Tag: chairman

  • چیئرمین نیب کا عہدہ تاحال خالی

    چیئرمین نیب کا عہدہ تاحال خالی

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے چیئرمین نیب کے عہدے کے لیے وزیر اعظم کے تجویز کردہ ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے، چیئرمین نیب کے عہدے پر تاحال کوئی تعیناتی نہیں ہو سکی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کا عہدہ 2 جون سے خالی ہے اور اس پر تاحال کوئی تعیناتی نہ ہوسکی، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیر اعظم کے درمیان حتمی مشاورت نہ ہوسکی۔

    راجہ ریاض نے وزیر اعظم کے تجویز کردہ ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کے لیے قابل قبول ناموں کا پینل بھجوایا جائے، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت چاہتا ہوں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر بھی فی الحال اتفاق نہ ہو سکا، مقبول باقر کی طرف سے بھی ابھی تک رضا مندی ظاہر نہیں کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام سابق صدر آصف زرداری نے تجویز کیا تھا، حکومت کی طرف سے اخلاق تارڑ، بشیر میمن، آفتاب سلطان کے نام بھی سامنے آئے۔

  • "رمیز راجہ کو کام کرنے دیا جائے”

    "رمیز راجہ کو کام کرنے دیا جائے”

    سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا نے رمیز راجہ کے کام جاری رکھنے سے متعلق سفارش کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بطور چئیرمین پی سی بی وہ درست راستے پر ہیں انہیں وقت دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا درست راستے پر کام کر رہے ہیں، انہیں کام کرنے کے لیے وقت دیں۔

    توقیر ضیاء نے کہا کہ میں نے بھی اخبار میں یہ خبر پڑی تھی کہ میں نے رمیز راجا کے لیے کسی سے دو ہفتوں کے لیے مزید کام کرنے دینے کی سفارش کی ہے، میں ایسی خبر کی سختی سے تردید کرتا ہوں، میں نے کسی سے سفارش کرنا ہوتی تو تین برسوں کے لیے کرتا اور میں نے سفارش کرنا کس سے تھی؟

    انہوں نے کہا کہ اس وقت پیٹرن تو عمران خان تھے جو وزیر اعظم نہیں رہے اور میری کیا ویلیو ہے مجھے تو فوج اور کرکٹ سے ریٹائر ہوئے 20 برس ہوچکے

    سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو بھی تین برس مکمل کرنے چاہیئے تھے کیونکہ ہر بورڈ کا سربراہ کا اپنا ویژن ہوتا ہے، سب کو کام کرنے کا پورا موقع ملنا چاہیے، ہاں اگر خدانخواستہ کوئی چیئرمین ملک کی کرکٹ کا بیڑہ غرق کررہا ہو تو ضرور تبدیلی لانی چاہیئے۔

    یہ بھی پڑھیں: شاباش لڑکوں، شاہد آفریدی کا فتح کے بعد کھلاڑیوں کو پیغام

    توقیر ضیا نے کہا کہ پہلے شکایت یہ ہوتی تھی کہ چیئرمین کرکٹر نہیں، سیاسی تقرری ہوتی ہے، اب تو کرکٹر آیا ہے، رمیز راجا پاکستان کرکٹ کو جانتے ہیں، کپتان رہے ہوئے ہیں، ڈیپارٹمنٹ کھیلے ہوئے ہیں انہیں علم ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کو کیا موجودہ نظام کے ساتھ متوازی چلانا ہے یا نہیں، روزی روٹی دیکھنی ہے یا کرکٹ کو دیکھنا ہے، لیکن پہلے ڈیپارٹمنٹس کو تو پوچھیں کہ آیا انہوں نے ٹیمیں رکھنی بھی ہیں یا نہیں؟

    انہوں نے کہا کہ رمیز جانتے ہیں کہ گراس روٹ لیول سے کرکٹ کو کیسے اوپر لے کر جانا ہے، مجھے امید ہے کہ رمیز راجا کے ہوتے ہوئے اکیڈمیز کی سطح پر اچھا کام ہوگا۔

  • چیئرمین واپڈا عہدے سے مستعفی

    چیئرمین واپڈا عہدے سے مستعفی

    اسلام آباد: واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے استعفیٰ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ حکومت کے ساتھ کام نہیں کر سکتے۔

    چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیج دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مزمل حسین نے کہا ہے کہ وہ موجودہ حکومت کے ساتھ کام نہیں کر سکتے۔

    چیئرمین واپڈا مزمل حسین کے دور میں 2.6 کھرب کے منصوبوں پر کام شروع کیا گیا، مزمل حسین کے دور میں شروع کیے گئے 75 فیصد منصوبے سیلف فنانس کے تھے۔

    دیامر، بھاشا، مہمند، داسو اور دیگر 7 ڈیمز مزمل حسین کے دور میں شروع ہوئے۔

    سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل (ر) مزمل حسین باصلاحیت اور پیشہ ور شخصیت ہیں، ہمارے دور میں ان کو حکومت کی پوری حمایت حاصل تھی۔

    انہوں نے کہا کہ مزمل حسین کا عہدہ چھوڑنا افسوسناک ہے۔

  • ڈاکٹر اعجاز اکرم نیشنل رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کے چیئرمین مقرر

    ڈاکٹر اعجاز اکرم نیشنل رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کے چیئرمین مقرر

    اسلام آباد: ڈاکٹر اعجاز اکرم نیشنل رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کےچیئرمین مقرر کردئیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر اعجاز اکرم کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، ان کی تعیناتی تین سال کے لئے عمل میں لائی گئی ہے، جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کو رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس کے ذریعے سیرت النبی ﷺ بچوں اوربڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے۔

    اتھارٹی کی تنظیم کے حوالے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کا پیٹرن میں خود بنوں گا، چیئرمین وہ ہوگا جس نے تفسیر لکھی ہے اور اس پر عبور ہو، اس کے لیے ہم نے تلاش شروع کردی ہے۔

    اتھارٹی کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس پر پوری دنیا میں ایڈوائزری بورڈ بنے گا، جس کے لیے ہم نے دنیا میں رابطے بھی کیے ہیں، اس کے نیچے رحمت اللعالمین بورڈ بنے گا، اتھارٹی پوری دنیا کو اسلام اور سیرت کو سمجھائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے مقاصد کیا ہیں؟

    وزیراعظم عمران خان نے رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مقصد معاشرے سے اخلاقی برائیوں کاخاتمہ اور سیرتِ طیبہ کی روشنی میں ان کا تدارک کرنا ہے۔

    بعد ازاں صدر مملکت عارف علوی نے رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کیا تھا،وزیر اعظم رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کےپیٹرن ان چیف ہوں گے ، اتھارٹی چیئرمین اور6 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

  • ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے پالیسیوں میں ترامیم کی جارہی ہیں: ایس ای سی پی

    ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے پالیسیوں میں ترامیم کی جارہی ہیں: ایس ای سی پی

    اسلام آباد: چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) عامر خان کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ریگولیٹری پالیسیوں میں ترامیم کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) عامر خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایکسچینج ٹریڈ فنڈ سے متعلق تقریب میں شرکت کی۔

    اپنے خطاب میں چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پر عملدر آمد کر لیا ہے، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والے پیسوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے استعمال کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، مالیاتی شمولیت میں اضافے کے لیے فن ٹیک کو فروغ دے رہے ہیں، ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ریگولیٹری پالیسیوں میں ترامیم کی جارہی ہیں۔

    چیئرمین ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کو فروغ اور عوام کو آسان مواقع میسر آئیں گے، ایس ای سی پی نے وبا کے دوران ٹیکنالوجی کے استعمال کے اقدامات کیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے مالیاتی شمولیت کو ملک کے ہر حصے میں پہنچایا جا سکتا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رسائی ممکن بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک سے بات کر رہے ہیں تاکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے ای ٹی ایف تک رسائی ہو سکے۔

  • چیئرمین سینیٹ کا 3ماہ کی تنخواہ کروناایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان

    چیئرمین سینیٹ کا 3ماہ کی تنخواہ کروناایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 3ماہ کی تنخواہ کروناایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صادق سنجرانی اپنی تین ماہ کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے۔ جبکہ چیئرمین کی ہدایت پر سینیٹرز ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔ گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران کی 5 دن کی تنخواہ فنڈ میں جائے گی۔

    ترجمان سینیٹ کے مطابق گریڈ 17 سے 19 کی 3 دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائے گی۔ گریڈ 7 سے 16 کی ایک دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائے گی۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا مشکل فیصلے کریں گے تو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے گا، عوام گھر رہیں تاکہ حکومت کو مریضوں کی دیکھ بھال میں آسانی ہو۔

    کرونا وائرس: پنجاب حکومت نے 24 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیے

    خیال رہے کہ آج مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوا جس میں کرونا وائرس کے لیے ایمرجنسی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

    دوسری جانب کروناوائرس سے لڑنے کے لیے صوبائی سطح پر بھی فنڈ پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے۔ کرونا وائرس کے باعث پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کو ضروری سامان کے لیے 24 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

  • چیئرمین پی سی بی سمیت دیگر کرکٹرز کی مرحوم عبدالقادر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

    چیئرمین پی سی بی سمیت دیگر کرکٹرز کی مرحوم عبدالقادر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور پی ٹی آئی رہنما ابرار لاحق سمیت دیگر کرکٹرز مرحوم عبدالقادر کی رہائش گاہ پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی مرحوم کرکٹر کے گھر آمد پر کرکٹر عمر اکمل اور کامران اکمل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر احسان مانی کا دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور پہنچتے ہی تعزیت کے لیے عبدالقادر کے گھر پہنچا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ عبدالقادر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عبدالقادر جن چیزوں کی نشاندہی کرتے تھے ان کاجائزہ لیں گے، پاکستان کرکٹ کا عبدلقادر ایک بڑا نام تھا۔

    درین اثنا سابق کرکٹر عاقب جاوید بھی مرحوم کے گھر پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ اچانک موت کسی کے لیے آسان نہیں ہوتی، پہلے سے کوئی بیمار ہوتو صبر آجاتا ہے۔

    سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ عبدالقادر کا انتقال اہلخانہ کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے، پاکستان سے باہر بہت کم لوگوں کو مانا جاتا ہے ان میں عبدالقادر بھی ہیں، وہ دلیر انسان تھے، کرکٹ بورڈسمیت کسی سے ڈرتے نہیں تھے۔

    لاہور: لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر سپرد خاک

    علاوہ ازیں رہنما پی ٹی آئی ابرارالحق کا کہنا تھا کہ عبدالقادر انتہائی درویش صفت انسان تھے، پوری پاکستانی قوم ان کے اہل خانہ کےغم میں برابر کی شریک ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عبدالقادر کی خدمات بہت زیادہ ہیں، وزیراعظم سے انفنٹری روڈ کا نام عبدالقادر سے منسوب کرنے کی درخواست کروں گا۔

    خیال ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کا ملک سے محبت کرنے کا ایک الگ ہی انداز تھا، کمرے کو قومی پرچم کے رنگ میں رنگ رکھا تھا۔ پردے، کرسیاں اور میز سب قومی پرچم کے رنگوں میں رنگے ہوئے ہیں، مرحوم عبدالقادر نے کبھی یہ کمرہ استعمال نہیں کیا۔

  • قدرتی بہاؤ کے راستے پر ہم نے آبادیاں بنا لی ہیں: این ڈی ایم اے

    قدرتی بہاؤ کے راستے پر ہم نے آبادیاں بنا لی ہیں: این ڈی ایم اے

    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ قدرتی بہاؤ کے راستے پر ہم نے آبادیاں بنا لی ہیں، جہاں سے پانی گزرتا ہے وہاں گھر نہ بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات کر رہے ہیں، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے یہاں اچھی تیاری کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2 ماہ پہلے کہا تھا کراچی کے نالے پلاسٹک کی بوتلوں سے بھرے ہیں، پانی کے بہاؤ کے راستے صاف کیے جانے چاہیئں۔ آبادی بڑھنے سے دریا کے کنارے آباد شہروں کو خطرہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہم ساتویں نمبر پر ہیں۔ سیلاب اور دیگر تباہی قدرت کی طرف سے ہوتے ہیں۔

    چیئرمین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے بالا کوٹ میں جلد کام شروع کرنے کا کہا ہے، پی ڈی ایم اے کی تیاری بہترین ہے۔ قدرتی بہاؤ کے راستے پر ہم نے آبادیاں بنا لی ہیں۔ کچھ علاقوں میں بارش کا پانی روکنے کا انتظام کرنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومتوں سے مل کر پانی کے بہاؤ کے راستے صاف کریں، جہاں سے پانی گزرتا ہے وہاں گھر نہ بنائیں۔ بلین ٹری میں حکومت ہم سے مل کر چترال میں درخت لگائے گی۔

    یاد رہے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گزشتہ 2 روز کی بارش سے سڑکیں ندی نالے بن گئے، نالے اور ڈیم ابل پڑے،مسلسل تیز بارش کے بعد بارش کا پانی سیلاب کی صورت اختیار کرگیا۔ دو روز کے دوران کرنٹ لگنے سے 17 افراد جاں بحق ہوئے۔

    کراچی کے علاوہ حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، دادو، نواب شاہ، ٹندو جام اور تھر سمیت اندرون سندھ میں بھی مون سون کے بادل جم کر برسے، سب سے زیادہ بارش ٹھٹھہ میں 190 ملی میٹر ہوئی، حیدر آباد کی سڑکیں بھی بارش کے بعد تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

  • ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی سے متعلق فیصلے جلد ہوں گے، چیئرمین پی سی بی

    ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی سے متعلق فیصلے جلد ہوں گے، چیئرمین پی سی بی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم فیصلے چند ہفتوں میں کر لیے جائیں گے۔

    ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، میری اننگز تو اب شروع ہوئی ہے، نئی ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی سے متعلق فیصلے چند ہفتوں میں کر لیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنا عہدہ سنبھالا تو ورلڈکپ میں کچھ ہی ماہ باقی تھے اور اسی وجہ سے ٹیم انتظامیہ اور کپتان سرفراز احمد کی تبدیلی سے متعلق فیصلہ نہیں کیا۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ بورڈ میں تبدیلیاں کتنے عرصے میں کر دی جائیں گی تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ تبدلیوں کے معاملے میں جلدی نہیں کر رہے، تاہم اہم نوعیت کے فیصلے پہلے لیے جائیں گے۔

    احسان مانی کا کہنا تھا کہ آئندہ 4 سال کے دوران قومی ٹیم کی سرگرمیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی تمام فیصلے لیے جائیں گے جبکہ تبدیلی کے لیے ایک باقاعدہ طریقہ کار کو اپنایا جائے گا۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ملاقات کے بارے میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات معمول کے مطابق تھی، مکی آرتھر نے بطور ہیڈ کوچ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کی رپورٹ سے قبل اس بارے میں کوئی جواب نہیں دیا جاسکتا۔

  • سعد رفیق اور سلمان رفیق کا ڈی جی نیب لاہور پر عدم اطمینان کا اظہار

    سعد رفیق اور سلمان رفیق کا ڈی جی نیب لاہور پر عدم اطمینان کا اظہار

    لاہور: پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم پر عدم اطمینان کا اظہار کریا۔

    تفصیلات کے مطابق خواجہ سعدر فیق اور سلمان رفیق نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھا، جس میں ڈی جی نیب لاہور پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

    خط میں ڈی جی نیب لاہور سے تحقیقات لے کر کسی اور ریجن منتقل کرنے کی استدعا کی گئی۔

    خواجہ سعد رفیق کاخط میں کہنا تھا ڈی جی نیب لاہور سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ڈی جی نیب کی نگرانی میں تحقیقات شفاف نہیں ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ دوران تفتیش نیب کے ساتھ مکمل تعاون کیا گیا، اب تک کی تفتیش سے ہمارے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

    خواجہ سعد رفیق کی ضمانت میں 14 نومبر تک توسیع

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی نیب مخالفین کے ہاتھوں کا کھلونا بن چکے ہیں، آزادانہ اورشفاف ٹرائل ہماراحق ہے۔

    خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کی لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت میں 14 نومبر تک توسیع کررکھی ہے۔

    یاد رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔