Tag: chairman-senate-election

  • پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ، جسٹس اختر کیانی کے خلاف شکایت ججز کو خوف زدہ کرنے کی کوشش قرار

    پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ، جسٹس اختر کیانی کے خلاف شکایت ججز کو خوف زدہ کرنے کی کوشش قرار

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جسٹس اختر کیانی کے خلاف شکایت کو ججز کو خوف زدہ کرنے کی کوشش قرار دے دیا گیا۔

    پی ٹی آئی کور کمیٹی نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کی ایوان میں موجودگی تک چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین انتخاب ملتوی کیا جائے، سینیٹ میں تمام اکائیوں کی نمائندگی کے بغیر انتخاب غیر آئینی اور ناقابل قبول ہے۔

    کور کمیٹی نے ججز کے حوالے سے مؤقف واضح کیا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف شکایت ججز کو خوف زدہ کرنے کی حکومتی کوشش ہے، مخصوص جج کے خلاف مس کنڈیکٹ ریفرنس عدلیہ مخالف منظم منصوبے کا شاخسانہ ہے۔

    کور کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس ججز کو براہ راست اور بالواسطہ ہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس لیں، بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا عدالتی نوٹس بھی لیا جائے، اور جیل انتظامیہ ڈاکٹر عاصم کو بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دے۔

    سانحہ 9 اور 10 مئی کے 20 مجرمان کو رہا کر دیا گیا

    کمیٹی اجلاس میں عید تعطیلات میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود، پرویز الہٰی کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کی گئی، اور اپیل کی گئی کہ 9 اپریل کو رجیم چینج آپریشن کے 2 سال مکمل ہونے پر قوم پُرامن انداز میں باہر نکلے۔

  • چیئرمین سینیٹ الیکشن، گیلانی کی متفرق درخواست سماعت کیلیے مقرر

    چیئرمین سینیٹ الیکشن، گیلانی کی متفرق درخواست سماعت کیلیے مقرر

    چیئرمین سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کے کیس سے متعلق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی متفرق درخواست پر کل سماعت ہوگی۔

    چیئرمین سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کیلیے دائر انٹراکورٹ اپیل میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی جلد سماعت مقرر کرنے کی متفرق درخواست کل سماعت کیلیے مقرر کردی گئی ہے۔

    یوسف رضا گیلانی کی متفرق درخواست کی جسٹس عامرفاروق اورجسٹس طارق محمودجہانگیری کل سماعت کریں گے۔

    یوسف رضا گیلانی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 22دسمبر2021 کو عدالت نےانٹراکورٹ اپیل پرفیصلہ محفوظ کیا، عدالت نےکچھ پہلوؤں پرمعاونت کیلیےکیس دوبارہ سماعت کیلیےمقررکیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کیس کوجلد سماعت کیلئےمقرر کرے۔

  • چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کون جیتے گا؟ شیخ رشید نے بڑی پیشگوئی کردی

    چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کون جیتے گا؟ شیخ رشید نے بڑی پیشگوئی کردی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں صادق سنجرانی کو جیتا ہوا دیکھ رہا ہوں، صادق سنجرانی بلوچستان اور مرزا آفریدی پختون بیلٹ کی وجہ سے زیادہ ووٹ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا سب کی رائے یہی ہے کہ کیمرے پہلے سے لگے ہوئے ہیں کسی نے لگائے نہیں، جب عمران خان چیخ رہا تھا کہ اوپن بیلٹ الیکشن ہونے چاہئیں، ان دونوں پارٹیوں نے سی اوڈی پر دستخط کررکھے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں 50 سال سے دیکھ رہا ہوں ہارنے والا تسلیم نہیں کررہا، یہاں تک کہ ٹرمپ اور پیوٹن بھی اپنی ہار تسلیم نہیں کررہے،ہار تسلیم نہ کرنے سے تو ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے، میں سمجھتا ہوں الیکشن سسٹم بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ 80ہزار ووٹ سے جیتیں توپھر بھی اگلابندہ پٹیشن پر جاتاہے، صرف پرویزرشید سے کالج میں جیتا تو اس نے مجھے آکرمبارکباددی، بکنے اوربکنےوالوں کی معاشرے میں کمی نہیں،اوپن بیلٹ الیکشن ہوناچاہیے، جمالی صاحب ایک ووٹ سے جیتے تھے وہ ایک ووٹ سے وزیراعظم بنے تھے۔

    چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی بلوچستان کی آواز ہیں، مرزا آفریدی بھی پختون بیلٹ میں ایک آدھ ووٹ لینے میں کامیاب ہوجائیں گے، بلوچستان اور قبائلی امیدوار کی وجہ سے صورتحال مختلف ہے ، میں صادق سنجرانی کو جیتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔

    شیخ رشید نے مزید کہا ان کو بھی اپنی پارٹی کے ایک دو ووٹ نہیں ملیں گے ، کچھ آزاد اور ایک دو ن لیگی بھی سنجرانی کو ووٹ دیں گے، صادق سنجرانی بلوچستان اور مرزاآفریدی پختون بیلٹ کی وجہ سے زیادہ ووٹ لیں گے، مجھے یہ نہیں پتہ کتنے ووٹ پڑیں گے مگر معلوم ہے وہ جیت رہے ہیں۔

    سیاسی صورتحال کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئی جیتے یا ہارے ،الیکشن سسٹم ہار گیا ہے، پاکستان کی سیاست میں دو تین ماہ کھینچاؤ آئے گااور کافی سیاسی گہما گہمی رہے گی لیکن عمران خان انشااللہ تمام بحران سے ملک کو نکالیں گے۔

    حفیظ شیخ کی ناکامی سے متعلق انھوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کیخلاف ساری خریدوفروخت آصف زرداری نے کی ، ن لیگ نے ٹکٹ بیچنے کی بات فضول میں کی، آصف زرداری نے ہی تاش لگاکربانٹے پھینٹے اور کھیلے۔

  • چئیرمین سینیٹ کا انتخاب: ایم کیو ایم نے حکومتی امیدوار کو جتوانے کیلئے اپنے ووٹ پورے کرلیے

    چئیرمین سینیٹ کا انتخاب: ایم کیو ایم نے حکومتی امیدوار کو جتوانے کیلئے اپنے ووٹ پورے کرلیے

    کراچی : اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے حکومتی امیدوار کو جتوانے کے لیے سینیٹ میں اپنے ووٹ پورے کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے حکومتی امیدوار کو جتوانے کے معاملے پر حکومت کے اتحادی ایم کیو ایم نے سینیٹ میں اپنے ووٹ پورے کرلیے۔

    ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ عدت میں بیٹھی ایم کیو ایم کی خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب سینیٹر خالدہ اطیب نے شرعی تقاضے پورے کرلیے ، نو منتخب سینیٹر تمام شرعی تقاضے پورے کرتے ہوئے اسلام آباد جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق خالدہ اطیب حلف بھی لیں گی اور پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ بھی کاسٹ کریں گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے کنویئر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر کشور زہرہ نے خالدہ اطیب سے رابطہ کیا تھا اور کہاتھا کہ عدت ختم کرنے کے لیے فتوی لے سکتی ہیں۔

    جس کے بعد خالدہ اطیب نے عدت میں ہونے کے باعث ووٹ ڈالنے کے لیے اسلام آباد جانے کے حوالے سے علماء کرام سے رجوع کیا تھا۔

    خیال رہے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا ، حکومتی اتحاد کے صادق سنجرانی اور اپوزیشن اتحاد کے یوسف رضا گیلانی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    نمبر گیم میں اپوزیشن اکیاون ووٹ کے ساتھ آگے ہے، حکومتی اتحاد کے پاس اڑتالیس ووٹ ہیں، سو کے ایوان میں چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے لیے اکیاون ووٹ درکار ہوں گے۔