Tag: Chairman PCB

  • کچھ ایسا کام کرجاؤں کہ لوگ یاد رکھیں، چیئرمین پی سی بی

    کچھ ایسا کام کرجاؤں کہ لوگ یاد رکھیں، چیئرمین پی سی بی

    کراچی: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے ایسا کام کرتا چاہتا ہوں کہ جس سے مجھے لوگ یاد رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ بائیس گز سے شروع ہوتی ہے اور اسی بائیس گز کو دیکھ کر کھلاڑیوں کی سلیکشن کی جاتی ہے، ہم کرکٹ پر توجہ دیں گے تو لوگ ہم پر توجہ دیں گے۔

    رمیز راجہ نے بتایا کہ بہت سارے پراجیکٹس ابھی پائپ لائن میں ہیں،کافی پروجیکٹس مستقبل میں ہونے ہیں،انفراسٹرکچر اور پچز پر کام ہورہا ہے، بہت جلد پاکستان جونیئر لیگ شروع کرنے جارہے ہیں، جس کے لئے ملک بھر سے نوجوانوں کو اکھٹا کیا جارہا ہے۔

    رمیز راجا کا کہنا تھا کہ پاکستان جونیئر لیگ کیلئے شاہد آفریدی، شعیب ملک، ڈیرن سیمی آئیکون پلیئر ہوں گے، جبکہ سابق کپتان جاوید میانداد کو بھی جونیئر لیگ میں شامل کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ جونیئر لیگ میں ناں صرف ایک اچھا کرکٹر ملےگا بلکہ ہماری کوشش ہے کہ کرکٹ اسٹار بنانے کے ساتھ لوگوں کی زندگیاں بدل دیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ’حکومت جانے کے بعد عمران خان نے رابطہ ختم کردیا

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ یہ ہمارے لیے کرکٹ کا بمپر سیزن ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں، گزشتہ تیس سال میں اتنا مصروف اور سخت سیزن نہیں آیا جیتنا اس بار آیا ہے، ایشیا کپ، ورلڈ کپ بھی اسی سیزن میں شامل ہے۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستان کیلئے مارکیٹ میں جگہ بنی اور یہ مصروف شیڈول ممکن ہوا۔

    انکا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فینز اب پاکستان ٹیم کو اون کررہے ہیں، موجودہ کرکٹ ٹیم نے کرکٹ فینز میں جذبہ جگایا ہے، ہماری ٹیم اب اگر ہارتی ہے تو لڑ کر ہارتی ہے اور ہم بھی اپنی ٹیم سے ایسی کرکٹ کی امید کرتے تھے، یہ گیم کرکٹرز کی وجہ سے ہے، ہمیں کرکٹرز کو عزت دینی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار پی ایس ایل کامکمل نعقاد ہوا جس کے نتیجے میں ہر ایک فرنچائز نے85کروڑ روپے جنریٹ کئے۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ کپتان کو اختیار دینے کے اچھے نتائج مل رہے ہیں، بس یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میری چیئرمین شپ پر مزید کتنے سوالات اٹھیں گے ؟

  • چیئرمین پی سی بی کا پاک بھارت سیریز سے متعلق اہم بیان

    چیئرمین پی سی بی کا پاک بھارت سیریز سے متعلق اہم بیان

    لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی آئندہ میٹنگ میں کیا کرنے جارہے ہیں؟۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاک بھارت کرکٹ شروع کرانے کا پلان ترتیب دے دیا ہے، آئندہ ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں وہ چار ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ کی تجویز دینگے، ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا او رانگلینڈ کو بھی شامل کرنے پر غور جاری ہے۔

    اپنے بیان میں رمیز راجہ نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کینگروز ٹیم ضرور پاکستان کا دورہ کرے، آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو زبردست سکیورٹی فراہم کریں گے اور وہ گولف کھیلنے کے ساتھ ساتھ باہر کے کھانے سے بھی لطف اندوز ہونگے۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے بیان کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ شائقین آسٹریلیا کےکرکٹرز کو کھیلتےدیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر عثمان خواجہ نے بیان دیا تھا کہ وہ پاکستان میں آکر دوبارہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جون جولائی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلی، اس میں میرے لیے سپورٹ بہت ہی شاندار تھی۔

    آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ حقیقت میں آپ کرکٹ کی نئی جنریشن کے لیے متاثر کن ہیں، لیکن ہم وہاں جا کر کھیل کی بحالی کھیل کے فروغ اور بہتری کےلیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں نہ صرف اپنے لیے بلکہ پاکستان کرکٹ اور ان تمام نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے جو مستقبل میں پروفیشنل کرکٹر بننا چاہتے ہیں۔

  • ‘سال 2022 شائقین کرکٹ کا سال ہوگا’

    ‘سال 2022 شائقین کرکٹ کا سال ہوگا’

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) رمیز راجہ نے قوم کو سال نو کی مبارک باد دیتے ہوئے نئی ترجیحات بیان کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں رمیز راجہ نے پوری قوم کو سال 2022 کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے 2022 قومی کرکٹ ٹیم کےلیےنئی خوشیاں لائیں، انہوں نے کہا کہ نیا سال پاکستان کرکٹ فینز کے لیے بمپر سال ہے، اس سال بڑی ٹیمیں پاکستان آئیں گی، ہم پر امید ہیں کہ آسٹریلیا اور انگلینڈکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرینگی۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کا بہترین انفرا اسٹرکچر بنانا سال 2022 میں میری ترجیح ہوگی، ایج گروپ کرکٹرز کو وظیفہ اور مسابقتی کرکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی اسلام آباد میں اسٹیڈیم ،ہائی پر فارمنس سینٹر میں نئےکمرے بنانے پر توجہ مرکوزہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سال 2021 کا شاندار لمحہ کیا تھا؟ کپتان بابراعظم نے بتادیا

    چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ کپتان کو با اختیار کرنے سے ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل آیا، کوچز کی تقرری پر بابر اعظم، محمد رضوان اور ثقلین مشتاق سے بات ہوئی ہے، عام تاثر یہی ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ غیر ملکی کوچز کی تقرری ہونی چاہیے۔

    شائقین کو قومی کرکٹ کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ انہیں ہر ممکن سہولیات دیں گے، شائقین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے انڈر 19 اور ویمنز پی ایس ایل کے لیےکام کررہے ہیں اور پاکستان میں ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے پر بھی غور کیا جاسکتاہے۔

    چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل براڈ کاسٹنگ ، لائیو اسٹریمنگ حقوق کی بولی میں قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

  • چیئرمین پی سی بی جونیئر ورلڈکپ کی ٹیم سلیکشن سےناخوش

    چیئرمین پی سی بی جونیئر ورلڈکپ کی ٹیم سلیکشن سےناخوش

    لاہور: چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ جونیئر ورلڈکپ کیلئے ٹیم سلیکشن پر اعتراض کرتے ہوئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ جونیئر ورلڈکپ کیلئے ٹیم سلیکشن سے غیر مطمئن نظر آرہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بھیجی گئی ٹیم پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    رمیز راجہ نے جونیئر سلیکشن کمیٹی سمیت کوچز کو طلب کرلیا ہے معاملے پر رمیز راجہ کل سلیکشن کمیٹی و کوچز سے اہم میٹنگ کرینگے۔

    یہ بھی پڑھیں: کھلاڑیوں کے لیے مراعات کی پالیسی تبدیل

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ رمیز راجہ نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے بیس کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ خود نیٹ پر دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک میچ کھیلنے پر مراعات کی پالیسی تبدیل کردی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کرکٹرز کو پیسہ دینے کو ترجیح قرار دیا تھا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہر سطح پر معاوضوں کی تفریق ختم کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سنیارٹی کے لحاظ سے اب سلیب سسٹم کا نظام لاگو نہیں رہا۔

  • ‘ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پچز روایتی نہیں تھیں’

    ‘ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پچز روایتی نہیں تھیں’

    لاہور: بنگلا دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پیغام جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کی پیچز روایتی ٹی 20کی پچز نہیں تھیں، لیکن یہ دلچسپ کرکٹ کے لئے بنائی گئی تھیں۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کو جیت کے لئے آگے تک جانا پڑا اور کوشش کرنا پڑی، لیکن 0-3سے جیت برا نتیجہ ہرگز نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو وائٹ واش کیا تھا۔

    پاکستان جیت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے آج ڈھاکا سے چٹاگانگ کیلئے روانہ ہو گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ چھبیس نومبر سے کھیلا جائے گا

  • نیوزی لینڈ سے فتح، چیئرمین پی سی بی کا کھلاڑیوں کو اہم پیغام

    نیوزی لینڈ سے فتح، چیئرمین پی سی بی کا کھلاڑیوں کو اہم پیغام

    شارجہ: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) رمیز راجہ نے ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنی نظریں اگلے میچ پر مرکوز کرنے کا پیغام دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پاکستان کی کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان نے بہترین فتح حاصل کی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم مشکل حریف ہے۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ مشکل ٹیم کیخلاف کامیابی سےاعتمادملتاہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹم ساؤتھی نے بابر کو آؤٹ کرکے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹوئٹر کے زریعے مخاطب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ لڑکوں سر نیچے رکھتے ہوئے نظر اگلے میچ پر۔

    واضح رہے رات گئے شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے کیویز کو 5 وکٹوں سے شکست دی ، میچ کے اختتامی لمحات میں آصف علی نے ٹم ساؤتھی کو دو چھکے جڑ کر میچ کا پانسہ پلٹا۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ کے اپنے دونوں میچز میں فتح سمیٹ چکا ،پہلے میچ میں بھارت جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچارکیا ہے۔

  • چیئرمین پی سی بی دبئی روانہ

    چیئرمین پی سی بی دبئی روانہ

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ دبئی روانہ ہوگئے ہیں، رمیزراجہ دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے اے سی سی کا اجلاس شیڈول ہے، اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی اور دوسرے امور پر مشاورت ہوگی۔ اس دورے میں کرکٹ بورڈ سربراہ کا رسمی طور پر آئی سی سی حکام سے بھی بات چیت کا بھی امکان ہے۔

    واضح رہے کہ کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بننے کے بعد یہ رمیز راجا کا پہلا غیرملکی دورہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ اپنے دورے میں یو اے ای کرکٹ بورڈ حکام اور سے بھی ملاقاتیں کرسکتے ہیں۔ رمیز راجا کی واپسی پندرہ اکتوبر کو متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 35ویں چیئرمین منتخب ہوئے تھے ، وہ پی سی بی کے چیئرمین بننے والے چوتھےسابق کرکٹر بھی ہیں، اس سے قبل عبدالحفیظ کاردار،جاوید برکی اور اعجاز بٹ بورڈکے چیئرمین رہ چکے ہیں۔

    گورننگ باڈی کے اجلاس میں رمیزراجہ بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہوئے۔

  • احسان مانی کی معذرت، وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کیلئے دونام تجویز کردیے

    احسان مانی کی معذرت، وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کیلئے دونام تجویز کردیے

    لاہور: چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے عہدے میں توسیع لینے سے معذرت کر لی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس عہدے پر مزید کام نہیں کرسکتا۔

    اس حوالےسے احسان مانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ کسی اور کو چیئرمین پی سی بی تعینات کردیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان مانی کے فیصلے سے متعلق تصدیق کردی ہے۔ بورڈ کے نئے چیئرمین کی تقرری کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان چیئرمین کیلئے دو نام تجویز کیے ہیں، وزیراعظم کے بھیجے گئے ناموں پر بورڈ آف گورنرز حتمی فیصلہ کرے گا۔

    وزیراعظم نے رمیز راجہ اور اسد علی خان کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کیلئے نامزد کردیا ہے، بورڈ آف گورنرز چند دن میں الیکشن کے ذریعے نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کرے گا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رمیز راجہ الیکشن میں نئے چیئرمین پی سی بی کے لیےمضبوط امیدوار ہوں گے۔

  • وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو طلب کرلیا

    وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےچیئرمین پی سی بی احسانی مانی کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی پیر کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرینگے اور انہیں اپنی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرینگے، کتنی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں؟پی سی بی نےکیاکیا؟ تمام تر تفصیلات وزیراعظم سے شیئر کی جائیں گی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق احسان مانی وزیراعظم کو ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے میں تبدیلی سے متعلق آگاہ کریں گے، احسان مانی کو مزیدتین سال کیلئےتوسیع ملےگی یا نہیں،فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کی تین سالہ مدت بدھ 24 اگست کو ختم ہورہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا نیا چیئرمین کون ہوگا؟

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کسی کرکٹر کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے خواہش مند ہیں اور وزیراعظم کے پرانے ساتھی رمیز راجہ پی سی بی کی چیئرمین شپ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز احسان مانی کو برقرار رکھنے کے حق میں ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 اگست 2018 کو نجم سیٹھی کی جگہ احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کیا تھا۔

  • وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، کرکٹ کے امور پر اہم گفتگو

    وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، کرکٹ کے امور پر اہم گفتگو

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی، ملاقات میں ملک میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے امور پر گفتگو کی گئی۔

    اس کے علاوہ ملک میں کرکٹ کی بہتری ، لیگ کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کرکٹ کے معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں اور اپنی مصروفیات کے باعث قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشل سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں اور کرکٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔