Tag: Chairman Cpec

  • چیئرمین سی پیک سے چینی سفیر کی ملاقات

    چیئرمین سی پیک سے چینی سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد: چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ سےچین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ، ملاقات میں سی پیک پر تعاون سے متعلق دونوں ملکوں کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ ملاقات میں سی پیک کے تحت مستقبل میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی ہے، میں عاصم باجوہ کی سربراہی میں سی پیک اتھارٹی کے کام سےبہت متاثرہوا ہوں۔

    اس سے قبل سترہ نومبر کو پاکستان میں تعینات چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی تھی۔

    ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  چین کے نئے سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے نئے سفیر نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اقدامات کی تعریف کی، اس موقع پر فریقین نے دونوں دوست ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

  • مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا بڑا اعلان

    مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا بڑا اعلان

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا سی پیک کے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئےکھول دی گئی، یہ دو روئیہ شاہراہ 80 کلومیٹر طویل ہے اور حویلیاں مانسہرہ موٹر وے کی ایکسٹینشن ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے پر 136ارب روپےلاگت آئی، ایکسپریس وے پر ہائی وے پولیس اور ٹول اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے ، سی پیک کے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

    گذشتہ روز چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا تھا کہ کورونا وبا کے باوجود شنگھائی الیکٹرک کا تھر بلاک میں ایک پر کام جاری ہے جبکہ تھر بلاک میں مائننگ اور 1320 میگاواٹ پاور پلانٹ پر بھی جاری ہے، مائننگ کا عمل 20 فیصد اور پاور پلانٹ پر 15 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، ملازمت کے خواہشمند افراد درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

    تین روز قبل لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ مانسہرہ تھاکوٹ موٹروے کی تعمیر مکمل کرلی گئی، وزارت مواصلات،این ایچ اےکی تعمیرشدہ موٹروے جلد کھولی جائے گی ، سی پیک کے روٹس میں ڈرائیونگ کیلئے یہ دلفریب شاہراہ ہوگی۔

  • توانائی منصوبوں سے بجلی کی پیداواراور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، عاصم سلیم باجوہ

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کوہالہ پاور، آزاد پتن پاور منصوبوں سے چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی، منصوبوں سے  بجلی کی پیداوار اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

    یہ بات انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر اور چینی کمپنیوں کے سی اوز سے علیحدہ علیحدہ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں چیئرمین سی پیک نے بتایا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور مختلف چینی کمپنیوں کے سی اوز نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

    ملاقاتوں میں سی پیک اتھارٹی کاشکریہ ادا کیا گیا، عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دونوں شخصیات سے ملاقات میں کوہالہ پاور،آزاد پتن پاور منصوبوں پر کام شروع کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی اور منصوبوں پر جلد کام شروع کرنے کیلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منصوبوں سے4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموارہوئی، توانائی کے منصوبے1800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، ان منصوبوں سے8ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    اس سے قبل اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : سی پیک سے متعلق بڑی خبر، عاصم سلیم باجوہ کا اہم ٹوئٹ

    وزیر اعظم عمران کی ہدایت پر گوادر کے تمام منصوبے جلد مکمل کرنے اور لانچ کرنے کے لیے ہم پُر عزم ہیں، میگا ایئرپورٹ پر 230ملین ڈالر لاگت آئے گی، گوادر پورٹ اور شہر کے لیے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔