Tag: Chairman PPP bilawal bhutto

  • کارکنان انتخابات کی  تیاری کریں، بلاول بھٹو

    کارکنان انتخابات کی تیاری کریں، بلاول بھٹو

    لاہور : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات جب بھی ہوں کارکنان انتخابات کیلئے تیاری کرلیں۔

    یہ ہدایات انہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر کہی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ جو بھی ہو ہمیں الیکشن کیلئے تیاری کرنی ہے، تفصیلی فیصلہ دیکھ کرہی اس پرکوئی تبصرہ کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلی فیصلے میں دیکھنا ہوگا کہ فیصلے کی روح کیا ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ انتخابات3ماہ کے اندر ہوں یا اس کے بعد پیپلزپارٹی اس کیلئے ہروقت تیار ہے، صوبائی تنظیمیں انتخابات کی تیاری شروع کریں، قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا پیپر ورک ایک ہفتے میں مکمل کرلیا جائے۔

    بلاول بھٹو نے رہنماؤں سے کہا کہ پنجاب کے آئندہ دورے پر تنظیمی حوالے سے پارٹی امور کا جائزہ لوں گا، جو امیدوار پہلے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ان کوٹکٹ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو بھی فیصلہ کیا ہے پیپلزپارٹی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم جمہوری پارٹی ہیں، انتخابات کے لیےتیار ہیں، پارلیمانی بورڈ میں ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

    مزید  پڑھیں : ہم اپنی الیکشن مہم کا آغاز کررہے ہیں، عمران خان

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اپنے کارکنان کو انتخابات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے، نیوز کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی الیکشن مہم کا آغاز کررہے ہیں، ہفتے کو لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

  • "منصوبوں، اداروں  اور عمارتوں کے نام بدلنے سے بینظیر بھٹو کا نام نہیں مٹاسکتے”

    "منصوبوں، اداروں اور عمارتوں کے نام بدلنے سے بینظیر بھٹو کا نام نہیں مٹاسکتے”

    کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا نام تبدیل کرنے پر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی حکومت نے غربت کی کمی کیلئے بی آئی ایس پی شروع کیا، عمران خان نے بی آئی ایس پی کا نام بدل ڈالا، پیپلزپارٹی نےایسے وقت میں پروگرام شروع کیاجب معاشی بحران تھا، عمران خان بتائیں غربت میں کمی کیلئے اب تک کیا کیا؟۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام کوپتہ ہے احساس کفالت پروگرام دراصل بی آئی ایس پی ہی ہے، عمران خان کی غربت میں کمی کے پروگرام کی چوری پکڑی جاچکی، عمران خان بی آئی ایس پی کا نام کچھ بھی رکھ دیں، عوام سب جانتے ہیں۔

    اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بی آئی ایس پی دراصل بینظیربھٹو کا آئیڈیا تھا جسےعملی جامہ پہنایا، پیپلزپارٹی نے بڑے سماجی بہبود کےپروگرام لا کردنیا میں مثال قائم کی، عالمی ادارے پیپلزپارٹی دور کےبی آئی ایس پی کی اہمیت کا اعتراف کررہےہیں، عدالت میں اعتراف کے باوجود احساس پروگرام کو نیا منصوبہ قراردینادھوکاہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ منصوبوں، اداروں اور عمارتوں کے نام بدلنے سے بینظیر بھٹو کا نام نہیں مٹاسکتے، جھوٹ، دھوکے کو یوٹرن کا نام دے کر فخر کرنا انکے مزاج کاحصہ بن چکا، پی پی نے معاشی سونامی میں سندھ کی لاکھوں دیہی خواتین کوفنی تربیت دی، سندھ میں 27لاکھ دیہی خواتین کوکاروبار کیلئے بلاسود قرضے دئیے، پی پی کی سندھ حکومت نےعوام دوست اقدامات سےفی کس آمدنی کوبڑھایا، سندھ میں غربت کی شرح میں غیرمعمولی7.6فیصد کمی ثبوت ہے پی پی نےڈلیور کیا۔

  • بلاول بھٹو زرداری کا نوجوان پائلٹ کی موت پر دکھ کااظہار

    بلاول بھٹو زرداری کا نوجوان پائلٹ کی موت پر دکھ کااظہار

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری نے نوجوان پائلٹ حارث سلیمان کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوجوان پائلٹ حارث سلیمان کی موت پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہناتھا کہ دنیا کا چکر لگانے والا نوجوان حارث دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے تھے، ان کےمضبوط ارادوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما سید اویس مظفر نے بھی حارث سلیمان کی المناک موت پر افسوس کا اظہار کیااور متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کی ہے۔