Tag: chairman PTI

  • چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی نے چیئرمین پی ٹی آئی، میاں اسلم اقبال اور حماد اظہر سمیت دیگر کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

    عدالت نے کلمہ چوک کنٹینر جلانے، ن لیگ ماڈل ٹاؤن دفتر پر حملے کے الزام میں وارنٹ جاری کیے
    حماد اظہر، اسلم اقبال، مراد سعید، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، حسان نیازی کے بھی ناقابل وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

    قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، اسد قیصر اور اسد عمر کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانتوں کی درخواستیں خارج کر دی ہیں، تینوں رہنما درخواست ضمانتیں خارج ہونے کے بعد کچہری سے روانہ ہوگئے۔

  • اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جھوٹا قرار دے دیا

    اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جھوٹا قرار دے دیا

    اسلام آباد پولیس نے بچوں کو گرفتار کرنے کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کسی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیںِ۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کا بچوں کو گرفتار کرنے کا بیان جھوٹ قرار دے دیا۔

    اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عامر مغل اور اس کے بیٹوں کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج ہے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ پولیس نے صرف عامر مغل کے بیٹوں سعد عبداللہ، حسن عبداللہ کو گرفتار کیا تھا، کسی بچے کو گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی توڑ پھوڑ کی گئی۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان حقائق کے بالکل برعکس،عوام کو اشتعال دلانے اور اداروں کے خلاف اکسانے کے مترادف ہے۔

    ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ ایسے پراپیگنڈے کا ہرگز حصہ نہ بنیں، اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

  • توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب میں طلبی

    توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب میں طلبی

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 جون کو دوبارہ طلب کرلیا، درجنوں غیر ملکی تحائف اپنے پاس رکھنے سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 جون کو 11بجے نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس سے متعلق دستاویزات اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور وزیراعظم108تحائف ملے، چیئرمین پی ٹی آئی نے 58تحائف حاصل کیے جو توشہ خانہ میں جمع نہیں کرائے گئے۔

    نوٹس کے متن کے مطابق آپ نے مناسب قیمت ادا کیے بغیر قیمتی تحائف اپنے پاس رکھے، ذاتی مفاد کے لیے کچھ تحائف آپ نے غیرقانونی طریقے سے اپنے پاس رکھے۔

    قومی احتساب بیورو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بطور وزیراعظم آپ اس معاملے میں اثر انداز ہوئے، آج آپ کو طلب کیا گیا تھا مگر پیش نہیں ہوئے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کیا، عوامی ردعمل

    چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کیا، عوامی ردعمل

    کراچی : نو مئی کو ہونے والے افسوسناک واقعات کے بعد پاکستان بھر کے عوام نے دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پر شدید تنقید کی ہے۔

    اس حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز نے عوامی رائے جاننے کیلئے ایک سروے کیا اور شہریوں سے گفتگو کی جس میں انہوں نے نو مئی کے اقدام اور چیئرمین پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے متعلق اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں ایک شہری کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاستدان نے باہر جاکر ملک کو بدنام نہیں کیا جس طرح انہوں نے کیا، ایک نے کہا کہ جو دوسروں کیلئے گڑھا کھودتا ہے وہ خود اس میں گرتا ہے۔

    ایک شہری نے کہا کہ ملک کی اتنی بڑی جماعت کے سربراہ کو ملک اور فوج کیخلاف بیان بازی کرنا زیب نہیں دیتا، عالمی سطح پر ملک کی جگ ہنسائی ہوئی، انہوں نے کہا کہ ہم اس کے بیانات اور اقدامات کی مذمت اور پاک فوج کی حمایت کرتے ہیں۔

  • عمران خان  نے خود کو مائنس کرنے کی تیاری کرلی، احسن اقبال

    عمران خان نے خود کو مائنس کرنے کی تیاری کرلی، احسن اقبال

    وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے9مئی کے بعد خود کو مائنس کرنے کی سازش تیارکرلی۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان کو مائنس کرنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ کام انہوں نے خود ہی کرلیا ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دونوں اسمبلیاں الیکشن کرانے کیلئے نہیں بلکہ ملک پر بم گرانے کیلئے توڑی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ شخص جس کی ٹانگ کا پلستر نہیں اترتا تھا ایک دن نیب کی نگرانی میں رہا اور سب ٹھیک ہوگیا، اس کا مطلب ہے کہ شوکت خانم سے اچھا علاج نیب کے پاس ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے تو پاکستان کا ایٹمی پروگرام بند کردینگے، عمران خان یہ بات یاد رکھیں کہ ایٹمی پروگرام پر جو بھی میلی نگاہ ڈالے گا یہ قوم اس کو کچل کر رکھ دے گی، پاکستانی قوم اپنی سلامتی سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی۔

  • جس عدالت میں بلارہے ہیں وہاں میرے قتل کا جال بچھایا گیا ہے، عمران خان

    جس عدالت میں بلارہے ہیں وہاں میرے قتل کا جال بچھایا گیا ہے، عمران خان

    لاہور : سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ کو اپنے خدشات سے آگاہ کردیا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے وہاں بلایا جارہا ہے جہاں میرے قتل کا جال بچھایا گیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اپنے خلاف متعدد مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت پہنچے، جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بینچ کی سماعت کی، اس موقع پر عمران خان عدالت کے روبرو حاضر ہوئے۔

    عدالت نے عمران خان سے مکالمہ کیا کہ آپ کو ایک سمن آیا مگر اس پرعمل نہیں ہوسکا؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری تو تحریک ہی انصاف کے نام سے ہے، میری ضمانت میں 4دن رہتے ہیں اور یہ گرفتار کرنے آجاتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ مجھے گرفتار کرکے اسلام آباد نہیں بلکہ بلوچستان لے جاتے اور جس عدالت میں بلایا جارہا ہے وہاں میرے قتل کا جال بچھایا گیا ہے، وہاں تو دہشت گردی کے واقعات ہوئے، ججز بھی قتل ہوئے۔

    سابق وزیر اعظم کا عدالت میں کہنا تھا کہ ہمیں ان پر اعتماد نہیں، پہلے بھی اعظم سواتی اور شہبازگل کو اٹھا کر بہیمانہ تشدد کیا گیا، میرے گھر پرحملہ کیا گیا، پولیس ایسے آئی جیسے کشمیر فتح کرنے آئی ہو، انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ یہ مجھے گرفتار کرکے اسلام آباد نہیں بلکہ بلوچستان لے جاتے۔

  • نواز شریف اور آصف زرداری مجھ سے خوفزدہ ہیں، عمران خان

    نواز شریف اور آصف زرداری مجھ سے خوفزدہ ہیں، عمران خان

    لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خوف کی وجہ سے نوازشریف اور آصف زرداری عام انتخابات سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے زمان پارک لاہور میں ملاقات کیلئے آنے والے سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے، قانون کی حکمرانی میں وہی بہتر کردار ادا کرسکتی ہے، تاہم اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت کوئی رابطہ نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ میں اوپر بیٹھا ہوا شخص ہی سب کچھ ہوتا ہے، اسی لیے جنرل (ر) باجوہ سے بھی رابطہ رہتا تھا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت انتخابات2023سے بھی آگے لے کر جانا چاہتی ہے، معاشی صورتحال میں انتخابات کو آگے لے کر جانا ممکن نہیں ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ معیشت کی یہی صورتحال رہی تو اگلے سال فروری یا مارچ تک ملک ڈیفالٹ کرجائے گا، مجھے بند گلی میں دھکیلنے کا مطلب ملک کو بند گلی میں دھکیلنا ہے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا عوام کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا عوام کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کل وزیرآباد سے حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز ہوگا، یہ بات انہوں نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ وہیں سے شروع ہوگاجہاں 13لوگوں کو گولیاں لگی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کل حقیقی آزادی مارچ وہیں سے شروع کریں گے جہاں ہمارا ساتھی معظم گوندل شہید ہوا،کل وزیرآباد میں شام ساڑھے چار بجے شرکاء سے آن لائن خطاب کروں گا۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بننے کے بعد ہمارا حقیقی آزادی مارچ سب سے بڑی تحریک ہے جو قوم آزاد نہیں ہوتی اس کی پرواز نہیں ہوتی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ مجھے اپنے خلاف قتل کے منصوبے کا تقریباً 2 ماہ پہلے علم ہوچکا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے 24 ستمبر کو رحیم یار خان اور 7 اکتوبر کو میانوالی کے عوامی اجتماعات میں اس منصوبے کا پردہ بھی چاک کیا تھا۔ وزیرآباد میں کی جانے والی قتل کی کوشش اسکرپٹ کے عین مطابق تھی۔

     

  • مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان

    مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان

    لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، حقیقی آزادی مارچ اب اور آگے بڑھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی اپنے سربراہ کی اسپتال سے گھر واپسی کے بعد دوبارہ مشاورت کیلئے سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔

    اس حوالے سے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک کی رہائش گاہ میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے غورو خوص کیا گیا۔

    اس اہم اجلاس میں پی ٹی آئی ائی کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی، اسد عمر ،فواد چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، مسرت جمشید چیمہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں وزیر آباد اور فیصل آباد سے لانگ مارچ کی قیادت کے امور پر مشاورت اور قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کے اندراج اور سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی گئی ۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ آگے بڑھے گا، ہم اپنے مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

  • عمران خان کی عدالت سے دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا

    عمران خان کی عدالت سے دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا

    اسلام آباد : عمران خان نے اپنے خلاف درج کیا گیا دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے،

    عمران خان نے اپنے وکیل کے توسط سے جمع کرائی گئی درخواست میں عدالت سے دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔

    انہوں نے اپنی درخواست موقف اختیار کیا کہ میں پاکستان سابق وزیر اعظم رہا ہوں اور ملک کو کرکٹ کا ورلڈ کپ جتوایا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں نے ملک میں امن قائم کرنے کی بھرپور کوشش کی، امریکا کا افغانستان سے انخلا یقینی بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ میرے دور حکومت میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران ملکی معاشی حالات بچانے کے لئے انتہائی مؤثر اقدامات کیے گئے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئی جی، ڈی آئی جی، خاتون مجسٹریٹ سے متعلق بیان پر مقدمہ کیا گیا، میں نے تینوں افسران کے حوالے قانونی کارروائی کا کہا تھا۔

    عمران خان نے درخواست میں استدعا کی کہ میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ غیر قانونی قرار دیا جائے، درخواست میں آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی، ایس ایچ او اور مجسٹریٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔