Tag: Chairman Joint Chiefs of Staff Committee

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی کی جرمن اور سوئس افواج کے سربراہان سے ملاقات

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی کی جرمن اور سوئس افواج کے سربراہان سے ملاقات

    اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے جرمنی اور سوئٹزر لینڈ کا دورہ کیا جہاں ان کی جرمن ڈیفنس فورسز اور سوئس مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے جرمنی اور سوئٹزر لینڈ کا دورہ کیا، جنرل ندیم رضا کی جرمن ڈیفنس فورسز کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پیشہ وارانہ دلچسپی، سیکیورٹی امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے خطے میں بالخصوص افغانستان میں امن کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

    جنرل ندیم رضا نے جرمن انفینٹری اسکول اور سینٹر فار انٹرنل لیڈر شپ کے بھی دورے کیے، جرمن وزارت دفاع آمد کے موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    بعد ازاں جنرل ندیم رضا کی سوئس مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون اور عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں فوجی اور دفاعی تعاون کے فروغ کے امور بھی زیر غور آئے۔

    چیئرمین کمیٹی نے جنیوا سینٹر فار سیکیورٹی پالیسی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان کی جیو اسٹریٹجک صورتحال اور سیکیورٹی امور پر بھی روشنی ڈالی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ندیم رضا نے خطے بالخصوص افغانستان کے تناظر میں اظہار خیال کیا، انہوں نے علاقائی امن کے لیے افغانستان میں مفاہمت پر بھی زور دیا۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ عمان، اہم ملاقاتیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ عمان، اہم ملاقاتیں

    راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عمان کا سرکاری دورہ کیا اور اعلیٰ عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا عمان کا سرکاری دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق موسکر المرتفع کیمپ پہنچنےپرجنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا، جنرل ندیم رضا نے اومان کےنائب وزیراعظم سید شہاب بن طارق سمیت اومان کے اعلیٰ عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دوطرفہ تعاون بشمول سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی مصروفیات کے دائرہ کار بڑھانے کے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور عمان نے گہرے اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

    اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان اور عمان برادر اسلامی ممالک ہیں جو دفاعی تعلقات کو وسیع کرنے میں مصروف ہیں، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق عمانی قیادت نے عمانی مسلح افواج کی استعداد کار میں اضافے پر پاکستان کے کردار کو سراہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

  • مشرق وسطیٰ میں امن تک حرمین شریفین کو خطرہ رہے گا: جنرل زبیر محمود حیات

    مشرق وسطیٰ میں امن تک حرمین شریفین کو خطرہ رہے گا: جنرل زبیر محمود حیات

    اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن تک حرمین شریفین کو خطرہ رہے گا، مسئلہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پاکستان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن تک حرمین شریفین کو خطرہ رہے گا۔ دنیا میں جنگی ساز و سامان کا بڑے پیمانے پر لین دین جاری ہے۔

    چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی اپنے مفاد اور دفاع کے لیے اس شعبے میں توجہ دینی ہوگی، پاکستانی افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ کسی بھی مس ایڈونچر و مس کیلکولیشن کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلم ممالک کو مختلف مسائل اور بحراںوں کا سامنا ہے، دنیا میں اسلامو فوبیا بھی پروان چڑھ رہا ہے۔

    جنرل زبیر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے بھارتی تسلط کو مسترد کیا ہے اور ہزاروں جانوں کی قربانی دی ہے، کشمیری اپنے شہدا کو آج پاکستانی سبز ہلالی پرچم میں دفنا رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن بحال ہو جس کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، پاکستان میں ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اب ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔

  • وزیر اعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات

    وزیر اعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مسلح افواج سے متعلق معاملات پر اظہار خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں مسلح افواج سے متعلق معاملات پر اظہار خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بھی ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ خطےمیں امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

    گزشتہ روز یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسی نے جنگ کے دوران شان دار کارکردگی دکھائی۔ کوئی بھی ملک ہماری افواج اور انٹیلی جنس ایجنسی کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

  • پوری قوم اورمسلح افواج دہشت گردی کےخلاف لڑرہی ہے، راشد محمود

    پوری قوم اورمسلح افواج دہشت گردی کےخلاف لڑرہی ہے، راشد محمود

    کاکول : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی راشدمحمودکا کہنا ہے کہ پوری قوم اورمسلح افواج دہشت گردی کےخلاف لڑرہی ہے.

    پاکستان ملٹری اکیڈمی میں133ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی راشد محمود نے خطاب میں کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، قومی دفاع کےلیےکسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا.

    پاس آؤٹ ہونیوالوں میں27ٹیکنیکل گریجویٹ،34گریجویٹ کورس کے کیڈٹس شامل ہیں جبکہ اکیس انٹی گریٹڈ کورس، 13 لیڈی کیڈٹ کورس کے گریجویٹس بھی تربیت مکمل کی، اس کورس میں غیرملکی کیڈٹس نے بھی تربیت مکمل کی ہے۔

    اس موقع پر مہمان خوصی نے پاس آوٹ ہونے والے نواجوں کو خراج تحسین پیش کیا.