Tag: chairman NDMA

  • "اولین ترجیح بوگیوں میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنا ہے”

    "اولین ترجیح بوگیوں میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنا ہے”

    کراچی: چیئرمین این ڈی ایم اے نے گھوٹکی ٹرین حادثے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح بوگیوں میں پھنسے افراد کو جلد از جلد نکالنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی ٹرین حادثے سے متعلق چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل  اختر نواز ستی نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ پروگرام "باخبر سویرا” میں خصوصی گفتگو کی اور بتایا کہ ٹرین حادثہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، حادثے کی اطلاع ملنے پر پاک فوج کی دو خصوصی طبی ٹیمیں راولپنڈی سے روانہ ہوچکی ہیں
    جبکہ جائے حادثے پر پاک فوج، رینجرز،1122ریسکیو سروسز بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکالا، ہماری ترجیح ریسکیو آپریشن ہے کیونکہ اطلاعات ہیں کہ ابھی بھی کچھ بوگیوں میں مسافر پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں، بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنا بھی ترجیح ہے، ساتھ ساتھ زخمی و جاں بحق افراد کا ڈیٹا بھی مرتب کیاجارہاہے۔

     لیفٹیننٹ جنرل اخترستی نے بتایا کہ حادثے کی معلومات کیلئے گھوٹکی میں ہیلپ ڈیسک قائم کردیاگیا ہے، ٹریک کب تک کلیئر ہوگا اس بارے میں ریلوے حکام بہتر بتاسکتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ جلد ٹریک کو بحال کیاجائے۔

    دوسری جانب محکمہ ریلوے سکھر ڈویژن نےانفارمیشن ڈیسک کا فون نمبر جاری کردیا ہے، ڈی سی او ریلوے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے رشتہ دار0719310087 نمبر پررابطہ کریں۔

  • ملکرکام نہ کیا تو قدرتی آفات بری طرح پاکستان کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے

    ملکرکام نہ کیا تو قدرتی آفات بری طرح پاکستان کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے

    اسلام آباد : چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث مون سون بارشوں میں اضافہ ہوا، پاکستان میں موسم بری طرح خراب ہورہا ہے، ملکرکام نہ کیا تو قدرتی آفات بری طرح پاکستان کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے این ایل سی سی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹڈی دل کے چیلنج پر قابو پانا باعث مسرت ہے، این ڈی ایم اے نے کورونا کی طرح ٹڈی دل کے خاتمے میں حصہ ڈالا۔

    لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے خدشات موجود ہیں، کورونا کے آغاز پر ہمارے پر حفاظتی سامان کی کمی تھی، کراچی میں تقریباً پچھلےسال کی نسبت 350ملی میٹر زیادہ بارش ہوئی، موسمیاتی تبدیلی کے باعث مون سون بارشوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ پاکستان میں موسم بری طرح خراب ہورہاہے ، ملکرکام نہ کیاتوقدرتی آفات بری طرح پاکستان کو نقصان پہنچاسکتی ہیں، اللہ کے فضل سے آج ہم حفاظتی سامان برآمد کررہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا ، ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے ہم نے کامیاب حکمت عملی اپنائی ، کورونا سے پیدا صورتحال سے مثبت چیزیں بھی سامنے آئی ہیں، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے بھی ہمیں اپنی توجہ مرکوز رکھنا ہوگی۔

  • ‘چین نے کورونا صورتحال میں جو امداد کی وہ ناقابل فراموش ہے’

    ‘چین نے کورونا صورتحال میں جو امداد کی وہ ناقابل فراموش ہے’

    اسلام آباد : چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی شہد سےمیٹھی اور سمندر سے گہری ہے، چین نے کورونا صورتحال میں جوامداد کی وہ ناقابل فراموش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل نے چین کےدیےگئے 1000وینٹی لیٹرزکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی شہد سےمیٹھی اور سمندر سے گہری ہے، گزشتہ 4ماہ سے اس دوستی کا ایک نیا روپ سامنے آیا ہے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی سفیرکےساتھ ہر میٹنگ میں تعاون بڑھتا گیا، چین نے کورونا صورتحال میں جوامداد کی وہ ناقابل فراموش ہے۔

    ٹڈی دل کے حوالے سے محمد افضل نے کہا کہ چین کی جانب سےلوکسٹ کے لئے50اسپرئیریونٹس مہیاکیےگئے، پاکستان میں لوکسٹ کی صورتحال کنٹرول میں ہے، تشویش کی بات نہیں۔

    کورونا صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوروناکم ہوگیا ہےابھی ختم نہیں ہوا، عوام احتیاطی تدابیر کونہ چھوڑیں۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کراچی کے حوالے سے کہا کہ عدالتی احکامات کےمطابق کراچی کےسیوریج پرکام کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، سوموارسے اس پر کام شروع کردیا جائے گا۔

  • ‘ایس اوپیز پر عمل کریں گے تو انشااللہ  وبا کا خاتمہ ہوجائے گا’

    ‘ایس اوپیز پر عمل کریں گے تو انشااللہ وبا کا خاتمہ ہوجائے گا’

    کوئٹہ: نیشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ ایس اوپیزپرعمل کریں گے تو انشااللہ وبا کا خاتمہ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کوئٹہ پہنچے اور وہاں نےفاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سولجر ہیں، اسپتالوں میں اضافی بستروں کیساتھ دیگرسہولتیں بھی دے رہے ہیں۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ہم سب عیدالاضحیٰ پرایس اوپی پیز پرعملدرآمدکریں گے ، ایس اوپیز پر عمل کریں گے تو انشااللہ اس وبا کا خاتمہ ہوجائے گا۔

    ٹڈی دل کے حوالے سے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ  لوکسٹ آپریشن میں ہمارے9جہاز حصہ لے رہےہیں، انشااللہ ہم سب ملکر ٹڈی دل پر بھی قابو پالیں گے ، ٹڈی دل کے خاتمےکیلئے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں۔

    یاد رہے عید الفطر کے بعد چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا تھا کہ عوام نے عید الفطر کے دنوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جس کے نتائج سامنے آئیں گے، وینٹی لیٹرز کےحوالے سے پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں مگر یہ عید ایس اوپیز کی بڑی خلاف ورزی پر گزاری گئی ہے۔

    چیئرمین این ڈی ایم این اے نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والی ایڈوائزری پر بھرپور طریقے سے عمل کریں کیونکہ عید پر ایس او پیز کی کھل کر خلاف ورزی کی گئی، جب جب ایس او پیز کو بالائے طاق رکھا جائے گا تب تب خوفناک نتائج سامنے آئیں گے۔

  • این ڈی ایم اے کی سیالکوٹ کیلئے150ملین روپے کا طبی سامان فراہم،عثمان ڈار کا اظہار تشکر

    این ڈی ایم اے کی سیالکوٹ کیلئے150ملین روپے کا طبی سامان فراہم،عثمان ڈار کا اظہار تشکر

    سیالکوٹ : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)   کی  جانب سے سیالکوٹ کیلئے150ملین روپے کا طبی سامان فراہم کردیا گیا ، جس پر جس پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے اظہارتشکر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سےملک بھر میں حفاظتی سامان کی ترسیل کاکام جاری ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈارکی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیالکوٹ کیلئے150ملین روپے کاطبی سامان فراہم کیا، طبی سامان میں 5ہزار ٹیسٹنگ کٹس، 20وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری آلات شامل ہیں۔

    این ڈی ایم اے نے طبی سامان کی منتقلی کا عمل چند گھنٹے میں مکمل کرلیا، جس پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے اظہارتشکر کیا۔

    اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ میں تاجربرادری کےتعاون سےٹیسٹنگ لیب قائم کرچکےہیں، این ڈی ایم اےکےتعاون سے طبی شعبےکی صلاحیت میں بھرپوراضافہ ہو گا۔

    مزید پڑھیں : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کرونا کے مریضوں کے لیے مثالی قدم

    ماضی میں سیالکوٹ کوصحت کے شعبےکوبری طرح نظر انداز کیا گیا، خواجہ آصف علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال کوایک وینٹی لیٹر تک نہیں دےسکے، اسپتالوں کی حالت زاربہتربنانے کیلئےدن رات محنت کررہےہیں، 125 ہائی فلوآکسیجن بیڈز اسپتالوں میں پہنچا دئیےگئے ہیں۔

    یاد رہے سیالکوٹ کے مخیر حضرات نے اپنی مدد آپ کے تحت جدید ترین سہولیات حاصل کی تھیں اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے 125 ہائی فلو آکسیجن بیڈز کا انتظام کیا جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے 3 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین ٹیسٹنگ لیب بھی قائم کی گئی۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا تھا کہ سیالکوٹ کے عوام نے نا قابل یقین کارنامہ سر انجام دیا ہے، مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا، آئندہ چند دنوں میں 75 آکسیجن بیڈز مزید حاصل کر لیں گے۔

  • چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

    چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

    اسلام آباد : چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا، چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرسے زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین سےکوویڈ19کےطبی سامان کی پاکستان منتقلی کاسلسلہ جاری ہے، ایک اور خصوصی طیارہ چین سے طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا۔

    اس حوالے سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کی طرف سے چین کے شکر گزار ہیں، کورونا وائرس کی روک تھام اور مریضوں کے علاج کیلئے وینٹی لیٹرز سے زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹنگ کے سامان کی ملک میں کوئی کمی نہیں ہے، تمام صوبے جتناے ٹیسٹ کرنا چاہیں کرسکتے ہیں، ڈیڑھ لاکھ این95ماسک چین سے آنے والے طبی سامان میں شامل ہیں۔

    اس سے قبل مرحلہ وار امدادی سامان ملک کے مختلف شہروں میں چین سے لایا جاچکا ہے، گزشتہ ماہ 10 مئی کو چین سے ایک طیارہ 17ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچا تھا۔

    خیال رہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، چین کے طبی ماہرین کی ایک اور ٹیم پاکستان پہنچی، طبی ماہرین کرونا وائرس کے خلاف پاکستانی ڈاکٹرز کی مدد بھی کی۔

    یاد رہے 24 اپریل کو بھی چین سے 10 رکنی طبی ماہرین کی ٹیم جنرل ہوانگ کی سربراہی میں پاکستان پہنچی تھی، طبی ماہرین ماسک، گلوز، سینیٹائزر، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی لباس پر مشتمل سامان بھی ساتھ لائے تھے۔

  • ملک میں کوروناٹیسٹنگ کٹس اورمشینوں کی کمی نہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے

    ملک میں کوروناٹیسٹنگ کٹس اورمشینوں کی کمی نہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے

    اسلام آباد : چیئرمین این ڈی ایم اے محمدافضل کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کی صلاحیت30سے40ہزارکرنےتک موجودہے، ٹیسٹنگ کٹس اور مشینوں کی کوئی کمی نہیں، آرمی چیف نےآرمی کی گیارہ لیبارٹریز بھی استعمال کے لئےدی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے محمدافضل نے میڈیا سے گفتگوپاکستان میں 75دن تک ٹیسٹنگ کی سہولت اس وقت موجود ہے، آرمی چیف نے11آرمی کی لیبارٹریزبھی ٹیسٹنگ کیلئےدی ہیں، علامات جن میں ظاہرہورہی ہیں انہیں کےٹیسٹ لئےجارہےہیں۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کہاجارہاہےکہ ٹیسٹ کم ہورہےہیں ایسا نہیں ہے،کٹس کی کمی نہیں، ٹیسٹ کرنےمیں لاجسٹک کی وجہ سےمشکلات ہیں،صوبوں کے ساتھ مل کر ٹیسٹنگ کا عمل تیز کریں گے، آرمی چیف نےآرمی کی گیارہ لیبارٹریز بھی استعمال کے لئےدی ہیں۔

    محمد افضل نے کہا کہ ملک میں ٹیسٹ کی صلاحیت30سے40ہزارکرنےتک موجودہے، ٹیسٹنگ کٹس اور مشینوں کی کوئی کمی نہیں، صوبےچاہیں تو روزانہ 30ہزار ٹیسٹ کرسکتے ہیں ، ڈاکٹرز اور طبی عملے کو یقین دلاتے ہیں ان کا مکمل خیال رکھیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ نرسز کوفوج کے تعاون سےحفاظتی سامان پہنچاناشروع کیا ہے ، کےپی کےچھوٹےبڑےاسپتالوں کوسامان پہنچ چکا ہے، پنجاب کے اسپتالوں کے لئےحفاظتی سامان کل تک پہنچ جائے گا۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سامان کی فراہمی میں کسی قسم کا صوبائی فنڈشامل نہیں،ڈاکٹرز،طبی عملےکوحفاظتی سامان کایقین دلاتاہوں کیونکہ آپ میرے فرنٹ لائن سولجرزہیں، ہرلیبارٹری میں2سے3بائیولیب ہوں گی۔

    محمد افضل نے مزید کہا کہ جو بھی سامان بھیجا جائے گا، اس پراین ڈی ایم اےکی مہرلگی ہوگی،مہرلگانے کا مقصدسامان کو دیگرمقامات پراستعمال سے بچانا ہے۔

    خیال رہے چین سےاین ڈی ایم اےکاسامان لےکرایک اورطیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے ، سامان میں انسٹھ وینٹی لیٹراور936 کلو سرجیکل ماسک شامل ہیں، حفاظتی گاؤن کیلئے 1720 کلو کپڑا ، دستانے اور تیار حفاظتی سوٹس بھی سامان میں شامل ہیں جبکہ تھرمامیٹراورحفاظتی عینکیں بھی موجودہیں، تمام سامان پراین ڈی ایم اےکی مہرہوگی تاکہ فروخت نہ ہوسکے۔

  • آئندہ ہفتے 400 وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچ جائیں گے، چیئرمین این ڈی ایم اے

    آئندہ ہفتے 400 وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچ جائیں گے، چیئرمین این ڈی ایم اے

    اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران 400 وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچ جائیں گے، مختلف ممالک سے عطیہ کی شکل میں بھی وینٹی لیٹرز آئندہ ہفتے پہنچ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز ایک اور جہاز پہنچے گا جس میں 15 ٹن کے قریب سامان ہوگا، 15 ٹن کے سامان میں انفراریڈ واک تھرو گیٹس، وینٹی لیٹرز شامل ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لیبارٹریز کی تعداد بڑھانے پر کام کررہے ہیں، ہماری کوشش ہے ملک میں لیبارٹریز کی تعداد 40 سے 50 ہوجائے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کے پی میں بھی ایک اور لیبارٹری بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈی آئی خان میں لیبارٹری کی اپ گریڈیشن جاری ہے، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں لیبارٹری کل سے کام شروع کردے گی، گوجرانوالہ یا گجرات میں بھی ایک لیبارٹری بنادی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 408 ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

    لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ کراچی میں 3 انسٹی ٹیوشن کو ٹیسٹنگ کٹس اور مشینیں دے رہے ہیں، اسلام آباد میں لیبارٹریز کی تعداد آج رات تک بڑھا دی جائے گی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ٹیسٹنگ مشینیں پہنچا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ منگل کو ایک اشتہار دے رہے ہیں جس کے تحت بھرتیاں کی جائیں گی، 100 ٹیکنیشن کو 14 گریڈ میں 16 ماہ کے کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ اتوار تک فرنٹ لائن پر موجود اسٹاف تک تمام طبی حفاظتی سامان پہنچا دیا جائے گا، آج ایک کارگو جہاز میں 30 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ چکی ہیں، دوسرے جہاز میں اسلام آباد ادویات پہنچی ہیں، ایک اور جہاز رات کو پہنچے گا جس میں 15 وینٹی لیٹرز اور دیگر سامان ہے۔

  • آئندہ ہفتے سے زلزلہ متاثرین کو امداد کی فراہمی شروع ہوجائے گی: چیئرمین این ڈی ایم اے

    آئندہ ہفتے سے زلزلہ متاثرین کو امداد کی فراہمی شروع ہوجائے گی: چیئرمین این ڈی ایم اے

    میرپور آزاد کشمیر: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے زلزلہ متاثرین کو امداد کی فراہمی شروع ہوجائے گی، ایسا نظام وضع کر رہے ہیں جس سے حکومت پر انحصار ختم ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے آزاد کشمیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر نے 5، 5 لاکھ دیے، زلزلہ متاثرین کا 95 فیصد ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے زلزلہ متاثرین کو امداد کی فراہمی شروع ہوجائے گی، زلزلے کے بعد سے ایدھی فاؤنڈیشن شانہ بشانہ کام کر رہی ہے۔ ایسا نظام وضع کر رہے ہیں جس سے حکومت پر انحصار ختم ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی وجہ سے حالیہ زلزلے سے نمٹا گیا، این ڈی ایم اے کی وجہ سے بہت سی قیمتی جانیں بچائی گئیں۔ این ڈی ایم اے ہر سال 8 اکتوبر کو ریزیلینس ڈے مناتی ہے۔

    چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر نے آڈٹ کا 95 فیصد کام مکمل کرلیا، ایرا سے نکالے گئے ملازمین کو ایمرجنسی یونٹ میں بھرتی کیا جائے گا۔ میرپور میں بچوں اور خواتین کے لیے سہولت مرکز بنا رہے ہیں، آخری متاثر کی آباد کاری تک این ڈی ایم اے عوام کے ساتھ ہے۔

  • آزاد کشمیر زلزلہ : جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چالیس تک جا پہنچی

    آزاد کشمیر زلزلہ : جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چالیس تک جا پہنچی

    مظفرآباد : میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چالیس ہوگئی، درجنوں زخمی افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، زلزلہ سے6ہزار گھر متاثرہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل میر پور آزاد کشمیر، جہلم، ظفر وال اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چالیس تک جا پہنچی۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ متاثرین کے لیے دواؤں اور راشن کی کمی نہیں ہے۔

    متاثرین کے لیے حکومت پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان کرچکی ہے، زلزلے سے پانچ سے چھ ہزار گھر شدید متاثر ہوئے ہیں۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ زلزلے سے چترپڑی کے علاقے میں شادی ہال بھی منہمدم ہوا ہے، پاک فوج کے جوان متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں دن رات مصروف عمل ہیں، حکومت کی جانب سے متاثرین کو5،5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ،مزید پڑھیں: آزاد کشمیر زلزلہ، قدرت کا معجزہ، تین روز بعد لڑکی زندہ سلامت ملبے سے برآمد

    لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان آج زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، آزاد کشمیر کےزلزلے سےمتاثرہ علاقوں میں آج اسکول بند ہوں گے۔