Tag: chairman FBR shabbar zaidi

  • ایف بی آر نے بینکوں سے کھاتے داروں کا ریکارڈ طلب کرلیا

    ایف بی آر نے بینکوں سے کھاتے داروں کا ریکارڈ طلب کرلیا

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کھاتے داروں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کی تمام معلومات ایف بی آر کو فراہم کریں، بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کے خریدے گئے بانڈز کی تفصیلات نہیں ملی ہیں۔

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بانڈ ہولڈرز کی تفصیلات ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے تحت مطلوب ہیں، بانڈ ہولڈرز کی معلومات انکم ٹیکس گوشوارے میں ظاہر نہیں ہورہی ہیں۔

    شبر زیدی نے کہا کہ بانڈز ہولڈرز کی معلومات نہ ہونے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا مکمل حصول نہیں ہوتا ہے، کمپنیوں کی فنانشل اسٹیٹمنٹ میں بانڈ کی رقوم بطور آف بیلنس شیٹ کی طرح دکھائی جاتی ہیں۔

    چیئرمین ایف بی آر کے مطابق لین دین نظام ریگولیٹ کرنے کے لیے تمام دولت کا معلوم ہونا ضروری ہے۔

    مزید پڑھیں: پہلی سہ ماہی کے بڑے ٹیکس ہدف کا 90 فیصد حاصل کرلیا، شبر زیدی

    واضح رہے کہ رواں ماہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ الحمد للہ پہلی سہ ماہی کے بڑے ٹیکس ہدف کا 90 فیصد حاصل کرلیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال جولائی تا ستمبر 960 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی، کچھ مزید ایڈجسٹمنٹ کی توقع ہے۔

    شبر زیدی کا کہنا تھا کہ 960 ارب روپے محصولات میں 15 ارب کے ٹیکس ری فنڈ شامل نہیں ہیں، مقامی ٹیکس محصولات میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

    چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ کم درآمدات کے سبب ٹیکس کا ہدف حاصل ہوگیا، اللہ کا شکر ہے، انہوں نے ٹیکس دینے والے پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

  • ٹیکس اداکرنیوالا فارن کرنسی اکاؤنٹ کھول سکتا ہے، چیئرمین ایف بی آر

    ٹیکس اداکرنیوالا فارن کرنسی اکاؤنٹ کھول سکتا ہے، چیئرمین ایف بی آر

    کراچی : چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوں ، ٹیکس اداکرنیوالافارن کرنسی اکاؤنٹ کھول سکتا ہے ، لوگوں میں شعور آگیا ہےکہ موضوع بحث ٹیکس نظام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن کےسیمینار سے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوں، ملکی معاشی صورتحال سے ہمیں نمٹنا ہوگا۔

    ،چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس اداکرنیوالافارن کرنسی اکاؤنٹ کھول سکتا ہے، 120ارب ڈالرکی خطیررقم بیرون ملک غیرقانونی رکھی گئی ہے، ٹیکس ادا کرنیوالوں کوپیسوں کی منتقلی میں سہولت ہونی چاہیے۔

    جوبھی سیلز ٹیکس ادا کرتا ہے اس کی پکی رسیدحاصل کرے

    شبرزیدی نے کہا جوبھی سیلز ٹیکس ادا کرتا ہے اس کی پکی رسیدحاصل کرے، بڑی تعداد میں ریسٹورنٹس کو ٹیکس ادا کرنے کا پابند کیا ہے، سیلزٹیکس بنیای طور پر سرکاری رقم ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو ٹیکس اداکرکربیرون ملک جاتے ہیں ان کوآسانیاں دی جائیں، ماضی میں درست سمت میں کام نہیں ہورہا تھا ، اب منظم اوردرست سمت میں کام شروع ہوگیا ہے۔

    لوگوں میں شعور آگیا ہےکہ موضوع بحث ٹیکس نظام ہے

    چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا بھارت میں کوآپریٹ ٹیکس ادائیگی پاکستان سے20گناتک زیادہ ہے، لوگوں میں شعور آگیا ہےکہ موضوع بحث ٹیکس نظام ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس فائلرکی تعداد 25لاکھ سےتجاوزکرگئی ہے، انکم ٹیکس گوشوارےداخل کرنےکامرحلہ مزید آسان کررہے ہیں، سیلز ٹیکس گوشوارے کی مانٹیرنگ کےیےسافٹ وئیر لانچ کردیا، سافٹ وئیر سیلز ٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا تعین کرے گا۔

    انکم ٹیکس فائلرکی تعداد 25لاکھ سےتجاوزکرگئی ہے

    شبرزیدی نے کہا سیلز ٹیکس گوشوارہ فارم آسان بناکر ایک صفحےپر کردیا ہے ، کوشش کررہے ہیں مرکزی نظام آجائےکہ کتناپیسہ منتقل ہورہا ہے، ہم نے دکانداروں کوسمجھایا ہے 2علیحدہ اسکیمیں دی ہیں۔

    قومی شناختی کارڈکی شرط ہےلیکن کارروائی ستمبر تک روک دی ہے

    چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ قومی شناختی کارڈکی شرط ہےلیکن کارروائی ستمبر تک روک دی ہے، ٹیکس نیٹ بڑھانےکےلیےڈاکٹر،انجینئر اور تعلیمی اداروں کو نوٹس دیے، جو بھی سیکٹر آمدنی کرتا ہےاس کو ٹیکس دینا ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا بے نامی اثاثے ڈھونڈنا آسان نہیں ہے، وہی بےنامی اثاثے سامنے آئے جو عدالت کےذریعے سامنے آئے بے نامی اثاثوں کی تلاش کےلیےوزیراعظم نے سخت احکامات دیے۔

    گذشتہ روز چیئرمین ایف بی آر سید محمد شبر زیدی نے سیلز ٹیکس گوشواروں کی موثر مانیٹرنگ کے لئے سافٹ ویئر کا افتتاح کیا تھا ، جس کا مقصد ٹیکس گزاروں پر قابل وصول عائد سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا تعین کرنا ہے ۔

    چئیرمین ایف بی آر کو ممبر آئی آر آپریشنز مس سیما شکیل نے نئے سافٹ وئیر ایپلیکیشن کے کام کا طریقہ کار کا عملی مشاہدہ کرایا، اس سافٹ وئیر کی بدولت ٹیکس ریفنڈ واجبات کی تیز تر پراسیسنگ بھی ممکن ہو گی ۔

    چیرمین ایف بی آر کو مزید آگاہ کیا گیا کہ فیلڈ دفاتر کے پچیس افسران پر مشتمل ٹیم کو ٹاسک دے دیا گیا ہے کہ وہ اس پراجیکٹ کو تجرباتی بنیادوں پر گیارہ ستمبر دو ہزار انیس سے شروع کریں ،تجرباتی شروعات کی کامیابی کے بعد تمام فیلڈ دفاتر میں پراجیکٹ کی باقاعدہ دستیابی میسر ہوگی۔

  • ہروہ شخص جو500 گز کے گھر کا مالک ہے، ریٹرن فائل کرنا ہوگا، شبر زیدی

    ہروہ شخص جو500 گز کے گھر کا مالک ہے، ریٹرن فائل کرنا ہوگا، شبر زیدی

    اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے کہا آٹا، میدہ، سوجی، دال کسی کھانے کے آئٹم پر ٹیکس نہیں لگایا گیا، ہر وہ شخص جو 500 گز کےگھر کا مالک ہے, ریٹرن فائل کرنا ہوگا، ایک ہزارسی سی گاڑی کا مالک بھی ریٹرن فائل کرنے کا پابند ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آٹےاور میدہ پر کوئی ٹیکس نہیں لگایاگیا، اگر قیمت بڑھی ہے تو اس کا ذمہ دار ایف بی آر نہیں، سی این آئی سی کی ضرورت  سیلز ٹیکس کے لئے ہے۔

    چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا سی این آئی سی سے متعلق ابہام اور پروپیگنڈا کیاگیا، گزشتہ رات کراچی کے تاجروں سے شناختی کارڈ سے متعلق بات کی، لوگ شناختی کارڈ کی شرط کی آڑ میں اپنے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

    شبرزیدی نے کہا زیروریٹنگ پرسیلزٹیکس کامعاملہ10سال بعدواپس آرہاہے، مقامی یارن سےمتعلق یکساں مواقع کیلئےاپٹما نے مطالبہ کیا ہے، اپٹما کا مطالبہ  ہے یارن درآمد کرنے دیا جائے، تمام فیصلوں کے اطلاق کیلئے تیار ہیں، مشاورت سے عملدرآمد ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا ہماراکسی سطح پرکسی سےکوئی ڈیڈلاک نہیں ہے، چھوٹےدکانداروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم لانے کیلئے تیار ہیں، چھوٹا دکان دار کون ہے، اس کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا تاجروں سے تمام مذاکرات 2بنیادی چیزوں پر ہوئے، ایک ایس آر او1125 اور دوسرا شناختی کارڈ کا مسئلہ تھا، سیلز ٹیکس سے متعلق  بھی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، زیرو ریٹنگ پرمختلف لوگوں کے مختلف زاویے دیکھ رہے ہیں۔

    شبر زیدی کا کہنا تھا ایسا فیصلہ نہیں چاہتے کہ معیشت یاصنعت کو نقصان پہنچے، شناختی کارڈ کا مسئلہ ختم ہوچکا ہے، کراچی میں موبائل والے ڈیوٹیز زیادہ  لگنے پر بات کررہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بے شمارچیزیں ایسی ہیں جو بغیر ڈیوٹی درآمد ہورہی ہیں، تاجروں کو کہا ہے واضح کردیں چھوٹا دکاندار کس کو کہیں گے؟ آٹا میدے پر ٹیکس لگا ہوتا تو میں ضرور جواب دیتا، روٹی کی قیمت بڑھ گئی ہے تو پرائس کنٹرول سے بات کروں گا، آٹا ، میدہ، سوجی، دال کسی کھانے کے آئٹم پرٹیکس نہیں لگایاگیا۔

    چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا ہم نے تمام چیمبرزسےبات کی ہے، گاڑیوں پرٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، گاڑیوں پر ٹیکس صوبوں کامسئلہ ہے ، ٹیکسٹائل سیکٹر کے 1125ارب سیلز ٹیکس نیٹ میں پیشرفت ہے۔

    شبر زیدی نے کہا تھوڑی بہت سیاست ہم بھی جانتے ہیں ، بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بینکوں سے متعلق ڈیٹا بیس موجود ہے، ہر وہ شخص جو 500 گز کےگھر کا مالک ہے ریٹرن فائل کرناہوگا ، ایک ہزارسی سی گاڑی کامالک ریٹرن فائل کرنے کا پابند ہوگا۔

  • جو ایمنسٹی اسکیم  لیں گےوہ خوش رہیں گے، شبر زیدی

    جو ایمنسٹی اسکیم لیں گےوہ خوش رہیں گے، شبر زیدی

    اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا جو ایمنسٹی اسکیم لیں گےوہ خوش رہیں گےاورجونہیں لیں گے انہیں پریشانی ہوگی، ٹریولنگ، یوٹیلٹی بلز، بینک ٹرانزیکشن سمیت تمام معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں، ایمنسٹی اسکیم کیلئےشناختی کارڈ،موبائل نمبرکی بنیادڈیٹا انٹری ممکن ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر ، چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی اور نادراحکام نے پریس کانفرنس کی ، نادراحکام نے کہا اثاثوں کی انکوائری کے لئے آن لائن ایپ متعارف کروائی ہے، ویب کے ذریعے تفصیلات آن لائن بھی دیکھی جاسکتی ہیں، ویب سائٹ اردو اور انگریزی زبانوں میں ہے، شناختی کارڈیاایف بی آر کے دیےگئے نمبر سے لاگ ان ہوا جاسکتا ہے۔

    نادراحکام کا کہنا تھا ایپ پر کوئی بھی شخص کسی دوسرے شخص کا ڈیٹا نہیں دیکھ سکتا، ایپ کے ذریعے ہر شخص اپنا ڈیٹا خود دیکھ سکے گا، معلومات چیک کرنے کیلئےفیملی سے متعلق کچھ سوالات پوچھےجائیں گے، معلومات چیک کرنے کے 500روپے چارجز ادا کرنےہوں گے۔

    ایمنسٹی اسکیم کیلئےشناختی کارڈ،موبائل نمبرکی بنیادڈیٹا انٹری ممکن ہوگی ، چیئرمین ایف بی آر


    چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے پریس کانفرنس میں کہا سیکیورٹی چیک مکمل طور پر ایکٹوہوگی، مقدار آ کے پاس معلومات سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے  میں درستگی ہو گی، ہم نہیں کہہ رہےکون ٹیکس ایبل ہےکون نہیں، میری پہلی ہدایت ہی یہ تھی کہ چھاپے نہیں ماریں گے۔

    شبر زیدی کا کہنا تھا ہم کسٹمرسےڈیل کرناہی نہیں چاہتے، جوبھی معلومات بینکس سےملیں گی ہم حاصل کریں گے، ایک کی معلومات دوسرے کو نہیں  دی جائیں گی۔

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا جواسکیم لےگااورجونہیں لےگادونوں صورتوں میں ہمارافائدہ ہے، جواسکیم لیں گےوہ خوش رہیں گےاورجونہیں لیں گےانہیں پریشانی ہوگی، شہری شناختی کارڈ کی بنیاد پر اپنی آن لائن معلومات لےسکیں گے۔

    ان کا کہنا تھا ہم نےکسی کے مخالف چھاپےنہیں مارے، آج سےڈیٹاکی رسائی عوام کودےدی گئی ہے، ٹریولنگ، یوٹیلٹی بلز، بینک ٹرانزیکشن سمیت تمام معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں۔

    شبر ز یدی نے کہا پاکستان نئےدورمیں داخل ہورہاہے، شہری ایف بی آر سے آن  لائن ڈیٹابیس سےمعلومات لےسکیں گے، آن لائن پروفائل سسٹم میں سیکیورٹی فیچرزکابھی خیال رکھا گیاہے، کسی کی ذاتی معلومات کوئی دوسرا شخص  حاصل نہیں کر سکےگا،چیئرمین ایف بی آر

    چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا نادرا کی مددسےتمام شہریوں کی معاشی سرگرمیوں کاڈیٹا حاصل کیاگیا، کوئی شخص کسی دوسرےکاپروفائل استعمال نہیں کرسکے گا،  ایمنسٹی اسکیم کیلئےشناختی کارڈ،موبائل نمبرکی بنیادڈیٹا انٹری ممکن ہوگی۔

    نادرا کے پاس 5 کروڑ 30 لاکھ لوگوں کا ڈیٹا ہوگا، حماد اظہر


    وزیرمملکت برائےریونیو حماد اظہر نے کہا نادرا کے پاس 5 کروڑ 30 لاکھ لوگوں کا ڈیٹا ہوگا، نادرا اور ایف بی آر کے 2 پورٹلز بنائےگئے ہیں، پراپرٹی، اکاؤنٹس، یوٹیلٹی  معلومات، ٹیکس گوشوارے پورٹلز پر موجودہوں گے، ڈبل نائن، ڈبل سکس پر میسج سے بھی معلومات لی جا سکے گی۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا پچھلے دس سال میں عوام کو ڈیٹاانٹگریشن کاوعدہ کرکےبےوقوف بنایاگیا، پی ٹی آئی حکومت نےصرف دس ماہ میں ڈیٹاانٹگریشن سسٹم کاافتتاح کردیا۔

  • تمام صنعتی صارفین کوٹیکس نیٹ میں لائیں گے،چیئرمین ایف بی آر کا عزم

    تمام صنعتی صارفین کوٹیکس نیٹ میں لائیں گے،چیئرمین ایف بی آر کا عزم

    اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا تمام صنعتی صارفین کوٹیکس نیٹ میں لائیں گے، ماضی کے واجبات پر صرف دو فیصد ٹیکس مانگ رہے ہیں، ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو ٹیکس ریٹرن جمع کروانا لازمی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ڈسکوز کے پاس رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 3 لاکھ 48ہزار ہے، ملک میں ٹیکس فائلرزکی تعدادکم ہے، ہمیں کاروبار کے لیے پہلے بہترماحول مہیا کرنا ہے، اس میں ٹیکس وصولی کی بات بعد میں آئےگی۔

    چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا بجلی کےصنعتی صارفین کی تعداد3لاکھ71ہزار304ہے، سکیم کی مدت میں ابھی وقت ہے،دیکھتےہیں کیاردعمل آتاہے، ڈسکوزکی سطح پر مینوفیکچررز کا ڈیٹاجمع کررہے ہیں۔

    اثاثے ظاہرکرنے پر ٹیکس ریٹرن بھرنے کی شرط عائد ہے

    شبرزیدی نے کہا ہراسمنٹ سے روکنےپرآپ بتائیں مزیدکیاکروں، میں پہلے ہی اس پر3حکم جاری کرچکاہوں ، قانون میں کوئی کمی ہے تو بیٹھ کر دیکھیں گے ، اثاثے ظاہر کرنےکی اسکیم میں فائلر کی شرط لازم عائد کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے لیے ابھی کوئی اسکیم نہیں ، ماضی کے واجبات پر صرف 2 فیصدٹیکس مانگ رہے ہیں، اثاثے ظاہرکرنے پر ٹیکس ریٹرن بھرنے کی شرط عائد ہے۔

    مزید پڑھیں : چند خام مال پر تو ٹیکس چھوٹ دی جا سکتی ہے سب پر نہیں: شبر زیدی

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا ایک نکاتی ایجنڈا ہے تمام صنعتی صارفین کو ٹیکس نیٹ میں لائیں، 31 لاکھ تجارتی صارفین ہیں، ٹیکس نادہندگان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کا اختیار ابھی بھی ہمارے افسر کے پاس ہے، 24 گھنٹے میں مطلع کیے بغیر اکاؤنٹ منجمد نہیں کیا جائے گا۔

    شبرزیدی کا کہنا تھا سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کو آرڈیننس میں شامل کر رہے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 41 بجلی کے صنعتی صارفین ہیں، سوئی گیس کمپنیوں کے7 ہزار صنعتی صارفین ہیں، ملک میں رجسٹر صنعتی سیلز ٹیکس صرف 38 ہزار ہیں۔

    ایک لاکھ کمپنیاں رجسٹر ہیں اور ٹیکس فائلر 50 ہزار سے بھی کم ہیں

    انھوں نے مزید کہا اسکیم میں سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کرانی ہوگی، اسکیم میں 2 فی صد ٹیکس دےکر سیلز ٹیکس رجسٹریشن کرانا ہوگی، اسکیم کا وقت 30 جون کو ختم ہوگا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی، ایک لاکھ کمپنیاں رجسٹر ہیں اور ٹیکس فائلر 50 ہزار سے بھی کم ہیں۔