی، جن میں پبلک ایڈمنسٹریشن گروپ کے 5 اور پولیس گروپ کے 2افسران، فارن سروسز کے دو اور سیکریٹریٹ کا ایک افسر بھی شامل ہیں۔

    ترقی حاصل کرنے کی دوڑ میں50سے زائد افسران شامل ہیں۔

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 21 کے سینئیر افسران کی فہرستیں وزیر اعظم آفس کو بھجوادیں ہیں۔

    ایڈمنسٹریٹو سروس اور فارن سروس کے لئے سات ،سات اسامیوں جبکہ سیکرٹریٹ گروپ کی ایک اسامی کے لئے اہل افسروں کے پینل تشکیل دیئے گئے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں پنجاب اور سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کرکے 30 سے زائد اعلیٰ افسر تبدیل کردئےتھے اور وزیراعلٰی سندھ کے بہنوئی اور سابق وزیر اعلٰی سندھ کے داماد کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

  • وزیراعظم شاہدخاقان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

    وزیراعظم شاہدخاقان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

    اسلام آباد : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ایل او سی کی صورتحال، پاک افغان اموراوربارڈرمینجمنٹ، آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں  آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ، ایئر چیف اورنیول چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات بھی شریک ہیں۔

    اجلاس کے شرکا میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی بھی شامل ہیں جبکہ وفاقی وزرا اور مشیر قومی سلامتی بھی شریک ہیں۔

    قومی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں ایل او سی کی صورتحال سمیت آپریشن ردالفساد،خیبرفورآپریشن پر بریفنگ دی گئی، پاک افغان امور اور بارڈرمینجمنٹ سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی اور پاک فوج کے بھرپور جواب پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ  ملکی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اورخطے کے حالات پر گفتگو ہوگی۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔