Tag: chairman PTI

  • ترجمان الیکشن کمیشن کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

    ترجمان الیکشن کمیشن کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

    اسلام آباد : ترجمان الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دیئے گئے بیانات پر ردعمل دے دیا، ادارے کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے سب سیاستدان برابر ہیں۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو حمزہ شہباز اور مریم نواز سے چھپ کر ملنے کی ضرورت نہیں، سیاستدان خود چیف الیکشن کمشنر سے ملنے آتے ہیں۔

    ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الزام لگانا بہت آسان کام ہے، کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں، الیکشن کمیشن کسی بھی اشتعال اور دباؤ میں آئے بغیر اپنا آئینی کردار ادا کرتا رہے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شفاف پولنگ کو یقینی بنائیں گے، ہم کسی مسٹر ایکس، وائی اور زیڈ کو نہیں جانتے۔

    الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ہمارا کام شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کرانا ہے جس کے لیے متحرک ہیں، الیکشن کمیشن اپنا آئینی کردار بلاخوف و خطر ادا کرتا رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پرامن پولنگ کے لیے سیکیورٹی اداروں کو مؤثر کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا خوف و امتیاز قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نہ کسی کے دباؤ میں آئے گا نہ ہی اشتعال میں، اپنے آپس کے جھگڑوں کو اپنے تک محدود رکھیں، ہمارے لیے سب یکساں ہیں۔

  • نوازشریف سے زیادہ خطرناک شہباز شریف ہیں، عمران خان

    نوازشریف سے زیادہ خطرناک شہباز شریف ہیں، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف سے زیادہ خطرناک شہباز شریف ہیں، ایک بھائی بھڑکیں مارتا ہے تو دوسرا بھائی رات کو پیر پکڑ لیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان نے نوازشریف کی باتوں کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے اپنے امپائر نہیں ہوتے تو پہلے ہی پکڑے جاتے۔ نواز شریف نے پہلے کہا تھا کہ میں ضیا کا مشن پورا کروں گا اب جمہوری بن گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف تھوڑے ہل گئے ہیں اس لیے وہ دباؤ برداشت نہیں کر پا رہے، وہ آمریت کی پیداوار ہیں۔ عمران خان نے کہا جنرل باجوہ سب سے زیادہ جمہوری اور نیوٹرل آرمی چیف ہیں۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ہم 2018 کے انتخابات کی تیاریاں کر رہے ہیں، ہوسکتا ہے حلقہ بندیوں کی وجہ سے الیکشن میں ڈیڑھ ماہ تاخیر ہو جائے، اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جولاہور سے جیتتا ہے وہ الیکشن میں میدان مار جاتا ہے۔

    عمران خان کے ہاتھ میں وزیر اعظم بننے کی لکیر نہیں، میاں افتخارحسین

    انھوں نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کے نوجوان دکھی ہیں، آدھے قبائلی اپنے علاقوں سے نقل مکانی کر چکے ہیں، پختون تحفظ موومنٹ سے کہا ہے میں آرمی چیف سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کی مخالفت پرمجھے طالبان خان کہا گیا، میں پہلا آدمی تھا جس نے عافیہ صدیقی کے لیے با ت کی اور 2003 میں لاپتا افراد کے لیے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کا نعرہ سب کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے،عمران خان

    نوازشریف کا نعرہ سب کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عوام نوازشریف کےاحتساب کےنعرے سے اکتا گئے ہیں، لوگوں کو بار بار بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا، شریف مافیا اپنے چھپائے پیسے بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام نوازشریف کے احتساب کے نعرے سے اکتا گئے ہیں، لوگوں کو بار بار بیوقوف نہیں بنایاجا سکتا۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ کا کام قانون کی بالادستی قائم رکھنا ہے، توجہ احتساب سے ہٹانے کی کوشش آئین کی خلاف ورزی ہے، یہ سب عدلیہ کونقصان پہنچانے کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہے نہ کہ دفاع کیلئے

    پی ٹی آئی چیئرمین نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ شریف مافیا اپنے چھپائے پیسے بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال کررہا ہے۔


    مزید پڑھیں: حیرت ہے نواز شریف کا کٹھ پتلی وزیر اعظم، وزیر خزانہ کو ہٹا نہیں سکا: عمران خان


    یاد رہے کہ گذشتہ روز عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ حیرت کی بات ہے نواز شریف کا کٹھ پتلی وزیر اعظم وزیر خزانہ کو ہٹا نہیں سکا، اسحٰق ڈار شریف مافیا کے فرنٹ مین اور مفرور ہیں، ان پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹرین حادثات اورحکومت کارویہ انتہائی شرمناک ہے، عمران خان

    ٹرین حادثات اورحکومت کارویہ انتہائی شرمناک ہے، عمران خان

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پہ درپہ ٹرین حادثات حکومتی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، یوں لگتا ہے کہ جیسے ریلوے کے وزیرکا وزارت کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شیخوپورہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین حادثات اورحکومت کارویہ انتہائی شرمناک ہے، یوں لگتا ہے کہ جیسے ریلوے کے وزیرکا وزارت کے معاملات سےکوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ریلوے وزیر کبھی ببرشیر سے دھمکاتا ہے اور کبھی ججوں کی تضحیک کرتا ہے، ریلوے کے وزیر کو اپنے محکمے کی حالت دیکھ کرحیا آنی چاہیے،  جب وزیراعظم ہی ہٹ دھرمی سے کام لیں گے تو وزیروں کواخلاقیات کون سکھائے گا ؟

    انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت ریلوے کراسنگ پوائنٹس محفوظ نہیں بنا سکتی تو اس سے مزید کس قسم کی کارکردگی کی توقع کی جاسکتی ہے، حادثے کی ذمہ داری چھوٹے ملازم پر ڈال کر بڑے مجرموں کو بچانے کی کوئی کوشش قبول نہیں کی جائے گی۔

    شیخورہ پورہ: ٹرین اور آئل ٹینکر میں تصادم‘ 2افراد جاں‌ بحق‘ 10زخمی

    یاد رہے کہ شیخوپورہ کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس رات گئے ریلوے پھاٹک پر کھڑے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی، جس کے باعث انجن اور بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں ٹرین ڈرائیورعبداللطیف اور اسسٹنٹ ڈرائیور عبدالحمید جاں بحق جبکہ 10مسافر زخمی ہو گئے تھے جبکہ کئی مسافروں نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق آئل ٹینکر کے ڈرائیوراور پھاٹک عملےکو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے،حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

  • دو نومبر کو بڑا فیصلہ کریں گے، نواز شریف نے روکا تو بہت برا ہوگا، عمران

    دو نومبر کو بڑا فیصلہ کریں گے، نواز شریف نے روکا تو بہت برا ہوگا، عمران

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دو نومبر کو بڑا فیصلہ ہونے جارہا ہے، جیت نئے پاکستان کی ہوگی اگر نواز شریف نے روکنے کی کوشش کی تو بہت برا ہوگا۔

    ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس صرف دو راستے ہیں، تلاشی دو یا استعفی، اگر نواز شریف نے تلاشی یا استعفیٰ نہ دیا تو وہ حکومت نہیں چلاسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک طرف بادشاہت اور دوسری طرف لوگوں کی آزادی ہے، ایک طرف قائد اعظم کا پاکستان اور دوسری طرف ڈاکوئوں کی حکومت ہے، ایک طرف نواز شریف، آصف زرداری اور الطاف حسین کا پاکستان اور دوسری طرف مزدروں کا پاکستان ہے، مجھے نظر آرہا ہے کہ جیت نئے پاکستان کی ہوگی ، اگر ہمیں نواز شریف نے روکنے کی کوشش کی تو بہت برا ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر فیتے کاٹنے سے لوگ پاناما کی کرپشن نہیں بھولیں گے، نواز شریف سی پیک منصوبے کے پیچھے اپنی کرپشن چھپا رہے ہیں۔

    دریں اثنا پی ٹی آئی کے کارکن پانی کی بوتلوں پر ٹوٹ پڑے، کئی ٹی وی چینل نے اس کی فوٹیج لائیو دکھائی۔

    یہ بھی پڑھیں:حکومت نے دھرنا روکا تو ذمہ دار خود ہو گی،عمران خان

  • مشترکہ اجلاس ڈرامہ تھا، مقصد نواز شریف کو بچانا ہے، عمران خان

    مشترکہ اجلاس ڈرامہ تھا، مقصد نواز شریف کو بچانا ہے، عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس ایک ڈرامہ تھا جو ثابت ہوگیا کہ نواز شریف کو بچانے کے لیے تھا، میں نواز شریف سے ہاتھ نہیں ملاسکتا نہ ہی ملاؤں گا کیوں کہ وہ قوم کے مجرم کے ہیں۔


    لائیو ود شاہد مسعود میں بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف کے اربوں روپے ملک سے باہر ہیں انہیں ملک کی فکر ہی نہیں، نواز شریف اپنے آپ کو بچانے کے لیے فوج کو بدنام کررہے ہیں،عوام سے اپیل ہے کہ 30 اکتوبر کو ملک کی خاطر گھروں سے باہر نکلیں، چوروں سے آزادی حاصل کرنے کے لیے قربانیاں تو دینی ہی پڑتی ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے نتائج کے بعد ہم چپ بیٹھے ہوئے تھے، نواز شریف خود سامنے نہیں آتے اور پرویز رشید کو آگے کردیتے ہیں جو کہ درباری آدمی ہیں جو نواز شریف کی چابی کے بغیر نہیں چلتے۔

    انہوں نے کہا کہ میں آزاد آدمی ہوں مجھے کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا، میں نواز شریف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرتا اور ان سے کبھی ہاتھ نہیں ملائوں گا۔

    عمران خان نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کو بچانا ہے تو انہیں زرداری کو الگ کرنا ہوگا،بلاول بھی اپنے باپ کے سامنے مجبور ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ نواز شریف پکڑے جائیں سب ڈرے ہوئے ہیں۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جو بھی متحدہ قائد الطاف حسین کے ساتھ کھڑا ہے اسے جیل میں ڈال دینا چاہے۔

  • شاہد مسعود پر پابندی، سیاسی رہنمائوں‌ کا اظہار مذمت،پی ایف یو جے کا اجلاس طلب

    شاہد مسعود پر پابندی، سیاسی رہنمائوں‌ کا اظہار مذمت،پی ایف یو جے کا اجلاس طلب

    اسلام آباد:ڈاکٹر شاہد مسعود اور ان کے پروگرام پر 45دن کی پابندی کے فیصلے پر مختلف سیاسی رہنمائوں نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اسے  آزادی صحافت کے منافی اقدام قرار دیتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، فیصلے پر پی ایف یو جے نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

    ن لیگی کارکن کو چیئرمین پیمرا بنادیا گیا،عمران

    PEMRA has become weapon against opposition… by arynews

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیمرا کو جانب دار اور سیاسی ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے کارکن کو پیمرا کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے۔

     اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پیمرا کی جانب سے ڈاکٹر شاہد مسعود اور ان کے پروگرام ’’لائیو ود شاہد مسعود’’ پر پابندی کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو مسلم لیگ ن کا ذیلی ادارہ بنایا جارہا ہے اور مخالفین کے خلاف پیمرا کو ہتھیار کو استعمال کرنے کے لیے ن لیگی کارکن کو چیئرمین پیمرا تعینات کردیا گیا۔

    انہوں نے پیمرا پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ میری شادی کی جھوٹی خبریں نشر کی گئیں، شادی شدہ خواتین کی تصاویر دکھا کر انہیں دوسروں سے منسوب کیا گیا اس وقت پیمرا نے نوٹس کیوں نہیں لیا؟

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی تعریف نہ کرنا اور ان پر تنقید کرنا ہی ڈاکٹر شاہد مسعود کا قصور ہے جس کی پاداش میں ان کے پروگرام پر پابندی عائد کی گئی۔

    شاہد مسعود پر پابندی صحافت کا گلا گھونٹنا ہے، طاہر القادری

    Tahir-ul-Qadri condemns ban on Dr. Shahid Masood by arynews

    عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی پابندی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، پیمرا شریف برادران کی سیاسی آمریت کی عکاسی کررہی ہے ، ڈاکٹر شاہد مسعود نے ہمیشہ قومی اداروں کے مفاد کی بات کی، اس مشکل وقت میں ہم اے آر وائی نیوز کے ساتھ ہیں۔

    حکومت کو اندازہ نہیں کہ اس نے کیا غلطی کی،شیخ رشید

    Sheikh Rashid says govt has no idea of its mistake by arynews

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کو اندازہ نہیں کہ اس نے کیا غلطی کی، شاہد مسعود اور ان کے پروگرام پر پابندی قابل مذمت ہے،حکومت کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

     ڈاکٹر شاہد مسعود سچ بولتے  ہیں، فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، شرمیلا فاروقی

    Sharmila

    پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود سچ بولتے ہیں اس لیے ان کے پروگرام پر پابندی عائد کی گئی، پابندی جیسے اقدامات آمرانہ دور میں ہوتے ہیں،پیمرا فیصلے پر نظرثانی کرے۔

    اداروں کو تباہ  کیا جارہا ہے، سینیٹر شاہی سید

    shahi-syed

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے۔

    شاہد مسعود حق کی آواز ہیں،خرم نوازگنڈا پور

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کہتے ہیں کہ ڈاکٹر شاہد مسعود حق کی آواز ہیں ان پر عائد پابندی ختم کی جائے۔

    شاہد مسعود کو دیکھتا اور سنتا ہوں، وزیراعلیٰ پرویز خٹک

    khattak

    وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شاہد مسعود وہ اینکر ہیں جنہیں میں دیکھتا اور سنتا ہوں، سچ بولنے پر پابندی عائد کی گئی۔تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

     پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے بھی پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    RAZA

    دریں اثنا شہریوں نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پابندی کو ختم کرکے شاہد مسعود کے پروگرام کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

    پی ایف یو جے کا ہنگامی اجلاس طلب

    PFUJ

    فیصلے کے خلاف صحافیوں نے بھی مذمت کا اظہار کرتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پی ایف یو جے (پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس) کے صدر رانا عظیم نے پیمرا کے اس اقدام کے خلاف اجلاس طلب کرلیا۔

    پیمرا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام لائیو ود شاہد مسعود پر پابندی لگا دی

  • عمران خان پشاور پہنچ گئے، کل سے تحریک شروع ہوگی

    عمران خان پشاور پہنچ گئے، کل سے تحریک شروع ہوگی

    پشاور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اس ملک سے جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرے گا، کل سے اہم احتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں۔


    PTI's Tehreek-e-Ahtesab to be launched tomorrow… by arynews

    یہ بات انہوں نے پشاور میں احتجاجی تحریک شروع کرتے ہوئے کنٹینر پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، رہنما شاہ محمود قریشی اور وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

    عمران خان نے کہا کہ عوام اور حکمرانوں کے لیے الگ الگ قوانین ہیں،جب تک نیب انصاف کرتے ہوئے نواز شریف کے خلاف کام نہیں کرے گا اس وقت تک نہ چوری ختم ہوگی نہ کرپشن، اور کرپشن ہی سب سے بڑی بیماری ہے جسے ختم کرنے کے لیے یہ تحریک شروع کی جارہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کل سے پاکستان کے لیے اہم تحریک شروع کررہے ہیں جس کا مقصد بدعنوانی کا خاتمہ ہے،مغل اعظم اربوں‌روپے چوری کرلیں‌ انہیں‌ کوئی ادارہ نہیں‌ پکڑ رہا، ہمارے تحریک کا آغاز پشاور سے ہورہا ہے اور اس کا اختتام پنجاب میں رائے ونڈ میں حکمرانوں کے محل پر ہوگا۔