Tag: chairman-hec

  • بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل : چیئرمین ایچ ای سی کی انوکھی فرمائش

    بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل : چیئرمین ایچ ای سی کی انوکھی فرمائش

    اسلام آباد : ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ میڈیا اس معاملے کو زیادہ نمایاں نہ کرے کیونکہ یہ بچیوں کا معاملہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مبینہ اسکینڈل کے حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں یونیورسٹی واقعہ زیر بحث آیا، اسلامیہ یونیورسٹی کے نئے تعینات وائس چانسلر نے کمیٹی اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

    اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ یہ سارے اتنے سکون سے کیوں بیٹھے ہیں سمجھ نہیں آتی، میڈیا سے بھی درخواست ہے اس کو زیادہ ہائی لائٹ مت کریں بچیوں کا معاملہ ہے۔

    چیئرمین کمیٹی نے دریافت کیا کہ کیا بہاولپور پولیس کی جانب سے کوئی آیا ہے؟ اگلی میٹنگ میں ڈی پی او بہاولپور کو دوبارہ بلائیں،نئے وائس چانسلر بہاولپور یونیورسٹی اگلی میٹنگ میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

    بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی حکام نے اجلاس کو بتایا کہ واقعے کے بعد سکیورٹی انچارج کو معطل کردیا گیا ہے، جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کیا اس واقعے پر کوئی گرفتار بھی ہوا ہے؟

    یونیورسٹی حکام نے جواب دیا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے3کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ یہ نہ کہیں کہ کمیٹیاں بن گئیں، اپنا کام کرکے دکھائیں۔

    اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ایک ممبر کمیٹی نے کہا کہ وہ تمام لوگ جو جو اس میں ملوث ہیں ان کے بیان ریکارڈ کرائیں، یہ کسٹوڈین ہیں اور ان کو نہیں پتہ کہ کیا کرنا ہے،

    چیرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم آر پی او بہاولپور کو بھی بلا لیتے ہیں تو ممبر کمیٹی نے کہا کہ آپ ڈی پی او کے بجائے آر پی او کو بلالیں، یاد رہے کہ بہاولپور یوینورسٹی اسیکنڈل کے حوالے سے گزشتہ روز کمیٹی میں یونیورسٹی حکام کو طلب کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں پولیس نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 3 عہدیداران (خزانچی پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر، چیف سیکیورٹی افسر اعجاز حسین شاہ اور ٹرانسپورٹ افسر الطاف) کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے منشیات اور ان کے موبائل فونز سے قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

  • آن لائن امتحانات ، چیئرمین ایچ ای سی نے  وفاقی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرزکو طلب کرلیا

    آن لائن امتحانات ، چیئرمین ایچ ای سی نے وفاقی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرزکو طلب کرلیا

    اسلام آباد : ہائی ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین طارق بنوری نے آن لائن امتحانات کے معاملے پر وفاقی یونیورسٹیوں کےوائس چانسلرزکوطلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آن لائن امتحانات کے معاملے پر چیئرمین ہائی ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری نے وفاقی یونیورسٹیوں کےوائس چانسلرزکوطلب کرلیا، اجلاس کی صدارت چئیرمین ایچ ای سی طارق بنوری کریں گے جبکہ وائس چانسلرزوڈیولنک کےذریعےاجلاس میں شریک ہوں گے۔

    ون پوائنٹ ایجنڈااجلاس آج 3 بجے ہوگا، طارق بنوری کا کہنا ہے کہ میٹنگ کا ایجنڈا امتحانات کے انتظام کیلئےقابل عمل اختیارات تیارکرناہے، وائس چانسلرز سے باقاعدگی سےمشورہ کرتے رہے ہیں۔

    یاد رہے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آن لائن امتحانات کیلئے طلبا کے احتجاج کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کچھ یونیورسٹیوں کےطلبہ آن لائن امتحانات کیلئےاحتجاج کررہےہیں، امتحانات کے حوالے سے فیصلہ یونیورسٹیز نے کرنا ہے، ایچ ای سی کو یونیورسٹیز کے وائس چانسلرزسے رابطے کا کہا ہے، وی سیز دیکھیں اس سال مخصوص حالات میں ممکن ہے تو آن لائن امتحانات کرالیں۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیزکودیکھناہےان کےپاس امتحان لینےکی صلاحیت بھی ہےیانہیں، یقینی بنایاجائےآن لائن امتحانات کو گریڈ لینے کیلئے غلط استعمال نہ کیاجائے ، اچھے سوالنامے کی تیاری اہم ہے۔

    خیال رہے ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں طالب علم آن لائن امتحانات کا مطالبہ کررہے ہیں اور سراپا احتجاج ہے، طلبا کا کہنا ہے کہ امتحان کوآن لائن کیا جائے مطالبات نہ مانےتواحتجاج جاری رہےگا، کوروناوائرس کی وجہ سے کلاسزبند اور تعلیم متاثرہوئی۔