Tag: Chairman PCB

  • پاک بھارت سیریز کےلئےحکومت سےاجازت نہیں ملی،چیئرمین پی سی بی

    پاک بھارت سیریز کےلئےحکومت سےاجازت نہیں ملی،چیئرمین پی سی بی

    لاہور: چئیر مین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے لئے حکومت کی جانب سے اجازت نہیں ملی ،اب پی ایس ایل کو کوئی نہیں روک سکے گا۔

    واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں ٹی 12 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاک بھارت سیریز کی اجازت نہیں دی ۔ پی ایس ایل شروع ہو چکی ہے، اب اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

    انہوں نے کہ یونس خان ٹیسٹ میچ کے کھلاڑی ہیں انکے پی ایس ایل میں شامل نہ ہونے پر انہیں کوئی افسوس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا نے سپورٹس کے شعبہ میں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ مختلف سکولوں کے بچوں کو کھیل کے میدان میں لانا خوش آئند بات ہے۔

  • چیئرمین پی سی بی نے بھارتی بورڈ کے صدر کو شکایتوں بھرا خط ارسال کردیا

    چیئرمین پی سی بی نے بھارتی بورڈ کے صدر کو شکایتوں بھرا خط ارسال کردیا

    لاہور: چیئرمین پی سی بی نے بھارتی بورڈ کے صدر کو شکایتوں بھرا خط دیا، شہریارخان نے شکوہ کیا کہ بھارت میں ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔

    شہریارخان نے بھارتی بورڈ کےصدر کو ایک اور خط لکھ دیا، بھارتی ہم منصب کولکھے خط میں چیئرمین پی سی بی نے شکایتوں کے انبارلگادئیے۔

     شہریارخان نےششانک منوہر سے شکوہ کیا کہ بھارت بلاکراچھا سلوک نہیں، بھارتی بورڈ نے مہمان نوازی کے تقاضے پورے کرنے کی توفیق بھی نہیں کی۔

    چیئرمین پی سی بی بھارتی بورڈ کی دعوت پر تین روزہ دورے پربھارت گئےتھے کہ شیوسینا کے غندوں نےبھارتی بورڈ کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا۔ شہریارخان کے خلاف نعرے بازی کی جس کے بعد پاک بھارت کرکٹ مذاکرت منسوخ ہوگئے تھے۔

    بی سی سی آئی نے روایت کو برقرار رکھا اور پاکستان کو جھٹکادےدیا، بھارت کے انکار،شہریارخان کے ساتھ نارواسلوک کےبعدچیئرمین اب بھی پرامید ہیں، بھارتی بورڈ کی بدتمیزی کےبعد شہریارخان کی بھارتی بورڈ کو پھرسے چھٹی لکھناسمجھ سے بالاتر ہے۔

  • بگ تھری کی سپورٹ بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے کی وجہ سے کیا تھا، شہریارخان

    بگ تھری کی سپورٹ بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے کی وجہ سے کیا تھا، شہریارخان

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ بگ تھری کی سپورٹ بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے کی وجہ سے کیاتھا، یہ کہنا غلط ہوگا کہ بگ تھری کی سپورٹ کا مقصد ختم ہوگیا۔

    شہریارخان نے کہا ہے کہ بھارت سے کرکٹ بحالی کی وجہ سے بگ تھری کی حمایت کی، پڑوسی ملک کےساتھ سیریز کیلئے ایم او یو پر دستخط ہوئے لیکن باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا، ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ بھارت نے دھوکا دیا۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز میں کم و بیش تین ماہ کا عرصہ باقی ہے،بھارتی بورڈمسلسل رابطوں کے باوجود ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیریز کا باضابطہ اعلان اور نہ ہی کھیلنے سے انکارکیاہے ،کرکٹ بورڈ بھی بی سی سی آئی کو دی جانے والی چٹھی کے انتظار میں ہے۔

  • پاک بھارت سیریز رواں سال ضرور ہوگی، شہریارخان

    پاک بھارت سیریز رواں سال ضرور ہوگی، شہریارخان

    کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز رواں سال ضرور ہوگی، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو سراہا جارہا ہے۔

    قومی ٹیم کیلئے آئندہ سال مصروف ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کے بجائے اب ٹیم پرفارمنس کو ترجیح دینگے۔

    پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہا کہ اگست تک بھارتی حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کی امید ہے۔

    شہریار خان کے مطابق آئندہ سال سری لنکا سمیت کئی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلنے کو تیار ہیں چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ خراب فٹنس والے کھلاڑیوں کی ٹیم میں کوئی گنجائش نہیں، پاکستان اس معاملے میں دوسروں سے پیچھے چلا گیا ہے۔

  • بھارت سے سیریز کا آغاز نیوٹرل وینیو پر ہی ہوگا، شہریارخان

    بھارت سے سیریز کا آغاز نیوٹرل وینیو پر ہی ہوگا، شہریارخان

    لاہور: چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت سے سیریز کا آغاز نیوٹرل وینیو پر ہی ہوگا۔

     پاک بھارت سیریز کی بحالی اور نشریاتی حقوق کے معاملے کے حل کیلئے چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے مودی حکومت کے اہم وزیر ارون جیٹلی سے ملاقات کی، ارون جیٹلی کے پاس وزیر خزانہ کے ساتھ ساتھ بھارت کے اطلاعات ونشریات کا بھی قلمندان ہے۔

     بھارتی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ سیریز کیلئے نشریاتی حقوق کا معاملہ جلد حل کرلیا جائے گا۔

    بھارت سے سیریز کا آغاز نیوٹرل وینیو پر ہی ہوگا، امید ہے بھارتی حکومت سیریز کی کلئیرنس دے دی گی۔

  • شکست کے باوجود افراتفری نہیں پھیلائیں گے، چیئرمین پی سی بی

    شکست کے باوجود افراتفری نہیں پھیلائیں گے، چیئرمین پی سی بی

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بنگلہ دیش کے خلاف مایوس کن کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ شکست کے باوجود افراتفری نہیں پھیلائیں گے۔

    اپنے جاری کردہ بیان میں چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹور کے اختتام پر تمام شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے کرکٹ شائقین کی طرح ٹیم کی کارکردگی پر مجھے بھی مایوسی ہوئی تاہم بنگلہ دیشی ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے۔

     انہوں نے کہا کہ نئی اور نوجوان ٹیم کو سنبھلنے میں وقت لگے گا، سیریز میں بعض کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بہتر کھیل پیش کرنے والوں میں اظہر علی، سعد نسیم محمد رضوان اور سمیع اسلم شامل ہیں۔

     چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور انہیں اعصابی طور پر مضبوط بنانےکی ضرورت ہے، ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ہماری پوزیشن بہتر ہے ون ڈے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

  • بنگلہ دیش کیخلاف مجموعی طور پر اچھا نہ کھیلے سکے، اظہرعلی

    بنگلہ دیش کیخلاف مجموعی طور پر اچھا نہ کھیلے سکے، اظہرعلی

    میرپور: پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف مجموعی طور پر اچھا نہ کھیلے سکے۔ سرفراز احمد کو ڈراپ نہیں کیا گیا وہ خود سمیع اسلم کو موقع دینا چاہتے تھے۔

    ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کےکپتان اظہر علی نے کہا کہ بنگلہ دیش نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیریز اپنے نام کرلی۔

    انکا کہنا تھا کہ کھلاڑی اگر گراؤنڈ میں پرفارم نہ کریں تو ناکامی کی ذمہ داری بھی اٹھانی چاہیے،سرفراز احمد کے ڈراپ کرنے کے حوالے سے اظہر علی کا کہنا تھا کہ نائب کپتان نے خود سمیع اسلم کو موقع دیا ہے۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو خامیوں سے سیکھتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانی ہوگی۔

  • بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے، اظہرعلی

    بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے، اظہرعلی

    ڈھاکہ: پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کو اسی کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے۔

    ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ بنگلہ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھا چکی ہے۔

    سیریز کے تمام میچز کو ترنوالہ سمجھنا غلطی ہوگی۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ سائیڈ میچ میں بنگلہ دیش اے ٹیم نے ٹف ٹائم دیا،کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے یہ اہم موقع تھا۔

    کوچ وقار یونس نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے یہ بات کہی کہ انیس سو ننانوے ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش نے اچھی پرفامنس پیش کی تھی۔

    میزبان ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے فیورٹ ہے، اب پاکستانی ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔

  • پی سی بی نےاظہرعلی کو ون ڈے کا کپتان اورٹیسٹ کانائب کپتان بنا دیا

    پی سی بی نےاظہرعلی کو ون ڈے کا کپتان اورٹیسٹ کانائب کپتان بنا دیا

    لاہور: پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ تبدیل کردی،اظہرعلی کو ون ڈے کا کپتان اور ٹیسٹ کے نائب کپتان مقرر کردیا۔

    اے آر وائی نیوز نے اظہرعلی کوپاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی خبرجمعہ کوہی نشر کردی تھی، دوسری جانب مصباح الحق ٹیسٹ اور شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان برقرار ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نے پریس کانفرنس میں اظہر کو ون ڈے ٹیم کا کپتان ٹیسٹ ٹیم کا نائب مقرر کردیا۔

    چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں ہماری فٹنس عالمی معیار کی دوسری ٹیموں کے مقابلے میں نہیں تھی، ہم اب اپنی ٹیم کو دوبارہ بنارہے ہیں اس لئے اظہر علی کو ون ڈے فارمیٹ میں قومی ٹیم کا نیا کپتان بنایا ہے گوکہ  وہ ورلڈ کپ میں ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں تھے  تاہم ان کے ڈسپلن کو دیکھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔

     چیئرمین پی سی بی نے مصباح کو ٹیسٹ اور آفریدی کو  ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا، جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز احمدکو ٹیم نائب مقرر کردیا۔

     نو منتخب کپتان اظہر علیکا کہنا تھا کہ ٹیم ایک کھلاڑی سے نہیں چلتی، ہمیں ایک ہوکر مل کر کھیلنا ہوگا۔

     انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی پر بےجا تنقید کی دوسری ٹیمیں بھی ہارتی ہے، لیکن وہاں ایسا نہیں ہوتا۔

  • چیئرمین پی سی بی کاحوصلہ افزائی بڑھانے کیلئے قومی ٹیم کو ٹیلی فون

    چیئرمین پی سی بی کاحوصلہ افزائی بڑھانے کیلئے قومی ٹیم کو ٹیلی فون

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی بڑھانے کے ٹیلی فون پر بات کی۔

    بھارت کیخلاف ہائی ٹینشن میچ سے قبل شہریار خان نے ایڈیلیڈ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ٹیلی فون پر بات کی۔ چیئرمین پی سی بی نے بھارت کیخلاف میچ کیلئے کھلاڑیوں کی حوصلہ بڑھایا اور نیک خواہشات کر اظہار کیا۔

    شہریار خان نے کھلاڑیوں میں جوش اور جذبے کے میدان میں اترنے کیلئے مفید مشورے دئیے۔ شہریار خان نے کہا کہ ہار کا خوف نکال کر میدان میں اترے اور سو فیصد کارکردگی دکھائیں۔

    شہریار خان نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں آپ پر لگی ہے، پورے جذبے کے ساتھ کھیلیں اور بھارت کو شکست دیکر تاریخ بدل دیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیئرمین شہریار خان نے خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان بھارت کو شکست دیکر ایک بار پھر سے عالمی کرکٹ میں اپنی حکمرانی قائم کرے۔