Tag: chairman of Council of Islamic Ideology

  • قمری کیلنڈر اپنی جگہ لیکن قرآن و حدیث میں عید و رمضان کا اعلان چاند دیکھ کر ہوتا ہے،قبلہ ایاز

    قمری کیلنڈر اپنی جگہ لیکن قرآن و حدیث میں عید و رمضان کا اعلان چاند دیکھ کر ہوتا ہے،قبلہ ایاز

    اسلام آباد : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے واضح کیا ہے کہ قمری کیلنڈر اپنی جگہ لیکن قرآن و حدیث کے مطابق عید و رمضان کا اعلان چاند دیکھ کر ہوتا ہے، قمری کیلنڈر کی شرعی حیثیت کا فیصلہ عید کے بعد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قمری کیلنڈرپروزیرسائنس ٹیکنالوجی اور علما کا اختلاف برقرار ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو مل گیا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل کا شعبہ تحقیق اس پر کام کررہا ہے۔

    قبلہ ایاز کا کہنا تھا حکومت نے جو کلینڈر بھیجا ہے اس سے پتہ چلے گا کہ چاند کب اور کہاں نکلے گا، دنیا میں ابھی تک کہیں بھی عید کا اعلان نہیں ہوا، طریقے کے تحت رویت کا باقاعدہ اہتمام ہونا چاہیے، قرآن و حدیث کے مطابق عید اور رمضان کا اعلان چاند کو دیکھ کر کرنا ہوتا ہے اور رویت کے ساتھ جدید آلات کا استعمال میں بھی کیا جاسکتا ہے۔

    قمری کیلنڈر کی شرعی حیثیت کا فیصلہ عید کے بعد ہوگا

    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ عید کےچانداورروزے کیلئےرویت ضروری ہے، قمری کیلنڈر کی شرعی حیثیت کا فیصلہ عید کے بعد ہوگا ، شعبہ تحقیق اور علماء کی رائے کے باعث عید سے پہلے فیصلہ ممکن نہیں، طلب معاملہ ہے علماء کی رائے کے بغیر حتمی رائے نہیں دے سکتے۔

    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ کیا حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کردیا ہے؟ کیا حکومت نے اس بات کی اجازت دیدی ہے کہ عید کا اعلان وزارت سائنس وٹیکنالوجی کرے گی؟

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری قمری کلینڈر میدان میں لے آئے تھے اور ساتھ ہی اگلے 5 سال کی عیدوں کا اعلان بھی کیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ 5 سالہ قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل اب تک ہمارے کام سے مطمئن ہے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی دعوت دی ہے۔

  • جو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں وہ حرام کمائی کھا رہے ہیں، قبلہ ایاز

    جو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں وہ حرام کمائی کھا رہے ہیں، قبلہ ایاز

    اسلام آباد : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ڈالر ذخیرہ کرنا اور عوام کے مفاد کے خلاف کام کرنے کی اجازت شریعت نہیں دیتی، جو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں وہ حرام کمائی کھا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے ملک میں ڈالرکے مصنوعی بحران اور روپے کی بے قدری کے حوالے سے کہا ڈالر کا ذخیرہ اس مقصد کے لیے کیا جائے کہ ملک کی معیشت کو نقصان ہو، یہ اسلامی اصولوں کے خلاف ہے، مفاد عامہ کے خلاف کسی کام کی شریعت اجازت نہیں دیتی، جو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں وہ حرام کمائی کھا رہے ہیں۔

    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا ملکی مفادکونقصان پہنچانےوالوں پراللہ کاعذاب ہے، اسلام ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیتا، ڈالر ذخیرہ کرنا،عوام کےمفادکےخلاف کام کرنےکی اجازت شریعت نہیں دیتی۔

    قبلہ ایاز نے کہا ہمیں بحیثیت قوم مل کر اس بحران کامقابلہ کرناہوگا، ملکی مفاداولین ترجیح ہونی چائیے، ملکی معیشت سےفائدہ پوری قوم کو ہوگا۔

    مزیدپڑھیں  :  موجودہ حالات میں ڈالر خرید کر قیمت بڑھنے پر بیچناشرعاً گناہ ہے، مفتی تقی عثمانی

    گذشتہ روز ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا تھا امریکی کرنسی مہنگا کر کے بیچنے کی نیت سے رکھنا شرعاً ناجائز ہے، ، یہ عمل ملک کے ساتھ بے وفائی اورذخیرہ اندوزی بھی ہے، جس پر ایک روایت میں لعنت آئی ہے۔

    انہوں نے دعا کی تھی کہ اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اوراس کے برے نتائج سے محفوظ رکھیں اور کہا سب مل کرملک کومشکل صورتحال سےنکالیں۔

    دوسری جانب علما کرام نے موجودہ صورتحال میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کو غلط اور خلاف قانون قرار دیا تھا، مذہبی اسکالر مفتی محمد زبیر کا کہنا ہے مسلمانوں کی مملکت کو نقصان پہنچانا صریحاً ناجائز اور قانون شکنی ہے۔