Tag: Chairman PCB Shaharyar Khan

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف مصباح کی یہ آخری سیریز ہوگی، شہریار خان

    ویسٹ انڈیز کے خلاف مصباح کی یہ آخری سیریز ہوگی، شہریار خان

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کپتان مصباح الحق کی آخری سیریز ہوگی، مصباح سے اس بارے میں پوچھنے کی ضرورت نہیں۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز مصباح کی آخری سیریز ہوگی، مصباح سے اس بارے میں بات نہیں ہوئی اور نہ ہی ان سے پوچھنے کی ضرورت ہے۔


    یہ پڑھیں: دورہ ویسٹ انڈیز: قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان


    بیالیس سالہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف چھ ٹیسٹ میں لگاتار شکست کے بعد سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

    misbah-ul-haq

    یاد رہے کہ مصباح الحق نے ڈھلتی عمر کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں اپنی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے تاہم مارچ میں پی سی بی نے اس بات کا اعلان کیا کہ مصباح ہی دوہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    یہ پڑھیں: مصباح الحق اور یونس خان وزڈن کے 5 بہترین کرکٹرز میں شامل

    واضح رہے کہ وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر میں مصباح الحق 5 بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوئے ہیں،مصباح نے 72 ٹیسٹ میچز کی 126 اننگز کھیل کر 4991 رنز بنائے ہیں، جس میں 10 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں شامل ہیں، ٹیسٹ کپتان نے 2001ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

  • ٹیسٹ سیریزمیں کلین سوئپ کے ذمہ دار بولرز ہیں، مکی آرتھر

    ٹیسٹ سیریزمیں کلین سوئپ کے ذمہ دار بولرز ہیں، مکی آرتھر

    برسبین : قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ کا زیادہ ذمہ دار بولرز کا قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بولرز کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، وکٹ لینا تو دور کی بات لائن اورلینتھ بھی خراب تھی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے چئیرمین پی سی بی کو اپنی رپورٹ میں بتاد یا ہے کہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کا ذمہ دار کون ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں بدترین شکست کی ذمہ داری بیٹسمینوں سے زیادہ بولرزپرعائد ہوتی ہے، ٹیسٹ میچز میں بولرز نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی ان کی لائن اورلینتھ بھی خراب تھی۔

    چئرمین پی سی بی شہر یارخان نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد سخت فیصلہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے بعد مکی آرتھر کی زیر نگرانی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ لگایا جائے گا جبکہ ہیڈ کوچ ٹیلنٹ ہنٹ کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کا بھی معائنہ کریں گے، چئیرمین پی سی بی نے سابق کپتان سلمان بٹ کو سلیکشن کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

    علاوہ ازیں ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو الٹی میٹم دے دیا ہے کہ ٹیم میں صرف پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑی ہی رہیں گے۔

    مکی آرتھر نے کہا کہ ٹیم میں کسی کھلاڑی کیلئے کوئی کمفرٹ زون نہیں، پرفارمنس کی بنیاد پر ہی کھلاڑی ٹیم کا رکن بنے گا۔

  • پاک بھارت سیریز کا امکان ختم نہیں ہوا، شہریار خان

    پاک بھارت سیریز کا امکان ختم نہیں ہوا، شہریار خان

    لاہور: چئیرمین پی سی بی شہریار خان دسمبر میں پاک بھارت سیریز کے لئے پر امید ہیں، انکا کہنا تھا کہ بھارتی آفیشلز سے ملاقات اچھی رہی، سیریز پر بات چیت کیلئے آئندہ ہفتے بھارت جائیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کا امکان ختم نہیں ہوا، آئی سی سی اجلاس میں بھارت آفیشلز سے ملاقات اچھی رہی، امید ہے کہ اکتوبر کےآخر تک بھارتی بورڈ کا ہاں یا نامیں جواب ضرور آئے گا۔

    شہریار خان نے کہا کہ بی سی سی آئی کے نئے سربراہ ششانک منوہر نے سیریز پر بات چیت کیلئے انہیں دورہ بھارت کی دعوت دی ہے، وہ آئندہ ہفتے بھارت جاسکتے ہیں۔

    چئیرمین بورڈ نے کہا کہ پاکستا ن کا نقصان نہیں ہوگا، بھارتی بورڈ نے یقین دہانی کرائی ہے۔

    شہر یار خان نے کہا کہ بھارت سے جواب مثبت آیا توٹھیک ورنہ دوسرآپشن دیکھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے تمام دروازے کھلے ہیں، اب گیند بھارت کی کورٹ میں ہے.